Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت اور اسرائیل 25 اگست کو کیا کرنے جارہے ہیں؟ دونوں ملکوں‌ کا گٹھ جوڑ پھر سامنے آ گیا

    بھارت اور اسرائیل 25 اگست کو کیا کرنے جارہے ہیں؟ دونوں ملکوں‌ کا گٹھ جوڑ پھر سامنے آ گیا

    بھارت میں‌ ہزاروں‌ مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی اور غاصب اسرائیل کا گٹھ جوڑ ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنے آگیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور اسرائیل تعلقات نریندر مودی کے دور میں بہت آگے بڑھے ہیں اور کئی معاہدے بھی کئے گئے ہیں. اب 25 اگست کو ہندوتوا اور صیہونیت کے موضوع پر سیمینار ہوگا، اس سیمینار میں‌ بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعصب رہنما سبرامنیم سوامی شرکت کریں گے،

    بھارت اور اسرائیل کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور مسلمانوں‌ کو کچلنے کیلئے مذموم منصوبے بنا رہے ہیں جس کے تحت ممبئی میں ہندوتوا اور صیہونیت کے موضوع پر تقریب کا اہتمام ہورہا ہے، 25اگست کو ہونے والی اس تقریب میں جہاں سبرامنیم سوامی خطاب کریں گے وہیں اسرائیلی پروفیسر گاڈی تائیوب بھی بتائیں گے کہ اقلیت بالخصوص مسلمانوں پر کس طرح ظلم ڈھانا ہے، سیمینار کا انعقاد بھارت میں اسرائیلی قونصل خانے کے تعاون سے ہورہا ہے، اس سے پہلے بھی بھارت اور اسرائیل کی جانب سے مذموم منصوبے بنائے جاتے رہے ہیں،

  • کشمیر ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا

    کشمیر ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا

    سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان شہید کردیا.

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کرتے ہوئے میں بارہمولہ قصبے میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ نوجوان کو جس کی شناخت مومن احمد گوجری کے طورپر ہوئی ہے ، بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور سپیشل آپریشن گروپ نے قصبے کے علاقے کوکر حمام میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔ علاقے میں منگل کی شام کو شروع ہونے والا آپریشن آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔ دریں اثناءبارہمولہ قصبے میں ہی ایک حملے کے دوران بھارتی پولیس کا ایک افسر ہلاک اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں بھی اسی طرح کی کارروائی شروع کی جہاں نوجوانوںنے گھروں سے باہر نکل کر شدید احتجاج کیا اور بھارتی فورسز نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد فورسز اہلکاروں اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

    ایک اور واقعے میں پولیس نے بھارتی شہر چندیگڑھ میں ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

  • آئندہ سال حج میں پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہو گی

    آئندہ سال حج میں پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہو گی

    سعودی عرب نے آئندہ سال حاجیوں کے لیے ایسی سہولت متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے کہ پاسپورٹ کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

    سعودی حکومت نے آئندہ سال ہر حاجی کو ’سمارٹ حج کارڈ‘ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے حاجیوں کو ارض مقدس میں قیام کے دوران پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    یہ بھی ایک قسم کا شناختی کارڈ ہوگا جس میں حاجی کے مکمل کوائف، ویزے کی مدت، پیکیج کی تفصیلات، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، منی، مزدلفہ، عرفات میں قیام کی جگہوں، خیموں کا پتہ، صحت معلومات اور دیگر ضروری کوائف درج ہوں گے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے سمارٹ حج کارڈ کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی مدد سے حاجی کو سعودی ایئرپورٹ پر پاسپورٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    کارڈ کی مدد سے مقدس مقامات تک جانے کے لیے ٹرین کی ٹکٹ لینے کےلئے لمبی قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔ قیام گاہ کا راستہ بھولنے پر کارڈ سکینر مشینوں سے خیمے کا پتہ معلوم کیا جا سکے گا۔ کارڈ کی مدد سے حاجی کا صحت ریکارڈ بھی چیک کیا جا سکے گا۔

    سمارٹ کارڈ کے ذریعے حاجی کی لوکیشن بھی معلوم کی جا سکتی ہے ۔اس سے غیر قانونی حج کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ سعودی عرب میں غیر قانونی قیام اور ویزے کی مدت سے تجاوز کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

    وزارت حج کے مطابق سمارٹ کارڈ کی ایپلی کیشن موبائل پر ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے۔ ایپلی کیشن سے کارڈ سکین کرکے حاجی کی مکمل معلومات فراہم ہوجائیں گی۔

    وزارت حج نے مزید کہا کہ منی میں غیر متعلقہ افراد کا خیموں میں داخلہ روکنے کےلئے بھی کارڈ کی مدد لی جائے گی۔ منی کے خیموں میں داخلے کےلئے کارڈ کا استعمال ہو گا۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی ہوٹلوں کے کمروں میں داخل ہونے کے لئے کارڈ کا استعمال ہوگا۔

  • صحت انصاف پروگرام: وزیراعظم نے کتنے کارڈ تقسیم کردیئے؟ جانئے

    صحت انصاف پروگرام: وزیراعظم نے کتنے کارڈ تقسیم کردیئے؟ جانئے

    اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے صحت انصاف پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پانچ لاکھ صحت انصاف کارڈ تقسیم کردیئے گئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے صحت انصاف پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پانچ لاکھ صحت انصاف کارڈ تقسیم کر دیئے گئے، وزیراعظم کی ہدایت پر قبائلی اضلاع کے تمام خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیے جارہے ہیں، ابتدائی طور پر 3 لاکھ روپے تک تمام امراض کا علاج کروایا جاسکتا ہے تاہم کسی بڑے مرض کی صورت میں صحت انصاف کارڈ کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کروایا جاسکے گا۔ وزیراعظم کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ یہ صحت کے شعبے میں بڑی تبدیلی رونما کرے گا.

  • نجی پاور پلانٹس کی اربوں روپے کی ناجائزمنافع خوری، نیپرا کی دستاویزات میں ہوشربا انکشافات

    نجی پاور پلانٹس کی اربوں روپے کی ناجائزمنافع خوری، نیپرا کی دستاویزات میں ہوشربا انکشافات

    نجی پاو رپلانٹس کی طرف سے اربوں روپے کی ناجائزمنافع خوری کا انکشاف ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 5 آئی پی پیزنیپرا ٹارگٹ سے 65 فیصد تک زائد منافع کمانے لگے، پاورپلانٹس نے 2011 سے 2018 تک ناجائز 40 ارب روپے زائد کمائے، نیپرا کی طرف سے جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سب سےزیادہ 11 ارب روپے منافع اٹک جین نےکمایا،

    اسی طرح بتایا گیا ہے کہ اٹک جین نے5ارب کےمقابلےمیں16ارب روپےمنافع کمایا، نشاط پاورنے 6 ارب 83 کروڑ کے مقابلے میں 14ارب منافع کمایا،

  • ٹیکس کی شکل کیا ہونے چاہیے ،  تاجر تنظیمیں خود اختلافات کا شکار، ایک دوسرے سے بائیکاٹ کی دھمکی

    ٹیکس کی شکل کیا ہونے چاہیے ، تاجر تنظیمیں خود اختلافات کا شکار، ایک دوسرے سے بائیکاٹ کی دھمکی

    لاہور : لاہور کی تاجر تنظیمیں خود ہی اختلافات کا شکار، ایف بی آر کو ٹیکس کس صورت میں دینا ہے یہ ہی طئے نہ کرسکیں‌، اطلاعات کے مطابق فکس ٹیکس سکیم کےمعاملے پر 23 اگست کو ایف بی آر حکام کیساتھ ہونےوالی میٹنگ میں انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے پاکستان ٹریڈرزالائنس کیساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر کا کہنا ہے کہ اگر انجمن تاجران کو پاکستان ٹریڈرز الائنس کیساتھ بیٹھنے پر مجبور کیا گیا تو وہ ملاقات کا بایئکاٹ کردیں گے۔فکس ٹیکس سکیم کےمسودے کوحتمی شکل دینے سے قبل تاجر تنظیموں میں اختلافات پر تاجر برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔

  • چین ، موسلادھار بارشو ں سے صوبہ سیچوان میں تباہی پھیل گئی،7 ہلاک

    چین ، موسلادھار بارشو ں سے صوبہ سیچوان میں تباہی پھیل گئی،7 ہلاک

    چین کے صوبہ سیچوان میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، سات افراد ہلاک جبکہ 24لاپتہ ہیں۔
    صبح 7 بجے تک ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کے مطابق منگل کے روز ، بارش سے صوبے میں 17 بستیاں متاثر ہوئیں ، جس میں چھ افراد زخمی ہوئے تھے ، جن میں تین شدید زخمی تھے۔

    وینچوآن کاونٹی سے 34ہزار سے زیادہ سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جو شدید بارش کے بعد متعدد مٹی کے تودے کا نشانہ بنے تھے۔ کاونٹی میں 13ہزار سے زیادہ سیاحوں کا انخلاء جاری ہے۔
    وینچوآن کے خصوصی انتظامی زون میں ابھی تک 12ہزار سے زیادہ سیاح پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

  • بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان کے نام خط ، ملاقات کرنا چاہتا ہوں ، پولیو کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سلام

    بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان کے نام خط ، ملاقات کرنا چاہتا ہوں ، پولیو کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سلام

    اسلام آباد : لیڈر ہو تو ایسا ہو جس کی خوبیوں کی وجہ سے دنیا کی بڑی بڑی شخصیات ملاقات کی خواہش کا اظہار کریں ، دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم کیلیے کوششوں پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھ دیا ہے۔ خط میں بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے میں کی جانے والی کوششوں پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہاکہ ہےکہ پولیو کو ختم کرنے کے لیے والدین کے ذہنوں سے شکوک و شبہات نکالنا انتہائی ضروری ہیں۔

    بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں پاکستان میں پولیو کے حوالے سے تعاون کرنے کی خواہش کا بھی اظہارکیا ، بل گیٹس نے زور دیا ہےکہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام پر حکومت کی خصوصی توجہ درکارہے۔

  • وزیر اعظم کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات، کیا خصوصی ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    وزیر اعظم کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات، کیا خصوصی ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    وزیر اعظم عمران خان کی گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اہم ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ وہ کراچی میں مقیم کشمیری برادری سے ملاقات کرکےان کے مسائل کواجاگر کریں، ملاقات میں کراچی میں وفاقی حکومت کےجاری ترقیاتی منصوبوں پربھی بات چیت کی گئی،

    وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے مابین ہونے والی ملاقات میں‌ ملاقات میں کلین کراچی مہم پربھی تبادلہ خیال کیاگیا، واضح‌ رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی میں ہونے والی بارشوں سے زبردست تباہی ہوئی ہے اور ابھی تک کئی علاقوں سے مکمل طور پر پانی نہیں‌ نکل سکا ہے، اس صورتحال پر سیاسی و سماجی تنظیموں اور کراچی کے عوام کی طرف سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ایسے انتظامات کئے جائیں کہ آئندہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکے،

  • آرٹیکل 370 کو فوری بحال کرو، بھارتی سپریم کورٹ سے شاندار خبر آگئی

    آرٹیکل 370 کو فوری بحال کرو، بھارتی سپریم کورٹ سے شاندار خبر آگئی

    نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے سابق بیوروکریٹس اور فوجی افسروں نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ آرٹیکل 370 کو دوبارہ بحال کیا جائے.

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق بیوروکریٹس اور فوجی افسروں کے ایک گروپ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370کی منسوخی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ سابق بیوروکریٹس اور فوجی افسروں کے ایک مشترکہ گروپ نے بھارتی سپریم کورٹ میں ایک مشترکہ درخواست دائر کی ہے جس میں آرٹیکل 370 کی منسوخی اور بھارتی صدر کی ترمیم کے جواز کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 370کی منسوخی کے لئے جموں و کشمیر کی عوام کی رائے لینا ایک آئینی ضرورت ہے جبکہ اس آرٹیکل کو ہٹانے کے لئے کوئی رائے شماری نہیں کرائی گئی بلکہ ان تبدیلیوں سے ان اصولوں پر ضرب لگی ہے جن کے تحت ریاست جموں وکشمیر بھارت کے ساتھ جڑی ہوئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 370کو رد کرنے کے لئے صدر جمہوریہ کے نوٹیفیکیشن کے لئے جموں و کشمیر دستور ساز اسمبلی کی بھی منظوری ضروری ہے چونکہ ریاست میں دستور ساز اسمبلی کا کوئی وجود نہٰیں اس لئے منظوری نہیں لی گئی ہے۔ موقف میں کہا گیا ہے کہ وہاں کے لوگوں کی مرضی جانے بغیر آرٹیکل 370 کو ہٹانا جمہوریت کے بنیادی اصولوں، وفاقیت اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    اس درخواست کو بھارتی سپریم کورٹ میں 6 درخواست گزاروں رادھا کمار، ہندل حیدر طیب،کپل، اشوک کمار مہتہ، امیتابھ پانڈے اور گوپال پلائی نے دائر کیا ہے۔ ان میں سے کپل اور مہتہ ریٹائرڈ فوجی افسر ہیں جبکہ کپل کئی فوجی میڈلز کے حامل افسر ہیں جو ایئر وائس مارشل کے طور پر خدمات دے چکے ہیں، مہتہ راجوری اور اوڑی سیکٹر میں تعینات رہے اور1965ءاور 1971 ءکی پاک بھارت جنگوں میں بھی شامل تھے،ان کی تعیناتی کارگل اور لداخ سیکٹرز میں بھی رہی۔ طیب، پانڈے اور گوپال پلائی ہائی رینک والے سابق بیورو کریٹ ہیں.