Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا ٹرک کھائی میں گرنے سے کتنے اہلکار ہلاک ہوئے؟ بڑی خبر

    بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا ٹرک کھائی میں گرنے سے کتنے اہلکار ہلاک ہوئے؟ بڑی خبر

    بھارتی ریاست راجستھان کے سرحدی ضلع باڑمیر میں ہندوستانی فضائیہ کا ایک ٹرک پہاڑی سے نیچے کھائی میں جا گرا جس سے 3 ہندوستانی فضائیہ‌‌‌‌‌ کے‌ اہلکا‌ر‌‌ہو‌ گئے‌ہیں ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجھستان میں یہ واقعہ چوہٹن علاقہ میں پیش آیا ہے، اس حادثہ میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں. میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے اہلکاروں‌ کو لیجانے والا یہ ٹرک چوہٹن ہل ٹاپ سے پچاس فٹ نیچے گرا جس سے 3 اہلکاروں کی موقع پر ہلاکت ہو گئی،

    اس‌واقعہ‌‌میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے. جو زیادہ زخمی ہیں انہیں باڑ میر بھیج دیا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ حادثہ کی اطلاع ملنے پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس اجیت سنگھ اورچوہٹن کے تحصیل دارسنیل کیٹوا جائے واقعہ پرپہنچ گئے، حادثے کا شکارٹرک کوکھائی سے باہرنکالنے کا کام کیاجا رہا ہے،

  • پی سی بی کا نیا آئین 19 اگست 2019 سے نافذ العمل

    پی سی بی کا نیا آئین 19 اگست 2019 سے نافذ العمل

    پی سی بی کا نیا آئین 19 اگست 2019 سے نافذ العمل ہو چکا ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کا نیا آئین 19 اگست 2019 سے نافذ العمل ہے.پی سی بی کو کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے آئین 2019 کی منظوری کا نوٹیفکیشن موصول ہوگیا ہے پرانے سے نئے آئین میں عبوری انتظامات آئین کی شق نمبر 49 میں مقرر کیے گئے ہیں

    نئے بی او جی میں 3 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور شامل ہوں گے، جن کے لیے روٹیشن پالیسی کا اعلان جلد کردیا جائے گا.بی او جی کے دیگر اراکین میں 4 آزاد ڈائریکٹرز جن میں 1 خاتون کا ہونا لازمی ہے.پیٹرن کی جانب سے 2 نامزد اراکین بھی بی او جی کا حصہ ہوں گے

    سیکرٹری آئی پی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز میں بطور غیرفعال رکن شامل ہوں گے.کرکٹ ایسوسی ایشنز اور آزاد ڈائریکٹرز کے مجموعی طور پر 7 میں سے 4 اراکین کی شمولیت تک موجودہ بی او جی کام جاری رکھے گا .نئے آئین میں 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں تبدیل کردیا گیا ہے

    6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن، سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اور خیبر پختون خواہ ایسوسی ایشن شامل ہیں.ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن، سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن اور سدرن کرکٹ ایسوسی ایشن بھی فہرست میں شامل ہیں.نئے آئین میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز سے تبدیل کردیا جائے گا.کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز اپنے اپنے ماڈل آئین کے تحت کام کریں گے

    تمام ماڈل آئین پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز سے منظور شدہ ہوں گے11 رکنی پی سی بی جنرل باڈی میں چیرمین پی سی بی، تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور، صدر بلائنڈ کرکٹ کونسل اور صدر ڈیف اینڈ ڈمب کرکٹ ایسوسی ایشن شامل ہوں گے.پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو اور چیف آپریٹنگ آفیسر جنرل باڈی کے غیر فعال اراکین ہوں گے.نئے آئین کے بعد چیرمین پی سی بی اور چیف ایگزیکٹو کے اختیارات علیحدہ کردئیے گئے ہیں

  • ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو بڑ ی کامیابی اور  بھارت کو منہ کی کھانا پڑی

    ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو بڑ ی کامیابی اور بھارت کو منہ کی کھانا پڑی

    ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو بڑ ی کامیابی اور بھارت کو منہ کی کھانا پڑی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو بڑ ی کامیابی اور بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو اپنی تیسری کارکردگی رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں پاکستان کے اقدام کو سراہا گیا ہے..بھارت کی تمام مذموم حرکتیں ناکام ہو گئی ہین.تا ہم گروپ میں بھارت کی پاکستان مخالف منفی سرگرمیاں جاری ہیں.

    پاکستانی وفد نے آسٹریلیا میں ایف اے ٹی ایف کے 16 اہداف پر بریفنگ دی اور ان ہداف کو حاصل کرنے کے لیے جو قدام کیے گیے ہیں ان سے آگاہ کیا۔ وفد نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے قانون سازی بہتر بنانے سے آگاہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے سزائیں اور جرمانے سخت کر دیئے، ملک کے اندر بھی 10 ہزار ڈالر لیکر گھومنے پر پابندی عائد کر دی ہے، اندرون ملک 10 ہزار ڈالر منتقل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔

  • دریائے جہلم چوک پر ایک اور خونی خادثہ خاتون جاں بحق

    دریائے جہلم چوک پر ایک اور خونی خادثہ خاتون جاں بحق

    ساہی وال/ سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) شاہ پور روڈ دریائے جہلم چوک پر ایک اور خونی حادثہ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 50 سالہ عورت جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ہو گیا
    موٹر سائیکل سوار عورت شریفاں بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی
    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ارشد کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا

  • سالانہ انتخابات سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

    سالانہ انتخابات سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کے خلاف بزنس الائنس گروپ کی طرف سے لگائے جانے والے6کے 6اعتراضات مسترد، بزنس الائنس کوقانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر برہمی کا اظہار، الیکشن کمیشن پر اْٹھائے جانے والے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایگزیکٹو باڈی ہی انتخابات کروانے اور الیکشن کمیشن بنانے کا اختیار رکھتی ہے، ذرائع کے مطابق سرگودھا چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات 2019-20پر بزنس الائنس گروپ نے DGTO اسلام آباد رافع بشیر شاہ کو 6درخواستیں دی تھی جس میں اْنہوں نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ مختلف اعتراضات اْٹھائے تھے جس کی سماعت کے بعد DGTOنے لگائے جانے والے تمام اعتراضات کو یکسر مسترد کر تے ہوئے بزنس الائنس گروپ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شکایت کے لئے قانون کے مطابق فورم استعمال کیا جائے۔ جس کے لئے قانون کے مطابق درخواستیں دی جانی ہوتی ہیں مفروضوں پر شکایات یا الزامات نہیں لگائے جاتے۔ کسی بھی شکایت کا ثبوت فراہم کرنا قانونی تقاضہ ہوتا ہے مگر آپ کی جانب سے لگائے جانے والے 6کے 6اعتراضات مفروضوں پر مبنی ہیں۔ DGTOنے یہ بھی کہا کہ چیمبر کے الیکشن کے لئے ایگزیکٹو باڈی کے پاس ہی اختیار ہوتا ہے کہ وہ الیکشن کروانے کے لئے الیکشن کمیشن بنائے۔ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات 2019-20، 17ستمبر کو کارپوریٹ کلاس جبکہ 18ستمبر کو ایسوسی ایٹ کلاس کی پولنگ منعقد ہو گی۔ جس کے لئے 21اگست سے کاغذاتِ نامزدگی کا سلسلہ شروع ہو گا۔ جس کے لئے سرگودھا چیمبر نے شفقت علی چیمہ کو چیئرمین، خلیق احمد خان کو سیکرٹری الیکشن کمیشن، نصیر احمد خان اور رانا محمد کاشف کو ممبران الیکشن کمیشن بنایا ہے۔

  • ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کیا جم خانہ کلب کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کیا جم خانہ کلب کا دورہ

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر سرگودہاآسیہ گل نے آج سرگودھا جم خانہ کلب کا دورہ کیااور انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کو یقین دلایا کہ سرگودھا کے شہریوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جم خانہ کلب کی ترقی کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی اس سلسلے میں وہ ذاتی طور پر تمام اقدامات کی نگرانی کریں گی اور سیرو تفریح کو فروغ دینے کیلیے ہر ممکنہ تعاون کریں گی آسیہ گل کو حال ہی میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا تعینات کیا گیا ہے جبکہ سابقہ ڈی سی سلوت سعید حج کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں ان کے حج پر چلے جانے کے بعد آسیہ گل کو تعینات کیا گیا سرگودہا کے شہری پر امید ہیں کہ تبدیلی سے انتظامی معاملات بہتر ہو سکیں گے

  • قومی انڈر 19 کرکٹرز کی این سی اے میں تربیت، 12 کھلاڑی کیمپ میں طلب

    قومی انڈر 19 کرکٹرز کی این سی اے میں تربیت، 12 کھلاڑی کیمپ میں طلب

    قومی انڈر 19 کرکٹرز کی این سی اے میں تربیت، 12 کھلاڑی کیمپ میں طلب کر لیے گئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹرز کی ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کے لیے 12 ایمرجنگ کرکٹرز این سی اے طلب کر لیے گئے کھلاڑیوں میں عمر خان، موسیٰ خان، حارث رؤف، ارشد اللہ، زاہد محمود اور محمد جلال شامل ہیں.محمد اسد، محمد عامر حسین، فیصل اکرم، ارشد اقبال، عاکف جاوید اور احسن جمیل مرزا کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے.فاسٹ بولر محمد حسنین کیربئین پریمئیر لیگ سے معاہدے کے باعث کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے

    ڈائریکٹر اکیڈمیز پی سی بی مدثر نذر نے کہا کہ 2 ہفتے جاری رہنے والا کیمپ 23 اگست سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا .کیمپ کا مقصد قومی اسکواڈ کے لیے بیک اپ تیار کرنا ہے، کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں کی مہارت میں نکھار لایا جائے گا، مدثر نذر نے کہا کہ ہائی پرفارمنس کیمپ کے پہلے مرحلے میں قومی انڈر 16 کرکٹرز کو ٹریننگ دی گئی تھی .کیمپ کا دوسرے مرحلہ قومی انڈر 19 کرکٹرز کی این سی اے میں تربیت پر مشتمل رہا تھا

  • مظفرگڑھ میں بھی ٹارگٹ کلنگ! نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کیمطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے قصبہ گجرات میں موٹر سائیکل پر سوار منظور حسین اور اسکی بیوی سسرال سے واپس گھر جارہے تھے۔جاکھڑی نالہ کے قریب 3 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے منظور حسین اور اسکی بیوی پر فائرنگ کردی۔ریسکیو کیمطابق فائرنگ کے نتیجے میں منظور حسین جاں بحق ہوگیا جبکہ خوش قسمتی سے اسکی بیوی محفوظ رہی.واقعے کے بعد حملہ آور موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے.واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے جبکہ قتل ہونے والے شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ہے.

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا.قومی کرکٹ ٹیم کا 5 ہفتوں پر مشتمل دورہ 30 جولائی سے 2 ستمبر 2020 تک جاری رہے گا دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے.سیریز میں شامل 3 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں.پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست 2020 تک لارڈز میں کھیلا جائے گا.دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست 2020 تک اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا.تیسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست 2020 تک ٹرینٹ برج کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا

    پہلا ٹی ٹونٹی مقابلہ 29 اگست 2020 کو لیڈز میں ہوگا،دوسرا ٹی ٹونٹی مقابلہ 31 اگست 2020 کو کارڈف میں کھیلا جائے گا.تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 2 ستمبر 2020 کو ساؤتھ ہمپٹن میں منعقد ہوگا

    سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بہتری کا موقع ملے گا، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان.سریز سے آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بھی مدد ملے گی، ذاکر خان 4 سالوں میں تیسری دو طرفہ سیریز کا انعقاد پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو سال 2022 میں پاکستان کا جوابی دورہ کرنا ہے.جوابی سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع احسن اقدام ہے،صدر انجمن تاجران سرگودہا

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع احسن اقدام ہے،صدر انجمن تاجران سرگودہا

    جنرل قمر جاوید باجوہ کومزید3سال کیلئے آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط بنانے کیلئے بہترین اقدام ہے، صدر انجمن تاجران سرگودھا شفیق الرحمن
    سرگودھا21اگست(اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کومزید3سال کے لئے آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط بنانے کیلئے بہترین اقدام ہے، خطے کی موجودہ صورتحال پر جنرل قمر جاوید باجوہ کی جو نظر ہے اس سے ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ خطے میں جاری امن کوششوں کے تسلسل کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جسے قوم نے سراہا ہے۔ شفیق الرحمن نے کہا کہ پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ساتھ عوام اور تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر ایک پیج پر متحد ہیں جو خوش آئند ہے۔ شفیق الرحمن نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ملکی استحکام کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے، پاک فوج پر پوری قوم کو فخر ہے اور امید ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہوتے ہوئے بھارت جنگ کی غلطی نہیں کرے گا۔