Baaghi TV

Author: +9251

  • آج کے بعد محرم کے بغیر جہاں چاہیں سفر کرسکیں گی  ، کون  ؟  قانون نافذ ہوگیا

    آج کے بعد محرم کے بغیر جہاں چاہیں سفر کرسکیں گی ، کون ؟ قانون نافذ ہوگیا

    ریاض : سعودی ولی عہد کی پالیساں اثر دکھانے لگیں ، بالآخر سعودی خواتین کو محرم کے بغیر دنیا بھر میں کہیں بھی سفر کرنے کی اجازت مل گئی ہے. بیرون ملک سفر کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہی حکم نامے میں کہا گیا کہ 21 سال سے زائد عمر کی خواتین کو مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر پاسپورٹ کی درخواست دینے کی اجازت ہوگی، یہ فیصلہ انہیں مردوں کے برابر حقوق دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

    واضح رہےکہ سعودی عرب میں گزشتہ چند سال میں کئی اصلاحات سامنے آئی ہیں جن میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ سال خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر عائد پابندی کے خاتمے کا بھی اعلان کیا تھا جب کہ سعودیہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو سفیر بھی تعینات کیا گیا ہے۔

  • بریکنگ: تجاوزات کیخلاف آپریشن کردیا گیا

    بریکنگ: تجاوزات کیخلاف آپریشن کردیا گیا

    سمبڑیال (اے پی پی ) جی ٹی روڈ سمبڑیال پر تجاوزات و غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سمبڑیال کی خصوصی ہدایت پر عملہ میونسپل کمیٹی سمبڑیال نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ تجاوزات و غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف جی ٹی روڈ سمبڑیال پر آپریشن کیا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا سامان ضبط کرنے کے ساتھ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ جات کے ذمہ دار اہلکاران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ہر روز تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں تاکہ جی ٹی روڈ سمبڑیال پر ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑے۔

  • اسرائیل فلسطینی علاقہ النقب میں 30عمارتیں گرائے گا

    اسرائیل فلسطینی علاقہ النقب میں 30عمارتیں گرائے گا

    قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں اللقیہ گاوں میں فلسطینیوں کی 30 عمارات کو گرانے کے احکامات جاری کر دیے۔

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اللقیہ پر دھاوا بولا اور فلسطینی رہائشیوں کو 30 مکانات اور دوسری عمارتوں کو خالی کرنے کے پروانے تھما دئیے۔

    ان میں زیادہ تر عمارتیں ابو مطیر اور سابق عرب رکن ازبارغا کی ملکیت ہیں۔

    ازبارغا نے کہا کہ رہائشیوں کو خوفزدہ کرنے کی اسرائیلی کوشش کامیاب نہیں ہونگی اور وہ اپنے آباواجداد کی زمینوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

  • سوڈان، جنرل عبدالفتاح البرہان نے خودمختار کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

    سوڈان، جنرل عبدالفتاح البرہان نے خودمختار کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

    سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے نو تشکیل خودمختار کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ سوڈان کے چیف جسٹس ان سے نے حلف لیا۔

    نئی خودمختار کونسل گیارہ ارکان پر مشتمل ہے۔ توقع ہے کہ عبوری دور کے لیے نامزد وزیراعظم عبداللہ حمدوک بھی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    سوڈان کی اس خود مختار کونسل نے گذشتہ سوموار کو حلف اٹھانا تھا لیکن حزب اختلاف کی درخواست پر 48 گھنٹے کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ سوڈان کی حکمراں عبوری فوجی کونسل کی قیادت اور حزبِ اختلاف کے لیڈروں کے درمیان عبوری مدت کے لیے شراکت اقتدار کا ایک سمجھوتا طے پایا تھا۔اس کے تحت پہلے عبوری حکومت کی تشکیل ہونی تھی اور پھر بتدریج ملک میں نئے عام انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگی۔

    خود مختار کونسل ملک کی اعلیٰ ترین اتھارٹی ہوگی۔ تاہم انتظامی اختیارات کابینہ کے وزراءکو حاصل ہوں گے۔شراکتِ اقتدار کے فارمولے کے تحت اس کے پانچ ارکان کا انتخاب عبوری فوجی کونسل جبکہ پانچ ارکان حزبِ اختلاف کے نامزد کردہ ہیں۔ گیارھویں رکن کا دونوں فریقوں نے متفقہ طور پر انتخاب کیا ہے۔

  • کرکٹ لیگ کے بعد ملک میں ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہ

    کرکٹ لیگ کے بعد ملک میں ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں دم توڑتے قومی کھیل کو پروان چڑھانے کیلئے ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کے بعد ریجنل اور صوبائی سطح پر کلب ہاکی مقابلے کرانے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ کلب لیول پر ہاکی کو فروغ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی ایسوسی ایشنز کے سیکرٹریز کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے انعقاد پر رابطہ کررہے ہیں۔ لاہور میں کلب ہاکی کے فروغ کیلئے ٹاﺅن ہاکی لیگ کرانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے اور ٹورنامنٹ کے اچھی طرح انعقاد کے لیے مختلف سپانسرز سے بھی بات چیت کررہے ہیں۔

    دوسری جانب ملک بھرمیں مجموعی طور پر 1144 ہاکی کلبز ہیں جن میں سے 605 کلب رجسٹرڈ ہیں۔ پنجاب میں 375 کلبز کا اندراج ہے جبکہ سندھ میں 67، خیبر پختونخوا میں 126، بلوچستان میں 25 اور اسلام آباد میں 12 ہاکی کلبز رجسٹرڈ ہیں.

  • حمزہ علی عباسی نے سچ بول  کر حق ادا کردیا ، وہ کیا سچ ہے ؟ آپ بھی جانیئے

    حمزہ علی عباسی نے سچ بول کر حق ادا کردیا ، وہ کیا سچ ہے ؟ آپ بھی جانیئے

    اسلام آباد : حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی کا اعلانیہ اظہار کرکے وہ سچ بول دیا جسے لوگ دباتے دباتے انکشاف کربیٹھتے ہیں، اور بدنام ہوکر رہ جاتے ہیں لیکن حمزہ علی عباسی نے وہ سچ بول کر حق ادا کردیا جس کا حکم دیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور سے شادی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/B1awZmohrW6/?utm_source=ig_embed
    ذرائع کے مطابق حمزہ علی عباسی کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر زیر گردش تھا جس کے بعد ادکار نے خود ہی ٹوئٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔ اداکار کے مطابق نیمل خاور سے نکاح کی سادہ تقریب 25 اگست جبکہ ولیمہ 26 اگست کو ہوگا۔ حمزہ علی نے مداحوں سے ان کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

  • پانچ بچوں کی فلسطینی ماں 2 سال بعد صہیونی قید سے رہا

    پانچ بچوں کی فلسطینی ماں 2 سال بعد صہیونی قید سے رہا

    اسرائیلی جیلوں میں مسلسل دو سال سے قید فلسطینی خاتون سماجی کارکن امل سعد کو رہا کردیا گیا۔

    امل سعد کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ اسے دو سال قبل اسرائیلی فوج نے یکم اکتوبر 2017ءکو گھر سے گرفتار کیا تھا۔

    امل سعد پانچ بچوں کی ماں ہیں۔ انہوں نے اسیری کا بیشتر عرصہ بدنام زمانہ اسرائیلی جیل’دامون’ میں گذارا جہاں انہیں غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔

  • فلسطین میں ظلم و ستم کون کروارہا ہے؟ اسرائیلی اخبار کا ہوشربا انکشاف

    فلسطین میں ظلم و ستم کون کروارہا ہے؟ اسرائیلی اخبار کا ہوشربا انکشاف

    مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینیوں کو نقل مکانی پر ہماری حکومت مجبور کر رہی ہے.

    اسرائیلی انتظامیہ نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ سال سے فلسطینیوں کی غیر ممالک نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ اسرائیلی اخبار نے ایک سرکاری عہدےدار کا نام خفیہ رکھتے ہوئے خبر دی ہے کہ انتظامیہ نے اس بارے میں حوصلہ افزائی کرنے کی خاطر جنوبی اسرائیل میں ایک ہوائی اڈے کی تعمیر کا بھی منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی متعدد عرب ممالک سے ان پناہ گزینوں کو لینے کی درخواست کی مگر کسی نے مثبت جواب نہیں دیا۔
    اخبار کا مزید لکھنا ہے کہ گزشتہ سال 35 ہزار فلسطینیوں نے ہجرت کی ہے۔

  • شیخوپورہ انتظامیہ ڈینگی سے نمٹنے کو ہے تیار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں اعلی سطح اجلاس کا انعقاد کیا گیا اے ڈی سی آر رانا شکیل اسلم شبیر حسین بٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی

    سی ای او ہیلتھ شیخوپورہ نے بریفنگ کے دوران کہا کہ احتیاط کر کے اس بیماری سے بچا جاسکتا ہےڈینگی سے بچاو کیلیے یو سی لیول پر ہیلتھ کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں- ڈینگی بخار قابل علاج ہے مگر بچاو انتہائی ضروری ہے۔ جبکہ ڈینگی ٹیمیں گھر گھر جا کر چیک کریں کہ گھر کے کسی حصہ میں پانی کھڑا نہ ہو اور لوگ فریج، گملے، پرانے ٹائر، اور چھت کو پانی سے صاف رکھیں

    ڈینگی سے بچاو کا سپرئے کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو گھر گھر آگاہی دی جائے

  • آمد محرم کے سلسلے میں انتظامی اجلاس کا انعقاد

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) آمد محرم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا علمائے کرام اور امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
    خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر فرقہ واریت سے بچا جا سکتا ہے علماے کرام محرم الحرام میں امن و امان کے لیے اپنابھرپور کردار ادا کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے

    اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو محرم کے جلوس کے روٹس پر صفائی لائٹس اور دیگر جملہ انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی

    جبکہ "ی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کا کہنا تھا کہ پولیس اور تمام سیکیورٹی ادارے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں گے
    جلوس کے شرکاء کو ہر لحاظ سے مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے

    جبکہ اس موقع پر علماے کرام کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی