Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی اتحاد میں دراڑ، یمن کے معاملے پر مشکلات کا شکار

    سعودی اتحاد میں دراڑ، یمن کے معاملے پر مشکلات کا شکار

    دبئی : سعودی عرب مشکلات کا شکار ، یمن میں‌سعودی اتحاد مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نظر نہیں آرہا ، اطلاعات کے مطابق سعودی حمایت یافتہ یمن کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جب تک باغی عدن پورٹ کا قبضہ چھوڑ کر اپنی پوزیشن پر واپس نہیں جاتے اس وقت تک ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے

    ذرائع کے مطابق یمن میں سعودی عرب نے 10 اگست کو جنوبی فورسز کی جانب سے عدن پورٹ کا قبضہ حاصل کرنے کے بعد باغیوں سے مذاکرات طے کیے تھے جس پر اتحاد میں دراڑ پڑ گیا ہے۔سعودی نواز حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ جب تک وہ قبضہ کیے گئے علاقوں کو نہیں چھوڑتے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اسلحہ کو واپس کرتے ہوئے حکومتی فورسز کو واپس آنے کی اجازت نہیں دیتے’۔

  • پاکستان جانے والا پانی بند کردیں گے ، بھارتی وزیر گجندرا سنگھ نے اپنی خباثت ظاہر کردی

    پاکستان جانے والا پانی بند کردیں گے ، بھارتی وزیر گجندرا سنگھ نے اپنی خباثت ظاہر کردی

    نئی دہلی :بھارتی وزراء پاکستان کی دشمنی میں تمام حدیں پھلانگنے لگے ، اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر برائے ہائڈرو پاور نے کہاہے کہ پاکستان جانے والا پانی بند کرنا اولین ترجیح ہے۔ ہائڈرو پاور اور دیگر پروجیکٹ بناکر زرعی پانی کو بھارت میں ہی استعمال کریں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر برائے ہائڈرو پاور گجندرا سنگھ نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو زیادہ پانی جارہا ہے اور موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ اس پانی کو پاکستان بھیجنے کے بجائے بھارت میں زراعت کیلئے استعمال کیا جایے۔گجندراو سنگھ نے کہاکہ بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو بھارت کے حصے پانی نہ جائے۔یاد رہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہا ہے ایک طرف پانی روک رکھا ہے تو دوسری طرف ڈیموں میں جمع پانی سے سیلابی صورت حال پیدا کرکے معاشی اور زرعی نقصانات کررہا ہے

  • سائنسدانوں کا بلڈ ٹیسٹ سے موت کی پیشگوئی کا دعویٰ ؟ کس حد یہ دعویٰ درست ہے ، ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا

    سائنسدانوں کا بلڈ ٹیسٹ سے موت کی پیشگوئی کا دعویٰ ؟ کس حد یہ دعویٰ درست ہے ، ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا

    برلن : میڈیکل سانئس میں ایک اور انقلاب سائنسدانو ں نے بلڈ ٹیسٹ سے موت کی پیشگوئی کرنے کا دعویٰ کردیا سائنسدانوں نے ایک ایسا بلڈ ٹیسٹ تیار کیا ہے جو اگلے 10 برسوں میں کسی فرد کی موت کے امکانات کی پیشگوئی کرسکے گا۔

    ذرائع کے مطابق جرمنی کے سائنسدانوں نے 44 ہزار افراد کا تجزیہ کرنے کے بعد خون کے 14 ایسے بائیومیکر دریافت کیے ہیں جو موت کے خطرے پر اثرانداز ہوتے ہیں۔یہ بائیومیکر قوت مدافعت سے لے کر گلوکوز کنٹرول، چربی کی گردش اور ورم وغیرہ پر مشتمل ہیں۔ان بائیو میکر پر کیے جانے والے تجربات کے دوران 2 سے 16 برسوں کے دوران کسی کی موت کے بارے میں 83 فیصد درستگی پر مبنی پیشگوئیاں کی گئیں۔

    دوسری طرف جرمنی کے محققین نے بتایا کہ اب وہ ان عناصر کا تعین کرنا چاہتے ہیں جن کی وجہ سے خلیات کی عمر بڑھتی ہے، تاکہ لمبی عمر کے لیے لوگوں کی مدد کی جاسکے۔نوجوان یا درمیانی عمر کے افراد، سب کو لگتا ہے کہ وہ صحت مند ہیں مگر ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اس ٹیسٹ سے لوگوں کو حقیقی خطرے سے آگاہ کرنے میں مدد مل سکے گی اور ایسے عناصر کو مانیٹر کیا جاسکے گا جو مستقبل میں خطرہ بن سکتے ہیں۔سائنسدانوں کا یہ دعویٰ کتنا درست ہے اس کے بارے میں محقیقین کا کہنا ہے کہ یہ خام خیالی ہے کئ برسوں سے یہ دعویٰ‌سامنے آرہا ہے مگر دعویٰ کرنے والوں میں سے کئ اپنی ہی موت کا پتا نہ لگا سکے اور دنیا سے کوچ کرگئے

  • بھارت میں بغاوت کا خطرہ ؛ کشمیر پر بھارتی اقدام کی مخالفت کرنے والے سابق وزیر چدم برم گرفتار

    بھارت میں بغاوت کا خطرہ ؛ کشمیر پر بھارتی اقدام کی مخالفت کرنے والے سابق وزیر چدم برم گرفتار

    نئی دہلی : بھارت میں‌بغاوت کا خطرہ ، بھارتی وزرا بھی نریندا مودی کے ڈاکٹرائن کے مخالف نکلے ، اطلاعات کے مطابق اسی وجہ سے نریندر مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مخالفت کرنے والے سابق وزیر اور کانگریس کے رہنما چدم برم کو گرفتار کرلیا۔ھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی وزیر کی گرفتاری آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کے معاملے میں دہلی ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت مسترد ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما چدم برم کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے نئی دہلی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا۔چدم برم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی سخت مخالفت کی تھی۔یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ اور بھی وزرا بھارتی حکومت کے کشمیر کے حوالے سے فیصلے سے ناراض ہیں

  • ریچھ نے موسیقار کو ہلاک کردیا

    ریچھ نے موسیقار کو ہلاک کردیا

    ٹورنٹو (اے پی پی) کینیڈا میں ریچھ نے فرانسیسی موسیقار کو ہلاک کردیا.

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ریچھ نے جنگل میں فرانس کے موسیقار کو ہلاک کردیا۔ فرانسیسی موسیقار جولینگو تھیر اپنی موسیقی کی دھنیں تیار کرنے کے لئے جانوروں اور پرندوں کی آوازیں شامل کرتا تھا وہ اپنے اس مقصد کی خاطرکینیڈا کے جنگلات میں گیا جہاں ایک جنگلی ریچھ نےحملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور بر وقت طبی امداد نہ ملنے سے ہلاک ہو گیا۔ جولین گوتھیرایک ماہر حیاتیات تھا وہ اپنے دوست کے ساتھ شمال مغربی کینیڈا کے جنگلات میں موسیقی کے لئے نئی آوازیں ریکارڈ کرنے گیا تھا۔ اس کے دوست نےفرانسیسی اخبار کو بتایا کہ ان کے ٹینٹ میں اچانگ گھس آیا اور اس نے حملہ کردیا۔

    واقعہ کے بعد جنگلی حیات کےسیکورٹی گارڈز نےخطرناک جنگلی جانوروں کےخلاف مہم کےدوران دو ریچھ ہلاک کر دیئے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کیا اس میں مذکورہ خونخوار ریچھ بھی شامل ہے یا نہیں.

  • حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے میں  کامیاب ہوگئ ، سب نے تسلیم کرلیا

    حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے میں کامیاب ہوگئ ، سب نے تسلیم کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے میں ابھی کامیاب ہوگئی ہے اطلاعات کے مطابق کی حکومتی کوششوں کے نتائج ملنا شروع ہوگئے اور جولائی میں جاری کھاتوں کا خسارہ 73 فیصد کم ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ء کے دوران حسابات جاریہ (کرنٹ اکاﺅنٹ) کا خسارہ 57 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ جولائی 2018 کے دوران 2.13 ارب ڈالر خسارہ ہوا تھا اس طرح جولائی 2018ء کے مقابلے میں جولائی 2019ء کے دوران ملک کے جاری کھاتوں کے خسارے میں 1.551 ارب ڈالر یعنی 73 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    دوسری طرف مرکزی بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں ملکی برآمدات 11 فیصد اضافے سے 2.2ارب ڈالر جبکہ درآمدات 26 فیصد کمی سے 4 ارب ڈالر رہیں۔جولائی میں خدمات کا خسارہ 8 فیصد کمی سے 47 کروڑ ڈالر جبکہ آمدن کا خسارہ 53 فیصد اضافے سے 61 کروڑ ڈالر رہا،

    سٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق خسارے کی فنانسنگ کیلئے 2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر اہم رہیں، مالی سال 2019 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 21.84 ارب ڈالر وطن عزیز بھیجے ہیں۔جولائی میں بھیجی جانے والی ترسیلات کے سبب ثانوی آمدن 2.35 ارب ڈالر رہی جبکہ بقایا خسارے کی فنانسنگ 55 کروڑ ڈالر قرض لے کر پوری کی گئی۔

  • اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ جانئے

    اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ جانئے

    اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے.

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وجزوی طور پرابر آلود رہے گا۔ جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وخشک رہا۔ بدھ کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 40 اور کم سے کم 37 سینٹی ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ صبح ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تھا۔

  • کراچی، بارشوں‌ کے بعد بیماریوں‌ میں زبردست اضافہ، کتنے مریض ہسپتالوں میں‌ لائے گئے؟ اہم خبر

    کراچی، بارشوں‌ کے بعد بیماریوں‌ میں زبردست اضافہ، کتنے مریض ہسپتالوں میں‌ لائے گئے؟ اہم خبر

    کراچی میں گزشتہ 10 روز میں 12 ہزار سےزائد بچے ڈائریا،گیسٹرواوردیگربیماریوں میں مبتلا پائے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق سول اسپتال کی ایمرجنسی میں 2000سےزائد بچےلائےگئے، قومی ادارہ برائےامراض صحت اطفال میں2ہزار889 بچےلائےگئے، عباسی شہید اسپتال میں 2ہزار800 سےزائدبچےلائےگئے،

    لیاری جنرل اسپتال میں1400سےزائدبچےرپورٹ ہوئے، سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں 2500 سے زائد بچےلائے گئے، عید اور بارش کے بعد مریضوں کی تعداد میں 300 گنا اضافہ ہوا ہے،

  • امریکی صدر نے اہم ترین دورہ اچانک ملتوی کردیا

    امریکی صدر نے اہم ترین دورہ اچانک ملتوی کردیا

    واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک کا دورہ منسوخ کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممکنہ طور پر گرین لینڈ کو خرید لینے سے متعلق تنازعے کی وجہ سے اپنا ڈنمارک کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ڈنمارک کے وزیراعظم گرین لینڈ کو بیچنے کے حوالے سے گفتگو پر راضی نہیں اور وہ اس وجہ سے اپنا کوپن ہیگن کا دورہ ملتوی کر رہے ہیں۔ گرین لینڈ ایک خود مختار علاقہ ہے لیکن یہ ڈنمارک کا حصہ ہے۔ اتوار کو صدر ٹرمپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گرین لینڈ خریدنا چاہتے ہیں لیکن ڈنمارک حکومت نے کہا تھا کہ گرین لینڈ برائے فروخت نہیں ہے۔