Baaghi TV

Author: +9251

  • اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی

    اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی

    غزہ (اے پی پی) اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا.

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کرکے شہید اور دوسرے کو زخمی کردیا۔ اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرانے بیت المقدس میں دو فلسطینیوں کو پولیس چاقو سے حملے کی کوشش کے دوران گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی موقع پرہی جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے اسلامی اوقاف کا ایک محافظ بھی زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند روز پیشتر مسجد اقصیٰ کے حرم قدسی میں فلسطینی نمازیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان سخت کشیدگی دیکھی گئی تھی۔

  • حکومت نے کشمیر کا سودا کر دیا؟ ….آصف محمود

    حکومت نے کشمیر کا سودا کر دیا؟ ….آصف محمود

    حکومت نے کشمیر کا سودا کر دیا؟ ….آصف محمود
    بشکریہ روزنامہ 92

    تو کیا حکومت نے کشمیر کا سودا کر لیا ؟ کچھ ساکنان ِ کوچہِ دلدار اپنے روایتی اہتمام کے ساتھ اس کا جواب اثبات میں دے رہے ہیں اور کچھ اپنی دائمی سادہ لوحی میں اس پروپیگنڈے سے متاثر ہو رہے ہیں ۔ بہت سارے معاملات میں حکومت کا ناقد ہونے کے باوجود میرے نزدیک البتہ اس سوال کا جواب نفی میں ہے۔ ایسا ممکن ہی نہیں ۔

    دشمن باہر سے حملہ آور ہے اور کچھ لوگ اندر سے ۔ یہ جو اندر سے حملہ آور ہیں یہ دشمن سے کم خطرناک نہیں ۔ یہ منصوبہ بندی سے وار کرتے ہیں ، افواہیں پھیلاتے ہیں ، مایوسی کو فروغ دیتے ہیں ، ریاست اور ریاستی اداروں کا تمسخر اڑاتے ہیں اور قوم کو اندر سے توڑنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ حالت امن ہو یا جنگ ، یہ ہمیشہ اپنے محاذ پر پائے جاتے ہیں ۔ ان کی اصلیت اور طریق واردات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

    ملیحہ لودھی ہی کو لے لیجیے۔ اچانک ان کے خلاف ایک مہم چل پڑی ۔ اتفاق دیکھیے کہ وہ حضرات جو عشروں سے اپنی روشن خیالی کا سارا زور لگا کر یہ کہتے پھرتے تھے کہ مذہبی معاملات سے ان کا کچھ لینا دینا نہیں کیونکہ ان کا مذہب تو انسانیت ہے وہ اچانک ہمیں باور کرانے لگ گئے کہ دیکھو دیکھو یہ ملیحہ لودھی تو ہندوئوں کی رشتہ دار نکلی ، یہ ملک کی خیر خواہ کیسے ہو سکتی ہے ، یہ تو کشمیر بیچ کر آئے گی ۔ سادہ لوح تو وطن عزیز میں تھوک کے حساب سے ملتے ہیں لیکن معلوم تو کیجیے یہ ملیحہ لودھی کی ہندو ئوں سے رشتہ داری کو مہم بنانے میں کون کون شامل ہے ۔ روشن خیالی کے یخ بستہ آنگن میں یہ اچانک مذہب دوستی کا الائو کیسے بھڑک اٹھا ؟ ذرا سوچیے تو ، ملیحہ لودھی کی یہ رشتہ داری انہیں اب ہی کیوں یاد آئی جب وہ پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے جا رہی تھیں ۔ کیا یہ ولیمہ کل ہوا ہے جو یہ اتنا بھائو کھائے بیٹھے ہیں؟

    حکومت بھی نا معتبر ، اس کے ادارے بھی تمسخر کے نشانے پر اور اس کے منجھے ہوئے سفارت کاروں کی بھی کردار کشی ، یہ لوگ آخر چاہتے کیا ہیں اور اصل واردات کیا ہے ؟ ایک سال پہلے یہی ملیحہ لودھی ہی تو تھیں جب اقوام متحدہ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پر غیر معمولی رپورٹ پیش کی تھی اور روانڈا کی طرز پر ایک انکوائری کمیشن بنانے کی سفارش کی تھی ۔ ہمارے ہاں یہ رپورٹ زیر بحث نہ آ سکی یہ الگ بات ہے ورنہ بوڑھے اور تجربہ کار سفارتکاروں کا توکہنا ہے کہ یہ رپورٹ گذشتہ پچاس سالوں میں کشمیر پر ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے ۔ اب پاکستان کو ایک تجربہ کار سفارت کار سے محروم کرنے کی کوشش تو نہیں کی جا رہی ؟

    حکومت کی غلطیاں بہت ہوں گی لیکن حکومت کشمیر کا سودا کیوں کرے گی ؟ اتنی بے اعتباری کیوں ؟ غالب امکان یہی ہے کہ ہماری کمزور معیشت اور عرب دنیا سے بھارت کے غیر معمولی معاشی روابط کو دیکھتے ہوئے مودی نے یہ ایڈونچر کر دیا ہے۔ اب حکومت نے اس سے نبٹنا ہے ۔ وہ اپنے انداز سے کوششیں کر رہی ہے۔ ان میں بہتری کی گنجائش ہو سکتی ہے لیکن حکومت پر کشمیر فروشی کا الزام عائد کر کے یہ لوگ کس کی خدمت کر رہے ہیں ؟ پاکستان کی یا دشمن کی؟ ہمیں یکسوئی اور وحدت فکر کی ضرورت ہے ۔ سازشی تھیوری ہی کی بنیاد پر فیصلے کرنے ہیں تو پھر ہر دوسرا بندہ غدار ہو گا ۔ اس بیمار سوچ کے ساتھ ہم نے دشمن کا مقابلہ تو کیا کرنا ہمیں شاید دشمن کی حاجت ہی نہ رہے۔

    سلامتی کونسل میں معاملہ گیا توکہا گیا یہ ہنگامی اجلاس نہیں مشاورتی اجلاس ہے ۔ سوال یہ ہے کہ پھر کیا ہو گیا ؟ سلامتی کونسل میں بات تو پہنچی ، کیا عجب ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا جائے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہمیں ناکامی ہو جائے اور ہمیں جنرل اسمبلی جانا پڑے ۔ ویٹو بھی ہو سکتا ہے ۔ مسعود اظہر کے لیے ویٹو ہوتا آیا ہے تو یہاں دنیا کے بھارت سے کھربوں کے مفادات بھی کسی ایک سے ویٹو کروا سکتے ہیں ۔ ہمیں اس کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔ قوموں کی جدوجہد میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں ۔ ہمت اور مضبوط اعصاب کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے ، بیمار ذہنیت کے لوگوں کے ساتھ مل کر قدم قدم پر سینہ کوبی اور اپنے ہی اداروں کو سینگوں پر لیے رکھنے سے کچھ نہیں ہو گا ۔ یہ ایک طویل جدوجہد ہے اور اس میں ہر قدم پر کامیابی نہیں ملے گی۔

    ایک اعتراض یہ ہوا کہ سلامتی کونسل کا یہ اجلاس ہمارے کہنے پر نہیں چین کے کہنے پر بلایا گیا ۔ چلیں چین کے کہنے پر بلایا گیا پھر کیا فرق پڑا ۔ دوست ہوتے ہی کس لیے ہیں ۔ دل چسپ بات ہے کہ یہ وہی معترضین تھے جو کل تک دہائی دے رہے تھے کہ چین تو پاکستان سے ناراض ہو چکااور عمران خان نے سی پیک کا سودا کر لیا ۔ آج وقت پڑا تو معلوم ہوا یہ چین ہی ہے جو ساتھ کھڑا ہے۔

    فوج کو طعنے دیے جا رہے ہیں ۔ وہ لبرلزجو کل تک امن کی آشا پر اچھلتے تھے اچانک نسیم حجازی کے گھوڑے کی طرح ہنہنا رہے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ ایک عام آدمی اس بے ہودگی کا حصہ کیوں بنے؟ کیا اس فوج نے کشمیر کے لیے اس سے قبل متعدد جنگیں نہیں لڑیں ؟ جنگ کل لڑی جا سکتی ہے تو اب بھی لڑ لی جائے گی۔اور میرا خیال ہے ایک جنگ لڑنا ہی پڑے گی ۔ لیکن جو یہ جنگیں لڑتے آئے ہیں اور جنہوں نے یہ جنگ لڑنی ہے اور جو اس وقت بھی لائن آف کنٹرول پر جانیں قربان کر رہے ہیں انہی کو سینگوں پر لیے رکھنا کہاں کی معقولیت ہے؟

    جنگ کی بات ہو تو انہیں تکلیف ہوتی ہے ، امن کے وقفے کو ترجیح بنایا جائے تو یہ ایک بار پھر تکلیف سے چیخنا شروع کر دیتے ہیں ، تلخی بڑھ رہی ہو تو یہ سفارت کاری کا لیکچر دیتے ہیں ، سفارت کاری پر کام شروع ہو جائے تو یہ سینہ کوبی شروع کر دیتے ہیں کہ کبھی جنگ کی بجائے کبھی سفارت کاری سے بھی کامیابی ملی ۔ ریاست اور ریاستی اداروں پر کیچڑ اچھالتے رہنا شاید ان کے فرائض منصبی کا حصہ ہے ۔ لیکن ایک عام آدمی کو یاد رکھنا چاہیے: اندر کا دشمن باہر کے دشمن سے کم خطرناک نہیں ہوتا ۔

  • پارٹی لیڈرز پر کوئی دباؤ ڈال رہا ہے تو سامنا کریں‌ گے، مراد علی شاہ

    پارٹی لیڈرز پر کوئی دباؤ ڈال رہا ہے تو سامنا کریں‌ گے، مراد علی شاہ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے نیب کے ساتھ مکمل تعاون کیا، پی ٹی آئی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ نے کہاکہ عالمی حالات سے بے خبر حکومت سیاسی قیادت کے پیچھے پڑی ہے، ہماری پارٹی متحد ہے، کوئی ایم پی اے کہیں نہیں جا رہا، اس طرح سے انتشار بڑے گا، ہماری پارٹی متحد ہے ، کوئی ایم پی اے کہیں نہیں جارہا ، انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی کے لیڈرز پراگر کوئی دباؤ ڈال رہا ہے تو ہم اُس کا سامنا کرلیں گے،

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ آصف زرداری کی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے،

  • کراچی، کم عمر مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، لواحقین کا ہسپتال پہنچ کر شدید احتجاج

    کراچی، کم عمر مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، لواحقین کا ہسپتال پہنچ کر شدید احتجاج

    کراچی کے بہادر آباد علاقہ میں شہریوں کے تشدد سے قتل ہونے والے کم عمر مبینہ ڈاکو کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ لواحقین نے اس کی موت پر شدید احتجاج کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مبینہ ڈاکوکی شناخت ریحان کے نام سے کی گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکےکی موت سرپرچوٹ لگنےسےہوئی، ہلاک ڈاکوکے لواحقین جناح اسپتال پہنچ گئے ہیں، لواحقین کا کہنا ہے کہ ریحان قصائی کا کام کرتاتھا،

    لواحقین کا مزید کہنا ہے کہ ریحان رات سےگھرنہیں آیاتھا اوراب اس کی موت کی خبرملی، واضح رہے کہ کم عمر مبینہ ڈاکو کی ہلاکت میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس تحقیقات کر رہی ہے،

  • رواں سال کتنے سعودی قیدیوں کو حج کرایا گیا؟ جانئے

    رواں سال کتنے سعودی قیدیوں کو حج کرایا گیا؟ جانئے

    مکہ (اے پی پی) رواں سال 50 سعودی قیدیوں کو حج کرایا گیا.

    تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ جیل خانہ جات نے اس سال قیدیوں کے حوالے سے نئی روایت قائم کی ہے۔ پہلی مرتبہ 50 سعودی قیدیوں اور ان کے32 اہل خانہ کو حج کا موقع دیا گیا۔ سعودی محکمہ جیل خانہ جات نے جیل حکام اور قیدیوں کے درمیان اعتماد کا رشتہ بحال کرنے کے لئے ایک ادارہ ’ثقہ‘ کے نام سے قائم کیا ہے۔ اس کے تحت قیدیوں کو حج کرایا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج کرنے والے قیدی فوجداری یا بدامنی کے مقدمات کے مجرم تھے۔ انہیں عام حاجیوں کی طرح حج کے تمام کام انجام دینے کا موقع فراہم کیا گیا۔ انہیں عصری سہولتوں سے آراستہ مکانات میں ٹہرایا گیا۔

    دوسری جانب قیدیوں کو اعلی درجے کی سہولتیں مہیا کی گئیں۔ جدیدترین ایئر کنڈیشنڈ بسوں سے سفر کرایا گیا۔ نگرانی کے لئے محکمہ جیل خانہ جات کے چند اہلکاروں کو بھی ان کے ہمراہ رکھا گیا تھا.

  • کشمیریوں کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، شیخ‌ رشید احمد

    کشمیریوں کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، شیخ‌ رشید احمد

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں‌ نے کہاکہ بھارت میں رہنے والے مسلمان خوفزدہ ہیں، پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،

    شیخ رشید احمد نے کہاکہ کشمیر کے عوام خوراک اور ادویات سے بھی محروم ہیں، اقوام عالم کوچاہیےکہ برصغیرکوآگ اورخون کی ہولی سےبچائے، معیشت کی بہتری اس وقت پاکستان کاسب سےبڑاچیلنج ہے،

  • کراچی، کم عمر مبینہ ڈکیت کی ہلاکت، ملزمان نے کئے حیرت انگیز انکشافات، پولیس کا دعویٰ

    کراچی، کم عمر مبینہ ڈکیت کی ہلاکت، ملزمان نے کئے حیرت انگیز انکشافات، پولیس کا دعویٰ

    کراچی کے بہادرآباد علاقہ میں مبینہ ڈکیت کی ہلاکت کا معاملہ پیش آیا ہے، پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونےوالااورفرارہونےوالامبینہ ڈکیت کم عمرہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے کہا ہے کہ مبینہ ڈکیت پر تشدد کرنے والے 2 افراد دانیال اورزبیر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ہلاک ہونے والے مبینہ ڈکیت کا ساتھی فرار ہے، پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اپنے بیان میں حیرت انگیزانکشافات کئے ہیں،

    ملزمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صبح11بجےیہ بچہ اپنےساتھی کےساتھ بنگلےمیں داخل ہوا، ہمیں جیسےہی پتہ چلاہم نےاس بچےکوپکڑلیا، اسی دوران اس کاساتھی موقع سےفرارہونےمیں کامیاب ہوا،

  • سرمایہ کاری میں شاندار اضافہ ہوگیا

    سرمایہ کاری میں شاندار اضافہ ہوگیا

    اسلام آباد (اے پی پی) قومی بچت کی مختلف سکیموں میں سرمایہ پر شرح منافع میں اضافہ کے باعث سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق قومی بچت کی مختلف سکیموں میں سرمایہ پر شرح منافع میں اضافہ کے باعث سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز( سی ڈی این ایس) کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں بچتوں کے کلچر کو فروغ دینے کےلئے شرح منافع میں اضافہ کیا ہے اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری پر منافع کی شرح12.47 فیصد سے 12.90 فیصد تک بڑھائی گئی ہے اور ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ پر12 فیصد سے 12.96 فیصد بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیونگ اکاﺅنٹس پر منافع کی شرح8.5 فیصد10.25 فیصد تک بڑھائی گئی ہے.

    اس کے علاوہ بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ، پنشنرز بینی فٹ اکاﺅنٹ، شارٹ، لانگ اورمیڈیم ٹرم سرٹیفیکیٹس سمیت دیگر بانڈز پربھی شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

  • بہاولپور: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    بہاول پور : پولیس کی جرائم پیشہ عناصر واشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری۔

    ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی شراب فروشوں کےخلاف کاروائی02ملزمان گرفتار،ان کے قبضہ سے55 لیٹر شراب دیسی برآمد کرلی۔

    پولیس کی جواریوں خلاف کاروائی12ملزمان گرفتار،ان کے قبضہ سے52 پتے تاش، 02 عددٹوکن ،17 عددپیس بلیرڈ ،02 عددسٹکس بلیرڈ ،02 عددگوٹی لڈو اورداوپرلگی رقم 31840 روپے برآمد کرلی۔

    پولیس کی غیر قانونی اسلحہ کےخلاف کاروائی04ملزمان گرفتار،ان کے قبضہ سے پسٹل 30 بور04عددمعہ21 روند برآمد کر لیے۔ پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف کاروائی 06 ملزمان کوگرفتارکرلیا
    پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کرلیے ۔ قائم مقام ڈی پی او محمدسلیم خان نیازی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر واشتہاری ملزمانکے خلاف اسی طرح کاروائیاں جاری رہیں گی۔ایسے عناصر معاشرے کاناسور ہیں۔ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

  • یٰسین ملک کو آگرہ کے مینٹل ہسپتال میں‌ کس حالت میں رکھا گیا ہے؟ مشعال ملک نے بھارتی درندگی کا پول کھول دیا

    یٰسین ملک کو آگرہ کے مینٹل ہسپتال میں‌ کس حالت میں رکھا گیا ہے؟ مشعال ملک نے بھارتی درندگی کا پول کھول دیا

    جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کو آگرہ کے مینٹل ہسپتال میں رکھا گیا ہے، اس امر کا انکشاف ان کی اہلیہ مشعال ملک نے کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں بہت عزتیں لوٹی جا رہی ہیں اور گھر بھی جلائے جا رہے ہیں، یہ پوری نہتی قوم ہندوستان کی دہشتگرد فوج کا مقابلہ کر رہی ہے، پاکستان تب ہی بچ سکتا ہے جب آپ کشمیریوں کے لئے جاگیں گے، بھارت کے آٹھ حصوں میں بھی آرٹیکل ہٹانے کی تحریک چل رہی ہے، ہندوستان کو لالچ ہے ان کو کشمیر کی زمین چاہئیے انہیں کشمیریوں سے کوئی غرض نہیں، آپ کا دشمن اتنا بزدل اور بے غیرت ہے جو نہتے لوگوں پر ظلم کر رہا ہے، مذہب کے نام پر کسی کو قتل کرنا یا حقوق چھیننا کوئی انسانیت نہیں،

    انہوں نے کہاکہ پہلی بار میرے خاوند یاسین ملک نے بھارتی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھایا، ہاتھ میں بندوق ہو یا قلم آپ کی منزل ایک ہوتی ہے، بھارت میں میرے خاوند کو پنجرے میں بند کیا ہوا ہے، انہیں قید تنہائی دی گئی ہے،