Baaghi TV

Author: +9251

  • بیٹیاں ہی پیدا کرتی  ہو ؛ جاہل ، ظالم  خاوند نے بیوی کو قتل کردیا

    بیٹیاں ہی پیدا کرتی ہو ؛ جاہل ، ظالم خاوند نے بیوی کو قتل کردیا

    اوکاڑہ:بیٹیاں ہی پیدا کرتی ہو ، جاہل ،ظالم شوہر نے چوتھی بیٹی پیدا ہونے پر بیوی کو قتل کردیا ، اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ میں چوتھی بار بیٹی کا پیدا ہوناجرم بن گیا ۔ظالم شوہر نے گلہ دبا کر بیوی کو قتل کر ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    مقامی ذرائع کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقہ چوک شاہ مقیم میں درندہ صفت ظالم شوہر نے زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ کر دی۔ مسلسل چوتھی دفعہ بیٹی کا پیدا ہونا مجبور بیوی نسرین بی بی کا جرم بن گیا۔ بیٹی پیدا ہونے پر درندہ صفت شوہر محمد عمر سیخ پاء ہو گیا اور گلہ دبا کر اپنی بیوی کو قتل کر ڈالا۔ علاقہ بھر میں خوف ہراس کی فضا پھیل گئی، ہر آنکھ اشک بار ہے۔

    دوسری جانب پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت ظالم شوہر محمد عمر کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ موقع پر پہنچ گیے اور ورثاء کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔پولیس کے مطابق اس ظالم شخص کو ذرا بھر بھی شرم نہیں آئی کہ آخر وہ اس کی بیٹیوں کی ماں ہے ، وہ یتیم بچیاں کیا کریں گی، پولیس کے مطابق اس شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ پہلے بھی اپنی بیوی کو بیٹیوں کے طعنے بھی دیتا تھا اور زدوکوب بھی کرتا تھا

  • قومی کھیل ہاکی کا مستقبل مخدوش ، پاکستان ہاکی کو بہت نقصان پہنچ چکا ، شاہد علی خان کے شکوے

    قومی کھیل ہاکی کا مستقبل مخدوش ، پاکستان ہاکی کو بہت نقصان پہنچ چکا ، شاہد علی خان کے شکوے

    لاہور :پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کا مستقبل ابھی تک مخدوش ، مستقل قریب میں بھی ایسی کوئی صورت حال نظر نہیں آرہی کہ ہاکی کے وہ دن دوبارہ لوٹ آئیں جن کی وجہ سے پاکستان دنیائے ہاکی کا بادشاہ ہوا کرتا تھا ، لیکن دوسری طرف نئی امید کے ساتھ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام گول کیپنگ کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا، کیمپ کمانڈنٹ اولمپیئن شاہد علی خان نے کہا ہے کہ ماضی میں فیڈریشن نے گول کیپنگ کے شعبے کو اہمیت نہیں دی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن ذرائع کے مطابق ہاکی کی بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں . اس سلسلے میں صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ جبکہ شام کے سیشن میں تکنیکس کوبہتر بنانے کے لیے گول کیپرز کو مختلف ڈرلز کرائی جارہی ہیں، کیمپ کمانڈنٹ سابق سٹارگول کیپر اولمپیئن شاہد علی خان نے کیمپ کو بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ دور میں گول کیپنگ کے شعبے کو نظرانداز کیا گیا جس کا پاکستان ہاکی کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ کیمپ میں دس گول کیپرزکو بلایا گیا ہے، ان میں چار گول کیپرز کا اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کے لیے انتخاب کیا جائے گا۔

  • پاکستان کی سفارتکاری جاری ، ٹرمپ نے مودی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کا وعدہ کردیا

    پاکستان کی سفارتکاری جاری ، ٹرمپ نے مودی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کا وعدہ کردیا

    واشنگٹن:پاکستان کی سفارتکاری جاری ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عمران خان کے فون کے بعد کشمیرمسئلہ پر معاملات آگے بڑھنے کے امکانات بڑھ گئے ، امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی میرے بس میں ہوا کرونگا۔ انہوں نے مقبوضہ وادی کی صورتحال کو دھماکا خیزقرار دیدیا اور ہفتے کو فرانس میں مودی سے ملاقات میں کشمیر کا معاملہ اٹھاؤنگا۔

    امریکی اور بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور عشروں سے حل طلب مسئلہ ہے اور حل کیلئے بات چیت ضروری ہے۔ وہاں ہندو اور مسلمان دونوں آباد ہیں اور وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ دونوں کمیونٹیز کے مابین شاندا ر دوستانہ روابط ہیں۔ کشمیر میں بسے لاکھوں افراد کسی دوسرے کی حکمرانی چاہتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل اور ثالثی کی بھرپور کوشش کرونگا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سچ پوچھیں تو کشمیر میں صورت حال انتہائی کشیدہ ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کی آپس میں ایک طویل عرصے سے نہیں بنی، کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائیاں ہو چکی ہیں اور کوئی ہلکی پھلکی لڑائی نہیں بلکہ بھاری اسلحہ استعمال ہوتا آیا ہے۔

    عمران خان اور نریندر مودی دونوں سے اپنی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے دونوں رہنماؤں سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ان کی آپس میں دوستی نہیں ہے اور مسئلہ کشمیر کی بڑی وجہ مذہب ہے اور مذہبی معاملات پیچیدہ ہوتے ہیں۔

    نیویارک ٹائمز سمیت دیگر معروف امریکی میڈیا کے مطابق ادھر امریکہ نے ایک بار پھر بھارت پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے فوری طور پر سیاسی قیدی رہا اور بنیادی شہری آزادیاں بحال کرے۔ علاقے کے دورے کے بعد واپس آنے والے امریکی دفتر خارجہ کے سینئر افسر نے رپورٹروں کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں اور شہریوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں پر امریکہ کو سخت تشویش ہے۔ امریکہ بھارت پر زور دیتا ہے کہ انفرادی حقوق کا احترام کرے۔ قواعد و ضوابط کی پاسداری اور تمام فریقین کیساتھ بات چیت کرے۔

    امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیے کے مطابق امریکی انتظامیہ اس موقع پر یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے خدشات کا ہمیں علم ہے تاہم اس پر زور دیتے ہیں کہ وادی میں صورتحال جلد از جلد معمول پر لانے کیلئے کام کرے۔ انہوں نے کہا واشنگٹن نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ تنازع کشمیر کے حل کیلئے براہ راست مذاکرات کریں

  • بہت جلد افغان طالبان سے 13 ہزار امریکی فوجیوں کی محفوظ واپسی کا معاہدہ ہوجائے گا ، زلمے خلیل زاد

    بہت جلد افغان طالبان سے 13 ہزار امریکی فوجیوں کی محفوظ واپسی کا معاہدہ ہوجائے گا ، زلمے خلیل زاد

    دوحہ:افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا فائنل راونڈ شروع ، افغان طالبان سے بہت جلد امریکی فوجیوں کی محفوظ واپسی کا معاہدہ ہوجائے گا، اس سلسلے میں‌ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پھر قطر روانہ ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے کامیاب اختتام کے قریب ہیں۔زلمے خلیل زاد نے قطر روانگی سے قبل کہا کہ امریکا دوحہ میں بقیہ تمام معاملات کے تصفیے کے لیے تیار ہے۔

    امریکی خصوصی ایلچی نے کہا کہ امن عمل کی کامیابی سے افغان عوام داعش کو شکست دینے کی مزید مضبوط پوزیشن میں آ جائیں گے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں افغان امن عمل اور بین الافغان مذاکرات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نومبر 2020 میں امریکی انتخابات سے پہلے افغانستان سے 13 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی واپسی پر زور دے رہے ہیں۔دوحہ مذاکرات کے نئے راؤنڈ میں امریکی انخلا کی ٹائم لائن طے کرنے کے بدلے تشدد میں کمی اور داعش یا القاعدہ کو تحفظ فراہم نہ کرنے کے افغان طالبان کے وعدے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 160 پوائنٹس کا اضافہ

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 160 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

    بدھ کے روز مارکیٹ 100 انڈیکس 30 ہزار 419 کی سطح پر کھلی اور کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

    ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 160.14 پوائنٹس اضافے کے بعد 30 ہزار 579 سطح پر پہنچ چکی ہے۔

  • ایسا کیا ہو گیا کہ اٹلی کے وزیر اعظم نے استعفی دے دیا

    ایسا کیا ہو گیا کہ اٹلی کے وزیر اعظم نے استعفی دے دیا

    ایسا کیا ہو گیا کہ اٹلی کے وزیراعظم نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ان کے استعفے کی وجوہات سامنے آگئی.

    حکومتی اتحادی جماعت کی علیحدگی کے بعد اٹلی کے وزیر اعظم جوزیپے کونٹے نے سینٹ کے ارکان کو بتایا کہ حکمران اتحاد میں شامل وزیر داخلہ ماتیو سالوینی کی قیادت میں سخت گیر لیگ پارٹی کی طرف سے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے الگ ہوگئے ہیں۔

    مسٹر کونٹے کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی صدر مملکت سیرجیو ماتاریلا کو بھی اپنے فیصلے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے۔

    تاہم صدر کی طرف سے جوزپے کونٹے کو عہدے پربرقرار رکھنے پر زور دیے جانے کا امکان ہے۔ صدر ملک کی پارلیمنٹ میں نئے حکومتی اتحاد کی تشکیل کوشش کریں گے۔ تاہم نئے اتحاد کی تشکیل میں ناکامی کی صورت میں موجودہ وزیراعظم کا استعفیٰ قبول کیا جا سکتا ہے۔ نئی اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کی صورت میں صدر ماتاریلا پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور اکتوبر میں نئے انتخابات کی سفارش کر سکتے ہیں

  • آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

    آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

    سندھ کومت آوارہ کتوں کے ساتھ کیا کرنے جارہی دلچسپ خبر آگئی آوارہ کتوں کے کا ٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے.ان مسائل کی وجہ سے مریضوں کو ویکسین دینا بھی مشکل ہے .سندھ حکومت سگ گزیدگی سے پچنے کے لیے ان کتوں کو چین یا فلپائن بھیجنے کا سوچ رہی ہے.

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں سگ گزیدگی (کتاکاٹنے) کے واقعات پر کئی حکومتی اور اپو زیشن کے اراکین نے اظہار تشویش کیا جبکہ پی ٹی آئی رکن کی قرارداد بھی منظور کر لی گئی ،اسپیکر سراج درانی نے تجویز پیش کی کہ آوارہ کتوں کو چین اور فلپائن ایکسپورٹ کر دیا جائے۔ ۔
    اجلاس میں پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی امن و امان کی صورتحال پر تحریک التوا بحث کے لئے منظور کرلی گئی جس پر بحث جمعرات کو ہوگی۔ایوان کی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کی خاتون رکن ڈاکٹر سیما ضیا کی ایک قراداد جوکتے کے کاٹے کے واقعات میں اضافے پر تھی منظور کرلی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں کتے سے کاٹے کی ویکیسن دستیاب نہیں ،اینٹی ریبیز ویکسین نہ ہونے سے مشکلات ہیں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے اعلان کیاتھاکہ کتوں کو ویکسین لگاکر نسل بڑھانے سے روکا جائےگا

  • سعودیہ بھی میزائل سسٹم کو چین کی مدد سے اپ گریڈ کرے گا

    سعودیہ بھی میزائل سسٹم کو چین کی مدد سے اپ گریڈ کرے گا

    چین کے تعاون سے سعودیہ خود کو میزائل ٹیکنالوجی میں خود کفیل کرنے لگا اپنے بیلیسٹک میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کرنا شروع کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق جریدہ ‘انٹرنیشنل پالیسی ڈائجسٹ’ کی طرف سے شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے چین کے براہ راست تعاون سے اپنے ملک میں بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور انہیں اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اخبار نے استفسار کیا ہے کہ آیا سعودی عرب نے اس نوعیت کی اسلحہ سازی کی تنصیبات کے قیام میں تکنیکی طورپر کیسےمہارت حاصل کی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اپنے میزائل پروگرام کو صرف دفاعی مقاصد کے لیے تیار کررہا ہے جس کا مقصد ایران کی طرف سے سعودی عرب کی سلامتی کو لاحق خطرات کا تدارک کرنا ہے۔ ایران یمن کے حوثی باغیوں کے ذریعے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے حملے کرارہا ہے۔ سعودی عرب دیگر دنیا کے ممالک کی طرح بلا وجہ اسلحہ کے انبار نہیں لگا رہا ہے بیلسٹک میزائل ریاض کے دفاع اور سلامتی کی ضرورت بن چکا ہے۔

  • کشمیر میں جنگ شروع، قوم کو تیار رہنے کی ہدایت، پوری دنیا میں طوفان برپا

    کشمیر میں جنگ شروع، قوم کو تیار رہنے کی ہدایت، پوری دنیا میں طوفان برپا

    کشمیر: مقبوضہ کشمیر کے علاقہ بارہ مولہ میں کشمیری مجاہدین اور بھارتی فوج میں شدید جنگ جاری ہے.

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولہ میں پچھلے 4 گھنٹوں سے کشمیری مجاہدین اور بھارتی فوج میں شدید جنگ جاری ہے. ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں طرف سے شدید فائرنگ کی جارہی ہے. اس کے علاوہ یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے دوسرے علاقوں میں بھی جنگ ہوسکتی ہے، اس لیے پوری قوم جنگ کیلئے تیار رہے.

    واضح رہے کہ بھارت نے کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرکے کشمیر کی خود مختاری کردی تھی جس کے بعد سے ہی مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں، تاہم اب باقاعدہ طور پر کشمیر کے علاقہ بارہ مولہ میں کشمیری مجاہدین اور بھارتی فوج میں شدید جنگ جاری ہے.

  • پاکستان کے سجادہ  نشین بھی اجمیر شریف کے سجادہ  نشین کی طرح کشمیری مسلمانوں کے لیے علم بلند کریں ،عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا

    پاکستان کے سجادہ نشین بھی اجمیر شریف کے سجادہ نشین کی طرح کشمیری مسلمانوں کے لیے علم بلند کریں ،عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا

    لاہور: اہل پاکستان کا ملک کے گدی نشینوں سے کشمیر کی حمایت میں نعرہ حق بلند کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ، اطلاعات کے مطابق یہ مطالبہ بھارت کی مشہور درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرورچشتی کے بیان کے بعد زور پکڑے لگا ہے جس میں اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چشتی نے بھارتی عدالت کی طرف سے ایک مظلوم مقتول مسلمان پہلو خان کے قاتلوں کو رہا کیے جانے کے خلاف اعلان بغاوت کیا ہے

    ذرائع کے مطابق پاکستان بھر سے بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے گدی نشینوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں ، یہ بھی مطالبہ سامنے آیا ہے کہ چونکہ یہ دربار، مکاتب اور گدی نشینیاں مذہب کی بنیاد پر قائم ہیں تو بحثیت قائدین تمام گدی نشین اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ کم از کم اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں‌کشمیریوں سے محبت اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے کردار ادا کریں

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں دربار، مزارات اور خانقاہیں ہیں جہاں روزانہ لاکھوں کی تعداد میں زائرین آتے ہیں. اگر زائرین کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کیاجائے اور بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کھڑا کیاجائے تو اس سے کشمیریوں کے حوصلے بڑھیں گے اور کشمیری بہت جلد اپنی منزل تک پہنچ جائیں گے.

    باغی ٹی وی کے مطابق اس پاکستان کی ممتاز گدیاں جن میں کھٹ دھنی سرکار سجادہ نشین درگاہ حضرت لال شہباز قلندر ، سجادہ نشین داتا دربار میاں غلام محمد عمیر، دیوان احمد مدود مسعود دربار بابا فرید ، دیوان فیض احمد چشتی دربار شیخ فضل ، پیر میاں عبد الرحمن قادری نوشاہی ، دربار شمس تبریز کھڑی شریف (ملتان ) میاں عمر بخش دربار سخی سرور سمیت پاکستان میں ایسے ہزاروں خانقاہیں ہیں جن سے یہی توقع کی جارہی ہے کہ وہ بھی اپنے مظلوم کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے چاہنے والوں کو کشمیریوں کی مدد کے لیے تیار کریں