Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر حافظ سعید کا نام لیکر کروڑوں‌ روپے رشوت وصول کرنے لگے، ایسی خبر کہ سن کر حیران رہ جائیں گے

    بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر حافظ سعید کا نام لیکر کروڑوں‌ روپے رشوت وصول کرنے لگے، ایسی خبر کہ سن کر حیران رہ جائیں گے

    بھارت میں‌ ہندوستانی خفیہ ایجنسی این آئی اے کے افسران نے حافظ محمد سعید کا نام لے کر تاجروں سے کروڑوں روپے رشوت لینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، تاجروں‌ کو یہ کہہ کر ڈرایا جاتا ہے کہ اگر انہوں نے بطور رشوت بھاری رقوم نہ دیں تو انہیں حافظ محمد سعید سے مبینہ تعلق کی بنیاد پر گرفتار کر لیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ حکام نے ایسے ہی ایک کیس میں‌ تین افسران کا تبادلہ کر دیا ہے. بھارت میں نئی دہلی کے ایک تاجر نے حال ہی میں شکایت کی تھی کہ این آئی اے کے تین افسران نے اس سے حافظ محمد سعید سے مبینہ تعلق سے جان چھڑانے کیلئے دو کروڑ روپے بطور رشوت طلب کئے ہیں، تاجر کی اس شکایت کے بعد جب مذکورہ الزام کی تحقیقات کی گئیں‌ تو ہندوستانی ایجنسی این آئی اے کے تین افسران ابتدائی طور پر ملوث پائے گئے ہیں جن کا مزید تحقیقات تک تبادلہ کر دیا گیا ہے،

    این آئی اے کے جن افسران پر رشوت طلب کرنے کا الزام ہے انہیں ان کے محکموں‌ بی ایس ایف اور سی آر بی میں‌ واپس ٹرانسفر کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ بھارتی ایجنسی این آئی اے نے گزشتہ ماہ حافظ محمد سعید سمیت سات افراد پر مبینہ سازش کا الزام لگایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ محمد کامران نامی شہری کے ذریعے مبینہ طور پر پاکستان سے دبئی کے راستے انڈیا میں‌ رقوم بھجوائی جارہی تھیں. بھارتی ایجنسی کے افسران کی جانب سے تاجروں سے کروڑوں‌ روپے رشوت طلب کرنے کے حقائق منظر عام پر آنے کے بعد تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح ممبئی حملوں جیسے جھوٹے الزامات گھڑے جاتے اور پاکستان اور پاکستان کی تنظیموں کیخلاف ہرزہ سرائی اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے.

  • کوئٹہ کانگو کا شکار۔

    کوئٹہ میں کانگو کے شبے میں داخل مریض دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہیں
    کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون کے 19 سالہ عبدالسلام کو تشویشناک حالت میں فاطمہ جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اسکے خون کے نمونے کراچی بجھوائے گئے تھے تاہم رپورٹ آنے سے قبل ہی عبدالسلام جاں بحق ہوگیا۔

  • مقبوضہ کشمیر کا ایسا قصبہ جہاں مودی کی حمایت کرنے والا کوئی نہیں

    مقبوضہ کشمیر کا ایسا قصبہ جہاں مودی کی حمایت کرنے والا کوئی نہیں

    ایک ہفتہ سے زیادہ عرصہ سے ، کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر میں ایک گنجان آباد علاقے سورا کے نوجوان داخلی مقامات پر چوبیس گھنٹے چوکس رہتے ہیں۔
    گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کتنے کشمیری گرفتار ہوئے ، اے ایف پی نے بتا دیا
    خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہر ایک راستے کو عارضی طور پر اینٹوں ، نالیدار دھات کی چادروں ، لکڑی کے تختوں اور درختوں کے تنوں سے بلاک کیا گیا ہے۔ سنگ بازکشمیری نوجوان رکاوٹوں کے پیچھے جمع ہوتے ہیں جس کا مقصدبھارتی سیکیورٹی فورسز اور خاص طور پر نیم فوجی دستوں کو علاقے سے باہر رکھناہے۔

    ہماری کوئی آواز نہیں ہے۔ 25 سالہ اعجاز نے بتایا ، جنھوں نے رائٹرز کے انٹرویو میں سورہ کے بہت سے دوسرے شہریوں کی طرح صرف ایک نام بتایا کہ انھیں گرفتاری کا خدشہ ہے۔ اگر دنیا بھی ہماری بات نہیں مانے گی تو ہم کیا کریں؟ بندوقیں اٹھاو؟

    تقریبا پندرہ ہزارنفوس پر مشتمل سورا ، ہندوستانی حکومت کی خودمختاری کو ختم کرنے کے منصوبے کی مزاحمت کا مرکز بن رہا ہے ۔ یہ علاقہ ہندوستانی سکیورٹی فورسز کے لئے نو گو زون بن گیا ہے۔

    رائٹرز کے مطابق حکومت کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی ، کشمیر کو مکمل طور پر ہندوستان میں ضم کرنے ، بدعنوانی اور اقربا پروری سے نمٹنے اور اس کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے ضروری تھی ۔دوسری طرف اس قصبہ میں مودی کے اس اقدام کی حمایت کرنے والے کسی کو تلاش کرنا مشکل ہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران رائٹرز کو انٹرویو دینے والے دو درجن سے زائد شہریوں نے بھارتی وزیراعظم کو ظالم کہا۔

    آئینی ترمیم سے غیر مقیم افراد کو جموں و کشمیر میں جائیداد خریدنے اور مقامی حکومت میں ملازمتوں کے لئے درخواست دینے کی اجازت ہوگی۔

    سورہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران نیم فوجی پولیس سے جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    رائٹرز نے مزید لکھا ہے سری نگر میں ،حکومت نے چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کررکھی ہے ، لوگوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے کئی طرح کے روڈ بلاک لگائے ہیں جبکہ 500 سے زائد سیاستدانوں ، برادری کے رہنماوں اور کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔ پورے شہر اور وادی کشمیر کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور سیل فون کی سروسز گذشتہ دو ہفتوں سے بند ہیں جس کی وجہ سے حکومتی فیصلے کے مخالفین کو احتجاج کا اہتمام کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

    متوسط طبقے پر مشتمل سورا کے علاقے میں بھارتی فوج کے خلاف استعمال کرنے کے لیے پتھروں اور اینٹوں کے ڈھیر موجود ہیں۔

    دوسری طرف جموں وکشمیر حکومت کے ترجمان نے رائٹرز کے سوالات کے جواب دینے سے انکار کردیا۔

    بھارتی وزارت داخلہ نے بھی کسی کالز یا ای میل کا جواب نہیں دیا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 16 روز ، زندگی اجیرن ،کشمیریوں کےحوصلے بلند

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 16 روز ، زندگی اجیرن ،کشمیریوں کےحوصلے بلند

    بھارتی ظلم و ستم کا سلسلہ جار ی ہے مقبوضہ وادی کشمیر میں گزشتہ 16 روز سے جاری کرفیو نے وہاں آباد افراد کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ بگڑتی ہوئی صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جنت نظیر کشمیر میں سلگنے والی آگ وقت کے ساتھ ساتھ اب دہکنے اور لوگوں کو جلانے لگی ہے۔

    ان حالات میں مظلوم کشمیریوں کی زندگی موت سے بدتر ہو گئی ہےلیکن انکے حوصلے ہمالیہ کے پہاڑوں سے بلند ہیں۔
    کشمیر میں لوگ اسپتال نہ جا سکنے کے باعث گھروں میں دم توڑ رہے ہیں، حاملہ خواتین بھی بچوں کی پیدائش کے لئے اسپتال جانے سے قاصر ہیں۔بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا چودھواں روزہے اور مقبوضہ کشمیر میں دم توڑتی انسانیت قیامت صغری کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔
    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہونے کے باعث کاروبار زندگی بری طرح متاثر اور مریض طبی سہولیات سے محروم ہیں۔بچوں کو دودھ کی کمی
    مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں فوج تعینات ہے. موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے. جس کی وجہ سے وادی کا رابطہ پوری دنیا سے کٹا ہوا ہے. اخبارات کے آن لائن ایڈیشن بھی اپلوڈ نہیں ہو رہے.

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کے ساتھ ساتھ بھارت نواز سیاست دانوں کو بھی گرفتار یا نظر بند کیا ہوا ہے. گرفتار شدگان اور نظر بند افراد کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے.

  • لودھراں : سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامی امور کا جائزہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمدنے آج صبح یہاں کہروڑپکا اور لودھراں میں دریائے ستلج میں پانی کی آمد کے پیش نظر ممکنہ طورپر زیر آب آنے والے علاقوں میں انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پرڈسٹرکٹ پویس آفیسر ملک جمیل ظفراور متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے اس دوران لائیو سٹاک کی طرف سے جانوروں کی ویکسی نیشن کیمپ اور آبادی کے ممکنہ انخلاء کیلئے ریلیف کیمپوں کا بھی دورہ کیا۔ اور کیمپوں میں بنیادی انسانی ضروریات کاجائزہ لیا۔

  • لودھراں : سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ لائیوسٹاک نے کیمپس قائم کر دیئے

    لودھراں ( نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر شہزاد علی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راؤ امتیازاحمد کی ہنگامی ہدایات کے مطابق کہروڑپکا اور لودھراں کے دریائی علاقوں کے قریب لائیو سٹاک کیلئے کیمپس قائم کر دیئے گئے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ چا ر کیمپ تحصیل کہروڑپکا میں قادر پورچمنہ، حاصل والا، ٹبی وڈاں اور بہاول گڑھ میں جبکہ تحصیل لودھراں میں آدم واہن، حسین آباد، قریشی والا فلڈ سیکٹر میں قائم کئے گئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ موبائل ڈسپنسری کو بھی جانوروں کی علاج کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک فلڈ سیکٹر میں مجموعی طور پر دو لاکھ جانوروں کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

  • لودھراں : محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کے حوالے سے اہم اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمدنے کہا ہے کہ ایام عاشور منانے کیلئے ضلع بھر میں احسن انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایل تشیع اور سنی علمائے کرام امن کیلئے یگانگت، بھائی چارے اور اتحاد کی فضا کو قائم رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون جاری رکھیں۔

    انہوں نے یہ بات آج یہان اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں انتظامی اور عوامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالطیف خاں، انتظامی افسران سمیت ضلع کونسل اور میونسپل افسران اور مختلف مسالک کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر راؤا متیاز احمد نے مزید کہاکہ ایام محرم میں تمام طبقات برداشت، مروت،تحمل اور بردباری کا مظاہر ہ کریں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے کہاکہ سماج دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خا ک میں ملانے کیلئے تمام طبقہ حیات کے لوگ سکیورٹی ضابطوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اگر کوئی بھی مسئلہ ہو تو فوری طور پر انتظامیہ اور پولیس کے نوٹس میں لایا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا ز عالم دین مولانا محمد میاں نے کہاکہ ہم ملک و ملت کے دشمن کو باہمی اتحاد و اتفاق کی طاقت سے شکست دیں گے۔

    مولانا حبیب الرحمن نے کہاکہ لاؤڈ اسپیکر پر بلا امتیاز پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر جعفر رضا نے کہاکہ ہم اہل تشیع اور سنی متحدہیں اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ صدر انجمن تاجران تاصم مسعود بٹ نے کہاکہ شیعہ ذاکر اور سنی علمائے کرام محرم الحرام میں فرقہ واریت، فروعی اختلافات سے دو ررہ کر ایام عاشور کو تعظیم و احترام دیں۔

    اجلاس میں حافظ محمد اکرم کانجونے کہاکہ انتظامیہ کی تمام مخلصانہ کاوشوں پر اہل سنت سلام پیش کرتے ہیں۔ رضا جوئیہ نے کہا کہ امن کیلئے اتحاد و اتفاق ہماری اولین ترجیح و نصب العین ہے۔

    قاری غلام عباس نے سوشل میڈیا پر فروعی اختلاف سے شیعہ سنی لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ یہ غیر مسلموں کی سازش ہے۔ اجلاس سے عابد منگلا، ارشاد عباس گھلو، سید مرتضیٰ شاہ، حافظ شیر محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

  • کراچی میں ڈینگی بخار نے دہشت پھلا دی

    کراچی میں ڈینگی بخار نے دہشت پھلا دی

    ڈینگی بخار پھر اپنا اثر دکھانے لگا. کراچی میں 20 روز کے دوران 186 افراد ڈینگی بخار سے متاثر ہوچکے جب کہ رواں سال اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

    سربراہ انسداد ڈینگی سیل ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق رواں سال شہر میں 1100 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 20 روز کے دوران اس بخار میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 186 ہوگئی ہے۔

  • جموں کشمیر کی نصف کرکٹ ٹیم لاپتہ، کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں کو زمین کھا گئی یا آسمان؟ دل دہلا دینے والی رپورٹ منظر عام پر

    جموں کشمیر کی نصف کرکٹ ٹیم لاپتہ، کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں کو زمین کھا گئی یا آسمان؟ دل دہلا دینے والی رپورٹ منظر عام پر

    مقبوضہ کشمیر کی کرکٹ ٹیم کے نصف سے زائد کھلاڑیوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کا کئی کھلاڑیوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

    باغی ٹی وی کی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370ختم کئے جانے سے دیگر طبقوں کی طرح کرکٹ کے کھلاڑی بھی متاثر ہوئے ہیں۔ جموں وکشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) اپنی ٹیم کوآندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم میں ہونے والی وجی ٹرافی میں نہیں بھیجے گی کیونکہ انہیں گورنرستیہ پال ملک سے کھلاڑیوں کے تحفظ کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی ۔بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد سے جموں وکشمیرکے کئی کھلاڑیوں سے رابطہ نہیں ہوپا رہا اور وہ لاپتہ ہیں۔ جموں وکشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن اپنے جن کھلاڑیوں کے ساتھ رابطہ میں نہیں ہے ان میں کپتان پرویزرسول بھی شامل ہیں۔

    جموں وکشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹوشاہ بخاری کا کہنا ہے کہ ہم شاید ہی وجے ٹرافی میں حصہ لیں کیونکہ حالات اس قدر خراب ہیں کہ ہمارا اپنے کھلاڑیوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ہمارے پاس کھلاڑیوں کے موبائل نمبر ہیں، لیکن انہوں نے اپنے لینڈ لائن نمبرہمیں نہیں دیئے ہیں۔ آج کے زمانے میں لوگ لینڈ لائن استعمال نہیں کرتے ہیں۔ ہم نے کچھ کھلاڑیوں سے بات ضرورکی لیکن جوکھلاڑی وادی میں ہیں ہم ان سے رابطہ نہیں کرپارہے ہیں کیونکہ ان کے موبائل فون کام نہیں کررہے ہیں۔ ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ کپتان پرویزرسول کہاں ہیں۔

    واضح رہے کہ وجے ٹرافی میں کئی ریاستی ایسوسی ایشن کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ اس ٹرافی کا انعقاد نئے کھلاڑیوں کی تلاش اورمیچ پریکٹس کےلئے آندھراپردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کرتی ہے۔

  • وزیر اعلیٰ  کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کاسیلاب زدہ علاقوں‌کا  دورہ

    وزیر اعلیٰ کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کاسیلاب زدہ علاقوں‌کا دورہ

    وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا قصور میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

    وزیر اعلیٰ کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیلاب زدگان کا دورہ کیا اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے باعث قصور کے18میں سے 3 سرحدی گاؤں کم درجے کے سیلاب کی زد میں ہیں : ابھی پانی کا لیول 60ہزار کیوسک ہے؛ جبکہ خدشہ ہے کہ 1لاکھ 56ہزار کیوسک تک پانی آسکتا ہے

    حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آن گراؤنڈ موجود ہے؛ نقصان سے بچاؤ کی ہرممکن کوشش جاری ہےمتاثرہ علاقے کی کل آبادی 2400 کے قریب ہے جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے 80فیصد متاثرہ علاقوں کو کلئیر کیا جا چکا ہے؛ مال مویشی کی نقل مکانی بھی جاری ہے تمام ضلعی انتظامیہ اور عملہ پوری مستعدی سے سیلاب متاثرین کی امداد کر رہے ہیں پاک فوج، رینجرز، ضلعی انتظامیہ، ڈاکٹرز و دیگر میڈیکل عملہ، ادویات، ٹینٹس، ٹرانسپورٹ سب موجود ہیں

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے حفاظتی انتظامات اور ریسکیو کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹس اور تمام ضروری آلات و سامان مہیا کررکھا ہے منتقل کیے جانے والوں کیلئے محفوظ مقامات پر مناسب کیمپس اور ٹرانسپورٹ کا مکمل انتظام موجود ہے کوئی بھی خوشدلی سے اپنا گھر نہیں چھوڑتا تاہم ہنگامی حالات میں انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی درخواست کی گئی

    تمام تیاری کے ساتھ ساتھ ہم دعاگو بھی ہیں کہ ملک و قوم اس قدرتی آفت سے محفوظ رہے