Baaghi TV

Author: +9251

  • جنوبی پنجاب ، بہاولپور اور ہزارہ نئے صوبے  ، بل قومی اسمبلی میں‌ پیش

    جنوبی پنجاب ، بہاولپور اور ہزارہ نئے صوبے ، بل قومی اسمبلی میں‌ پیش

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وعدے کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کی طرف قدم بڑھانا شروع کردیئے ہیں، اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے جنوبی پنجاب، بہاولپور اور ہزارہ صوبوں کے قیام کے پیش کیے گئے قانون میں مزید بہترین کے لیے اسپیکر اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے بھیج دی۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق کمیٹی میں مرتضیٰ جاوید عباسی اور علی خان جدون کی جانب سے پیش کیے گئے ترمیمی بل، 2019 جس میں آئین کے آرٹیکل 1، 51، 59، 106، 175اے اور 218 میں ترمیم کا کہا گیا ہے، کا جائزہ لیا گیا۔یاد رہے کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے قیام کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے درمیان بھی اختلافات پائے جاتے ہیں.

  • بھارتی آبی جارحیت،  درجنوں بستیاں سینکڑوں ایکڑ فصلیں سیلاب کی نذر ہوگئیں

    بھارتی آبی جارحیت، درجنوں بستیاں سینکڑوں ایکڑ فصلیں سیلاب کی نذر ہوگئیں

    بھارتی آبی جارحیت سے پاکستان کے زرعی اور کچے کے علاقے ڈوبنے لگے .راجن پور کچے کی 15 سے زائد بستیاں اور کئی ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں، بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی کل کوٹ مٹھن سے گزرے گا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریا کنارے ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا۔

    دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے مقام پر بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا پانی مسلسل اپنی سطح کو بلند کیے ہوئے ہے.جس سے مزید تباہی کا خدشہ ہے

    فلڈ کنٹرول روم کی اطلاعات کے مطابق دریائے سندھ کے سیلابی پانی سے کچے کی 15 سے زائد بستیاں ڈوب چکی ہیں جہاں سے لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں.

    بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی کل کوٹ مٹھن اور روجھان کے مقام سے گزرے گا جس کی وجہ سے اونچے درجے کا سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیے گئےہیں ۔

  • کراچی  سے گرفتار ڈاکو غیرملکی شہری نکلے ، کیا کررہے تھے یہ ڈاکو پولیس حیران و پریشان ہوگئی

    کراچی سے گرفتار ڈاکو غیرملکی شہری نکلے ، کیا کررہے تھے یہ ڈاکو پولیس حیران و پریشان ہوگئی

    کراچی:سہراب گوٹھ میں تین غیر ملکی ڈاکو گرفتار ، پولیس چکرا گئی ، اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا۔ سہراب گوٹھ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان بانٹوہ میمن سوسائٹی، الآصف اسکوائر کے قریب مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکوؤں کی گولیاں پولیس موبائل کو بھی لگیں تاہم تمام اہلکار خوش قسمتی سے محفوط رہے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی پولیس نے جن تین ڈاکووں کو گرفتار کیا ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ ملزمان کا گروہ ڈکیتی سمیت دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث تھا۔گرفتار ملزمان میں فیض محمد عرف فیضی، اجمل اور زیدی شامل ہیں، تینوں ملزمان افغان شہری ہیں۔

  • تعلیم کے نام پر فیسیں زیادہ ، پھر ٹیکس کیوں نہیں دیتے ، آپ تعلیم کے نام پرغریبوں پر ظلم کریں‌ تو جائز اور ہم ٹیکس کا مطالبہ کریں‌ تو …. ایف بی آر حرکت میں آگئی

    تعلیم کے نام پر فیسیں زیادہ ، پھر ٹیکس کیوں نہیں دیتے ، آپ تعلیم کے نام پرغریبوں پر ظلم کریں‌ تو جائز اور ہم ٹیکس کا مطالبہ کریں‌ تو …. ایف بی آر حرکت میں آگئی

    کراچی :تعلیم کے نام پر لوٹ مار تو جائز مگر جب ٹیکس کی بات کی جائے تو شکوہ اور شکایتیں ، پاکستان کے بڑے بڑے تعلیمی ادارے تعلیم کے نام پر لوٹنے لگے ، دوسری طرف ٹیکس نہ دینے والی تعلیمی ادارے بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے، کراچی کے 6ہزار 324 پرائیویٹ سکولوں کو نوٹس جاری کردیئے۔

    ذرائع کے مطابق اس وقت کراچی شہر کے نجی سکول ،کوچنگ سینٹرز،پری نرسری ٹریننگ سینٹرز ایف بی آر کے ریڈار پر ہیں، ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے والے تعلیمی اداروں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔یف بی آر حکام کا کہناتھا کہ تمام ترتفصیلات اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز سے حاصل کی گئیں ہیں،رجسٹرڈ نہ ہونے والے تعلیمی اداروں کونوٹس جاری کردیئے ہیں،

    ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی شہرمیں 6 ہزار 324 سکول ٹیکس نہیں دیتے،ضلع وسطیٰ میں 1307،ضلع ایسٹ میں 1370،ضلع کورنگی میں 921،ضلع ملیرمیں911،ضلع جنوبی میں 810،ضلع ویسٹ میں 1005تعلیمی ادارے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں۔

  • ایران کو امریکا کی دھمکی کس بات پر جانیے تفصیل میں

    ایران کو امریکا کی دھمکی کس بات پر جانیے تفصیل میں

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کیطرف سے لگائی گئی پابندی کے بعد اگر ایرانی آئل ٹینکر نے شام میں تیل سمگل کرنے کی کوشش کی تو امریکا ہر صورت میں اپنی کارروائی کرے گا.

    تفصیلات کے مطابق منگل کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پومپیو نے کہا کہ "ہم واضح کر چکے ہیں کہ کسی نے بھی اس (جہاز) کو چُھوا، یا سپورٹ کیا اور یا پھر کسی نے بھی اسے لنگر انداز ہونے کی اجازت دی تو اسے امریکی پابندیوں کا نشانہ بننا پڑے گا”۔اس طرح ایرنی آئل ٹینکر کو سپورٹ کرنے کی کوشش کی اسے

    اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ نے منگل کے روز باور کرایا تھا کہ پیر کے روز جبل طارق سے کوچ کر جانے والے ایرانی تیل بردار جہاز (گریس 1) کی مدد کو "دہشت گرد تنظیموں” کی سپورٹ کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    امریکی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار نے بتایا کہ "ہم نے یونان کو آگاہ کر دیا کہ ایرانی تیل بردار جہاز غیر قانونی طور پر تیل کو شام منتقل کر رہا ہے .. ہم نے ایرانی تیل بردار جہاز کے حوالے سے اپنا مضبوط مخالف موقف یونانی حکومت کو پہنچا دیا”۔

  • پیرس میں مودی کے دورے پر سکھ برادری کچھ خاص کرنے جارہی

    پیرس میں مودی کے دورے پر سکھ برادری کچھ خاص کرنے جارہی

    پیرس میں مودی کے دورے پر سکھ برادری کچھ خاص کرنے جارہی ہے پیرس میں نریندرمودی کی آمدپرسکھ کمیونٹی کی طرف سےمظاہرےکی تیاریاں شروع کردی
    پیرس میں نریندرمودی کی آمدپرسکھ کمیونٹی کی طرف سےمظاہرےکی تیاریاں شروع کردی گئیں.بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی فرانس میں 24،25 اگست کو جی 7 کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں.اس موقع پر فرانس میں موجود سکھوں نے مودی کی حکومت میں بھارت کے اندر اقلیتوں کے خلاف ہونے والے پر احتجاج کا پروگرام بنیایا اور اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی ہیں.
    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سےکمشیر کی‌خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسان حقوق کی جو خلاف ورزی ہور ہی ہے اس پر دنیا بھر میں مودی اور اس کی حکومت کے خلاف مظاہر ے ہو رہے ہیں.اس سلسلے میں فرانس میں بھی جی ایٹ ممالک کی کانفرنس کے موقع پر سکھ کمیونٹی بہت بڑے مظاہرے اور احتجاج کی تیاری کر رہی ہے.

  • عمران خان کی کشمیر پر کامیاب سفارتکاری جاری ، بورس جانسن نے بھی مودی کو کھری کھری سنا دیں‌

    عمران خان کی کشمیر پر کامیاب سفارتکاری جاری ، بورس جانسن نے بھی مودی کو کھری کھری سنا دیں‌

    لندن: بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف پاکستان کے وزیراعظم کی سفارتکاری نے رنگ دکھانے شروع کردیئے ہیں ، عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نو منتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو فون کرکے کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی ، جس کے بعد بورس جانسن نے مود ی کو فون کر کے ساری حقیقت کھول کر بیان کردی ہے

    ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارتی وزیراعظم مودی کو ٹیلیفون کیا ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ معاملہ ہے، پاکستان بھارت کوکشمیرکامسئلہ تیسرےفریق کےبغیرحل کرناچاہئے۔برس جانسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کا دو طرفہ مسئلہ سمجھتا ہے۔ پاکستان بھارت کو کشمیر کا مسئلہ تیسرے فریق کے بغیر حل کرنا چاہیے۔

  • کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر باضمیر بھارتی صحافی بھی بول پڑا

    باضمیر بھارتی صحافی بھی کشمیر کی نا گفتہ بہ حالت پر بول بڑے .انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی پر سچ بولنے پر مجبور ہوگئے.
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . بھارت کے چند وہ صحافی جن کا ضمیر زندہ ہے کشمیر پر بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بول اٹھے.بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے رپورٹر نے سرینگر سے اپنی تازہ ویڈیو رپورٹ کرتے ہوئے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ بھارت کی سیکیورٹی فورسز نے آرٹیکل 370 کی ترمیم کے بعد وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے . ایک سے زائد ایم ایل اے ایم پی ایز اور وزیر بھی زیر حراست ہیں . کشمیر کے اندر لوگوں کو باہر نکلنے کی آزادی نہیں تا کہ وہ وہاں‌سے اپنے لیے ضروریات زندگی کا سامان لے سکیں لوگوں کے لیے ادویات لینا مشکل ہے. مریضوں کےلیے ہسپتال جانا مشکل بنا دیا گیا.

    رپورٹ کو دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں.
    https://www.youtube.com/watch?v=0G3Eoz2bNOc&feature=youtu.be

  • پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کس نے کی ؟ معاملہ دلچسپ مراحل میں داخل  ، ملزم گرفتار ، نئے انکشافات

    پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کس نے کی ؟ معاملہ دلچسپ مراحل میں داخل ، ملزم گرفتار ، نئے انکشافات

    اسلام آباد : پی آئی اے کی پرواز پی کے 352 پر فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور فائرنگ کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے . یا د رہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز فائرنگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی، پائلٹ نے طیارہ بحفاظت لینڈ کر لیا گیا

    پاکستان سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پرمبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 352 پر فائرنگ کا واقعہ اسلام آباد ائیر پورٹ لینڈنگ کے وقت ہوا، طیارہ فائرنگ رینج سے باہر ہونے کے باعث محفوظ رہا، کنٹرول ٹاور کو اطلاع کے بعد پرواز کو دوسرے رن وے پر لینڈ کروایا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد مسافروں سمیت طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارے پر ہونے والی فائرنگ مقامی شادی میں ہوائی فائرنگ کا نتیجہ ہے، رات 10بجے ہونے والے واقعے میں ملوث ملزمان کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا۔دوسری طرف پولیس حکام کا یہ کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ فائرنگ شادی پر ہورہی تھی جس کا فائر طیارے کی طرف کیا گیا ،

  • وطن کی محبت نے جوش مارا تو، پاکستانی نژاد برطانوی پولیس لاہور پہنچ گئے ، اپنی خدمات بھی  پیش کرد یں

    وطن کی محبت نے جوش مارا تو، پاکستانی نژاد برطانوی پولیس لاہور پہنچ گئے ، اپنی خدمات بھی پیش کرد یں

    لاہور : وطن سے محبت ایمان اور حمیت قومی کا حصہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ برطانیہ کے اعلیٰ پولیس آفیسرز پاکستانی نژاد زاہد خان ، شبنم چوہدری اور نوید ملک لاہور پہنچ گئے ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پاکستانی نژاد برطانوی پولیس افسران نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،

    گورنر ہاوس ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پاکستانی نژاد برطانوی پولیس افسران کی گورنر ہاوس میں ملاقات کی، ملاقات کرنیوالوں میں سینئر پولیس آفیسر چیف انسپکٹر زاہد خان، سپرنٹنڈنٹ شبنم چودھری اور ڈپٹی چیف نوید ملک شامل تھے۔ برطانوی پولیس افسران پنجاب پولیس کو لیڈرشپ، خواتین پر جنسی تشدد سے نمٹنے اور دور حاضر کے جدید تفتیشی طریقہ کار سے متعلق تربیت بھی دیں گے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا فخر اورقیمتی اثاثہ ہیں۔ برطانیہ میں سنیئر پولیس آفیسر چیف انسپکٹر زاہد خان نے اس موقع پر کہا کہ برطانیہ رہتے ہوئے بھی ان کے دل پاکستان کے ساتھ جڑے ہیں . ہمیں‌اپنے وطن پاک سے بہت محبت ہے ، ہم ہر وقت اس کی ترقی اور کامیابی کی دعائیں کرتے رہتے ہیں . شبنم چوہدری نے کہا کہ ہمیں‌جو سکون پاکستان آکر ملا ہے دنیا میں کہیں نہیں ملا کیوںکہ یہ ہمارا وطن ہے ہمارے اباو اجداد کا وطن ہے. نوید ملک نے اس موقع پر کہا کہ ہم اس وطن کو خوشحال اور سرسبز و شاداب دیکھنا چاہتے ہیں.