Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیر میں بہت عزتیں‌ لوٹی جارہی ہیں، پاکستانیوں‌ کو جاگنا ہو گا، مشعال ملک

    کشمیر میں بہت عزتیں‌ لوٹی جارہی ہیں، پاکستانیوں‌ کو جاگنا ہو گا، مشعال ملک

    جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیر ہیومن رائٹس والنٹیرز موومنٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار میرے خاوند یاسین ملک نے بھارتی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھایا، ہاتھ میں بندوق ہو یا قلم آپ کی منزل ایک ہوتی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال ملک نے کہاکہ آگرہ کے مینٹل اسپتال میں یاسین ملک کو رکھا گیا، بہت عزتیں لوٹی جا رہی ہیں اور گھر بھی جلائے جا رہے ہیں، یہ پوری نہتی قوم ہندوستان کی دہشتگرد فوج کا مقابلہ کر رہی ہے، پاکستان تب ہی بچ سکتا ہے جب آپ کشمیریوں کے لئے جاگیں گے، بھارت کے آٹھ حصوں میں بھی آرٹیکل ہٹانے کی تحریک چل رہی ہے، ہندوستان کو لالچ ہے ان کو کشمیر کی زمین چاہئیے انہیں کشمیریوں سے کوئی غرض نہیں، آپ کا دشمن اتنا بزدل اور بے غیرت ہے جو نہتے لوگوں پر ظلم کر رہا ہے، مذہب کے نام پر کسی کو قتل کرنا یا حقوق چھیننا کوئی انسانیت نہیں،

    انہوں نے کہاکہ میرے خاوند کو پنجرے میں بند کیا ہوا ہے، انہیں قید تنہائی دی گئی ہے، ہم پر حملے ہوئے ہر کشمیری پر ہوتے ہیں، پاکستان کو کون دیمک کی طرح کھا رہا ہے، ہماری لاشیں گرتی رہیں اور یہاں پیس پروسس کی باتیں چلتی رہیں،

  • آرایس ایس، بی جے پی نازی ازم کی جدید شکل ہے، صدر نے قلعی کھول دی

    آرایس ایس، بی جے پی نازی ازم کی جدید شکل ہے، صدر نے قلعی کھول دی

    اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور مذہبی دہشت گردی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس ، بی جے پی اور ہندتوانظریہ نازی ازم کی جدید شکل ہے. صدرمملکت نے دنیا بھر کی قوتوں کو بھارتی عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ہٹلر کی تاریخ دہرائی جارہی ہے.

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے اپنے پیغام کے ذریعے دنیا کو یہ باور کرادیا ہے کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کی جارہی ہے . اس پر دنیا کو نوٹس لیتے ہوئے بھارت کے خلاف ایکشن لے اورکشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلائے


    صدرمملکت نے بھارت سمیت عالمی برادری پر واضح کردیا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتے ، بہت جلد کشمیر آزاد ہونے والا ہے. ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی بھر پور حمایت کرتا ہے . بہت جلد کشمیریوں کو خوشخبری ملنے والی ہے. پاکستانی قوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیارہے.

  • بارسلونا کو پہلے ہی میچ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

    بارسلونا کو پہلے ہی میچ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

    میڈرڈ (اے پی پی) اسپینش لالیگا فٹبال لیگ میں بارسلونا کو پہلے میچ میں‌ ہی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑگیا، ایتھلیٹک بلباﺅ نے بارسلونا کو 1-0 گول سے ہرا دیا.

    تفصیلات کے مطابق اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں ایتھلیٹک بلباﺅ کلب نے دفاعی چیمپئن بارسلونا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے دی، آرٹز نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے ٹیم کو فتح دلوائی۔ اسپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور ایتھلیٹک بلباﺅ کلبوں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے ایتھلیٹک بلباﺅ کلب کا ساتھ دیا اور اس نے بارسلونا کو 1-0 گول سے زیر کر کے کامیابی سمیٹی.

    آرٹز نے میچ کے آخری منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

  • نیوزی لینڈ کے بلےباز نے سری لنکن سرزمین پر تاریخ رقم کردی

    نیوزی لینڈ کے بلےباز نے سری لنکن سرزمین پر تاریخ رقم کردی

    گال (اے پی پی) ایڈم پرورے کا 21 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، واٹلنگ سری لنکن سرزمین پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے کیوی وکٹ کیپر بن گئے.

    تفصیلات کے مطابق بی جے واٹلنگ سری لنکن سرزمین پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے کیوی وکٹ کیپر بن گئے، انہوں نے سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 77 رنز بنا کر سابق ہم وطن وکٹ کیپر ایڈم پرورے کا سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 1998ء میں سری لنکا کے خلاف 65 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

  • راولپنڈی میں بچیوں سے زیادتی کا معاملہ، ملزم میاں بیوی سے متعلق کیا ہے نئی خبر؟ جانیے تفصیل میں

    راولپنڈی میں بچیوں سے زیادتی کا معاملہ، ملزم میاں بیوی سے متعلق کیا ہے نئی خبر؟ جانیے تفصیل میں

    راولپنڈی میں طالبہ کو اغوا اور زیادتی کے دوران ویڈیو بنانے کے معاملہ میں ملوث ملزم قاسم اور اس کی بیوی کو ریمانڈ کے بعدعدالت میں پیش کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کوڈیوٹی مجسٹریٹ محمدآصف اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم قاسم جسمانی، ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہے، دونون ملزمان کی موجودگی میں عدالت نےمدعیہ کا 164 کا بیان ریکارڈ کیا گیا،

    عدالت نے ملزم قاسم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ ملزمہ کرن پہلےہی14روزہ جوڈیشل ریمانڈپراڈیالہ جیل میں ہے، واضح رہے کہ دونوں میاں‌ بیوی معصوم بچیوں سے زبردستی زیادتی کرتے اور ان کی ویڈیوز اور تصاویر بنائی جاتی تھیں، ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں‌ تصاویر برآمد ہوئی ہیں،

  • اینڈی مرے کو اپنے بھائی کے ہاتھوں شکست

    اینڈی مرے کو اپنے بھائی کے ہاتھوں شکست

    واشنگٹن (اے پی پی) سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں اینڈی مرے کو اپنے بھائی جمی مرے کے ہاتھوں مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑگیا.

    تفصیلات کے مطابق برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اپنے بڑے بھائی جمی مرے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتہ کو امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جمی مرے اور نیل سکپ سکی پر مشتمل برطانوی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برطانیہ کے اینڈی مرے اور ان کے اسپینش جوڑی دار فلورین لوپز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-7، 7-5 اور 10-4 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

  • جنگ ہوئی تو ساری دنیا لپیٹ میں آئے گی ، فواد چوہدری نے خبردار کردیا

    جنگ ہوئی تو ساری دنیا لپیٹ میں آئے گی ، فواد چوہدری نے خبردار کردیا

    اسلام آباد: پاکستان امن کا داعی ہے ، اس کے باوجود اگر دشمن نے جنگ کی غلطی کی تو پھر یاد رکھیں یہ ایک ایسی جنگ ہو گی جس کی شدت،حدت اور تپش دینا کا ہر دارلخلافہ محسوس کرے گا،وفاقی وزیر نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پھر کوئی بچ نہیں پائے گا ، انہوں‌نے کہا کہ چاہے لندن ہو ہا واشنگٹن، ریاض ہو یا تہران ہم عراق ہیں نہ افغانستان اور نہ ہی بھارت امریکہ ہے۔ بھارت کے سپر پاور بننے کا خواب دیکھتے دیکھتے صدیوں پیچھے چلا جائیگا،


    فواد چوہدری نے کہا کہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کا دوبارہ زیر بحث آنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے. اس سلسلے میں حکومت کی سفارتی کوششیں قابل تعریف ہیں، اقوام متحدہ میں مودی حکومت کو منہ کی کھانی پڑی، لیکن اس حقیقت کا بھی ادراک رکھئیے کہ اپنی جنگیں خود لڑنی ہیں ، دینا کو بتانا ضروری ہے اگر مودی حکومت کشمیر پر اپنے اقدامات واپس نہیں لیتی تو اس کا انجام ایک بھیانک جنگ ہو گا،

  • دنیاپور : ٹریفک حادثے میں جانی نقصان

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) سپر ہائی وے پر تھانہ صادر کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ میں ایک نوجوان حسن جان بحق تین موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گیا زخمیوں اور جان بحق نوجوان کا تعلق منڈی یزمان سے ہے ۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امداد کاروائی کی

    زخمیوں کو بہاولپور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

  • برائن اور ساروان کو بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی

    برائن اور ساروان کو بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی

    اینٹی گووا (اے پی پی) بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے برائن لارا اور ساروان تیاری ویسٹ انڈین بلے بازوں کو بیٹنگ گر سکھائیں گے.

    تفصیلات کے مطابق سابق ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا اور رامنریش ساروان بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں ویسٹ انڈین بلے بازوں کو بیٹنگ گر سکھائیں گے. کرکٹ ویسٹ انڈیز ڈائریکٹر آف کرکٹ جمی ایڈمز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے پاس کئی باصلاحیت نوجوان بلے باز ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان کے کھیل میں مزید نکھار آئے تاکہ وہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مستقبل کو مضبوط بنا سکیں اسی حوالے سے ہم نے بھارت کے خلاف سیریز کی تیاری کے سلسلے میں پری سیزن کیمپ کیلئے برائن لارا اور ساروان کی خدمات حاصل کی ہیں جو کہ بلے بازوں کو بیٹنگ تکنیکس بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 اگست سے ہو گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز بھارت کے نام رہی تھی۔

  • ریگستان میں یونیورسٹی کا کیمپس ، خبر سے ہر طرف خوشی پھیل گئی

    ریگستان میں یونیورسٹی کا کیمپس ، خبر سے ہر طرف خوشی پھیل گئی

    این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا تھر کے طالب علموں کے لیے تحفہ، یونیورسٹی نے تھر میں باقاعدہ کیمپس قائم کرتے ہوئے رواں سال ہی بیچلرآف انجینئرنگ میں داخلے شروع کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں، اطلاعات کے مطابق تھرسمیت پورے میرپور خاص ضلع میں سرکاری سطح پر یہ پہلا ادارہ ہوگا جس میں اعلیٰ تعلیم دی جاسکے گی۔

    این ای ڈی یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے نے بتایا کہ تھرمیں قائم کیے جانے والے کیمپس کو ’’تھرانسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ سائنسز اینڈ ٹٰیکنالوجی این ای ڈی یونیورسٹی‘‘کانام دیا گیا ہے جس میں پہلی بارکمپیوٹر سائنس کے شعبے میں داخلے دیے جا رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ تھرمیں خدمات دینے والے اساتذہ کودگنی تنخواہوں کی پیشکش کی گئی ہے۔

    یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق اس کیمپس میں خواہشمند طلبا 31اگست کواین ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے مرکزی کیمپس میں ہونے والے داخلہ ٹیسٹ میں ہی شریک ہوسکیں گے ۔ مذکورہ کیمپس میں کمپیوٹرسائنس کے داخلوں کے لیے 60 نشستیں مختص کی گئی ہیں اوراین ای ڈی یونیورسٹی کی پالیسی کے مطابق بیشتر نشستیں میرپورخاص تعلیمی بورڈ سے انٹر کرنے والے طلبہ کے لیے ہیں جبکہ دیگرتعلیمی بورڈزکے طلبہ کے لیے بھی کچھ نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

    حکومت سندھ کے ذرائع کے مطابق تھرکیمپس کوفعال کرنے کے لیے فوری طورپر 200ملین روپے کی گرانٹ منظورکردی ہے ،تھرکیمپس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے وائس چانسلراین ای ڈی یونیورسٹی کا مزیدکہنا تھا کہ اس کیمپس کے انتظامی واکیڈمک معاملات کاکنٹرول مکمل طورپر این ای ڈی یونیورسٹی کے پاس ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے تھرکیمپس کے لیے 317ایکڑاراضی دینے کا عندیہ دیا ہے اور دوسال میں 850ملین روپے بطور ڈیولپمنٹ گرانٹ بھی منظورکی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کہ طلبہ اوراساتذہ کی رہائش کے لیے جوعمارت کرائے پر لی جارہی ہے اس میں فیکلٹی اپنا کرایاخود دے گی جبکہ طلبہ کے لیے رہائشی ہاسٹل کے اخراجات میں سے کچھ طلبہ سے لیاجائے گاجبکہ کچھ یونیورسٹی اداکرے گی۔