Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی مسلمانوں‌ ظلم اور ناانصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں‌ ، سجادہ نشین درگاہ اجمیر شریف نے ہندو انتہا پسند حکومت  کے خلاف اعلان بغاوت بلند کردیا

    بھارتی مسلمانوں‌ ظلم اور ناانصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں‌ ، سجادہ نشین درگاہ اجمیر شریف نے ہندو انتہا پسند حکومت کے خلاف اعلان بغاوت بلند کردیا

    نئی دلی: درگاہ اجمیر شریف کے خادم سید سرور چشتی نے مسلمانوں کے خلاف انہتاپسندوں کی طرف سے حملوں اور زیادتیوں کے بعد اعلان بغاوت بلند کرتے ہوئے میدان میں آگئے ، سید سرور چشتی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی مسلمان ظلم اور ناانصافی کا شکار ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں درگاہ اجمیر شریف کے خادم سید سرور چشتی نے گائے کی اسمگلنگ کے الزام کے تحت مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد سے قتل ہونے والے پہلو خان کے قاتلوں کی بھارتی عدالت سے رہائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے یوم آزادی پر مسلمانوں کے ساتھ کیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے؟

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو‌میں درگاہ اجمیر شریف کے خادم نے مضطرب لہجے میں سوال اٹھایا کہ یہ کیسا بھارت ہے؟ جہاں قاتل آزاد اور مقتول کے غمزدہ لواحقین گرفتار ہو رہے ہیں، کیا پہلو خان کو آسمان سے بھوتوں نے آکر قتل کیا تھا؟ جو چھ کے چھ ملزمان کو بری کردیا گیا ؟ اور ستم بالائے ستم یہ ہے کہ مقتول کے دونوں بیٹوں کو گائے کی اسمگلنگ میں پابند سلاسل کردیا گیا۔
    https://youtu.be/A08T4j-Us18

    درگاہ اجمیر شریف کے خادم سید سرور چشتی اپنے ویڈیو پیغام میں کہتے ہیں‌کہ دو ماہ قبل بھارتی ریاست راجھستان میں گائے ماتا کی رکھوالی کے نام پر مشتعل ہجوم نے ایک مسلمان پہلو خان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے پولیس کو ملزمان کو گرفتار کرنا پڑا تھا تاہم شواہد کے باوجود چھ کے چھ ملزمان کو بری کردیا گیا۔

  • کشمیر کی آزادی: وزیراعظم کے معاون خصوصی کا تازہ ترین بیان

    کشمیر کی آزادی: وزیراعظم کے معاون خصوصی کا تازہ ترین بیان

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ہمیں کشمیر کی آزادی کیلئے سیاسی لڑائیاں ختم کرنے کی ضرورت ہے اور آپس میں اتحاد کرلینا چاہئیے.

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ "پاکستان میں بھی کشمیر کی آزادی کیلئے اتحاد کی بہت ضرورت ہے، ہم اپنی سیاسی لڑائیاں لڑیں گے تو پھر تاریخ ہم کومعاف نہیں کرے گی”. انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں مودی پر لبرل لوگ اب تنقید کر رہے ہیں، اگر ہم اپنی سیاسی لڑائیاں لڑیں گے تو پھر تاریخ ہم کومعاف نہیں کرے گی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بدقسمتی سے جو رویہ اختیار کیا گیا، وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری زندگی موت کا مسئلہ ہے، ہمیں اس مقصد کے لئے اپنے مفادات کو پس پشت پر ڈال دینا چاہئے.

  • میاں شہبازشریف کی طبیعت اچانک  ناساز ہوگئی ، ڈاکٹروں نے کیا مشورہ دیا ، جانیئے اس رپورٹ میں

    میاں شہبازشریف کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ، ڈاکٹروں نے کیا مشورہ دیا ، جانیئے اس رپورٹ میں

    لاہور : میاں شہباز شریف کی طبیعت اچانک خراب ،اطلاعات کے مطابق کمر میں تکلیف برقرار، ڈاکٹرز کا طبی معائنہ ، میاں شہباز شریف کو دس روز مزید آرام کی ہدایت کردی۔میاں شہباز شریف کو 14 اگست کو مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تقریب کے بعد کارکنان کی جانب سے دھکے لگنے کے باعث کمر کی تکلیف ہوئی تھی

    دوسری طرف ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف کے چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی کمر اور ٹانگوں میں مسلسل درد کی کیفیت پائی جاتی ہے اوران کی طبی کیفیت کے پیش نظر دو ہفتوں کے بعد ان کا دوبارہ طبی معائنہ ہوگا۔ میاں شہباز شریف کا ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیا جس کے بعد انہیں دس روز مزید آرام کی ہدایت کی گئی۔

  • مردان میں پولیس کا کریک ڈاؤن

    مردان میں پولیس کا کریک ڈاؤن

    مردان (اے پی پی) مردان میں پولیس نے کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب مجرم کو گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق مردان پولیس کا مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، 20 دن قبل رستم میں نوجوان کو قتل کرنے والا مجرم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی پی او سجاد خان کے جاری کردہ خصوصی احکامات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ رستم مدثر خان ہمراہ ٹیم نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں رستم پولیس کو مطلوب مجرم عامر ولد عبداللہ شاہ کو گرفتار کیا. عامر نے گزشتہ ماہ 18 سالہ نوجوان طارق شاہ کو قتل کیا تھا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی آمین سید ولد محمد ساکن کی تلاش ابھی جاری ہے.

  • 2 بہنیں نالے میں گر کر جاں بحق ، یہ دونوں کہاں سے تھیں ، خبر سے ہر کوئی پریشان

    2 بہنیں نالے میں گر کر جاں بحق ، یہ دونوں کہاں سے تھیں ، خبر سے ہر کوئی پریشان

    کراچی: دو سگی بہنوں کی موت سے کہرام مچ گیا ، اطلاعات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں2 بہنیں نالے میں گر کر زندگی کی بازی ہار گئیں، جاں بحق بچیوں میں 14 سال کی سلمیٰ اور 9 سالہ عاصمہ شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں بہنیں والدہ کے ساتھ ندی میں کپڑے دھونے گئی تھیں، کپڑے دھونے کے دوران 9 سالہ عاصمہ کا پاؤں پھسل گیا، بہن کو بچانے کے لیے 14 سالہ سلمی نے بھی ندی میں چھلانگ لگادی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کی لاشوں کو نالے سے نکال کر لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    کراچی ہی میں دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ماری پور مچھر کالونی میں 3 سالہ بچی نالے میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔یاد رہے کہ کھلے سیوریج نالوں میں بچوں کے گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، محمود آباد اور شہر کے دیگر علاقوں میں کئی بچے نالوں میں گر کر جاں بحق ہوچکے

  • خضدار سے اہم مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار۔

    ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی کی سربراہی و اے سی خضدار محمد نعیم عمرانی کی نگرانی میں لیویز کی چھاپہ مار ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے نواب امان اللہ زہری کے قتل کی مقدمہ سمیت 7 مقدمات میں مطلوب ملزم مرزا خان ولد فیض محمد زات نتھوانی کو 4 ساتھیوں سمیت سنی خضدار کے مقام سے گرفتار کیا گیا.
    ملزم کے قبضہ سے (3) عدد smgکلاشنکوف (7)عدد میگزین90 روند ( 2) بنڈولی (1)عدد MP 5کلاشنکوف 10 روند و صرف گاڈی برآمد کرلی
    جبکہ گرفتار افراد میں 1 نائب مرزا ولد فیض محمد قوم نتھوانی 2 مقبول ولدعلی اکبر قوم جام ساکن مولہ 3ارشاد ولد محمد پناہ قوم جتک ساکن مولہ4زبیراحمد ولدغلام رسول 5 قدیر احمد ولدغلام رسول شامل ہیں جب کے ملزم مرزاخان قتل کے 3 مقدمات و دیگر میں مطلوب تھے اور مزید تفتیش جاری۔

  • آفریدی عہدے سے فارغ ، خبر سے مداح بڑے مایوس

    آفریدی عہدے سے فارغ ، خبر سے مداح بڑے مایوس

    پشاور:ناقض کارکردگی اور انسدادِ پولیو مہم میں عدم دل چسپی کے باعث ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر کامران آفریدی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا میں 8 مہینوں میں پولیو کیسز کی تعداد 8 سے 41 تک پہنچ گئی تھی، جس پر وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے وزیر صحت اور پولیو فوکل پرسن کی سفارشات پر احکامات جاری کیے۔ذرایع کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم کو ای او سی کوآرڈینیٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

    خیبر پختون خوا میں 5 نئے پولیو کیسز سامنے آئے ہیں، اِنڈ پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال کے پی کے میں اب تک 32 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ملک بھر میں پولیو کا مرض سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے، پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 53 ہو چکی ہے

  • تیز رفتاری خطرہ جان ،  مزدا 2 شہریوں کی جان لے گیا ، ہر آنکھ اشک بار

    تیز رفتاری خطرہ جان ، مزدا 2 شہریوں کی جان لے گیا ، ہر آنکھ اشک بار

    فیروز پور روڈ پر مزدا کی بریک فیل ہونے کے باعث دو موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی، ڈرائیور کی غفلت کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

    فیروز پور روڈ پر مزدا کی بریک فیل ہو گئی جس کے باعث تیز رفتار مزدا نے دو موٹر سائیکل سوار افراد 50 سالہ الیاس، 26 سالہ نامعلوم شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بریک فیل ہونے کے باعث تیز رفتار مزدا نے تین گاڑیوں اور دو رکشوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا جبکہ حادثہ میں پانچ افراد بھی زخمی ہوئے جن کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    موقع پر موجود وارڈن کا کہنا تھا کہ مزدا ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش کی جس کو گرفتار کرکے ڈولفن پولیس کے حوالے کردیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ مزدا کی رفتار تیز تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

    فیروز روزپور روڈ پر حادثہ کی وجہ سے کلمہ چوک سے چونگی تک ٹریفک کا شدید دباؤ رہا، ٹریفک وارڈنز نے گاڑیوں کو لفٹر کے ذریعے ہٹا کر راستہ کلیئر کیا۔

  • سول سروس اصطلاحات ، وزیراعظم کی صدارت میں‌اہم فیصلے

    سول سروس اصطلاحات ، وزیراعظم کی صدارت میں‌اہم فیصلے

    اسلام آباد: سول سروس میں‌ اصطلاحات ، وزیرِ اعظم عمران خان نے اہم فیصلے کرلیئے ، اطلاعات کے مطابق اجلاس میں مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین نے وزیرِ اعظم کو سول سروس اصلاحات میں اب تک کی پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں شفقت محمود،ڈاکٹر عشرت حسین،شہزاد ارباب اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔ ڈاکٹر عشرت حسین کی وزیرِ اعظم کو سول سروس اصلاحات میں اب تک کی پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    وزیراعظم کو اس اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک کے 65 اہم ترین خودمختار اداروں میں تعیناتی کے لئے پہلی دفعہ ایک جامع اور شفاف نظام مرتب کیا گیا ہے۔ نظام حکومت میں ای گورننس کے نفاذ کے لئے روڈمیپ تشکیل دیا جا چکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارے کو مزیدمستحکم بنانے اور ہیومن ریسوس منیجمنٹ ڈویژن کے قیام پر بھی کام جاری ہے۔ اس دوران وزیرِ اعظم نے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سول سروسز ریفارمز کے عمل کو تیز کیا جائے۔وزیراعظم نے اس سلسلے میں کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی

    Comments are closed.

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے.

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے. پاکستان 84 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے. جبکہ پاکستان کی ساتویں پوزیشن کو بھی ویسٹ انڈیز سے خطرہ لاحق ہوگیا۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن بھی داؤ پر لگی ہوگی، اگر کیریبیئن سائیڈ نے یہ سیریز 1-0 کے مارجن سے بھی جیتی تو اس کے پوائنٹس 82 سے ایکدم 88 ہوجائیں گے، یوں84 پوائنٹس کی حامل پاکستانی ٹیم کو مزید تنزلی کا شکار ہوکر آٹھویں نمبر پر جانا پڑے گا، اس صورت میں بھارت بھی اپنی ٹاپ پوزیشن گنوا دے گا،البتہ کوہلی الیون کے سیریز میں کلین سوئپ کی صورت میں ویسٹ انڈیز کے پوائنٹس 80 رہ جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے خاتمے پر آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے.