Baaghi TV

Author: +9251

  • اب تک کوئی ایسا اسلحہ نہیں بنا جو ایمان کو کمزور کر دے، سراج الحق

    اب تک کوئی ایسا اسلحہ نہیں بنا جو ایمان کو کمزور کر دے، سراج الحق

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں شہید لانس نائیک تیمور اسلم کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایٹم بم سےزیادہ طاقتورہمارے 22کروڑعوام ہیں، شہداکی قربانیوں سےکشمیرآزادہوگا، اب تک کوئی ایسااسلحہ نہیں بناجو ایمان کوکمزورکرے،

    سراج الحق نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی، واضح رہے کہ تیمور اسلم ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے.

  • جاپان، شدید سمندری طوفان سے ملک کے مغربی علاقے شدید متاثر

    جاپان، شدید سمندری طوفان سے ملک کے مغربی علاقے شدید متاثر

    جاپان کے مغربی علاقوں میں کروزا طوفان سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔

    ہیروشیما کے کرے شہرمیں ساحل سمندر سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سے تین افراد ہلاک اور 50 افراد زخمی ہو گئے۔

    جاپانی محکمہ موسمیات نے نا مساعد موسمی حالات کی بنا پر علاقے میں موسلا دھار بارشوں، لینڈ سلائڈنگ اور سیلاب کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے اوساکا کے کانسائی ہوائی اڈے سے 232 اندرون و بیرونِ ملک پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال انداز میں کام کیا جائے، زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے گراؤنڈ پر اقدامات نظر آنے چاہئیں، ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیازکارراوئی کی جائے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں کو چیک کریں، عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گا۔

  • پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہو گئی

    پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہو گئی

    پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے جس کے بعد مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

    رواں ہفتے مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 8 ارب 26 کروڑ ہو گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 31 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

    ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں مجموعی طور پر 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ 7 اگست کو ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں برآمدات کے فروغ اور تجارتی فضا بہتر بنانے کےلیے 50 کروڑ ڈالر کے قرضے کی منطوری دی تھی

  • سیالکوٹ اورگردونواح میں موسلا دھار بارش

    سیالکوٹ اورگردونواح میں موسلا دھار بارش

    سیالکوٹ اور گردونواح موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ بارش کے بعد سیالکوٹ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جس سے نظام زندگی بری طرح متاثرہے۔

    ڈیفنس روڈ پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے، بس مین ہول میں گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر، جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔ میونسپل کا عملہ بھی منظر عام سے غائب ہے۔ خادم علی روڈ ،ریلوے روڈ ،گوہدپور ،ماڈل ٹاوَن ،نیکاپورہ اور مرادپور کے علاقے زیرآب آ چکے ہیں۔

    علاوہ ازیں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے پر مجبورہیں۔

    دریں اثنا محکمہ موسمیات نے سیالکوٹ میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

  • اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نے رکشہ مافیا کے خلا ف فیصلہ دے دیا

    اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نے رکشہ مافیا کے خلا ف فیصلہ دے دیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )تحصیل خوشاب ڈی سی آفس میں خصوصی میٹنگ کی گئی جس میں اے سی خوشاب افتخار حسین بلوچ اور ایس ایس پی ٹریفک پولیس افضل خان کے مابین کٹھہ چوک پرانا لاری اڈا اور فوارہ چوک خوشاب میں رکشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے شہر میں ناقص رکشوں کی بھرمار ہے جو آئے روز حادثات کا سبب بنتے ہیں اور گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے جس سے عام عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس صورت حال کے پیش نظر شہر میں غیر ضروری رکشوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے اور ٹریفک کی روانی بہتر ہو سکے

  • چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس

    چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس

    چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کا اجلاس ہوا جس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنا ہمارا نصب العین ہے۔ بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات اولین ترجیح ہیں۔ نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

    جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کو اب تک ایک لاکھ 56 ہزار 858 شکایات موصول ہوئیں ۔ نیب نے 1249 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے۔ نیب نے19 ماہ میں 30 ارب روپے کی ریکارڈ وصولی کی۔ نیب نے قوم سے لوٹے 326 ارب روپے وصول کیے۔

  • کوئٹہ بم دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

    کوئٹہ بم دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

    کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی کلی قاسم مسجد میں گذشتہ روز نماز جمعہ کے وقت ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے دھماکہ میں شہید ہونے والے ایک شخص کے ورثاء کی مدعیت میں کچلاک تھانہ میں مقدمہ درج کر کے باقاعدہ طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق باقاعدہ تحقیقات کے پہلے مرحلے میں جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔
    گذشتہ روز کچلاک کی کلی قاسم مسجد میں ہونے والے دھماکے میں امام مسجد حافظ احمد اللہ سمیت چار افراد شہید جبکہ 23 زخمی ہوۓ تھے۔دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا تھا جہاں زیادہ تر زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔
    دھماکے کے وقت مسجد میں 200 کے قریب نمازی موجود تھے۔

    ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکہ نصب شدہ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جسے امام کے منبر کے نیچے چھپایا گیا تھا.کوئٹہ میں دھماکے کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، سوشل میڈیا کا استعمال جرم بن گیا

    مقبوضہ کشمیر، سوشل میڈیا کا استعمال جرم بن گیا

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے جرم میں دو کشمیری نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔عتیق چوہدری اور فاروق چوہدری کے خلاف فیس بک پر پوسٹ کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی یوگل منہاس نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل تیرہ روز سے کرفیو نافذ ہے ۔ اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ بھارتی فوج نے ایک ہزار کے قریب کشمیریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

  • کرکٹر حسن علی کو نکاح‌کے لیے چھٹی مل گئی

    کرکٹر حسن علی کو نکاح‌کے لیے چھٹی مل گئی

    کرکٹر حسن علی کو نکاح کے لیے بورڈ سے چھٹی مل گئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 اگست سے پری سیزن کیمپ کا اعلان کر رکھا ہے لیکن کرکٹر حسن علی کا دبئی میں 20 اگست کو نکاح طے ہے۔
    حسن علی نے نکاح کے باعث پری سیزن کیمپ میں شرکت سے چھٹی کی درخواست دی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔کرکٹر حسن علی کو نکاح کی تقریب کے لیےکیمپ سے7 روز کی چھٹی ملی گئی اور حسن علی 26 اگست کو پری سیزن کیمپ جوائن کریں گے۔

    پری سیزن کیمپ کے پہلے 2 روز فٹنس ٹیسٹ کے لیے مخصوص ہیں تاہم حسن علی کیمپ جوائن کرنے کے بعد فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔