Baaghi TV

Author: +9251

  • کوئٹہ ایک اور پیش امام قتل کر دیا گیا

    کوئٹہ ایک اور پیش امام قتل کر دیا گیا

    کچلاک کے علاقے میں طالبان سربراہ کے بھائی، جو مسجد کے پیش امام تھے، کو بم دھماکے میں نشانہ بنائے جانے کے ایک روز بعد اسی علاقے میں ایک اور پیش امام کو قتل کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ جمعے کے روز الحج مسجد میں بم دھماکے میں قتل ہونے والے امام حافظ حمد اللہ افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادا کے بھائی تھے۔اس دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ کچلاک کے علاقے میں قائم عثمان بن عفان مسجد کے پیش امام محمد اعظم کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    ہفتے کے روز امام علاقے کی ایک دکان میں بیٹھے تھے کہ چند افراد موٹرسائیکل پر آئے اور ان پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔مولوی محمد اعظم کو واقعے میں متعدد گولیاں لگیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

  • پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہرا دور واپس آرہا ہے، آمنہ الیاس

    پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہرا دور واپس آرہا ہے، آمنہ الیاس

    لاہور: اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہرا دور واپس آ رہا ہے اور غیر ملکی فلموں کی بھی مانگ کم ہونے لگی ہے.

    اداکارہ و ماڈل نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے اور فلمسازی کی تربیت لینے کے لیے ادارے بھی نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود فلم کا جو معیار ہمارے ہاں دکھائی دے رہا ہے وہ بہت سی کامیاب فلم انڈسٹریوں کا نہیں تھا۔ اگر ہم اس کو پاکستان فلم انڈسٹری کا پہلا قدم قرار دیں تو غلط نہ ہوگا کیونکہ منزل دور ہے اور راستہ بہت کٹھن، مگر وہاں تک پہنچنا ناممکن نہیں ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس با صلاحیت فلم میکرز ،رائٹرز ،ڈائریکٹرز، موسیقار اور فنکار ہیں اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمارا مقابلہ جن سے ہے وہ ہر لحاظ سے ہم سے آگے ہیں لیکن ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کامیابی کی طرف یہ ہمارا پہلا قدم ہے.

    پڑوسی ملک میں فلمیں حکومت کی سپورٹ سے بنائی جاتی ہیں لیکن ہماری فلمیں اپنی مدد آپ کے تحت بنائی جا رہی ہیں اور اب یہ فلمیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں اور اب اس کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ رواں برس میری دو فلمیں پیش کی گئی تھیں جن پر ملنے والا رسپانس میری توقعات سے بڑھ کر تھا۔ اسی طرح میں سمجھتی ہوں کہ جس انداز سے پاکستانی فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں اور فلم انڈسٹری میں جس طرح دن بدن نکھار آ رہا ہے وہ وقت دور نہیں جب دنیا بھر میں پاکستان فلم انڈسٹری کا چرچا ہوگا۔

  • امریکی اخبار نےکشمیر کی صورتحال کو مودی کا مسلم کش اقدام قرار دے دیا

    امریکی اخبار نےکشمیر کی صورتحال کو مودی کا مسلم کش اقدام قرار دے دیا

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نام پر عائد ہونے والی پابندیوں کے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا۔امریکی اخبار نےکشمیر کی صورتحال کو مودی کا مسلم کش اقدام قرار دے دیا

    تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ وادی میں جاری حالات کی دردناک   رپورٹ کی صورت میں شائع کی جس میں بتایا گیا ہے کہ وادی میں جاری کرفیو کی وجہ سے ادویات کی قلت ہوگئی جس کے بعد میڈیکل اسٹو کے مالکان نے شہریوں کو صاف کہہ دیا اب بیمار مت ہونا کیونکہ ادویات ختم ہوگئیں ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب میڈیکل اسٹور مالکان سے بات کی گئی تو اُن کا کہنا تھا کہ ’’کرفیو کے باعث اسٹاک ختم ہوگیا، ہم بے بس ہیں اور میں شہریوں سے اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اب بیمار مت ہونا کیونکہ ہمارے پاس کوئی دوا نہیں ہے‘‘۔

    میڈیکل اسٹور کے مالک مسرور ندیم کے مطابق سری نگر میں اُن کی دکان موجود ہے، وہ گزشتہ کئی عرصے سے اسی کام سے وابستہ ہیں اور روزانہ اسٹور کھولتے ہیں، 5 اگست کے بعد سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ادویات کی شدید قلت ہوگئی اور تمام اسٹاک ختم ہوگیا، بھارتی فوج ہمیں شہر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دیتی لہذا ایسی صورت میں اب کسی کی مدد نہیں ہوسکتی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’خدا کے لیے سب اپنی صحت کا خیال رکھیں اور بیمار نہ ہوں، بھارتی فوج باہر سے ادویات وادی میں آنے نہیں دے رہی اور ہمیں بھی باہر جانے کی اجازت نہیں ہے، انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے کام مکمل ٹھپ ہوگیا کیونکہ دوسرے شہروں سے آن لائن آرڈر منگوانے کی سہولت تھی‘‘.

    مسرور ندیم کا کہنا تھا کہ وادی میں اس حد تک کرفیو نافذ ہے کہ ڈاکٹرز بھی مریض سے رابطے نہیں کر پارہے، بینک بند ہونے کی وجہ سے اے ٹی ایم بند ہیں اور ہمارے پاس کیش بھی ختم ہوگیا، ذیابیطس کے مریض بھی انسولین نہ ملنے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔

    مریکی اخبار نے لکھا کہ مودی کی سوچ انتہا پسندانہ اور غیر جمہوری ہےجو مقبوضہ کشمیر کے لئے ہی نہیں پورے بھارت کے لئے خطرہ ہے، بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی مسترد کی۔

  • امریکہ، چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

    امریکہ، چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

    امریکی شہر نیویارک میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہو گئے۔
    بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، وجہ کیا بنی؟ آپ بھی حیران رہ جائیں گے
    مقامی میڈیا کے مطابق سیسنا 303نامی طیارہ اورنج کاونٹی ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔ طیارہ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے ڈچیس کاﺅنٹی میں ایک مکان سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

    جہاز میں تین افراد سوار تھے۔ جن میں سے ایک کی موت ہو گئی جبکہ 2زندہ بچ گئے۔ حادثہ کے وقت گھر میں بھی تین افراد موجود تھے جن میں سے ایک شخص لاپتہ ہے۔ ایک خاتون شدید زخمی ہے جبکہ دوسری خاتون کو چوٹ نہیں لگی۔

  • تحریک انصاف حکومت کاایک سال مکمل، عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی میں مشکلات. بہتری کےلیے کوشاں

    تحریک انصاف حکومت کاایک سال مکمل، عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی میں مشکلات. بہتری کےلیے کوشاں

    تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال بیت چکا ہے . ایک سال کے اندر عوام کو کتنا ریلیف ملا اور ملکی معیشت کا پہیہ کس قدر ٹریک پر آیااس حوالے سے عوامی رائے مختلف ہے . مہنگائی کا جن موجود حکومت سے بھی قابو نہ ہو سکاجس کی وجہ سابقہ حکومتوں کو قرار دیا جارہا ہے..موجودہ حکومت نے جب سے اقتدار سمبھالا ہے.تب سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے. قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی رہی، اگست 2018 میں ڈالر 123 روپے کا فروخت ہورہا تھا جو اضافے کے بعد 158 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

    دریں اثنا صارفین کے لیے قیمتوں کی فہرست میں جولائی 10.3 فیصد اضافہ ہوا جو جون کے مہینے میں 8.9 اور گزشتہ سال جون کے مہینے میں 5.8 فیصد تھا۔

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی جب حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا تو بالترتیب 95.24 اور 112.94 روپے تھیں جو اب اضافے کے بعد 117.83 اور 132.47 روپے ہوگئی ہیں۔سی این جی کی قیمت گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 81.70 روپے سے بڑھ کر 123 روہے کلو گئی ہے۔
    ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ رواں سال حکومت کا بڑا امتحان ہے، معاشی اہداف حاصل نہ ہوئے تو حالات سنگین صورتحال اختیار کر سکتے ہیں۔

  • خوشیاں غم میں تبدیل ……

    خوشیاں غم میں تبدیل ……

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک زوردار دھماکہ ہوا جس سے 63 افراد جاں بحق جبکہ 100سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ ہفتہ کی رات کو ہو ا ۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کابل میں شادی کی تقریب کے دوران رات 10:40پر ہوا۔جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکہ کے وقت دو منزلہ ’ویڈنگ ہال‘ میں اسٹیج کے قریب بہت سے لوگ جمع تھے۔
    عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت ہال پوری طرح لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ ابھی تک کسی بھی گروپ یا شخص نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
    واضح رہے کہ دھماکہ مغربی کابل میں ہزارہ کمیونٹی کے علاقے میں ہوا۔شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد مدعو تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر: کرفیو کو دو ہفتے بیت چکے، انسانیت دم توڑنے لگی، دنیا کے منصف تاحال خاموش تماشائی بنے بیٹھے

    مقبوضہ کشمیر: کرفیو کو دو ہفتے بیت چکے، انسانیت دم توڑنے لگی، دنیا کے منصف تاحال خاموش تماشائی بنے بیٹھے

    مقبوضہ کشمیر: کرفیو کو دو ہفتے بیت چکے، انسانیت دم توڑنے لگی، دنیا کے منصف تاحال خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی بلیک آؤٹ سے مظلوم کشمیریوں کی زندگی موت سے بدتر ہو گئی ہےلیکن انکے حوصلے ہمالیہ کے پہاڑوں سے بلند ہیں۔
    کشمیر میں لوگ اسپتال نہ جا سکنے کے باعث گھروں میں دم توڑ رہے ہیں، حاملہ خواتین بھی بچوں کی پیدائش کے لئے اسپتال جانے سے قاصر ہیں۔بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا چودھواں روزہے اور مقبوضہ کشمیر میں دم توڑتی انسانیت قیامت صغری کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔
    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہونے کے باعث کاروبار زندگی بری طرح متاثر اور مریض طبی سہولیات سے محروم ہیں۔بچوں کو دودھ کی کمی
    مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں فوج تعینات ہے. موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے. جس کی وجہ سے وادی کا رابطہ پوری دنیا سے کٹا ہوا ہے. اخبارات کے آن لائن ایڈیشن بھی اپلوڈ نہیں ہو رہے.

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کے ساتھ ساتھ بھارت نواز سیاست دانوں کو بھی گرفتار یا نظر بند کیا ہوا ہے. گرفتار شدگان اور نظر بند افراد کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے.

    دریں اثناء کرفیو سے اشیائے ضروریہ کی بھی قلت ہو چکی ہے. بچوں کی غذا کی کمی ہے. جان بچانے والی ادویات بھی کمیاب ہیں. اس وقت مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے.
    بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 راجیہ سبھا میں پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے ختم کر دیا تھا۔

  • امریکا نے ایرانی آئل ٹینکر ضبط کرنے کے لیے وارنٹ جاری کر دیئے

    امریکا نے ایرانی آئل ٹینکر ضبط کرنے کے لیے وارنٹ جاری کر دیئے

    واشنگٹن (اے پی پی) امریکا نے ایرانی آئل ٹینکر ضبط کرنے کے لیے وارنٹ جاری کردیئے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے ایران کے ایک بڑے تیل بردار بحری جہاز گریس ون کو تحویل میں لینے کے لیے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ آئل ٹینکر کو برطانوی بحریہ نے 4 جولائی کو شام کے لیے تیل لے جانے کے شک پر جبرالٹر کے قریب قبضے میں لے لیا تھا لیکن جمعرات کے روز جبرالٹر کے ایک جج نے امریکی کوششوں کے برخلاف اس آئل ٹینکر کو چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا۔ امریکا کا مؤقف ہے کہ یہ آئل ٹینکر اور اس پر موجود تیل کو ضبط ہونا چاہیے۔

  • ادلب میں پناہ گاہ گزین کیمپ پر حملہ

    ادلب میں پناہ گاہ گزین کیمپ پر حملہ

    ادلب (اے پی پی) ادلب میں پناہ گاہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں‌17 افراد جاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق شام کے صوبہ ادلب میں مہاجرین کی ایک پناہ گاہ پر فضائی حملے کے نتیجے میں6 بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شام کی لڑائی پر نظر رکھنے والی تنظیم ”سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس“ نے اس بمباری کا الزام روس پر عائد کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے صوبہ ادلب میں لڑائی کو فوراً روکنے اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ ادلب شامی حکومت کے باغیوں کے قبضے میں آخری اہم علاقہ ہے۔

  • امید ہے کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل ہو گا، ترک وزارت خارجہ

    امید ہے کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل ہو گا، ترک وزارت خارجہ

    ترکی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر پرسلامتی کونسل کےاجلاس کا خیر مقدم کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خطےمیں تناؤ کم کرنے کے لیے اجلاس خوش آئند ہے، فریقین یکطرفہ اقدامات اورکشیدگی کو ہوا دینےسے گریزکریں،

    ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے معاملہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل ہوگا، واضح‌ رہے کہ ترکی کی طرف سے پہلے بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کی جاتی رہی ہے،