Baaghi TV

Author: +9251

  • بریکنگ نیوز: امریکی ڈالر 4.05 کا ہوگیا

    بریکنگ نیوز: امریکی ڈالر 4.05 کا ہوگیا

    برازیل: برازیل میں امریکی ڈالر 4.05 کا ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق برازیل میں امریکی ڈالر کی قیمت 4.05 ہوگئی ہے. جس سے وہاں کی معیشت کو کافی نقصان پہنچا ہے. ایک ماہ قبل برازیل میں ڈالر کی قیمت 3.80 تھی. برازیل میں ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. وہاں کے معاشی مبصرین کہتے ہیں کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملک میں مہنگائی بھی ہوسکتی ہے. دوسری جانب برازیل کے معاشی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ دیکھا جائے گا.

  • بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے سے باز نہ آیا تو 22 کروڑ لوگ خودکش بمبار بن جائیں گے، مبشر لقمان و دیگر کا سیمینار سے خطاب

    بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے سے باز نہ آیا تو 22 کروڑ لوگ خودکش بمبار بن جائیں گے، مبشر لقمان و دیگر کا سیمینار سے خطاب

    پاکستان کے نامور صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ انڈیا اگر پاکستان کا پانی بند کرنے سے باز نہ آیا تو یہاں کے 22 کروڑ لوگ خودکش بمبار بن جائیں‌ گے، کشمیر پر انڈیا کے ساتھ معاہدے ختم ہو گئے ہیں، کیا ہم صرف یہی تبصرے کرتے رہیں‌ گے کہ فلاں‌ دریا میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اور فلاں‌ دریا میں سیلاب کی یہ صورتحال ہے؟ ہمیں ان باتوں سے آگے نکل کر سوچنا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر یوتھ الائنس اور ایپکس کالج کے زیر اہتمام ” کشمیر‌توجہ‌ چاہتا‌ ہے ” کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار سے اپیکس گروپ کے چیئرمین رانا عدیل ممتاز، پی ایچ ڈی ماس کمیونیکیش ڈاکٹر مجاہد منصوری، ادارہ دارارقم کے ہیڈ اشتیاق احمد گوندل، اسامہ غازی، طہ منیب، رضی طاہر، بلال شوکت آزاد ودیگر نے خطاب کیا، سینئر صحافی اور اینکر مبشر لقمان نے کہا کہ ڈیڑھ سے دو سال میں انڈیا ٹوٹنا شروع ہو جائے گا، وہاں 17 علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں، ناگالینڈ میں اگے سال کچھ بھی ہو سکتا ہے، اس وقت انڈین آرمی کا مورال بہت ڈاؤن ہے، وہ صرف ظلم ہی نہیں‌ کر رہے ہیں ان پر بھی ظلم ہو رہا ہے، ان کی لائف بھی متاثر ہو رہی ہے، بھارتی فوجیوں‌ کی بڑی تعداد نفسیاتی امراض میں مبتلا ہو رہی ہے، بھارت کشمیر پر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر فائرنگ کر رہا ہے، انہیں‌ پاکستانی فوج، فضائیہ اور نیوی کی طرف سے دو تین تھپڑ پڑ چکے ہیں، بھارت کو بھی معلوم ہے کہ وہ کچھ نہیں‌ کر سکتے، آنے والے دن اتنے گئے گزرے نہیں ہیں ہمیں‌ ایکٹو ہونا ہے. طلباء کشمیریوں‌ کیلئے بھرپور کردارا دا کریں، آپ یو این سے کہیں کہ ہم نے کشمیریوں‌ تک میڈیکل امداد پہنچانی ہے،

    انہوں نے کہاکہ ہم نے کشمیریوں‌ کو ظلم و ستم سے نجات دلانی ہے، کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے، ہمیں یہ بات دنیا تک پہنچانی ہے. اگر ہم سی این این کو لکھیں‌ تو ہو سکتا ہے وہ نہ سنے لیکن میرا سوال ہے کہ کتنے لوگوں نے اس سلسلہ میں کوئی قدم اٹھایا اور کوشش کی ہے؟ آپ ریڈکراس والوں سے بات کریں کہ ہم خون کی بوتلوں‌ کا بندوبست کر رہے ہیں‌ تو یہ آپ کشمیر میں‌ پہنچائیں وہاں لوگ زخموں سے تڑپ رہے ہیں، ان کی اس بات پر طلباء نے زبردست تالیاں‌ بجائیں، انہوں نے کہاکہ ہم یو این کو اپروچ کر سکتے ہیں، ہر کوئی یو این کے دفتر کے باہر ایک ڈبل روٹیاں جا کر رکھ دے کہ‌ آپ اسے کشمیر‌میں پہنچا دیں‌ وہاں‌ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، دیکھیں یو این پر اس کا کیسے اثر پڑتا ہے،

    مبشر لقمان نے کہاکہ ہمیں حکومتی ذمہ داران سے بھی پوچھنا ہے کہ آپ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں کب جارہے ہیں؟ پانچ سال سے شور کیا جارہا ہے کہ جہادیوں نے یہ کر دیا، وہ کر دیا، ہمیں‌ ایف اے ٹی ایف میں‌ شامل کر کے بیک فٹ کر دیا گیا ہے، تنظیموں پر پابندیاں‌ لگا دی گئیں، کیا لوگوں‌ کو خوراک او رادویات پہنچانا جرم ہے؟ کب تک انڈیا کے کہنے پر جھوٹے اجمل قصاب کے گھر دکھاتے رہے گے؟ اور پھر جنہوں نے یہ کام کیا ان کا ہم نے کیا کیا ہے؟ اس کا ذمہ دار کون ہے، ہم خود اپنے آپ کو دہشت گرد ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں، اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ستمبر، اکتوبر تک ایف اے ٹی ایف کی تلوار لٹکی ہوئی ہے،

    انہوں نے کہاکہ یو ای اے اس وقت انڈیا کا ہمدرد بنا ہوا ہے. ہمیں اس پر اعتراض نہیں لیکن کل کو اگر جنگ ہوتی ہے اور مواصلاتی نظام جام ہو جاتا ہے جو دبئی میں بیٹھ کر کنٹرول ہو رہا ہے تو کیا ہو گا؟ انہوں نے کہاکہ 17 صحافی کشمیر میں شہید ہوئے ہیں 104 سے زیادہ لاپتہ ہیں، ان کا یہ نہیں‌ پتہ کہ وہ کہاں ہیں اور ان کے ساتھ کیا سلوک ہوا ہے، ہم کہہ سکتے ہیں کہ زیر حراست لیکن اس کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے، مبشر لقمان نے کہاکہ کشمیر کے بہت سے صحافیوں نے انڈیا کا پاسپورٹ لینے سے انکار کر دیا، لیکن اس سے یہ ہوا کہ بہت سی جگہوں پر جہاں‌ مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھ سکتی تھی وہاں وہ آواز بلند نہیں ہو سکی، انہوں نے کہاکہ ہم ایک دوسرے کی کردار کشی چھوڑ دیں ، ا س کو یہ اعزاز کیوں‌ ملا اسے کیوں نہیں‌ ملا؟ بہت بڑی وجہ جو ہماری آواز باہر نہیں جاتی اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انڈیا کا سارا میڈیا انگلش بول رہا ہے، ہمارا میسج جا ہی نہیں رہا، اگر ہم انڈس ٹی وی کو نہیں‌ جلدی چلا سکتے تو ہم بلاگنگ تو کر سکتے ہیں، انسٹا گرام پر تو اپنا پیغام دے سکتے ہیں. رپورٹنگ کا طریقہ سیکھیں، ہم اپنی ٹیکنیکس ضرور بہتر کر سکتے ہیں، یہ کتنے لوگوں‌ کو بلاک کر لیں گے، کشمیر سے متعلق مواد کو سوشل میڈیا پر اچھے انداز میں‌ ضرور آگے فارورڈ کریں،

  • سموگ کا خطرہ ، بھٹوں کو وارننگ ، بڑھیں گے اس سے اینٹوں کے ریٹ ، ذمہ دار کون ؟

    سموگ کا خطرہ ، بھٹوں کو وارننگ ، بڑھیں گے اس سے اینٹوں کے ریٹ ، ذمہ دار کون ؟

    لاہور : ایک طرف ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے کا خدشہ ، تو دوسری طرف حکومتی اقدامات نے عوام کی پریشان کردیا ، حکومت کے اقدامات سے مزدورں ، مستریوں اور ہاوسنگ شعبہ سے وابستہ دیگر افراد کے دن برے آنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے. اطلاعات کے مطابق لاہور میں سموگ کا خطرہ برقرار، محکمہ ماحولیات نے سردیوں میں سموگ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی، دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کے خلاف آپریشن کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات نے تیس ستمبر کے بعد پرانی ٹیکنالوجی اور دھواں چھوڑنے والے بھٹے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، تمام پروڈکشن یونٹس کو وارننگ لیٹرجاری کرکے اکتوبر سے دسمبر تک بھٹے بند رکھے جائیں گے۔ایک طرف حکومتی اقدامات میں بڑی تیزی تو دکھائی جارہی ہے. لیکن دوسری طرف حکومت اس صورت حال میں ہونے والی اینٹوں میں مہنگائی اور اس شعبہ سے وابستہ افراد کی بے روزگاری کا کوئی بندوبست نہیں‌کیا

    دوسری طرف صرف نئی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے بھٹے ہی پروڈکشن کرسکیں گے، جدید آلات کے بغیر کام کرنے والی سٹیل ملز اور دیگر فیکٹریاں بھی کام نہیں کرسکیں گی۔

  • مکہ مکرمہ کے صحن میں چھتریاں نصب کرنے کا فیصلہ

    مکہ مکرمہ کے صحن میں چھتریاں نصب کرنے کا فیصلہ

    مکة المکرمہ (اے پی پی) مکہ مکرمہ کے صحنوں میں چھتریاں نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام (مکہ مکرمہ) کے صحنوں میں سائبان کی تنصیب کا کام حج سیزن کے فوری بعد شروع کیا جائےگا۔ مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کی مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہِ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اعلان کیا کہ مسجد الحرام (مکہ مکرمہ) کے ساتھ مسجد نبوی شریف ( مدینہ منورہ ) کے صحنوں کے باقی حصے میں بھی دیوہیکل چھتریوں کی تنصیب کا کام رواں حج ختم ہوتے ہی شروع کر دیا جائے گا۔ جبکہ آئندہ رمضان المبارک سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تعمیر و توسیع اور تزئین و خدمات کے سارے منصوبے آئندہ 2برسوں کے دوران مکمل کر لئے جائیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 300سے زیادہ دیوہیکل چھتریاں مسجد الحرام میں نصب کی جائیں گی۔ خانہ کعبہ کے اطراف صحن میں بھی سائبان نصب ہو گا۔

  • اب کسی اور پر الزام نہیں ، حکومت خود ہی مہنگائی کرنا چاہتی ہے. مہنگائی کا ایک اور ریلا آگیا

    اب کسی اور پر الزام نہیں ، حکومت خود ہی مہنگائی کرنا چاہتی ہے. مہنگائی کا ایک اور ریلا آگیا

    لاہور : اب حکومت کسی پر خود ساختہ مہنگائی کا الزام نہیں لگا سکتی ، اطلاعات کے مطابق حکومت نے خود ہی مہنگائی کرکے عوام کو پریشان کردیا ہے . مہنگائی کے سونامی میں ڈوبے عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے 300 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 1 روپےسے 65 روپےتک کا اضافہ کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق تازہ مہنگائی میں عام استعمال کی چیزیں مہنگی ہوگئی ہیں. یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے گھی، کوکنگ آئل، مصالہ جات ، ٹوتھ پیسٹ، شیمپو، صابن، چائے کی پتی اور پیمپر سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے،یوٹیلٹی سٹورز پر مخلتف برانڈز کے درجہ اوّل اور درجہ دوم کے گھی اور کوکنگ آئل 8 روپے سے 34 روپے، مصالہ جات کی قیمتیں 15 سے 25 روپےجبکہ شیمپو 25 روپے تک مہنگے کر دئیے گئے۔

    یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے نئے نرخ نامے کے مطابق مخلتف کمپنیوں کے صابن ایک سے 7 روپے اور ٹماٹو کیچپ کی قیمت میں 15 روپےتک کا اضافہ کیا گیا ہے، مختلف برانڈ کے پیمپرز کی قیمت میں 65 روپے جبکہ مصالہ جات 3 روپےاور چائے کی پتی 3 روپے سے 16 روپے تک مہنگی کر دی گئی۔

    شہریوں کا کہناتھا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام ہو چکی ہے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافےکے باعث ان سٹورز کی افادیت ختم ہورہی ہے، حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ عام شہری کو مہنگائی کے اس دور میں کچھ ریلیف مل سکے۔

  • بارشوں نے بھارت میں تباہی مچادی

    بارشوں نے بھارت میں تباہی مچادی

    نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں مون سون کی بارشوں سے38 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 18ملین لوگ متاثر ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق شمالی بھارت میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر38 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں سیلاب کے خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ہزاروں افراد سے اپنے گھر بار چھوڑنے کی اپیل کی گئی ہے۔ بھارت میں جون سے لے کر 15 اگست تک مون سون کی بارشوں کے باعث مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ان بارشوں سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد18 ملین سے زائد بتائی گئی ہے۔

  • ریسٹورنٹ کو 39 لاکھ روپے ٹیکس ، اب بچ کے دکھاو ، ایف بی آر حرکت میں آگئی

    ریسٹورنٹ کو 39 لاکھ روپے ٹیکس ، اب بچ کے دکھاو ، ایف بی آر حرکت میں آگئی

    لاہور : اب بچ کے دکھاو ، ایف بی آر نے لاہور کے ریسٹورنٹوں کے مالی معاملات کی چھان بین شروع کردی ، ریسٹورینٹ کماتے زیادہ ہیں اور دکھاتے کم ، اطلاعات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں واقع کیفے آرگینو بھی پنجاب ریونیو اتھارٹی کے نشانے پر آگیا، پی آر اے نے کیفے پر39 لاکھ روپے سیلز ٹیکس عائد کر کے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع مہنگے ریسٹورنٹس کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کاعمل تیز کردیا، گلوریا جینز کے بعد جوہر ٹاؤن کا کیفے آرگینو بھی پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگیا

    پی آراے ذرائع کے مطابق کیفے آرگینو کے ذمے نومبر 2018 سے جون 2019 تک کا سیلز ٹیکس واجب الادا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ کیفے صارفین سے سیلز ٹیکس وصولی کے باوجود پی آر اے کو ادائیگی نہیں کر رہا تھا، کیفے آرگینو کی انتظامیہ کوشوکاز نوٹس بھیج کردس دن کی مہلت دی گئی ہے۔

  • اسے کہتے ہیں تبدیلی ، کابینہ نے امتحانی سسٹم ہی بدل کر رکھ دیا ، طالب علموں کے لیے اہم ترین  خبر

    اسے کہتے ہیں تبدیلی ، کابینہ نے امتحانی سسٹم ہی بدل کر رکھ دیا ، طالب علموں کے لیے اہم ترین خبر

    لاہور : تبدیلی والی سرکار نے امتحانی نظام میں بھی تبدیلی کردی ، اب فرسٹ ، سیکنڈ نہیں بلکہ گریڈ دئیے جائیں گے. اطلاعات کے مطابق پنجاب کابینہ نے میڑک وانٹرمیڈیٹ میں گریڈنگ سسٹم کی منظوری دے دی۔ کتنے نمبروں پر کون سا گریڈ ملے گا فارمولہ فائنل کر لیا گیا۔

    پنجاب کابینہ کے فیصلے کے مطابق 90 سے 100 نمبرز کے درمیان اے پلس گریڈ، 87 سے 89 نمبرز کے درمیان اے گریڈ، 82 سے 86 نمبرز کے درمیان بی پلس گریڈ ہوگا۔ اسی طرح 77 سے 81 نمبرز کے درمیان بی گریڈ، 70 سے 76 نمبرز کے درمیان سی پلس گریڈ، 60 سے 69 کے درمیان سی گریڈ، 50 سے 59 کے درمیان ڈی پلس گریڈ ہوگا جبکہ 40 سے 49 کے درمیان ڈی گریڈ، 33 سے 39 نمبرز پر ای گریڈ دیا جائے گا۔

    پنجاب میں گریڈنگ سسٹم کا اطلاق 2020ء سے کیا جائے گا، آئندہ نتائج میں نمبروں کے ساتھ گریڈز بھی شائع ہوں گے۔یاد رہے کہ گریڈنگ کے حوالے سے پہلے بھی کافی آراء وتجاویز سامنے آئی تھیں مگر موجودہ حکومت نے اس پر عمل کرکے پہل کردی ہے.

  • آسٹریلوی ٹیم کو بڑا جھٹکا، سمتھ کا کیرئر داؤ پر لگ گیا

    آسٹریلوی ٹیم کو بڑا جھٹکا، سمتھ کا کیرئر داؤ پر لگ گیا

    لیڈز (اے پی پی) آسٹریلوی بلےباز سٹیون سمتھ فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایشز کرکٹ ٹیسٹ میچ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ فٹنس مسائل کے باعث لیڈز ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔ وہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جوفرا آرچر کا باﺅنسر لگنے سے گردن کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث انہیں دوسری اننگز سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی. آسٹریلوی ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر کے مطابق سمتھ تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہو سکے اسلئے وہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، سمتھ کے تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کا مطلب ہے کہ مارنس لبو چگ نے جنہیں دوسری اننگز میں سمتھ کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہو گا اور آسٹریلوی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

  • محرم الحرام کے لئے فول پروف انتظامات مکمل ،متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری

    محرم الحرام کے لئے فول پروف انتظامات مکمل ،متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) ایس ڈی پی او سرکل جہانیاں خالد محمود تبسم نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران تحصیل جہانیاں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے،ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کروائی جائے گی۔ اانہوں نے ان خیالات کا اظہار محرم الحرام کے سلسلے میں کمیونٹی روم میں منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران جہانیاں میں ضابطہ اخلاق پر ہر ممکن عملدرآمد کروایا جائے گا،جلوس کی انتظامیہ وقت اور روٹ کی پابندی کو یقینی بنائے،اشتعال انگیز تقاریر اور دوسرے مسالک پر تنقید ہر گز نہ کی جائے۔عشرہ محرم کے دوران شہر بھر کے داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ انچارج تھانہ جہانیاں چوہدری منور گجر نے بتایا کہ عشرہ محرم کے دوران تحصیل جہانیاں میں جلوس اور مجالس عزاء کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے،واک تھرو گیٹس،میٹل ڈٹیکٹر،خار دار تاریں لگائی جائیں گی،تحصیل انتظامیہ،سول ڈیفنس،ریسکیو1122،ایلیٹ فورس،ایمبولینسز،محکمہ صحت،واپڈا،ٹیلیفون اور دیگر محکموں کے اہلکاران بھی خدمات سرانجام دیں گے۔اس موقع پرسید علی رضا شاہ،سید اطہر شاہ،چوہدری یونس علی،آفتاب علی،عبدالرحمن خلیق،محمد عارف سعید،خالد محمود بھٹی،راؤ خلیق احمد،خالد شریف گجر،شریف تونسوی سمیت دیگر ممبران امن کمیٹی بھی موجود تھے۔ممبران امن کمیٹی کی جانب سے عشرہ محرم کے دوران ضابطہ اخلاق کی پاسداری،سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او خالد محمود تبسم نے ممبران تحصیل امن کمیٹی کے جذبہ خیر سگالی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔