Baaghi TV

Author: +9251

  • شہید راو شفیع اللہ ، کہاں سے کہاں تک پہنچا ؟ رپورٹ سے دل غمگین ہوگئے

    سکھر: ڈاکووں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے ہونہار پولیس آفیسر کی سوانحہ حیات کی معمولی سی جھلک نے دل غمگین کردیئے ،تفصیلات کے مطابق شہید ڈی ایس پی رائو شفیع اللہ نے 1992 میں پولیس فورس کو جوائن کیا، امن کے اس سپاہی نے پسماندگان میں پانچ بیٹے اور ایک بیوہ چھوڑی ہیں۔

    سکھرسے ذرائع کے مطابق سکھر کے رہائشی شہید ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ نےابتدائی تعلیم تعمیر نو اسکول سے حاصل کی،اسلامیہ کالج سے انٹر پاس کیا،شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور سے بی اے سی، بی کام اور ایم اے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی،شہید راؤ شفیع اللہ کچھ عرصہ شعبہ وکالت سے وابسطہ رہے،شہید راؤ شفیع اللہ انیس سو بیانوے میں محکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی شہید راؤ شفیع اللہ نے سکھر میں تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کی، ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے کیے اور انہیں گرفتار بھی کیا، شہید ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کی امن کے قیام کے لیے خدمات اور بہادری پر شہری انہیں یاد کرکے آنسو روک نہیں پاتے۔

  • عامر خان کا مہارشٹرا سیلاب کے متاثرین کے لیے 25 لاکھ روپے کا فنڈ

    عامر خان کا مہارشٹرا سیلاب کے متاثرین کے لیے 25 لاکھ روپے کا فنڈ

    عامر خان نے مہارشٹرا سیلاب میں 25 لاکھ روپے کا فنڈ دیا ہے. چیف منسٹر دیویندرا نے عامر خان کے اس نیک کام میں ان کی تعریف بھی کی ہے.

    چیف منسٹر نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر عامر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہارشٹرا سیلاب میں عامر خان نے 25 لاکھ روپے کا فنڈ دے کر نیکی کا کام کیا ہے اور گلوکار لتا منگیشکر کا بھی 11 لاکھ روپے فنڈ دینے کا شکریہ ادا کیا.

    بروز پیر کے دن خبر آئی تھی کہ اداکار اکشے کمار نے اسام سیلاب کے لیے 2 کڑور دیے ہیں. اکشے کمار نے کہا کہ خدا نے مجھے بہت پیسہ دیا ہے اس لیے میں دینے سے پہلے سوچتا بھی نہیں ہوں. اکشے کمار نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اتنا پیسہ کہاں لے کر جانا ہے.

    اس کے علاوہ امیتاب بچن نے بھی اسام سیلاب کے متاثرین کے لیے فنڈ میں 51 لاکھ روپے دیے ہیں. ان کے فنڈ پر بھی چیف منسٹر نے ان کو سراہا ہے.

  • پاکستانی حکام کے ایف اے ٹی ایف کے  ساتھ مذاکرات، اہداف بارے بریفنگ

    پاکستانی حکام کے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مذاکرات، اہداف بارے بریفنگ

    سڈنی میں پاکستانی حکام کے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس میں بریفنگ دی کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ کیسے روکی جا رہی ہے اور اس کی خلاف ورزی پر کتنی سزائیں دی جا رہی ہے.

    پاکستانی وفد نے آسٹریلیا میں ایف اے ٹی ایف کے 16 اہداف پر بریفنگ دی اور ان ہداف کو حاصل کرنے کے لیے جو قدام کیے گیے ہیں ان سے آگاہ کیا۔ وفد نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے قانون سازی بہتر بنانے سے آگاہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے سزائیں اور جرمانے سخت کر دیئے، ملک کے اندر بھی 10 ہزار ڈالر لیکر گھومنے پر پابندی عائد کر دی ہے، اندرون ملک 10 ہزار ڈالر منتقل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔

    پاکستانی حکام نے بریف کیا کہ انعامی بانڈز کی مالیت کے لیے بھی ایف اے ٹی ایف کے اہداف حاصل کرلیے، بے نامی انعامی بانڈز کے خاتمے کا طریقہ کار طے کرنے کا ہدف بھی پورا کرلیا گیا، ہدف کے تحت 40 ہزار کے بانڈ کی ملکیت اور منسوخی کا ہدف بھی حاصل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی اگلی قسط کے لیے ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر عمل درآمد لازمی ہے۔

  • بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے  عالمی برادری نوٹس لے

    بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے عالمی برادری نوٹس لے

    شجاع آباد( نمائندہ باغی ٹی وی ) شجاع آباد کی سیاسی اور سماجی مشہور و معروف شخصیت رانا ثناءاللہ نون نے کشمیر کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے اور عالمی طاقتوں کو اس مسئلہ کے حل کے لیے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کشمیر کے مسئلہ پر عالمی طاقتوں کی جانب سے توجہ نہ دینے کے باعث بھارت نے کشمیر میں ظلم اور بربریت کو اور بڑھا دیا ہے۔کشمیر کی خصوصی اہمیت کو ختم کرکے بھارت نے اپنے اکڑ پن کا مظاہرہ کیا ہے نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم ہم بالکل برداشت نہیں کریں گے ۔آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور بھارت کو ہر صورت کشمیریوں کو ان کا حق دینا ہوگا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم بحثیت پاکستانی قوم بھارت کو آگاہ کردینا چاہتے ہیں اگر پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی مہم جوئی کی گئی تو پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر دندان شکن منہ توڑ جواب دیا جائے گا ہماری عالمی برادری سے درخواست ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کریں کیونکہ یہ معمولی مسئلہ نہیں ہے بھارت دہشتگرد ملک ہے بھارت کشمیر کے اندر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک : تشدد کیس کا مرکزی ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان پر ڈنڈوں ، سوٹوں سے بہیمانہ تشدد، پولیس نے سپشل برانچ انٹیلیجنس ونگ کی نشاندھی پر سات ملزمان گرفتار کرلیئے مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

    افسوسناک واقعہ بستی ملوک کے علاقے میں پیش آیا ہے کہ جہاں عبدالشکور نامی شخص نے اپنے درجنوں ساتھیوں کیساتھ ملکر محمد رمضان بعمر 16/17 کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے،ایف آئی آر کے متن سے تشدد کی وجہ یہ معلوم ہوئی ہے کہ عبدالشکور کو شبہ تھا کہ رمضان کے اسکی بیٹی کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس پر اس نے اپنے دس سے زائد ساتھیوں کیساتھ ملکر رمضان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔
    ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تقریبا ایک ماہ قبل کا ہے پر کوئی کاروائی عمل نا لائی گئی تاہم سپشل برانچ انٹیلیجنس ونگ کی جانب سے واقعہ کی ویڈیوز اور مکمل ثبوت فراہم کیے جانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ، ذرائع کے مطابق پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی تھی

    لیکن سپیشل برانچ انٹیلیجنس ونگ کے فلیڈ افسران کی جانب سے ملزمان کے خلاف تمام ریکارڈ اکٹھا کیا گیا اور پولیس تک پہنچایا گیا جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ترجمان پولیس فیاض احمد کے مطابق واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلیئے چھاپے مارے جارہے ہیں جس میں سپشل برانچ انٹیلیجنس ونگ کی مدد بھی لی جارہی ہے، ترجمان نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • وزیر خارجہ کا ڈینش ہم منصب کو فون ، ،کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا

    وزیر خارجہ کا ڈینش ہم منصب کو فون ، ،کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا

    شاہ محمود قریشی نے اپنے ڈینش ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کرتےہوئے کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ڈینش ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کرتےہوئے کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا.انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی جاری ہے . کشمیری لوگ ادویات لینے سے قاصر ہے.. انہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے.وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے ان اقدام کو نوٹس لینا چاہیئے اور کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکے. تاکہ کشمیرکے لوگ اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزار سکیں.

  • دنیاپور : تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے چکنمبر 325 ڈبلیو بی میں وارثتی جائیداد کے تنازعہ پر 45 سالہ شخص پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد،تشدد کی وجہ سے شدید زخمی منظور احمد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا-
    تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے 325 ڈبلیو بی میں عدالت میں وراثتی جائیداد کا ایک سال سے تنازع زیر سماعت تھا جو بہن اور بھائیوں کے درمیان چل رہا تھا گزشتہ روز منظور احمد اپنی بیوی کی جائیداد کیلئے اپنے سالوں کے پاس ان بلانے پر ان کے گھر گیا دوران بات چیت منظور احمد کے سالوں نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جیسے دنیاپور تحصیل ہسپتال ہیڈ کوارٹر لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    دنیاپور تھانہ سٹی میں مقدمہ قتل کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے

  • یمن کے شہر الحدیدہ پر حوثیوں کی بمباری ، شہری زخمی

    یمن کے شہر الحدیدہ پر حوثیوں کی بمباری ، شہری زخمی

    یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے ضلع حیس میں منگل کے روز حوثی باغیوں کی جانب سے شہریوں کے گھروں پر توپ سے گولہ باری کے نتیجے میں 3 شہری شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

    مقامی ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیا نے حیس شہر پر ایک بار پھر توپ کے گولے اور کیٹوشیا راکٹ برسائے۔

    تینوں زخمیوں کو فوری طور پر علاج فراہم کرنے کے لیے فیلڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیا نے توپ کے گولوں کے علاوہ مارٹر گولے شہریوں کے گھروں کی جانب داغے۔ اس دوران مارٹر گولے حیس ضلع کے وسط میں گرے اور شہریوں کے گھروں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔

  • گھنٹیاں بجنا شروع ، ن لیگ کی ” لسی ” نے دل خوش کردیا ، زبردست ناشتہ کرانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ

    گھنٹیاں بجنا شروع ، ن لیگ کی ” لسی ” نے دل خوش کردیا ، زبردست ناشتہ کرانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ

    لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ارکان کو وقت پر اجلاس میں پہنچے کے لیے بلانے کے لیے گھنٹیوں کو بجانا پڑا ، آج اسمبلی میں‌ ہونے والے اجلاس کی قائم مقام سپیکر سردار دوست محمد مزاری صدارت کریں گے، اجلاس میں پنجاب آب پاک اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2019 پیش کیا جائے گا۔

    پنجاب اسمبلی سے ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کو بلانے کیلئے گھنٹیاں بجنے لگیں ،پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں اپوزیشن کی جانب سےکورم پورا رکھنے کے لیے اراکین اسمبلی کے لیے کیفے ٹیریا میں ناشتے کا خصوصی انتظام کیا گیا، اسمبلی کیفے ٹیریا میں اپوزیشن اراکین کی نان چنے، حلوہ پوری اور لسی سمیت دیگر لوازمات سےتواضع کی گئی،مسلم لیگ ن کی قیادت نے تمام اراکین کو بروقت اسمبلی پہنچنے کی ہدایت بھی کی ۔ ارکان نے ضیافت میں‌پیش کی جانے والی لسی کی بڑی تعریف کی اور قیادت کی طرف سے شاندار ناشتہ کروانے پر دل کہ اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا

  • جنت نظیر وادی میں کرفیو کو 17 دن ہوگئے.زندگی محصور ، مساجد پر پہرے

    جنت نظیر وادی میں کرفیو کو 17 دن ہوگئے.زندگی محصور ، مساجد پر پہرے

    جنت نظیر وادی میں کرفیو کو 17 دن ہو گئے.زندگی محصور ہوکر رہ گئی.مساجد پر پہرے ، وادی میں رقص ابلیسی جاری ہے. انسانی حقوق کی بری طرح خلاف ورزی پر دنیا بالکل خاموش ہے .

    بھارتی ظلم و ستم کا سلسلہ جار ی ہے مقبوضہ وادی کشمیر میں گزشتہ 17 روز سے جاری کرفیو نے وہاں آباد افراد کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ بگڑتی ہوئی صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جنت نظیر کشمیر میں سلگنے والی آگ وقت کے ساتھ ساتھ اب دہکنے اور لوگوں کو جلانے لگی ہے۔

    ان حالات میں مظلوم کشمیریوں کی زندگی موت سے بدتر ہو گئی ہےلیکن انکے حوصلے ہمالیہ کے پہاڑوں سے بلند ہیں۔
    کشمیر میں لوگ اسپتال نہ جا سکنے کے باعث گھروں میں دم توڑ رہے ہیں، حاملہ خواتین بھی بچوں کی پیدائش کے لئے اسپتال جانے سے قاصر ہیں۔بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا چودھواں روزہے اور مقبوضہ کشمیر میں دم توڑتی انسانیت قیامت صغری کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔
    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہونے کے باعث کاروبار زندگی بری طرح متاثر اور مریض طبی سہولیات سے محروم ہیں۔بچوں کو دودھ کی کمی