Baaghi TV

Author: +9251

  • لاﺅس، چینی سیاحوں کی بس کو حادثہ، 13سیاح ہلاک

    لاﺅس، چینی سیاحوں کی بس کو حادثہ، 13سیاح ہلاک

    شمالی لاوس میں بس کے حادثے میں تیرہ چینی سیاح ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہوگئے۔

    یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹور بس 43 چینی سیاحوں ، ایک چینی ٹور معاون ، اور ڈرائیور اور ایک ٹور گائیڈ سمیت دو لاو شہریوں کو لے کر، وینٹیانے کے دارالحکومت اور شمالی قصبے لوانگ پرابنگ کے درمیان سڑک سے ٹکرا گئی۔

    چینی سفارت خانہ نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام زخمی چینیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دونوں لاو شہری معمولی زخمی ہوئے۔

    لاو پولیس کے مطابق یہ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

  • شام کے شہر شیخون اور حماہ  میں‌ اسدی فوجوں کو پسپائی کا سامنا کرنا

    شام کے شہر شیخون اور حماہ میں‌ اسدی فوجوں کو پسپائی کا سامنا کرنا

    شام کے شہر شیخون اور حماہ میں‌ اسدی فوجوں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا

    شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق شامی حکومت کی فورسز کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کے بعد منگل کو علی الصبح خان شیخون شہر اور حماہ کے شمالی دیہی علاقے سے شامی اپوزیشن کے مسلح گروپوں کا اںخلاء دیکھنے میں آیا۔

    المرصد کے ڈائریکٹر نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ شامی حکومت کی فورسز اس وقت خان شیخون کو کلیئر کرا رہی ہیں جب کہ شامی قصبے مورک میں نگرانی کی غرض سے ترکی کی چیک پوائنٹ محصور ہو چکی ہے۔ اس طرح اس چیک پوائنٹ کے عناصر کے پاس شامی حکومتی فوج کے زیر کنٹرول راستوں کے ذریعے انخلاء کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں۔

  • عرب ملک میں خون کے عطیات دینے کی اپیل

    عرب ملک میں خون کے عطیات دینے کی اپیل

    عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) انسانی زندگی کے لیے خون ایک لازمی عنصر ہے سلطنت آف عمان کے محکمہ بلڈ بینک سروسز (DBBS) نے خون کے عطیات دینے کے لیے شہریوں سے اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق باؤشر کے مرکزی بلڈ بینک میں A+ اور B+ خون کی شدید قلت پیدا ہو جانے کے باعث شہریوں سے خون عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ مرکزی بینک نے مزید بتایا کہ وہ بروز ہفتہ سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جبکہ بروز جمعہ سہ پہر تین بجے سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک خون کے عطیات وصول کریں گے۔

  • بھارتی ڈاکٹروں کے گروپ نے بھی کشمیر کے حوالے سے خط لکھ دیا

    بھارتی ڈاکٹروں کے گروپ نے بھی کشمیر کے حوالے سے خط لکھ دیا

    18بھارتی ڈاکٹروں کے گروپ نے مقبوضہ کشمیر سے پابندیوں کو فوری طور پرختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
    گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کتنے کشمیری گرفتار ہوئے ، اے ایف پی نے بتا دیا
    یہ مطالبہ ایک خط کے ذریعے کیا گیا۔ خط کے مطابق بھارت نے پہلے لاک ڈاﺅن کیا بعد ازاں آرٹیکل 370کو ہٹایا۔ علاقے میں انٹرنیٹ تک کی سروس بند کردی گئی ۔جس سے نہ صرف لوگوں کے درمیان رابطہ معطل ہوابلکہ ان دوکانداروں اور فارماسسٹوں کے لیے بھی مشکلات پیدا ہو گئیں جو انٹرنیٹ کے لیے اشیاءاور ادویات کا آرڈر دیتے تھے ۔

    ڈاکٹروں نے خبردار کیا کہ دوائیوں کی بڑھتی ہوئی قلت اور سفر میں مشکلات کی وجہ سے مریض سفر نہ کرسکے اور لوگ ایمبولینس طلب نہ کرسکے۔

    خط میں ڈاکٹرز نے لکھا ہے کہ مقامی دکانوں میں کچھ دوائیاں ختم ہو چکی ہیں۔ لوگوں کو بیمار رشتے داروں کے لیے ادویات لینے کے لیے نئی دہلی تک جانا پڑتا ہے۔

    ڈاکٹرز نے خط میں ہندوستانی حکومت سے جلد سے جلد مواصلات اور سفر پر پابندیوں کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے مریضوں کو صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہوسکے۔

  • بھارتی ہندو دہشت گردوں کی سکھ گلو کارہ کو  قتل اور ریپ کی دھمکیاں

    بھارتی ہندو دہشت گردوں کی سکھ گلو کارہ کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں

    بھارت میں ہندو دہشت گردوں کی دہشت گردی انتہا کو پہنچ گئی ، حکومت پر تنقید کرنے والے ہر فرد کو مارنے اور ریپ کرنے کی دھمکیاں دینے لگے..بھارتی گلوکارہ اور ریپر ترن کور جو ہارڈ کور کے نام سے مشہور ہیں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کے خلاف بولنے پر انہیں حکمران جماعت بھارتیہ جنتنا پارٹی (بی جے پی )کے سپورٹرز ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    اپنی ویڈیو میں گلوکارہ نے بھارتی حکومت کے سپورٹرز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی ذہنیت گندی ہے اور وہ گندگی کے علاوہ کچھ نہیں سوچ سکتے۔

    ویب سائٹ مشابیل کے مطابق اس معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب رواں ماہ ہارڈ کور نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ سامنے آکر ان سے بات کریں اور چھپ کر انہیں مارنے کی دھمکیاں نہ دیں۔

  • سعودیہ: بوائز سکولز میں پہلی مرتبہ خواتین ٹیچرز مقرر

    سعودیہ: بوائز سکولز میں پہلی مرتبہ خواتین ٹیچرز مقرر

    سعودی خواتین کو پہلی بار بچوں کی تعلیم کےلیے مقرر کر دیا گیا.
    سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ طلبہ کے سکولوں میں پہلی مرتبہ ابتدائی کلاسوں میں تدریس کا کام خواتین ٹیچر انجام دیں گی۔
    شروعات 1400اسکولوں سے کی جائے گی ۔2030 تک 95 فیصد سکولوں کی ابتدائی کلاسوں میں تدریس کے فرائض خواتین ٹیچر انجام دینے لگیں گی۔
    سعودی میڈیا کے مطابق یہ کام کابینہ کی جانب سے نونہالوں کے سکولوں سے متعلق منظور کردہ منصوبے کے ضمن میں نافذ کیا جائے گا ۔اس منصوبے کی بدولت نرسری سکول بڑے پیمانے پر قائم کئے جائیں گے۔ انہیں جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔انتظامی اور حفاظتی اقدامات بھی ہوں گے۔

  • مرید عباس قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کردیا گیا

    مرید عباس قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کردیا گیا

    کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ملزم عاطف زمان کے وکیل نے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی مخالفت کی۔
    ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ مرید عباس، خضرحیات اور ملزم عاطف کے درمیان لین دین کا تنازع تھا، ذاتی تنازعات کے کیسز میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کی جاسکتیں، عدالتی فیصلوں کی روشنی میں بھی ایسے کیسز میں انسداد دہشتگردی کی دفعات نہیں لگائی جاسکتیں
    جب کہ مدعی کے وکیل نے اپنے دلائل دیتےہوئے کہا کہ ملزم نے قتل کیس میں ایک میڈیا اور کاروباری شخصیت کو بھی نشانہ بنایا ہے جس پر دہشت گردی ایکٹ لاگو ہوتے ہیں

    یاد رہے کہ 27 جولائی کو مرید عباس قتل کیس کے عینی شاہد اور ملزم عاطف کا ڈرائیور جناح اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ڈرائیور کو 20 جولائی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا

  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں، سماجی رکن شہلاراشد نے بڑا مطالبہ کر دیا

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں، سماجی رکن شہلاراشد نے بڑا مطالبہ کر دیا

    جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طلباءرہنما اور کشمیری سماجی کارکن شہلا راشد نے نئی دہلی کے جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتیوں کے ذریعہ انسانی حقوق کی پامالیوں کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
    گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کتنے کشمیری گرفتار ہوئے ، اے ایف پی نے بتا دیا
    شہلا راشد نے ٹوئٹس میں کہا کہ ”میرے تمام ٹویٹس لوگوں کے ساتھ گفتگو پر مبنی ہیں۔ میرا ٹوئٹ انتظامیہ کے مثبت کام کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ فوج کو منصفانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرنے دیں اور میں ان کے ساتھ مذکور واقعات کی تفصیلات بتانے کو تیار ہوں۔

    ”میں ایک عام کشمیری ہوں۔ ان اوقات میں محض گرفتار ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔ “

  • کراچی میں ریحان قتل کیس کے سلسلے میں ایک اور ملزم گرفتار

    کراچی میں ریحان قتل کیس کے سلسلے میں ایک اور ملزم گرفتار

    کراچی میں ریحان قتل کیس کے سلسلے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے بعد پولیس کی حراست میں موجود افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطاق ملزم ایاز کو تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    تحقیقاتی ذرائع کے مطابق 15 سالہ لڑکے پر تشدد کرنے والوں میں 10 سے 12 افراد شامل تھے جو کہ علاقہ مکین تھے۔
    گرفتاری کے ڈر سے دیگر افراد علاقے سے روپوش ہیں جبکہ ویڈیو بنانے والا شخص بھی غائب ہے۔

    ریحان کے قتل میں درج ہونے والے مقدمے کی دفعات ممکنہ طور پر 302 میں تبدیل ہوسکتی ہے کیوں کہ واقعہ چار دیواری کے اندر پیش آیا
    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایک لڑکے کو تشدد کرنے اور برہنہ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ جس میں اس لڑکے کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

  • تہران : برٹش کونسل کی ایرانی خاتون ورکر کی 10 سال قید کی سزا کی توثیق

    تہران : برٹش کونسل کی ایرانی خاتون ورکر کی 10 سال قید کی سزا کی توثیق

    تہران میں عدالت نے برٹش کونسل میں کام کرنے والے ایک خاتون کی سزا برقرار رکھی جس میں اس نے 10 سالہ سزا کو معطل کرنے کی استدعا کی تھی.

    تفصیلات کے مطابق امیری نامی خاتون نے ایرانی عدلیہ کے سربراہ کے نام ایک کھلے خط میں اپنی روداد لکھی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ اوہ برٹش کونسل میں کام کرتی تھی اور انہیں وہاں ایرانی ایجنسیوں نے جاسوسی کرنے کا کہا تھا جس پر اس نے انکار کر دیا اور اس پر انہیں قید کر دیا گیا تھا.ارس میری نے بتایا کہ ان کا جرم نہیں ہے مگر انہیں اس انکار پر قید سزا دی گئی.

    ارس امیری کے خالہ زاد بھائی محسن عمرانی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اتوار کے روز کورٹ آف کیسیشن نے امیری کی 10 سال جیل کی سزا کی توثیق کر دی جب کہ ایک وکیل بھی موجود نہ تھا۔ علاوزہ ازیں رہائی کے بعد امیری کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اسی طرح دو برس تک اُس کے کسی بھی سرگرمی یا کام میں حصہ لینے پر پابندی ہو گی۔