Baaghi TV

Author: +9251

  • فلم ”ٹاپ گن میورک“ کب ریلیز ہوگی؟ جانئے

    فلم ”ٹاپ گن میورک“ کب ریلیز ہوگی؟ جانئے

    نیویارک (اے پی پی) فلم ”ٹاپ گن میورک“ اگلے سال جون میں ریلیز کی جائےگی.

    تفصیلات کے مطابق ٹام کروز ایکشن سے بھرپور فلم ”ٹاپ گن؛ میورک“ میں فائٹر پائلٹ کے روپ میں جلوے دکھائیں گے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم اگلے سال جون میں ریلیز کی جائے گی۔ اس سلسلے کی پہلی فلم ”ٹاپ گن“ 1986 میں ریلیز ہوئی تھی جسے شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی ملی تھی۔ تاہم اب 33 سال بعد فلم ”ٹاپ گن“ کا سیکیوئل بنایا گیا ہے. مداحوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلم ”ٹاپ گن“ کا سیکیوئل بھی بے حد مقبول ہوگا.

  • امریکا: ہوائی اڈوں پر آپریشنل سسٹم میں تعطل

    امریکا: ہوائی اڈوں پر آپریشنل سسٹم میں تعطل

    واشنگٹن (اے پی پی) امریکا میں کئی ہوائی اڈوں پر آپریشنل سسٹم تعطل کا شکار ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں کئی ہوائی اڈوں پر عارضی طور پر بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے آپریشنل سسٹم میں خلل پیدا ہوا، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بارڈر اور بارڈر پروٹیکشن نے ایک بیان میں کہا کہ "سی بی پی کو مختلف ہوائی اڈوں پر آپریشنل سسٹم کو عارضی طور پر بجلی تخفیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے فوری طور پر کارروائی کی جارہی ہے”۔ انہوں نے کہا کہ ہم اعلی سطحی سکیورٹی برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی مسافروں کے لیے متبادل وسائل کا استعمال کر رہے ہیں.

  • سرکاری ہسپتالوں میں مفت تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت ختم، فیس میں کتنا ہوا اضافہ؟ جان کر ہوں‌ حیران

    سرکاری ہسپتالوں میں مفت تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت ختم، فیس میں کتنا ہوا اضافہ؟ جان کر ہوں‌ حیران

    محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئرکے تشخیصی ٹیسٹوں کی فیس پر50 سے 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحصیل وڈسٹرکٹ اسپتالوں میں ڈینٹل آؤٹ ڈورپرچی فیس 50 روپے مقرر کی گئی ہے، سٹی اسکین ٹیسٹ ایک ہزار سے بڑھا کر ڈھائی ہزار روپے کا کر دیا گیا ہے،

    صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد نئے نرخوں کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، تمام سرکاری اسپتالوں کے ان ڈور اور آؤٹ ڈور میں مفت تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت ختم کر دی گئی ہے، سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں آنےوالےمریضوں کےتمام تشخیصی ٹیسٹ مفت ہوں گے،

  • امریکی فوج کا اچانک ترکی کا دورہ

    امریکی فوج کا اچانک ترکی کا دورہ

    انقرہ (اے پی پی) امریکی فوجی حکام نے سکیورٹی زون کے قیام کے حوالے سے ترکی کا دورہ کیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی یورپی قوتوں کے ڈپٹی کمانڈر لیفیٹنٹ جنرل سٹیفن ٹویٹی نے سکیورٹی زون میں مشترکہ کاروائی مرکز کے قیام کے دائرہ کار میں کل شانلی عرفا کا دورہ کیا۔ وزارتِ دفاع کے ٹویٹر اکاونٹ سے لیفنٹنٹ جنرل ٹویٹی نے اس دورے کے بارے آگاہ کیا۔ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون کی شکل میں شمالی شام میں قائم کیے جانے کی منصوبہ بندی ہونے والے سکیورٹی زون کے دائرہ عمل میں امریکی وفد نے ترک مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر میں مذاکرات کے بعد شانلی عرفا کا دورہ کیا۔ بتایا گیا کہ کل شانلی عرفا میں اپنے جائزے لینے والے امریکی وفد نے مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر میں ترک حکام سے دوبارہ مذاکرات کرتے ہوئے اس معاملے پر تفصیلی بات کی ہے۔

    دوسری جانب ترک وزارت دفاع نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ سیکورٹی زون کے حوالے سے ترکی کے اس سے قبل کے موقف میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

  • پاکستان کرکٹ کا نیا ڈومیسٹک سسٹم کیا ہو گا؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا

    پاکستان کرکٹ کا نیا ڈومیسٹک سسٹم کیا ہو گا؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام چھ صوبائی ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، ملک بھرمیں 19 سے 25 اگست تک ٹرائلز ہوں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ انڈر 19 کے ٹرائلز 19 اور 20 اگست کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوں گے، جونئیر سلیکٹر ارشدخان چیف سلیکٹر ہوں گے، کوچز محمد مسرور،عاصم رضوی ،طاہر رضوی، عاصم درانی معاونت کریں گے، بلوچستان انڈر 19 ٹرائلز 22اور 23 اگست کو بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ میں ہوں گے، قومی جونئیر سلیکٹر ارشد خان کے ساتھ محمد اسلم اور حسین کھوسہ سلیکٹر ہوں گے،

    ساوتھ پنجاب کے ٹرائلز 24 اور 25 اگست کو ملتان سٹیڈیم ملتان میں ہوں گے، ثنا اللہ بلوچ چیف سلیکٹر ہوں گے ندیم اقبال اور سجاد عباسی سلیکٹرز ہوں گے، سینٹرل پنجاب کے ٹرائلز 24 اور 25 اگست کو ایل سی سی اے گراونڈپر ہوں گے، راو افتخار انجم چیف سلیکٹر ہوں گے، سعود خان ، طلعت مرزا، اکرم رضا اور محمد اشرف معاون ہوں گے، ناردرن انڈر 19 ٹرائلز 24 اور 25 اگست کو ڈائمنڈ کلب گراونڈ اسلام آباد میں ہوں گے، جونئیر چیف سلیکٹر سلیم جعفر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، بلال احمد، عبدالروف مرزا اور فہد اکرم سلیکٹرز ہوں گے، خیبر پختونخواہ انڈر 19 ٹرائلز 24 اور 25اگست کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہوں گے، توفیق عمر چیف سلیکٹر جبکہ ساجد شاہ ، رحمت گل اورثاقب فقیر سلیکٹرز ہوں گے، ٹرائلز کے بعد تمام صوبوں کی ڈویژن ون اور ڈویژن ٹو کے لئے 16 ، 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ایک ٹیم تشکیل دیں گے،

  • ریسکیو 1122 سے کال ملنا مشکل، شہری ایمرجنسی میں کیا کریں؟ ترجمان نے بتا دیا

    ریسکیو 1122 سے کال ملنا مشکل، شہری ایمرجنسی میں کیا کریں؟ ترجمان نے بتا دیا

    ریسکیو 1122 کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہورمیں پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے جس کی وجہ سے موبائل فون سے ریسکیو ہیلپ لائن ڈائل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ریسکیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لینڈ لائن سے کال ریسیو ہورہی ہے، تکنیکی خرابی دور ہونے تک متبادل نمبرز پرکال کریں، پی ٹی سی ایل کے انجینئر تکنیکی خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،

    ریسکیو 1122 کے ترجمان کا کہنا ہےکہ شہری پریشان نہ ہوں‌ پی ٹی سی ایل انجینئرز تکنیکی خرابی دور کر لیتے ہیں‌ تو موبائل سے رابطہ دوبارہ کیا جاسکے گا،

  • سری لنکن سیکیورٹی وفد کی رپورٹ سامنے آگئی

    سری لنکن سیکیورٹی وفد کی رپورٹ سامنے آگئی

    لاہور: سری لنکن سیکیورٹی ٹیم نے کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی پر مثبت رپورٹ دی ہے، جس کے بعد ملک میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ٹیم کی مثبت رپورٹ کے بعد سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے پر غور شروع کردیا۔
    سری لنکا کے سیکیورٹی وفد نے لاہور اور کراچی کا دورہ کرکے بورڈ کو انتہائی مثبت رپورٹ دی ہے جس کے بعد تمام چیزیں معمول کے مطابق ہونے پر پاکستان میں مارچ 2009 کے لاہور حملے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ واپس آسکتی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کی پہلی سیریز کو کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن بورڈ کو یہ سیریز پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی سلوا کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ انہیں اپنی سیکیورٹی ٹیم کی جانب سے انتہائی مثبت رد عمل ملا جس کے بعد ٹیم بھیجنے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سے کچھ متبادل صورت پر بھی بات کی جائے گی جب کہ اس حوالے سے حکومت سے بھی صلاح مشورہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل 2017 میں سری لنکن ٹیم ایک ٹی 20 میچ کھیلنے لاہور آئی تھی لیکن سری لنکن ٹیم کے زیادہ کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا.

  • میرا بیٹا گائے ذبح کرنے کے پیسے لینے نکلا واپس نہیں آیا، کم عمر مبینہ ڈاکو کے والد کی گفتگو

    میرا بیٹا گائے ذبح کرنے کے پیسے لینے نکلا واپس نہیں آیا، کم عمر مبینہ ڈاکو کے والد کی گفتگو

    کراچی کے بہادر آباد علاقہ میں دو افراد کے تشدد سے ہلاک ہونے والے کم عمر مبینہ ڈکیت کے والد محمد ظہیر نے کہا ہے کہ میرے بیٹے نے مجھے کہا کہ میں‌ گائے ذبح‌ کرنے کے پیسے لینے جارہا ہوں اور وہ کل دوپہر گھر سے نکلا تھا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد ظہیر نے کہاکہ میرابیٹاپہلےبھی گرفتارہوچکاہے، مقدمے میں دفعہ 316 شامل کر لی گئی ہے اور تحقیقات کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، مقدمہ ریحان کےوالد محمد ظہیرکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،

    ریحان کی ہلاکت کا مقدمہ دانیال اورزبیر کے خلاف تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے، واضح‌ رہے کہ قتل ہونے والے ریحان کے لواحقین نے ہسپتال پہنچ کر بھی شدید احتجاج کیا تھا، ریحان کو دو شہریوں نے مبینہ طور پر ڈکیتی کے الزام پر تشدد کرتے ہوئے قتل کر دیا ہے جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،

  • آہ ! محمد عامر کا آخری میچ ، غمناک خبران کے لیے جو عامر سے محبت کرتے تھے

    آہ ! محمد عامر کا آخری میچ ، غمناک خبران کے لیے جو عامر سے محبت کرتے تھے

    لندن : پاکستان کے مایہ ناز بلے باز محمد عامر کا ٹیسٹ کیرئیر ختم ، اطلاعات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر، برطانیہ کی ایسکس کاؤنٹی کی جانب سے اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ کھیلیں گے۔دوسری طرف ہفتے کو ایسکس کاؤنٹی نے تصدیق کی کہ محمد عامر نے اپنے معاہدے میں توسیع کردی ہے اور وہ بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ ایک فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلیں گے۔

    ذرائع کے مطابق 27سالہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور مستقبل میں وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنا چاہتے ہیں۔محمد عامر کا دنیا کا بہترین اور باصلاحیت فاسٹ بولنگ ٹیلنٹ قرار دیا گیا تھا لیکن انہوں نے 66 فرسٹ کلاس میچوں میں شرکت کی اور 254 وکٹیں حاصل کی ہیں۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں جو کھلاڑی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں، ان میں سب سے اہم نام فاسٹ بولر محمد عامر کا ہے۔

    محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنے سینے پر گولڈن اسٹار لوگو لگانے کا موقع دیا۔محمد عامر نے جولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

  • ٹرمپ کی افغان طالبان سے مذاکرات کرنے والی امریکی ٹیم سے مشاورت، کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    ٹرمپ کی افغان طالبان سے مذاکرات کرنے والی امریکی ٹیم سے مشاورت، کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغان طالبان سے مذاکرات سے متعلق مشیروں کی ٹیم کا اجلاس ہوا ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اجلاس میں امریکی وزیردفاع، وزیر خارجہ اوردیگر حکام نے شرکت کی ہے، سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹرمپ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ افغانستان سےمتعلق ٹیم سے کامیاب اجلاس ہوا ہے،

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نےافغانستان میں امریکی فوج کی تعدادمیں کمی سے متعلق رائے لی، تعداد کم کرنے سے کابل میں صرف 9 ہزارامریکی فوجی رہ جائیں گے، وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات سے متعلق صدر ٹرمپ کےاجلاس میں پیشرفت ہوئی ہے،