Baaghi TV

Author: +9251

  • کنٹرول لائن پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک ، دو بنکرز بھی تباہ

    کنٹرول لائن پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک ، دو بنکرز بھی تباہ

    راوالپنڈی : پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔

    لائن آف کنٹرول پر ہونے والے اس معرکہ حق و باطل کے بارے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔

    دوسری طرف آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں سات سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے جس کے جواب میں پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان فوج کے بھرپور جواب کے نتیجے میں بھارتی فوج کے ایک افسر سمیت 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

  • بریکنگ نیوز: عدالت سے خواجہ برادران کو بڑا ریلیف مل گیا

    بریکنگ نیوز: عدالت سے خواجہ برادران کو بڑا ریلیف مل گیا

    لاہور (اے پی پی ) احتساب عدالت نے پیراگون سکینڈل کیس خواجہ برادران کو4 ستمبرتک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون سکینڈل کیس میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق اور ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق پر منگل کوبھی فرد جرم عائدنہ ہوسکی، احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی، ملزموں کے وکیل نے کہا کہ ریفرنس کی کاپیاں پڑھنے کے قابل نہیں، ریفرنس کی کاپیاں دوبارہ فراہم کی جائیں، نقول کی فراہمی تک فرد جرم عائد نہ کی جائے، جس پر عدالت نے نیب کو ریفرنس کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے ملزموں کو 4ستمبرتک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا، عدالت کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اورخواجہ سلمان رفیق پر آئندہ سماعت پرفرد جرم عائد کی جائےگی.

    واضح رہے کہ نیب نے پیراگون سکینڈل میں کرپشن کے معاملے پرخواجہ برادرن کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے، جبکہ خواجہ برادران کی عدالت میں پیشی سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

  • کشمیری نوجوانوں بھارتی فوج کے سامنے دیوار بن گئے ، بھارتی فوجیوں کو گاوں داخل ہونے سے روک دیا

    کشمیری نوجوانوں بھارتی فوج کے سامنے دیوار بن گئے ، بھارتی فوجیوں کو گاوں داخل ہونے سے روک دیا

    سری نگر : بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف مزاحمت جاری ، کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے سامنے دیوار آہن بن گئے ، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے علاقے سورہ کو کشمیری نوجوانوں نے پہرے داری نظام بنا کر بھارتی فوج کیلئے نو گو ایریا بنادیا۔

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کشمیری نوجوان دن رات سری نگر کے علاقے سورہ کی پہرے داری کررہے ہیں جس کے باعث قابض بھارتی فوج 16 دن گزرنے کے بعد بھی اس علاقے میں داخل ہونے میں ناکام ہوگئی ہے۔ نوجوان کشمیریوں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بھارتی فوج کا داخلہ روک رکھا ہے جبکہ نوجوانوں نے پہرے داری کا نظام بنالیا، جہاں نوجوانوں کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا میں اس وقت ان کشمیری نوجوانوں کی ہمت کو سلام کیا جارہا ہے ، اپنی رپورٹ میں مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر اینٹیں، درختوں کی شاخیں اور لوہے کی چادریں لگا کر سڑکیں بلاک کردی گئیں، بھارتی فوج گھسنے کی کوشش کرے تو مساجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اعلانات کرکے نوجوانوں کو اکٹھا کیا جاتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کشمیری نوجوان کا کہنا ہے کہ ہماری کوئی آواز نہیں، ہم اپنے غصے کی آگ میں جل رہے ہیں، دنیا ہمیں نہیں سنے گی تو ہم کیا کریں گے؟ کیا بندوقیں اٹھالیں؟ سورہ کے دو درجن مکینوں سے گفتگو کی جس میں سب نے ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ظالم کہا۔

    ذرائع کے مطابق اس گاوں کے ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگ رہا ہے جیسے ہم لائن آف کنٹرول کی پہرے داری کر رہے ہیں، ہر روز بھارتی سورہ میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہر روز ہم انہیں بھگادیتے ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ہے جس کے بعد سے ہی وادی میں سخت کرفیو نافذ ہے۔مقبوضہ وادی میں مواصلات، ٹیلیفون، موبائل فون اور انٹرنیٹ معطل ہے جبکہ مسلسل 16 روز سے جاری کرفیوں کے باعث بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

  • اماراتی ولی عہد نے کشمیریوں کے قاتل کو اعزاز دے کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے ، برطانوی رکن پارلیمنٹ

    اماراتی ولی عہد نے کشمیریوں کے قاتل کو اعزاز دے کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے ، برطانوی رکن پارلیمنٹ

    لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ کا اماراتی ولی عہد کے نام خط ، خط میں رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے کشمیریوں کے قاتل کو اعزاز دیکر مظلوم کشمیریوں کے زخمون پر نمک چھڑکا ہے. برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے مودی کو اعلیٰ ترین اماراتی سویلین اعزازدینے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

    برطانیہ سے ذرائع کے مطابق بریڈ فورڈ سے منتخب برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اپنے خط امارات کے ولی عہد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے حلقے میں بسنے والے ہزاروں کشمیریوں بلکہ خود ایک کشمیری کی حیثیت سے آپ کی حکومت کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ دینے پر مایوس ہیں۔


    انہوں نے لکھا کہ مودی نے 15دن سے کشمیر کو مکمل لاک ڈاون کررکھا ہے اور ٹیلی فون ، انٹرنیٹ اور رابطوں کے دیگر ذرائع بند کرکے دنیا سے کشمیریوں کا رابطہ ختم کردیا ہے۔

    اپنے خط میں رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کشمیر میں 38 ہزار اضافی فوجیوں کی تعیناتی ، حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور پیلٹ گنوں کے ذریعے سیاسی کارکنوں کے زخمی ہونے کا بھی ذکر کیا ہے۔

    برطانوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے ک رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے دو صفحات پر مشتمل اپنے خط کے آخر لکھا ہے کہ اگر آپ کے اقتصادی معاہدے آپ کو کشمیروں کے لیے کھڑے ہونے یا بولنے سے روکتے ہیں تو کم از کم آپ متحدہ عرب امارات کے عوام کے نمائندے کی حیثیت سے اس معاملے پر خاموش رہیں اور دل میں وزیراعظم نریندر مودی کے اقدامات کی مذمت کریں۔

  • پاکستان اور روس کی مشترکہ ملٹری مشاورت

    پاکستان اور روس کی مشترکہ ملٹری مشاورت

    اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور روس کی مشترکہ ملٹری مشاورتی کمیٹی کا ماسکو میں دوسرا اجلاس منعقد ہوا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کی مشترکہ ملٹری مشاورتی کمیٹی کا دوسرا دور روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق جبکہ روسی وفد کی قیادت ڈپٹی ڈیفنس منسٹر کرنل جنرل الیگزنڈر وی فومن کررہے تھے۔ ابتدائی سیشن سے قبل دونوں کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا اور مختلف بین الاقوامی معاملات پر یکساں موقف پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علاقائی سلامتی کی صورتحال کے علاوہ فوجی تربیت، مشترکہ مشقوں، انٹیلیجنس تعاون اور دفاعی صنعتی پیداوار سے متعلق امور سمیت باہمی تعاون کے مختلف شعبوں کی نشاندہی پر بھی بات چیت کی گئی۔

    فریقین نے اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں پر موثرعملدرآمد کا جائزہ لینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ ملٹری مشاورتی کمیٹی دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس 2020ءمیں پاکستان میں ہوگا۔

  • گوجرانوالا برساتی نالوں کی کیا صورتحال ہے ڈپٹی کمشنر نے بتا دیا

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کے مطابق برساتی نالوں میں بھی پانی کی صورتحال نارمل ہے۔ فلڈ کنٹرول حکام نے بتایا ہے کہ ہیڈ خانکی میں پانی کی آمد 93 ہزار 9 سو کیوسک اور اخراج 86 ہزار 3 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ہیڈ مرالہ میں پانی کی آمد 98 ہزار 7 سو کیوسک اور اخراج 81 ہزار کیوسک ہے۔فلڈ کنٹرول حکام نے مزید بتایا کہ نالہ ڈیک میں پانی کی آمد 892.0 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ نالہ ایک میں پانی کی آمد 816.20کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ نالہ پلکھو میں پانی کی آمد 748.10 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

    فلڈ کنٹرول حکام نے خبردار کیا ہے کہ آج دریائے چناب اور نالوں میں مزید پانی بڑھے گا۔

  • ایک ایسا ملک جہاں سب امیر ، غریب کوئی نہیں ، سن کر ہر کوئی حیران

    ایک ایسا ملک جہاں سب امیر ، غریب کوئی نہیں ، سن کر ہر کوئی حیران

    دوبئی : اب عرب امارات میں کوئی غریب نہیں‌سب امیر ہیں. اس کا دعویٰ پائیدار ترقی کے لیے قائم امارات کے قومی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے غربت کا مکمل خاتمہ کردیا۔

    پائیدار ترقی کے قومی ادارے نے اپنی پہلی رپورٹ جاری کرکے بتایا کہ امارات میں غربت سے متعلق اب کوئی چیلنج باقی نہیں رہا، غربت کا 100 فیصد خاتمہ کردیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں جس کی یومیہ آمدنی 1.25 ڈالر (4.6 درہم) سے کم ہو

    ذرائع کے مطابق عرب امارات نے گزشتہ برسوں کے دوران اس مد میں بھاری رقوم خرچ کی ہیں، رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ امارات نے سرکاری کارکردگی کا معیار بلند کرنے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 93 فیصد سے زیادہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    یاد رہے کہ اماراتی وزارت داخلہ ملک کو امن و امان والے ممالک کی فہرست میں برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں، 2021 تک تمام سرکاری ادارے اس ہدف کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مشن جاری رکھیں گے۔جس کے لیے کوششیں جاری ہیں

  • 5 مغوی فنکاروں کو چھڑانے کے لیے آپریشن شروع ، ڈی ایس پی جاں بحق ، رینجرز بھی طلب کی جاسکتی ہے

    5 مغوی فنکاروں کو چھڑانے کے لیے آپریشن شروع ، ڈی ایس پی جاں بحق ، رینجرز بھی طلب کی جاسکتی ہے

    شکارپور : یہ سندھ ہے جہاں ڈاکو دن دیہاڑے 5 فنکاروں کو اغوا کرکے لے گئے ، ان فنکاروں کو چھڑانے کے لیے پولیس نےآپریشن شروع کردیا ہے. اطلاعات کے مطابق ڈاکؤوں سے مقابلے کے دوران ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ جاں بحق ہوگئے، شکار پور میں فوک گلوکار جگر جلال سمیت5فنکاروں کی بازیابی کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق گڑھی تیغوں میں آپریشن کےدوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے میں دو ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔واقعے کے بعد اے ایس پی سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ڈاکوؤں کےخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا۔یہ اطلاعات بھی گردش کررہی ہیں کہ پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی ڈاکووں کے خلاف آپریشن کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے.

  • میرے پاس کشمیر مسئلے کا حل ہے ، خورشید قصوری نے دعویٰ کردیا

    میرے پاس کشمیر مسئلے کا حل ہے ، خورشید قصوری نے دعویٰ کردیا

    لاہور : میرے پاس مسئلہ کشمیر کا بہترین حل ہے ، اس حل کا دعویٰ کرتے ہیں سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری ، خورشید محمود قصوری نے دوٹوک الفاظ میں مسئلہ کشمیر کا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت یا پاکستان نہیں بلکہ خود کشمیری حل کروا سکتے ہیں، ملک میں تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی اختلافات بھلا کر قومی ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے۔

    لاہور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بھارت کی ناکامی اور پاکستان کی جیت قرار دیدیا، خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں چار ملکوں نے بلواسطہ اور بلاواسطہ کشمیریوں کی حمایت کی۔

    پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ اور جنوبی ایشیا کے امور کے ماہر تھنک ٹینک خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ جنگوں سے مسئلے حل نہیں ہوتے، مذاکرات اور کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ہی کشمیر کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، سیاسی جماعتوں کو سیاست کے بجائے متحدہو کر اپنا کلیدی کردارادا کرنا ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ مودی کا کشمیرپرغاصبانہ قبضے کی کوشش بھارتی خودکش حملہ ثابت ہوگی اور راج ناتھ کی ایٹمی دھماکے کی دھمکی پر دنیا کو نوٹس لینا چاہئیے اگر حالات خراب ہوئے تو اس سے پوری دنیا متاثر ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے مقابلے میں ملی یکجہتی بہت ضروری ہے

  • شام میں فضائی حملہ کردیا گیا، نئی جنگ کا خدشہ

    شام میں فضائی حملہ کردیا گیا، نئی جنگ کا خدشہ

    دمشق (اے پی پی) شام میں ترک باغیوں کے قافلے پر فضائی حملہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں 3شہری جاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق ترکی نے الزام لگایا ہے کہ شام کے شمالی شہر میں ترک قافلے پر شامی فوج کے فضائی حملے میں 3 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ترکی کی وزارت دفاع نے شامی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت نے شمالی شہر میں ترک باغیوں کے قافلے پر فضائی حملہ کیا ہے۔ ناروے کی مہاجرین کونسل کے جان ایگلینڈ نے بتایا کہ یہ ایک خوفناک خواب ہے جو سچ ہونے جارہا ہے جہاں سے اب 3 ملین شہریوں کے بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں ہے لیکن ادلب اور ملحقہ شمالی شہر میں خوفناک حملوں سے لاکھوں بچے فائرنگ کا نشانہ بنتے ہوئےدکھائی دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ادلب میں اپریل سے شامی حکومت اور ترک باغیوں کے مابین جھڑپوں میں سینکڑوں شہری جاں بحق ہو چکے ہیں اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو اموات کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے۔