Baaghi TV

Author: +9251

  • 3ہزار سے زائد اساتذہ معطل، 150 برطرف ، ہنگامی حالت کا اعلان

    3ہزار سے زائد اساتذہ معطل، 150 برطرف ، ہنگامی حالت کا اعلان

    کوئٹہ : بلوچستان میں تعلیمی حالت ناگفتہ ہونے کی وجہ سے حکومت بلوچستان نے اہم فیصلے لے لیے ، اطلاعات کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ سے اب تک صوبے بھر میں 3 ہزار سے زائد اساتذہ کو معطل جبکہ 150 ٹیچرز کو ان کی سروسز سے برطرف کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق معطل کیے گئے ہر استاد کے معاملے میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا جبکہ انہیں پہلے ہی اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ معطل اساتذہ کے معاملات کی تحقیقات کرنے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے 114 اساتذہ کو معطل کیا گیا۔

    یاد رہے کہ ان تمام اساتذہ کو طویل عرصے سے غیرحاضر رہنے اور متعدد مرتبہ انتباہ کے باوجود اسکول نہ آنے پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا، جن اضلاع سے اساتذہ کو معطل کیا گیا، ان میں کوئٹہ، تربت، قلعہ عبداللہ، پشین، ڈیرہ بگٹی اور صوبے کے دیگر علاقے شامل ہیں۔

    دوسری جانب بلوچستان حکومت نے صوبے میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور اسکول سے باہر بچوں کے داخلے کے لیے محکمہ تعلیم میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔حکومت بلوچستان نے ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تعلیم کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

  • مشہور اداکار کی شادی نے دھوم مچا دی

    مشہور اداکار کی شادی نے دھوم مچا دی

    نیویارک : مشہور امریکی اداکارنے شادی کرکے دھوم مچا دی ، اطلاعات کے مطابق دی راک سےمشہور ہالی ووڈ اداکاراورسابق ریسلر ڈوائن جانسن نے اپنی گرل فرینڈ، امریکی گلوکارہ’ لورین ہشیان‘ سے شادی کرلی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیمپئن اور معروف امریکی اداکار ڈوائن جانسن نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا اورسماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پرمداحوں کو شادی کی اطلاع دی۔ اداکارڈوائن جانسن نے لکھا کہ وہ 18اگست 2019 کو لورین سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں

    یاد رہے کہ ڈوائن جانسن کی یہ دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی1997میں فلم پروڈیوسر ڈینی گارشیا سے ہوئی تھی اور 2008 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی

  • اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا.

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب وجزوی ابر آلود رہے گا تاہم ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ،راولپنڈی ڈویژن، گوجرانوالہ ڈویژن، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہا۔ منگل کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ37اور کم سے کم35سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ صبح ہوا میں نمی کا تنا سب78 فیصد تھا۔

  • مدینہ المنورہ سے روزانہ کتنی پروازیں حاجیوں کو واپس پہچارہی ہے؟ شاندار خبر آگئی

    مدینہ المنورہ سے روزانہ کتنی پروازیں حاجیوں کو واپس پہچارہی ہے؟ شاندار خبر آگئی

    جدہ (اے پی پی) مدینہ المنورہ سے روزانہ 130 پروازیں حاجیوں کو ان کے وطن لیکر جارہی ہے.

    تفصیلات کے مطابق مدینہ المنورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روزانہ 130 پروازیں حاجیوں کو لے کر اپنے سفر پر روانہ ہو رہی ہیں۔ ایئرپورٹ نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے 300 افریقی قبائلی رہنماﺅں اور 49 ممالک کے پادریوں جو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اخراجات پر حج کے لئے بلائے گئے تھے سمیت دیگر حج زائرین کی اپنے ممالک روانگی کے لیے بھی تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے عمرہ اور حج کے خصوصی پروگرام کے تحت شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا کے مختلف حصوں سے نومسلموں سمیت 79ممالک سے 6 ہزار 500 زائرین کو سعودی عرب کے خرچ پر حج کرنے کی دعوت دی تھی۔ سعودی وزارت اسلامی امور، کال اینڈ گائیڈینس کے مطابق شاہ سلمان کے مہمان حاجیوں نے پرسکون اور آرام دہ ماحول میں حج کی ادائیگی پر سعودی حکومت کی حج سہولیات اور انتظامات کو بے حد سراہا ہے۔

    دوسری جانب مدینہ المنورہ میں محکمہ صحت کی جانب سے صحت اور علاج معالجے کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا جو مکہ المکرمہ کے مختلف ہسپتالوں میں زائرین کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نصیر الحریتی نے کہا کہ کنٹرول روم مریضوں کی نقل وحرکت اور حرم شریف کے مقام پر ایمولینسز کو کیمروں، کمپیوٹرز اور سکرینز کے ذریعے نگرانیکر رہا ہے۔

  • بس پر مسلح شخص کا قبضہ، مسافروں کویرغمال بنالیا ، پولیس اور کمانڈوز نے بس کو گھیر لیا

    بس پر مسلح شخص کا قبضہ، مسافروں کویرغمال بنالیا ، پولیس اور کمانڈوز نے بس کو گھیر لیا

    برازیل : بس پر مسلح شخص نے قبضہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا ، حالات کی سنگینی کو دیکھ کر پولیس اور کمانڈوز نے بس کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مسلح شخص سے بارگیننگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں.

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریو برج پر موجود بس میں مسلح شخص کیساتھ پولیس حکام نے مذاکرات شروع کردیے ہیں۔ مسلح شخص نے اب تک 5مسافروں کورہا کردیا ہے۔ بس میں کتنے مسافرسوار ہیں یہ معلوم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے بس کوچاروں اطراف سے گھیر رکھا ہے۔دوسری طرف مسلح شخص ابھی تک پولیس سے اپنے مطالبات نہیں منموا سکا ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پولیس اور کمانڈوز کسی بھی وقت مسلح شخص سے بس آزاد کرانے کے لیے کارروائی کرسکتے ہیں

  • بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے ہندوستانی طیاروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے ہندوستانی طیاروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ مگ طیارے 44 سال پرانے ہو چکے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہم اب بھی مگ 21 طیارےاڑارہے ہیں، اتنی پرانی توکوئی گاڑیاں بھی نہیں چلاتا، بھارت کے ایک طیارے مگ21کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا تھا، پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا تھا،

    بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی دھمکی کےبعد بھارتی فضائیہ کتنی قابل ہے،سربراہ نےخود ہی بتادیا، واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیتےہوئے27فروری کودوطیارے مارگرائے تھے، اس سے قبل بھی ہندوستانی فوج اور فضائیہ کے سربراہان اپنی فوج اور فضائیہ کی ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے رہے ہیں. بھارت کے متعد مگ 21 طیارے پچھلے ایک سال میں مختلف حادثات میں تباہ ہو چکے ہیں،

  • گڈ گورننس کا تازہ شاخسانہ :  میٹروپولیٹن اور لوکل گورنمنٹ آمنے سامنے،77 فلٹریشن پلانٹ ناکارہ

    گڈ گورننس کا تازہ شاخسانہ : میٹروپولیٹن اور لوکل گورنمنٹ آمنے سامنے،77 فلٹریشن پلانٹ ناکارہ

    لاہور : گڈ گورننس کے نعرے لگانے والے خود نااہلی اور بدانتظامی کا شکار ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق لاہور میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، فلٹریشن پلانٹس کی بحالی ومرمت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور لوکل گورنمنٹ آمنے سامنے آگئے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے کروڑوں کی مالیت کے77 واٹر فلٹریشن پلانٹس ناکارہ ہونے لگے، محکمہ لوکل گورنمنٹ نے 2014 میں شہر بھر میں43 کروڑ کی لاگت سے 187 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے۔ واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر فی کس 23 لاکھ خرچ کیے گئے، ایک سو دس فلٹریشن پلانٹس کو بحالی و مرمت کے بعد واسا کے حوالے کردیا گیا

    ذرائع کے مطابق لوکل گورنمنٹ نے 77 واٹر فلٹریشن پلانٹس میٹروپولیٹن کارپوریشن کو دینے کے احکامات دیئے تو ایم سی ایل نے فلٹریشن پلانٹ لینے سے صاف انکار کر دیا، یوں سترہ کروڑ اکہتر لاکھ روپے کے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مشینری کھلے عام پڑی ہے۔

    یہ بھی انکشاف ہو اہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام کے مطابق فنڈز دیئے گئے نہ فلٹریشن پلانٹس کو چلانے کے لئے تربیت یافتہ عملہ دیا گیا جبکہ ایک پلانٹ پر تین ملازم درکار ہوتے ہیں ایک بھی ورکر رکھنے کی منظوری نہیں دی گئی۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ محکمہ بلدیات نے ہیومن ریسورس دینے سے صاف صاف انکار کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نشتر زون، عزیز بھٹی زون، علامہ اقبال زون اور واہگہ زون کے دیہی علاقوں میں 77 فلٹریشن پلانٹس موجود ہیں۔

  • امریکہ نے میزائل چلادیے

    امریکہ نے میزائل چلادیے

    واشنگٹن: روس کے ساتھ معاہدے سے علیحدگی کے بعد امریکا نے پہلا میزائل تجربہ کردیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکہ نے روس کے ساتھ معاہدے آئی این ایف سے علیحدگی کے بعد گذشتہ روز پہلا میزائل تجربہ کیا۔ امریکی محکہ دفاع پینٹا گون کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق 500 کلومیٹر کے فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سان نکولاس جزیرے سے مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے بارہ بجے فائر کیا گیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ بیان کے مطابق میزائل تجربے سے حاصل کئے گئے اعداد وشمار کو مستقبل میں درمیانے فاصلے تک مار گرانے والے میزائلوں کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔ چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان 1987ءمیں طے پانے والے انٹر میڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی کے تحت پانچ سو سے ساڑھے پانچ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے جوہری اور روایتی میزائل تلف کرنے پراتفاق کیا تھا۔

    دوسری جانب امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئی این ایف سے علیحدگی کے بعد زمین سے فائر کئے جانے والے روایتی میزائل بھرپور طریقے سے تیار کرے گا۔ امریکا کی طرف سے آئی این ایف سے علیحدگی کے بعد دنیا میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

  • پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ جاری، منیجر بھی فارغ ، اہم وجہ سامنے آگئی

    پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ جاری، منیجر بھی فارغ ، اہم وجہ سامنے آگئی

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے ‏ٹیم کوچز کے ساتھ مینجر طلعت علی کا نام بھی پی سی بی ویب سائٹ سے ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے بعد جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کو قومی ٹیم کے لئے نئے کوچز کی تلاش ہے وہیں بورڈ نے ٹیم کے لیے نئے منیجر کی تلاش شروع کردی ہے،

    ذرائع کے مطابق بورڈ حکام نے ‏ٹیم کوچز کے ساتھ مینجر طلعت علی کا نام بھی پی سی بی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے، بورڈ ذرائع کے مطابق طلعت علی کا معاہدہ ورلڈ کپ تک تھا، اس سلسلے میں بورڈ حکام نے ٹیم انتظامیہ میں صرف مینجر کا عہدہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور منیجمنٹ کی تمام ذمہ داریاں منیجر ہی نبھائے گا۔

  • موجیں ختم : میٹرو بس کرایہ 20 روپے سے نہیں 30 روپے میں مسافر گجومتہ سے شاہدرہ پہنچیں گے

    موجیں ختم : میٹرو بس کرایہ 20 روپے سے نہیں 30 روپے میں مسافر گجومتہ سے شاہدرہ پہنچیں گے

    لاہور:موجیں ختم اب شہری گجومتہ سے شاہدرہ تک جانے کے لیے 20 روپے نہیں بلکہ 30 روپے میں‌ 27 کلومیٹر سفر طئے کریں گے ، پہلے حکومت سبسڈی کے نام پر عوام سے ہی سالانہ 12 ارب روپے لیکر 20 روپے میں سفر کی سہولت دیتی تھی مگر اب سبسڈی کے نام پر عوام سے 12 ارب روپے نہیں بلکہ عوام براہ راست اپنے پیسے سے میٹروبس کو خسارے سے بچائے گی .اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے میڑو بس کے کرائے میں 10 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹروبس کے کرائے میں دس روپے کا اضافہ کردیا، اب میٹرو پر سفر کرنے والے 20 روپے کے بجائے30 روپے کرایہ ادا کریں گے، پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد کیبنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ کیبنٹ ونگ کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔