Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ ایرانی سپریم لیڈر نے صاف بتا دیا

    مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ ایرانی سپریم لیڈر نے صاف بتا دیا

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی دگرگوں حالت پرتشویش ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرکےلوگوں کےلیےانصاف پرمبنی پالیسی بنائے، امیدہےبھارت خطےمیں بسنےوالےمسلمانوں پرظلم وزیادتی بندکرےگا، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اورپاک بھارت تعلقات کاذمہ داربرطانیہ ہے،

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ برصغیرسےجاتےہوئےبرطانیہ نےنااہلی دکھاتےہوئےغلط فیصلےلیے،برطانیہ جان بوجھ کراس خطےمیں یہ زخم لگاکرگیا، واضح رہے کہ جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد پہلے بھی ایران کی طرف سے کشمیریوں کے حق میں دوٹوک انداز میں‌ بات کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا گیا ہے،

  • اینکر مرید عباس قتل کیس، پولیس نے عدالت میں پیش کردہ چالان میں کئے اہم انکشافات، بڑی خبر

    اینکر مرید عباس قتل کیس، پولیس نے عدالت میں پیش کردہ چالان میں کئے اہم انکشافات، بڑی خبر

    کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت مٰیں اینکرمریدعباس سمیت 2 افراد کےقتل سے متعلق چالان پیش کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف سے پیش کردہ چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم عاطف زمان واقعےکےروزصبح سےہی سب کوبڑی رقم ہاتھ لگنےکادعویٰ کرتارہا، ملزم عاطف زمان نےملازم اسامہ کوکہاآج سب کی رقم واپس کردوں گا، ملزم عاطف زمان نےرات8بجےمریدعباس اورعمرریحان کواپنےدفتربلایا، مریدعباس جونہی سامنےآیاتوعاطف زمان نےاس پرگولیاں چلادیں،

    چالان میں‌ کہا گیا ہے کہ عمرریحان نے جھپٹ کرپستول چھین لی، ملزم عاطف اورعادل نےعمرریحان سےزورآزمائی کی اورپستول چھیننےکی کوشش کی، عمرریحان بچ کربھاگ نکلاتوعاطف زمان اورعادل زمان نےپیچھاکیا. ڈرائیورندیم کےسامنےملزم عاطف زمان نےمریدعباس اورخضرحیات کوفون کیا، گواہ ندیم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ میرےسامنےملزم عاطف زمان نےگاڑی میں بیٹھےہوئےخضرحیات پرفائرنگ کی، اسی طرح چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعےسےپہلےملزم عاطف زمان نےاپنےاغواکاڈرامہ رچایا،ٹریول ہسٹری سےعاطف زمان کاجھوٹ سامنےآیاکہ وہ اغوانہیں ہواتھا، مریداورعاطف زمان کےدرمیان ہونےوالی گفتگوکاریکارڈبھی حاصل کرلیاگیا، عاطف زمان نےفراڈکرکےبڑی رقم ہڑپ کی،

  • وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا جناح ہسپتال روڈ کراچی کا دورہ، شہریوں‌ کو درپیش مسائل پر گفتگو

    وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا جناح ہسپتال روڈ کراچی کا دورہ، شہریوں‌ کو درپیش مسائل پر گفتگو

    وزیربلدیات ناصرحسین شاہ نے کراچی میں جناح ہسپتال روڈ کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پائپ لائن واٹرسپلائی کی خراب ہوئی جسکی وجہ سےشاہراہ پرپانی جمع ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناصر حسین شاہ نے کہاکہ مسئلےکوجلد حل کریں گے، سعیدغنی کو عہدے سے ہٹانے کا نظریہ کہ انہیں ہٹا دیا گیا ہے غلط ہے، سعیدغنی اچھا کام کررہےتھےاب بھی ہمارے ساتھ ہیں.

    وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہاکہ لیڈرشپ کی مرضی سےعہدے دیئے گئے ہیں، واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے سخت نقصان ہوا ہے اور کئی افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے ہیں جس پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے،

  • بستی ملوک : گاڑی نذر آتش ہو گئی

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی مسافر محفوظ
    تفصیلات کے مطابق آج دوپہر بستی ملوک کے علاقے اڈا بصیرہ کے قریب کلٹس گاڑی نمبری MNA/5961 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی پر گاڑی میں سوار 3 افراد معجرانہ طور پر محفوظ رہے ریسکیو 1122 بستی ملوک نے فوراً رسپانس کرتے ہوے آگ پر قابو پایا اور مزید نقصان سے بچایا۔گاڑی ملتان سے بہاولپور جارہی تھی۔

  • لودھراں : لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا آغاز

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دریاۓ ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریاۓ ستلج کے اطراف میں انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کردیا

    تفصیلات کے مطابق ضلع لودھراں کے مختلف علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہے سیلابی صورتحال پیدا ہو رہی ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ کی طرف سے کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کرنے کا عمل تیزی سے شروع ہو گیا ہے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خطرناک صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی کو کنٹرول کرنے کے لئے امدادی کیمپ اور ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

  • کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بنگلہ دیش بھی میدان میں آ گیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بنگلہ دیش بھی میدان میں آ گیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    بھارت کی طرف سے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملہ پر بنگلہ دیش کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے جموں‌ کشمیر کے مسئلہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کی طرف سے کشمیر میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنا مودی سرکارکا داخلہ معاملہ ہے،

    بنگلہ دیش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش اپنے اصولوں کے تحت ہمیشہ علاقائی امن اور استحکام کا حامی رہا ہے اور تمام ملکوں کے لئے ترقی اولین ترجیح ہونی چاہئے، واضح‌ رہے کہ اس سے قبل ترکی سمیت مختلف مسلمان ملک پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہوئے آرٹیکل 370 ختم کرنے کی مخالفت کر چکے ہیں،

  • لودھراں : پتنگ فروشوں کی گرفتاریاں شروع

    لودہراں: ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر لودہراں پولیس کا پتنگ بازی/ پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کہروڑپکا جاوید اشرف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی کہروڑپکا پرویز اختر نے ٹیم کے ہمراہ پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا.ملزم کے قبضہ سے 205 پتنگیں اور ڈور برآمد.پتنگ فروش محمد شاہد کے خلاف تھانہ سٹی کہروڑپکا میں مقدمہ درج.پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے لوگ اس سے اجتناب کریں.جس ایس ایچ او کے علاقے میں پتنگ بازی ہوتی پائی گئی اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی.ڈی پی او ملک جمیل ظفر –

  • سید عطاء اللہ شاہ بخاری کا یوم وفات

    سید عطاء اللہ شاہ بخاری کا یوم وفات

    کانوں میں گونجتے ہیں بخاری کے زمزمے
    بلبل چہک رہا ہے ریاض رسول میں
    مولانا ظفر علی خان

    سید عطاء اللہ شاہ بخاری کا یوم، وفات

    سید عطاء اللہ شاہ بخاری 23 دسمبر 1892ء کو اپنی ننھیال پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد امرتسر آگئے جہاں مفتی غلام مصطفی قاسمی سے صرف ونحو اور فقہ کی تعلیم حاصل کی۔ 1915ء میں پیر سید مہر علی شاہ آف گولڑہ شریف کے ہاتھ پر بیعت کی۔ پہلے تحریک خلافت کے مخالف تھے مگر پھر سید دائود غزنوی کے دلائل سے قائل ہوکر اس تحریک کے حامی بن گئے جس میں ان کی خطابت نے جان ڈال دی۔ 1921ء میں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ مارچ 1930ء میں لاہور میں ایک جلسے میں علامہ سید انور شاہ کاشمیری نے انہیں ’’امیر شریعت‘‘ کا خطاب دیا اور آپ کے ہاتھ پر ہزاروں افراد کے ہمراہ بیعت جہاد کی۔ آپ نے تحفظ ختم نبوت کی تحریک میں بھی فعال حصہ لیا۔ 1931ء میں ’’مجلس احرار الاسلام‘‘ قائم ہوئی تو اس میں شامل ہوگئے۔ سید عطا اللہ شاہ بخاری، تحریک پاکستان کے مخالفین میں شامل تھے مگر قیام پاکستان کے بعد انہوں نے یہ مخالفت ترک کردی۔ سید عطاء اللہ شاہ بخاری ملتان میں قبرستان جلال باقری، باغ لنگے خان میں آسودۂ خاک ہیں۔ آپ شاعری میں ندیم تخلص کرتے تھے اور آپ کا مجموعہ کلام ’’سواطع الالہام‘‘ کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔ 21 اگست 1961ء کو سید عطاء اللہ شاہ بخاری وفات پاگئے اور ملتان میں آسودئہ خاک ہوئے ۔۔!!
    ۔
    ہزار صبح بهار از نگاہ می‌چکدش
    جنون ز پیچش زلف سیاہ می‌چکدش
    چمن چمن گل و نسرین ز عکس رخ ریزد
    سبد سبد گلِ خندان ز راہ می‌چکدش

  • کرنل قزافی کی طرف سے ترک صدر اردوان کو فنڈ دیے جانے کا انکشاف

    لیبیا کے سابق مقتول مرد آہن کرنل معمر قذافی کے چچا زاد احمد قذاف الدم نے انکشاف کیا ہے کہ کرنل قذافی نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے، ترکی میں اقتدار حاصل کرنے اور حکومت کےقیام میں مدد کے لیے 30 ارب ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی تھی۔

    ایک انٹرویو میں قذاف الدم نے کہا کہ قذافی ترکی کو عرب اور اسلامی دنیا کا ایک بڑا ملک بنانا چاہتے تھے۔ ترکی کے ساتھ دینی اور تاریخی روابط کی بنیاد پر انہوں نے ترکی کی رفاہ پارٹی کے صدر نجم الدین اربکان کےساتھ بھی تعلقات استوار کیے۔ نجم الدین اربکان اپنے اسلام پسندانہ نظریات کی وجہ سے مشہور تھے۔سنہ 1980ء میں انہوں نے ترک حکومت سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے پر زور دیا۔ اسی عرصے میں کرنل معمر قذافی کی پروفیسر اربکان اور ان کی جماعت کی قیادت سےملاقات ہوئی۔ ملاقات میں موجود ترک صدر رجب طیب ایردوآن بھی موجود تھے۔ اس موقع پرلیبی لیڈر نے ترکی میں اسلام پسندوں کوپارلیمانی انتخابات میں کامیاب کرنے اور اقتدار میں لانے کے لیے مالی معاونت کا یقین دلایا