Baaghi TV

Author: +9251

  • جنرل قمر جاوید باجوہ زبردست سپہ سالار ہیں : چین نے آرمی چیف کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا

    جنرل قمر جاوید باجوہ زبردست سپہ سالار ہیں : چین نے آرمی چیف کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا

    بیجنگ: جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں ، چین نے آرمی چیف کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت پاکستان کو بہترین انداز سے دفاع کررہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست اور پڑوسی چین نے بھی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

    ترجمان چینی وزرات خارجہ کے مطابق ہمیں حکومت پاکستان کے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مزید 3 سال کی تقرری کے فیصلے بارے آگاہی ہوئی ہے وہ چینی حکومت اور فوج کے دیرینہ دوست ہیں، جنرل باجوہ نے پاک چین دوستی میں مثبت تعاون کیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ہمیں یقین ہے جنرل باجوہ کی زیر کمان پاک فوج پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا عمل جاری رکھے گی۔

  • جنرل قمر جاوید باجوہ کا واہ نوبل کیمیکل فیکٹری کا دورہ، یوریا پلانٹ کا افتتاح کیا

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا واہ نوبل کیمیکل فیکٹری کا دورہ، یوریا پلانٹ کا افتتاح کیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واہ نوبل کیمیکل فیکٹری میں یوریا پلانٹ کا افتتاح کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے پی اوایف ڈسپلے سینٹرمیں موجود مصنوعات کا جائزہ لیا، نیا پلانٹ کم لاگت اورجدید ترین سلور کیٹالسٹ ٹیکنالوجی کا حامل ہے، پی اوایف واہ میں یوریا پلانٹ کا منصوبہ 8 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوا،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پی اوایف مشترکہ مصنوعات کےلیےاقدامات کرے، آرمی چیف نے پی او ایف کےادارے تحقیق و ترقی کی کامیابیوں کو سراہا، انہوں نے کہاکہ فیکٹریز میں بننےوالےآلات سے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہورہا ہے، دونوں اداروں کی وجہ قومی بچت بھی ہو رہی ہے، مختلف مصنوعات کی تیاری کےلیےنجی شعبےسےمختلف معاہدےکیےجائیں، آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے دفاعی اورسیکیورٹی آلات کےمعیار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،

  • چینی وزارت خارجہ کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا خیرمقدم

    چینی وزارت خارجہ کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا خیرمقدم

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کی توسیع کا خیر مقدم کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ غیرمعمولی سپہ سالار اور چینی فوج کے پرانے دوست ہیں اور انہوں نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے،

    چینی دفتر خارجہ کے ترجمان گینگ شوآنگ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ چینی حکومت اور فوج کے پرانے دوست ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستانی فوج اپنے ملک کی سلامتی وخود مختاری کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گی، چینی وزارت خارجہ کے اس بیان کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،

  • ‘نیب قوانین کا ازسرنو جائزہ کیوں لیا جارہا ہے ، اس سے سیاسی لوگ شکار ہوں گے ، رضاربانی بول اٹھے

    ‘نیب قوانین کا ازسرنو جائزہ کیوں لیا جارہا ہے ، اس سے سیاسی لوگ شکار ہوں گے ، رضاربانی بول اٹھے

    اسلام آباد : اپوزیشن کی طرف سے نیب قوانین کا از سر نوجائزہ لینے کا حکومتی فیصلے کی مزاحمت ، اسل سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی مختلف احتساب قوانین رائج ہیں، وفاقی کابینہ کا نیب قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔

    رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی کابینہ نے صرف کاروباری افراد اور سول بیورو کریٹس کے حوالے سے ترمیم تجویز کی جو کہ سیاسی طبقے کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش ہے۔رضا ربانی کے مطابق صرف سیاسی افراد کو ہی خصوصی قانون اور خصوصی عدالتوں کا سامنا ہے، اگر باقی اداروں میں خود احتسابی ہے تو ارکان پارلیمنٹ کا احتساب بھی پارلیمانی کمیٹی کرے۔
    سابق چیئرمین سینیٹ نے اس کا حل بتاتے ہوئے کہاکہ وفاقی کمیشن برائے احتساب قائم کیا جائے جہاں سب کیلئے ایک قانون ہو اور وہ معاشرے کے ہر طبقے کا بلاتفریق احتساب کرے۔رضاربانی کا کہنا تھا کہ حقیقی احتساب تب ہی ممکن ہے جب سب پرایک ہی احتساب قانون لاگو ہو۔

  • حمزہ علی عباسی کس سے شادی کرنے والے ہیں؟

    حمزہ علی عباسی کس سے شادی کرنے والے ہیں؟

    حمزہ علی عباسی نیمل سے شادی کرنے والے ہیں.

    گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی اور نیمل کے نکاح کی خبر آئی اور آج حمزہ نے اس کی تصدیق کر دی.

    حمزہ علی عباسی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ بات شیئر کرنے کا ارادہ 25 تاریخ کے بعد تھا لیکن یہ بات پہلے ہی سوشل میڈیا پر آگئی ہے تو جی ہاں میں نیمل سے شادی کرنے والا ہوں. حمزہ نے لکھا کہ شادی سادگی کے ساتھ 25 تاریخ کو ہوگی اور چھوٹا سا ولیمہ 26 تاریخ کو ہوگا. مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کر دی.

    i

    حمزہ علی عباسی نے ٹویٹر پر لکھا کہ نیمل کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے نکاح پر "گنجا” ہونے پر بھی نکاح کی حامی بھر لی.

  • ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کے پیپلز پارٹی پر سنگین الزامات، کیا کہا؟ اہم خبر

    ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کے پیپلز پارٹی پر سنگین الزامات، کیا کہا؟ اہم خبر

    ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو11سال میں پانی کی ایک بوند نہیں دی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ میری پریس کانفرنس کامقصد شہر کو درپیش بنیادی مسائل کو اُجاگر کرنا ہے، شہرکےبلدیاتی مسائل کاعلم سب کوہے، مسائل کےحل کےبجائے صرف شور مچایا جاتا ہے،

    فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ کےاضلاع میں کچرااٹھانےکانظام سولڈویسٹ مینجمنٹ بورڈکےپاس ہے، انہوں‌ نے کہاکہ کراچی:11سالوں سےشہرکاکچرا نالوں میں ڈالاجارہاہے لیکن اس سلسلہ میں کوئی واضح حکمت عملی نہیں بنائی گئی، واضح‌ رہے کہ حالیہ بارشوں‌ سے کراچی میں شدید نقصانات ہوئے ہیں جس پر سندھ حکومت کو سیاسی جماعتوں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا ہے،

  • صومالیہ، امریکی فوج کا الشباب عسکریت پسند پر فضائی حملہ

    صومالیہ، امریکی فوج کا الشباب عسکریت پسند پر فضائی حملہ

    امریکی فوج نے صومالیہ کے شہر قونیو بیرو کے نواح میں الشباب کے عسکریت پسند کو ایک فضائی حملہ کے دوران نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی اے پی کے مطابق یوایس افریقہ کمانڈ نے فضائی حملہ صومالیہ کی وفاقی حکومت کے تعاون سے کیا گیا۔

    کمانڈ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس چھاپے میں کوئی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔

    کمانڈ کے آپریشنز کے ڈائریکٹر میجر جنرل ولیم گیلر نے کہا کہ جب تک الشباب کی لڑائی جاری ہے صومالیہ کی حمایت جاری رہے گی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے الشباب نے صومالیہ کے شبیلی علاقے میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا تھا۔ الشباب کے دعوی کے مطابق اس حملہ 50 فوجی ہلاک جبکہ اس کے دو جنگجو جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • حمزہ علی عباسی نے شادی کرنے کی اصل وجہ بتادی

    حمزہ علی عباسی نے شادی کرنے کی اصل وجہ بتادی

    لاہور: اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ وہ شادی اللہ کو خوش کرنے کیلئے کر رہے ہیں، کچھ لوگ شادی محبت ہوجانے کی وجہ سے کرتے ہیں لیکن وہ شادی اللہ کو خوش کرنے کیلئے کر رہے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ شادی کا اعلان انہوں نے 25 اگست کے بعد ہی کرنا تھا، لیکن چونکہ اب یہ بات پہلے ہی سب کو پتا چل گئی ہے اس لیے وہ بتانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے شادی کیوں کی؟ انہوں نے شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ” جب آپ کو پتا چل جاتا ہے کہ یہ دنیا کوئی جادوئی افسانہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے، اور مرنے کے بعد آپ کو اللہ کے سامنے پیش ہونا ہے، تب آپ دنیا کو تبدیل کرنے کی بجائے اپنے آپ کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پھر آپ دیکھتے ہیں کہ بہت سے ایسے کام ہیں جو آپ کو تو خوش رکھ رہے ہیں لیکن آپ کے رب کو خوش نہیں رکھ رہے. پھر آپ وہ کام ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن آپ ناکام ہوجاتے ہیں، اللہ سے بھی مدد مانگتے ہیں کہ اللہ آپ کی مدد فرمائے. بالآخر ایک دن ایسا آتا ہے کہ اللہ آپ کی مدد فرماتے ہیں”

    انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ شادی محبت ہوجانے کی وجہ سے کرتے ہیں لیکن وہ شادی اللہ کو خوش کرنے کیلئے کر رہے ہیں. ساتھ ہی انہوں نے اپنی اور اداکارہ نیمل خاور کی دوستی کے بارے میں بتایا کہ نیمل اور ان کی دوستی کو 2 سال ہوگئے ہیں. لیکن پھر ایسا ہوا کہ انہوں نے نیمل خاور کو شادی کی پیشکش کی، اور نیمل کو بتایا کہ "ایسی بات نہیں کہ ہم دونوں بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ ہیں، بلکہ اصل بات یہ ہے کہ میں یہ شادی اللہ کو خوش کرنے کیلئے کر رہا ہوں اور نیمل نے حیران کن طور پر یہ پیشکش قبول کرلی”. حمزہ علی عباسی نے شادی کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "25 اگست کو نکاح کی تقریب سادگی سے کی جائے گی اور ولیمہ کی تقریب بھی انتہائی سادگی کے ساتھ 26 اگست کو کی جائے گی، اور پھر ہم دونوں باقی زندگی اللہ کو خوش رکھنے کی کوشش کریں گے”.

  • چوہدری مونس الٰہی کی جرمنی سے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو ، چوہدری شجاعت  حسین کے لیے خصوصی دعاوں پر باغی ٹی وی  کے شکریہ ادا کیا

    چوہدری مونس الٰہی کی جرمنی سے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو ، چوہدری شجاعت حسین کے لیے خصوصی دعاوں پر باغی ٹی وی کے شکریہ ادا کیا

    برلن : چوہدری مونس الٰہی کی جرمنی سے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو ، چوہدری شجاعت حسین کے لیے باغی ٹی وی کی طرف سے دعاوں کے سلسلے پر شکریہ ادا کیا،چوہدری مونس الٰہی نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت اب کافی بہتر ہے اور چوہدری شجاعت حسین باغی ٹی وی کے ساتھ ساتھ اہل پاکستان کے بھی دعائے صحت کرنے پر مشکور ہیں

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ( قائد اعظم ) کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ چوہدری شجاعت حسین جرمنی میں‌سخت علیل تھے باغی ٹی وی نے ان کی صحت یابی کے لیے اللہ کے حضور جو دعاوں کا سلسلہ شروع کیا اور اہل پاکستان سے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کی درخواست کی ، چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ وہ اور ان کا خاندان اس پر باغی ٹی وی کا مشکور ہے

    چوہدری شجاعت حسین تشویش ناک حالت میں آئی سی یو منتقل

    چوہدری مونس الٰہی نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باوجود اس کے کہ چوہدری شجاعت حسین اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ پہلے سے بہتر ہیں ، چوہدری مونس الٰہی نے مزید بتایا کہ اس وقت جرمنی میں‌ ڈاکٹروں کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد تیمار داری کے لیے موجود ہیں.

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری مونس الٰہی نے باغی ٹی وی کا پھر شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ چوہدری شجاعت حسین کو قوم کی مزید دعاوں کی ضرورت ہے . ہم باغی ٹی وی کے توسط سے اہل پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کی دعائیں کریں ، آخر میں‌چوہدری مونس الہٰہی نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد چوہدری شجاعت حسین آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں منتقل ہوجائیں گے اور پھر وہاں سے وطن واپس آئیں‌گے ،

  • عوام کی سستے انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

    عوام کی سستے انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

    وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیرقانون نےوزیراعظم کومفادعامہ میں بنائے گئے نئے قوانین اوران کے نفاذ سےآگاہ کیا، ملاقات میں بیرسٹرملیکہ بخاری،سیکرٹری قانون ارشدفاروق، وزارت کے دیگر افسران نے شرکت کی،

    فروغ نسیم نےوزیراعظم کودیگرمختلف قوانین پرپیشرفت سےبھی آگاہ کیا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی سستےانصاف تک رسائی کویقینی بناناحکومت کی اولین ترجیح ہے، اس دوران وزیراعظم نےمفادعامہ میں قانون سازی کےضمن میں وزیرقانون کی کاوشوں کوسراہا، انہوں نے کہاکہ فوری اورآسان انصاف ہی عوام کی زندگیوں میں واضح تبدیلی کاضامن ہے،