Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی آبی جارحیت کیخلاف حکومت کیا اقدام اٹھانے والی ہے؟ شاہ محمود قریشی نے صاف بتا دیا

    بھارتی آبی جارحیت کیخلاف حکومت کیا اقدام اٹھانے والی ہے؟ شاہ محمود قریشی نے صاف بتا دیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرپرحکومت تمام آپشن استعمال کررہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیراب عالمی توجہ کامرکزبن چکاہے، سیکیورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر ہمیں کامیابی حاصل ہوئی، آبی جارحیت پر بھی ہم لائحہ عمل بنا رہے ہیں، بھارت ہمارےخلاف آبی جارحیت کررہاہے، آبی جارحیت پر ورلڈبینک سے رجوع کریں گے،

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدرکےمسئلہ کشمیرمیں دلچسپی لینے پر مشکور ہیں، امریکی صدر نے بھارت کےرویئے کے باوجود پھر ثالثی کی پیشکش کی، امریکی صدر کو خطے کی کشیدہ صورتحال پر تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں17روزسے کرفیو جاری ہے،

  • حاجیوں کو وطن واپسی پر شاندار سہولیت دیدی گئی

    حاجیوں کو وطن واپسی پر شاندار سہولیت دیدی گئی

    مکہ (اے پی پی) حاجیوں کو وطن واپسی پرآن لائن امیگریشن کی نئی سہولت دیدی گئی.

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس جانیوالے حجاج کرام کو سفر میں نئی سہولت پیش کی ہے۔ حج کرکے واپس جانے والے حاجیوں کو اپنی قیام گاہ ہی سے آن لائن امیگریشن کروانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس سہولت کا آغاز انڈونیشیا، اورملائیشیا سے کیا جا رہا ہے۔ آئندہ برسوں میں دیگر ممالک کے حجاج کو بھی یہ سہولت مہیا ہو گی. محکمہ شہری ہوابازی نے نئی سہولت کو ”ایاب“کا نام دیا ہے۔ جس کی بدولت حاجی حضرات ائیرپورٹ جانے سے قبل ہی سامان ہوائی اڈے بھجوا سکیں گے، سامان کی چیکنگ کرا سکیں گے، بورڈنگ پاس حاصل کرسکیں گے اور ہوائی اڈے جانے سے قبل ہی اپنی واپسی کا اندراج آن لائن کرا سکیں گے۔

  • آرمی چیف کا مدارس کے طلبہ سے ایسا سلوک وفاق المدارس شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہوگیا

    آرمی چیف کا مدارس کے طلبہ سے ایسا سلوک وفاق المدارس شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہوگیا

    اسلام آباد:پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف آف آرمی اسٹاف کی طرف سے دینی مدارس کے طلبہ کی حوصلہ افزائ اور پذیرائ,ملک کے مختلف بورڈز میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے وفاق المدارس کے 12 طلبہ و طالبات میں انعامات کی تقسیم,آرمی چیف کی جانب سے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے دینی مدارس اور وفاق المدارس کے ذمہ داران کو خراج تحسین,جنرل باجوہ دینی مدارس کے طلبہ کے ساتھ گھل مل گئے, مولانا محمد حنیف جالندھری کو بھی خصوصی شیلڈ دی گئ,رابطةالمدارس کا ایک طالبعلم بھی انعامات حاصل کرنے والوں میں شامل تھا,جنرل باجوہ کی طرف سے دینی مدارس کے طلبہ کو ملک و ملت کی بھرپور خدمت اور مثالی معاشرہ تشکیل دینے کے لیے کردار ادا کرنے کی ترغیب,مولانا محمد حنیف جالندھری نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق دینی مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم جاری رکھنے اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ میں ملک کے مختلف سرکاری امتحانی بورڈز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد ہوئ جس میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاق المدارس کے 12 جبکہ رابطة المدارس کے ایک طالبعلم کی حوصلہ افزائ کرتے ہوئے ان میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں-اس موقع پر وفاق المدارس کے ذمہ داران,متعلقہ مدارس کے منتظمین اور طلبہ و طالبات کے والدین بھی موجود تھے-آرمی چیف طے شدہ وقت سے دوگنا وقت تقریب میں موجود ریے-وہ طلبہ کے ساتھ گھل مل گئے اور بعض طلبہ سے فردا فردا مختلف سوالات بھی کیے-جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پراتحاد تنظیمات مدارس,وفاق المدارس اور متعلقہ مدارس کے ذمہ داران کوخراج تحسین پیش کیا اور طلبہ و طالبات کو ملک و ملت کی خدمت کرنے اور مثالی معاشرے کے قیام کے لیے کردار ادا کرنے کی ترغیب دی-تقریب کے دوران مولانا محمد حنیف جالندھری کو بھی اعزازی شیلڈ دی گئ- مولانا جالندھری نے تقریب کے اختتام پر چیف آف آرمی اسٹاف کا شکریہ ادا کیا-یاد رہے کہ اس سال میٹرک کے نتائج کے مطابق ملتان بورڈ میں پانچ پوزیشنیں دینی مدارس کے طلبہ و طالبات نے حاصل کیں محمد اسد نعیم جامعہ اسلامیہ جدیدہ وہاڑی,محمد جواد دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا خانیوال,حمزہ جامعہ حنفیہ بورے والا وہاڑی,عبدالرحمن اعجاز جامعہ خیر المدارس ملتان,حافظہ قراة العین مدرسہ اقراء الصدیقہ للبنات ملتان نے ملتان بورڈ میں بالترتیب پوزیشنیں حاصل کیں,جامعہ حنفیہ کنزالعلوم مظفر گڑھ کے محمد طلحہ نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی,مدرسہ ابوالقاسم صادق آباد رحیم یار خان کے محمد عمیر اور ابو ذر نے بہاولپور بورڈ میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی,جامعہ اسلامیہ امدادیہ چنیوٹ کے محمد شاہ زیب نے فیصل آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی,جامعہ عثمانیہ پشاور کے ادریس بختیار نے پشاور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی,البدر اسلامک اسکول مدرسہ بیت العلم کراچی کی رابعہ اور طیبہ نے پہلی اور تیسری جبکہ اقراء روضة الاطفال کی عفراء نے کراچی بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی-

  • مودی کی امریکہ آمد، عمران خان نے ایسی کیا ہدایات جاری کیں کہ انڈیا میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی؟

    مودی کی امریکہ آمد، عمران خان نے ایسی کیا ہدایات جاری کیں کہ انڈیا میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی؟

    وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے بین الاقوامی شعبہ جات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مودی کی امریکہ آمد بھرپور احتجاج کی تیاری کی جائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد پر شدید احتجاج کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے،

    پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک آنے والے بھارتی وزیراعظم کیخلاف شدید رد عمل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے، بھارتی قبضے اور اہل کشمیر پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بین الاقوامی سطح پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،

    وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم کے خلاف بھرپور احتجاج کے لیے تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے، عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تحریک انصاف نیویارک کشمیر میں بھارتی ظلم و دہشت گردی کے خلاف کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کرے، ان کا کہنا تھا کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے،

    تحریک انصاف کے سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں کشمیر کی صورتحال پر بیرون ملک پاکستانیوں کے تاثرات اور حکومتی اقدامات پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کی موجودگی میں بھارت سرکار کے پاس کشمیر پر غاصبانہ قبضے کا کوئی جواز موجود نہیں، میں بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا،

    وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد پر ٹف ٹائم دینے کی خبروں‌ پر یقینی طور پر انڈیا میں بے چینی کی لہر پیدا ہو گئی ہے،

  • مقبوضہ کشمیر، کرفیو سے سب سے زیادہ متاثر کون، گوگل پر بھارت میں کیا سرچ ہوا

    مقبوضہ کشمیر، کرفیو سے سب سے زیادہ متاثر کون، گوگل پر بھارت میں کیا سرچ ہوا

    نشریاتی ادارے الجزیرہ نے مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی حالت زار پر خصوصی رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے کرفیو سے سب سے زیادہ متاثر خواتین ہوئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 5 اگست کے بعد ، جب بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور فوجی لاک ڈاون شروع ہوا ، تو عظمیٰ جاوید کچھ دن گھر سے باہر نہیں نکل سکی۔ہر چند گھنٹوں کے بعد ، وہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سب سے بڑے شہر سری نگر میں اپنے گھر کی کھڑکی سے باہر جھانکتی ہیں۔20 سالہ طالب علم جاوید جو عام طور پر کیرالا میں رہتا ہے ، جاوید اپنے رشتہ داروں کے ساتھ عید گزارنے گھر آیا۔لیکن عید کی خوشیوں کو منانے کی بجائے وہ خود پنجرے میں پھنس گئی ، جب کہ باہر مسلح بھارتی نیم فوجی دستوں کی وجہ سے گلیاں سنسان تھیں۔

    عظمی جاوید کے مطابق اس وقت کشمیر میں ہر ایک کو غلام بنایا جارہا ہے۔ لیکن خواتین اس غیر انسانی محاصرے سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

    انہوں نے کہا ، "مسلح افواج کی نظروں نے مجھے خوف زدہ کردیاہے ۔میں یہ بھی نہیں چاہتی کہ میرے بھائی اور والد بالکل باہر چلے جائیں لیکن اس کے سوا کوئی آپشن بھی نہیں ہے۔ انہیں روٹی اور روز مرہ کی دیگر ضروریات کے حصول کے لئے جانے کی ضرورت ہے۔”

    حال ہی میں ، مظاہرین کی بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد ، ایک بڑا احتجاج جاوید کے گھر کے باہر سے گزرا۔

    عظمی اپنی والدہ کے ساتھ تنہا تھیں ، انھیں اس بات پر تشویش تھی کہ مظاہرین میں ان کا بھائی اور والد بھی شامل ہیں۔

    جب اس رات کے بعد وہ گھر واپس آئے تو ، جاوید کو اسپتال جانا پڑا –

    ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 370 نے علاقے کو خود مختاری دے دی تھی۔ اسے منسوخ کرنے کے بعد ، ہندوستان نے کشمیر کو ایک فوجی چھاﺅنی بنا دیا۔فون اور انٹرنیٹ لائنیں بند کردی گئیں جس کی وجہ سے اس خطے میں سات ملین سے زیادہ افراد کا بیرونی دنیا سے رابطہ کٹ گیا۔

    آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے لئے بھارتی حکومت کی ایک دلیل یہ بھی تھی کہ اس سے صنفی مساوات اور مسلم اکثریتی خطے میں خواتین کی ”آزادی“ ہوگی۔لیکن کچھ دن بعد ،بھارتی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ متعدد سیاستدانوں نے کشمیری خواتین کے بارے میں اخلاقیات سے عاری تبصرے کیے۔

    10 اگست کو ، ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹرنے کہا : "کچھ لوگ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ جیسے ہی کشمیر کھلا ہے ، وہاں سے دلہنیں لائی جائیں گی۔ قبل ازیںاسی قسم کا تبصرہ بی جے پی کے رکن اسمبلی وکرم سینی نے کیا تھا۔ وکرم نے کہا تھا کہ اب مسلم پارٹی کارکنان کو نئی شقوں پر خوش ہونا چاہئے۔ وہ اب کشمیر کی سفید پوش خواتین سے شادی کر سکتے ہیں۔

    دوسری طرف نئی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر ، نوی دیتا مینن نے کہا: ”یہ فتح اور لوٹ مار کے اعلانات ہیں ، اور 370 کے خاتمے کے پیچھے اصل ارادہ ظاہر کرتے ہیں۔“

    دیگر اطلاعات کے مطابق 5 اگست کے بعد گوگل پر سرچ کیا جا رہا ہے کہ کشمیری خواتین سے شادی کیسے کریں۔

    سری نگر سے تعلق رکھنے والی بائیس سالہ میک اپ آرٹسٹ سمرین کے مطابق، آج ہم (کشمیری خواتین)وادی کے مردوں سے بھی زیادہ ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ ٹیلی فون سروس بند ہونے کے بعد ، سمرین نئی دہلی میں اپنی بہن سے رابطہ کرنے سے قاصر رہی۔

    سمرین نے کہا ، ”میں صرف یہ دیکھنے کے لئے ٹکٹ بک کرنا چاہتی تھی کہ آیا وہ ٹھیک ہیں یا نہیں۔ ہم یہ بھی نہیں کرسکتے ہیں۔فلائٹ بک کروانے کے لئے ، اسے ہوائی اڈے جانا پڑتا تھا جو تقریبا 20 کلومیٹر دور تھا۔“

    ثمرین کی والدہ بہت پریشان تھیں ،ثمرین نے اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر ہوائی اڈے جانے کی کوشش کی لیکن بھارتی فوج کی موجودگی کی وجہ سے وہ جا نہ سکی۔

    سری نگر کی ہی 22 سالہ رہائشی ، مصباح بڑھتی ہوئی جنسیپرستی پر حیرت کا اظہار نہیں کرتی، مصباح نے بتایا کہ مسلم خواتین کے لئے خود کو ”نجات دہندہ“ثابت کرنے کی بی جے پی کی کوشش حقیقی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا ، "مجھے امید ہے کہ ہندوستانی عوام پارٹی میں چلنے والی غلط فہمی کو سمجھ جائیں گے۔ مصباح کے بقول کشمیری خواتین کی حفاظت اور بچانے کا حقیقت میں کسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    منظم جنسی استحصال اور صنف پر مبنی تشدد کی دیگر اقسام کو اکثر جنگ میں ہتھیاروں کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے۔

    ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کی ممبر ، کیویتا کرشنن 5 اگست کے بعد کارکنوں کو ہندوستان سے کشمیر لے کر گئیں۔

    کرشنن نے کہا کہ نیم فوجی اور فوجی دستوں کی موجودگی میں اضافہ کی وجہ سے خواتین اور لڑکیاں بے چین ہیں۔ 5 اور 9 اگست کے درمیان انہیں کرفیو کی وجہ سے ، اپنے بچوں کے لئے دودھ اور سبزیاں لینا انتہائی مشکل معلوم ہوا ہے۔

    کرشنن نے مزید کہا کہ کچھ خواتین اور لڑکیوں نے بھی چھاپوں کے دوران چھیڑ چھاڑ کے خدشے کی بات کی تھی۔

  • جعلی وفاقی وزیر کے فون سے کون ہوا گرفتار ، خبر نے حیران کردیا

    جعلی وفاقی وزیر کے فون سے کون ہوا گرفتار ، خبر نے حیران کردیا

    لاہور : جعلی وفاقی وزیر کے نام پر دھمکیاں ، فون کرانے والا خود ہی گرفتار ہوگیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ، اطلاعات کے مطابق جعلی وفاقی وزیر سے سی ٹی او لاہور کو فون کرانے والا ملزم گرفتار، ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی او لاہور کو نامعلوم شخص نے کال کرکے اپنا تعارف بطور فیڈرل منسٹر انرجی اینڈ پٹرولیم عمر ایوب کرایا، کال کرنے والے نامعلوم شخص نے سی ٹی او کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ کال موصول ہونے والے نمبر کی جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ نمبر فیڈرل منسٹر کے زیر استعمال ہے اور نہ ہی فیڈرل منسٹر نے کال کی ہے جس پر ریڈر ٹو سی ٹی او لاہور کی طرف سے ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ادریس نامی ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ لوئر مال پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • پی آئی اے نے میڈل ایسٹ کا دو طرفہ کرایہ بڑھا دیا  ، کیوں بڑھائے وجہ سامنے آگئی

    پی آئی اے نے میڈل ایسٹ کا دو طرفہ کرایہ بڑھا دیا ، کیوں بڑھائے وجہ سامنے آگئی

    لاہور : اضافی لوڈ کا بہانہ پی آئی اے نے میڈل ایسٹ کا دو طرفہ کرایہ چھ ہزار روپے تک بڑھا دیا، پی آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور سے پی آئی اے نے دبئی کا دوطرفہ کرایہ 55 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار کے اضافے کے ساتھ 61ہزار روپے کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے دونوں سیکٹر پر رش بڑھنے کی وجہ سے کرایہ میں اضافہ کیا ہے، ان دونوں سیکٹر پر لیبر اور اقامہ ویزا ہولڈر مسافر زیادہ سفر کرتے ہیں، ایجنٹس کے مطابق اس سال کا پی آئی اے کے مڈل ایسٹ کا سب سے ذیادہ کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔دوسری طرف پی آئی اے انتظامیہ نے اضافی کرائے کے متعلق ایجنٹس کو اگاہ کر دیا ہے۔

  • بھارت میں خودکشی کا رحجان بڑھ گیا، تازہ ترین رپورٹ سامنے آگئی

    بھارت میں خودکشی کا رحجان بڑھ گیا، تازہ ترین رپورٹ سامنے آگئی

    نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی طلبہ میں خودکشی کا رحجان بڑھ گیا، 26 ہزار سے زائد طلبہ نے موت کو گلے لگا لیا.

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں اعلٰی تعلیمی اداروں میں داخلے کی دوڑ اور بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بوجھ تلے دب کر طلبہ کی خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ طلبہ کی خودکشی کے سب سے زیادہ واقعات 2016ء میں پیش آئے۔ اس کے دوران 9474 طلبہ، یعنی تقریباً ہر ایک گھنٹے میں ایک طالب علم نے اپنی زندگی کا خود اپنے ہاتھوں خاتمہ کر لیا۔ نریندر مودی حکومت نے چند ماہ قبل پارلیمان میں ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ 2014ء سے 2016ء کے درمیان 26.5ہزار سے زائد طلبہ نے خودکشی کرلی۔ 2016ء میں 9474، 2015ء میں 8934 اور 2014ء میں 8068 طلبہ نے پڑھائی اور بہتر کارکردگی کے بوجھ تلے دب کر خودکشی کی۔ ان اعداد و شمار سے واضح ہے کہ طلبہ میں خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

    راجستھان کے کوٹہ ضلع کو ’کوچنگ اداروں‘ کا مرکز کہاجاتا ہے، جہاں ایک سو سے زائد کوچنگ سینٹرز میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بچے اپنے گھر سے دور رہ کر اچھے اداروں میں داخلے کے لیے تیاری کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں یہاں متعدد طلبہ پڑھائی کے دباؤ میں آ کر خودکشی کر چکے ہیں جس کی وجہ سے یہ شہر اب ‘قاتل شہر‘ کے نام سے مشہور ہوگیا ہے۔

  • قندیل بلوچ کے قاتل بھائیوں کو معاف کردیا گیا ، کس نے کیا ؟ ضرور جانیئے

    قندیل بلوچ کے قاتل بھائیوں کو معاف کردیا گیا ، کس نے کیا ؟ ضرور جانیئے

    ملتان : بالآخر قندیل بلوچ کے قاتل بھائی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹی کے قتل میں ملوث بیٹوں کو معاف کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

    عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیٹی کے قتل میں نامزد بیٹوں وسیم اور اسلم کو اللہ کے واسطے معاف کر دیا۔والدین کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ قندیل کے قتل میں غیرت کے نام پر بنائی گئی کہانی حقائق کے خلاف ہے۔ماڈل کورٹ کے جج نے صلح نامہ کے بیان پر پراسیکیوشن اور وکلاء کو طلب کر لیا

    ذرائع کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم بلوچ نے اس وقت قندیل بلوچ کے قتل کا مقدمہ اپنے بیٹے محمد وسیم اوراس کے ساتھیوں حق نواز، محمد ظفر اور ان کے ڈرائیور عبدالباسط کے خلاف درج کروایا تھا۔یاد رہے کہ قندیل بلوچ کو ان کے بھائی محمد وسیم نے 15 جولائی 2016 کو ملتان میں قتل کر دیا تھا۔

  • پریانکا چوپڑا کی خطر ناک خواہش  ،شیریں مزاری نے کیا قدم اٹھایا کہ پریانکا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

    پریانکا چوپڑا کی خطر ناک خواہش ،شیریں مزاری نے کیا قدم اٹھایا کہ پریانکا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

    اسلام آباد : بھارتی اداکارہ اور یوینسیف کی خیر سگالی کی سفیر کی پاکستان سے جنگ کی خواہش نے پریانکا کے لیے مشکلات پیدا کردیں، پریانکا کے پاکستان سے جنگ کے بیان کے بعد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے زیلی ادارے یونیسف سے پریانکا چوپڑا کو بطور خیرسگالی سفیر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اپنے خط میں لکھتی ہیں کہ یونیسیف نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو امن کا سفیر مقرر کیا ہے لیکن انہوں نے بھارتی سرکار کے ظلم اور ہتھکنڈوں کی کھل کر حمایت کی۔شیریں مزاری نے خط میں مزید لکھا ہے کہ بھارتی اداکارہ کا بطور امن کے سفیر رویہ خود امن کے خلاف ہے کیونکہ اداکارہ نے پاکستان پر جوہری حملے کی دھمکی کی بھی کھل کر تائید کی۔

    وفاقی وزیر شیریں مزاری کی طرف سے لکھے گئے خط کے مطابق پریانکا کی عالمی قوانین سے روگردانی اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے لہٰذا امن کی نام نہاد سفیر کی جانب سے جوہری جنگ کی تائید اقوام متحدہ کے منصب کے خلاف ہے۔

    یاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا رواں برس فروری میں بھارت کے پلوامہ حملے پر جنگ کو بڑھاوا دینے پر تنقید کا شکار بنیں اور اسی وجہ سے چند روز قبل لاس اینجلس میں منعقد ایک بیوٹی ایونٹ میں بھی انہیں پاکستان نژاد امریکی خاتون نے ‘منافق’ کہا تھا۔