Baaghi TV

Author: +9251

  • چینی وزارت خارجہ کا آرمی چیف کے حق میں بڑا بیان آگیا.

    چینی وزارت خارجہ کا آرمی چیف کے حق میں بڑا بیان آگیا.

    چینی وزارت خارجہ نے اپنا بیان جاری کرتےہوئے کہا کہ پاک چین دوستی میں جنرل قمرجاوید باجوہ نے مثبت کردارادا کیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج خطے میں امن کیلیےکردار جاری رکھے گی.پاک چین دوستی میں جنرل قمرجاوید باجوہ نے مثبت کردارادا کیا،.جنرل قمرجاویدباجوہ چین کےپرانےدوست ہیں،بیان میں مزید کہا کہ جنرل قمرجاویدباجوہ غیرمعمولی قائدانہ صلاحیتوں کےمالک ہیں،
    واضح رہے کہ قمر جاوید باجوہ کو مدت میں تین سال کے لیے توسیع دے دی گئی ہے. وہ آئندہ تین سال تک پاک فوج کے چیف رہیں گے. وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے، اس ضمن میں وزیراعظم آفس سے نوٹفکیشن جاری کیا گیاتھا

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام دیکھا جارہا ہے اور اس کی قیمت 158 روپے 90 پیسے پر برقرار ہے۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 158.90 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اس طرح اس کی قیمت میں 30 پسے اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ اگست 2018 میں پی ٹی آئی حکومت برسر اقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا۔

  • خبردار : مسلسل بے خوابی امراضِ قلب اور فالج کی وجہ بن سکتی ہے ، ماہرین طب نے خطرے سے آگاہ کردیا

    اسٹاک ہوم:مسلسل بے خوابی بہت سی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے ، اسی سلسلے میں حال ہی میں‌ برطانیہ اور سویڈن کے طبی ماہرین نے وسیع تحقیق کے بعد کہا ہے کہ مسلسل بے خوابی کے شکار افراد، خصوصاً خواتین میں دل کے امراض اور فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے کیونکہ تحقیق سے انسومنیا (بے خوابی) اور شریانوں کی تنگی کے درمیان ایک گہرا تعلق دریافت ہوا ہے۔

    برطانیہ اور سویڈن کے طبی ماہرین نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ حتمی طور پر نہیں کہاجاسکتا کہ بےخوابی ہی امراضِ قلب کی مرکزی وجہ ہے یا پھر ان دونوں کیفیات کا باہمی کوئی تعلق ہے۔ یہ تحقیق اسٹاک ہوم میں واقع کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کی ماہر سوسینا لارسن کی سربراہی میں کی گئی ہے۔ لگ بھگ 13 لاکھ افراد کا ایک طویل عرصے تک مطالعہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں چار بڑے مطالعات کو شامل کیا گیا۔

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی کی وجہ بننے والے جینیاتی عوامل ہی امراضِ قلب اور ایک قسم کے فالج سے وابستہ تھے۔ یعنی معلوم ہوا کہ جو جین آپ کو سونے نہیں دیتے، عین وہی جین دل کے بھی دشمن ہیں اور بڑی شریان کے فالج کی وجہ بھی بنتے ہیں۔

    برطانیہ اور سویڈن کے طبی ماہرین نے کہا کہ اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زندگی کےلیے نیند کتنی ضروری ہے اور بے خوابی کو نفسیاتی اور دیگر طریقوں سے دور کرکے دل کو ایک بڑے خطرے سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ تاہم اس تحقیق کی بعض حدود اور خامیاں بھی ہیں۔ ماہرین نے اب بھی نیند کی کمی کی اصل وجہ نہیں بتائی ہے

  • عراق: حزب اللہ تنظیم کے اسلحہ ڈپو پر ہوائی حملے، ایمونیشن تباہ

    عراق: حزب اللہ تنظیم کے اسلحہ ڈپو پر ہوائی حملے، ایمونیشن تباہ

    عراق کے صوبے صلاح الدین میں بلد کے فضائی اڈے پر عراقی حزب اللہ (الحشد الشعبی ملیشیا میں شامل گروپ) کے ساز و سامان کے گودام میں ہونے والے زور دھماکےہوئے ہیں۔ منگل کے روز ہونے والے دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے گہرے بادل نے علاقے کی فضا کو ڈھانپ لیا۔

    مذکورہ ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے بھیجے گئے ہتھیاروں کے گودام کو 3 میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق عراقی انٹیلی جنس کو شبہہ ہے کہ یہ دھماکا ڈرون طیارے کی بم باری کے نتیجے میں ہوا۔

    عراقی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ شہری دفاع کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کرتی رہیں اور آخرکار اسے بجھانے میں کامیاب ہو گئیں

  • ماہرہ خان ، اقرا عزیز اور ارمینا خان کی عمران خان سے 15 سالہ ریحان کے بارے میں‌ دردمندانہ درخواست ، انصاف ، انصاف اور انصاف

    ماہرہ خان ، اقرا عزیز اور ارمینا خان کی عمران خان سے 15 سالہ ریحان کے بارے میں‌ دردمندانہ درخواست ، انصاف ، انصاف اور انصاف

    کراچی:عمران‌ خان صاحب اس قوم کے مظلوموں کو انصاف چاہیے ، اطلاعات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے وزیراعظم سےدرخواست کی ہے کہ کراچی کے 15 سالہ ریحان کو شدید تشدد کے بعد قتل کرنے والے حیوان نما ملزمان کو سزا دے کر ریحان کو انصاف دلایا جائے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی میں دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں‌خدا داد کالونی کے رہائشی 15 سالہ ریحان کو چند افراد نے چوری کے شبہے میں اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ اس واقعے نے پورے پاکستان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے اور لوگ انصاف کی فراہمی پر ناکامی اور ملک میں قانون کی عدم دستیابی پر حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔

    دیگر طبقات کی طرح پاکستانی فنکاروں نے بھی 15 سالہ ریحان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ملک میں رائج جنگل کے قانون کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور حکومت سے ریحان کو انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔ان فنکاروں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیاہے کہ اگر ظالموں کو قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو معاشرے میں ظلم کی اس روایت کو تقویت ملے گی


    ذرائع کے مطابق اس 15 سالہ بچے ریحان کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لکھا یہ لوگ کسی بچے کے ساتھ ایسا کس طرح کر سکتے ہیں؟ یہ لوگ کس طرح اس لڑکے پر اتنا تشدد کرکے اسے قتل کرسکتے ہیں؟ کیا وہاں کوئی ایک شخص بھی نہیں تھا جو یہ سب روک سکتا؟ ہم اتنے خونی بن چکے ہیں کہ ہم کسی پر تشدد کرنے کی ویڈیو بڑے آرام سے ریکارڈ کررہے ہوتے ہیں۔

    ماہرہ خان کی طرح اداکارہ اقرا عزیز نے بھی اس واقعے پر افسوس کرنے کے بجائے حکومت سے سوال کیا ہے کہ ہمیں بتائیں اس طرح کے واقعات پر ملزمان کو کیا سزا دی جاتی ہے۔ اقراعزیزنے کہا سب لوگ سوگ منارہے ہیں کہ دیکھو بیچارے ریحان کے ساتھ یہ کیسے ہوگیا صرف 700 روپے کے لیے۔ سب لوگ اس واقعے پر تعزیتی ٹوئٹس کررہے ہیں لیکن میرا سوال یہ ہے کہ اس مسئلے کا حل کیا ہے؟

    ذرائع کے مطابق اداکارہ اقرا نے کہ کیا ایسا کرنے پر کیا سزا دی جاتی ہے۔ورنہ ایسے ہی بچے چند جانوروں کی فرسٹریشن کا شکار ہوکر مرتے رہیں گے اور ہم ایک کے بعد ایک سوگ مناتے رہیں گے۔ یہ گینگز آف واسع پور یامرزا پور نہیں کہ جو چاہو کرلو یہ نیا پاکستان ہے۔ عمران خان بتائیں سب کو۔

    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1163184166160228354?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1163184166160228354&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F1783895%2F24

    اداکارہ ارمینا خان بھی اپنے جزبات پر قابو نہ رکھ سکھیں ، اپنے بیان میں ارمینا خان نے عمران خان سے کہا کہ ملک میں انصاف اور قانون کے معاملے پر برتے جانے والے امتیازی سلوک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ریحان کو مسلسل دو گھنٹوں تک تشدد کا نشانہ بنایاجاتارہا یہاں تک کہ اذان کی آواز آنے پر بھی وہ لوگ نہیں رُکے۔ بچے تمہارا قصور صرف یہ تھا کہ تم ایک غریب گھر میں پیدا ہوئے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایک لڑکے کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کی ویڈیو منظرِعام پر آئی تھی، جس میں اس لڑکے کو جالیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور پھر جبری طور پر اس سے ویڈیو بیان بھی لیا گیا۔

  • مصباح الحق کی میڈیا سے گفتگو، کھلاڑیوں کو فٹنس کی ہدایت

    مصباح الحق کی میڈیا سے گفتگو، کھلاڑیوں کو فٹنس کی ہدایت

    کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ اور سابق کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ فٹنس کو اپنی زندگی کا حصہ اور عادت بنائیں.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کمانڈنٹ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے فٹنس کو اپنی زندگی کا حصہ اور عادت بنائیں..میری پوری کوشش ہو گی کہ کیمپ میں لڑکوں کی مدد کروں. فٹنس کے حوالے سے بہتری کی گنجائش ہے .بہت سارے لڑکوں کو کیمپ میں شامل کیا جاسکتا ہے لیکن جگہ نہیں ہے.انہوں نے کہا کہ اگر آپ پر تنقید ہوتی ہے تو اس سے سیکھنا چاہیے.نئے سسٹم کو آپ وقت کے ساتھ ساتھ بہتر کر سکتےہیں.. ایک وقت آتا ہے جب آپ کو نئے باؤلرز کی ضرورت ہوتی ہے .
    نئے سسٹم کو آپ وقت کے ساتھ بہتر کر سکتے ہیں..سلیکشن پر پرفارمنس اور فٹنس جسیی تمام چیزیں نظر آتی ہیں.جب بھی اپلائی کیا کرکٹ سے استعفی دے دوں گا..ہم اس تیاری میں ہیں جو بھی سلیکشن کمیٹی آئے اس کی مدد کریں.

  • نواحی علاقے 125جنوبی میں کرکٹ میچ پر جواء کی اطلاع پر پولیس کا  چھاپہ

    نواحی علاقے 125جنوبی میں کرکٹ میچ پر جواء کی اطلاع پر پولیس کا چھاپہ

    سرگودھا۔ 21اگست (اے پی پی) سرگودہا کے نواحی چک نمبر125جنوبی میں کرکٹ میچ پر جواء کی اطلاع پر پولیس کا چھاپہ،کھلاڑیوں اورشرکاء کی دوڑیں لگ گئیں۔پولیس نے 6افراد کو گرفتارکرلیا اورداؤپر لگی ہزاروں روپے کی رقوم بھی برآمد کر لی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملی ہے کہ کرکٹ میچ میں جواء کھیلا جا رہا ہے جس پر پولیس نے ریڈ کیا تو کھلاڑی اور شرکاء کی دوڑیں لگ گئیں، تاہم پولیس نے عامر، شہزاد، انور، ظہیر، شاہ علی،نبیل کو حراست میں لے کر 13ہزار روپے جو کہ داؤ پر لگے ہوئے تھے برآمد کر لئے اور ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

  • حمزہ علی عباسی کی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ شادی ،کب اور کہاں ہوگی ؟ تہلکہ خیز خبرنے ہلچل مچادی

    حمزہ علی عباسی کی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ شادی ،کب اور کہاں ہوگی ؟ تہلکہ خیز خبرنے ہلچل مچادی

    کراچی: اینکر، اداکار حمزہ علی عباسی کی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ شادی کی افواہوں نے ہلچل مچادی ۔پاکستان کے پُرکشش اور وجیہہ اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی شادی کی تاریخ سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر اس وقت بڑی خبریں‌گردش کررہی ہیں،

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی شادی کے کارڈ کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق اداکار حمزہ اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ دونوں کا ولیمہ 26 تاریخ کوہوگا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اداکارہ نیمل خاور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’’ورنہ‘‘ میں نظر آئی تھیں جب کہ ان دنوں وہ ڈراما سیریل ’’انا‘‘ میں ازا کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔اس کے علاوہ نیمل مصور بھی ہیں۔ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی آرٹ ایگزیبیشن میں لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔حمزہ علی عباسی اس وقت ایک معروف اینکر کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ان دنوں وہ کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے کی وجہ سے بھارتیوں کی تنقیدی جنگ کا نشانہ بنے ہوئے ہیں

  • میئر کراچی وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،اہم شخصیت نے مطالبہ کردیا

    میئر کراچی وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،اہم شخصیت نے مطالبہ کردیا

    کراچی : ایم کیو ایم کے پرانے دوست ہی ایک دوسرے پر سیاسی وار کرنے لگے، اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے وفاقی حکومت سے میئرکراچی وسیم اختر کانام ای سی ایل میں ڈالنے کامطالبہ کردیا۔

    مصطفٰی کمال نے الزام لگایا کہ کراچی کی بربادی کے ذمہ دار میئر کراچی وسیم اختر ہیں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ‘حالیہ بارشوں کے بعد شہر قائد میں ہر طرف مچھر اور مکھیوں کی بھرمار ہے جس کے باعث سیکڑوں بچے بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ہیں’۔

  • کشمیری اور پاکستانی عوام وزیر اعظم عمران خان پر فخر محسوس کررہے ہیں، چودھری منیب سلطا ن چیمہ

    کشمیری اور پاکستانی عوام وزیر اعظم عمران خان پر فخر محسوس کررہے ہیں، چودھری منیب سلطا ن چیمہ

    سرگودھا۔21اگست(اے پی پی) اکستان تحریک انصاف کے رہنمارکن صوبائی اسمبلی چودھری منیب سلطا ن چیمہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر جس طرح موجودہ حکومت نے سفارت کاری کے ذریعے اجاگر کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بھارت پر کشمیر کا قبضہ غیر قانونی ہے اور مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی بھارت سے نجات چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے جس طرح کشمیریوں کی وکالت کی ہے اس پر کشمیری اور پاکستانی عوام وزیر اعظم پر فخر محسوس کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چودھری منیب سلطا ن چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 50 سال بعد اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلہ پر اجلاس کا ہونا حکومت کی بہترین سفارتکاری کا نتیجہ ہے سابقہ حکومتوں نے اس مسئلے پر آج تک کچھ نہ کیا جس کی وجہ سے بھارت کشمیر پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہا اب دنیا نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور امید ہے کہ مسئلہ کشمیر موجودہ حکومت کے دور میں حل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں بھارتی فوج جو مظالم ڈھا رہی ہے وقت کا تقاضا ہے کہ پوری دنیا اس ظلم سے بھارت کو روکے وگرنہ اگر اس مسئلے پر جنگ ہوئی تو اس کا خمیازہ بھارت اور پاکستان ہی نہیں پوری دنیا بھگتے گی۔