Baaghi TV

Author: +9251

  • محکمہ ایجوکیشن کے ایک اور افسر کا اسکینڈل سامنے آگیا

    محکمہ ایجوکیشن کے ایک اور افسر کا اسکینڈل سامنے آگیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )محکمہ ایجوکیشن کے ایک اور افسر کا اسکینڈل سامنے آگیا
    محکمہ ایجوکیشن سرگودہا صدر مرکز کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رانا عمیر نے غنی پارک کی غریب عورت رخسانہ بی بی ولد سردارا کونوکری کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے رخسانہ بی بی نے درجہ چہارم کی نوکری کیلیے درخواست دے رکھی تھی جب رانا عمیر کو پتہ چلا تو اس نے رخسانہ بی بی کو ورغلانہ شروع کردیا حالات اور غربت کی ستائی ہوئی رخسانہ بی بی باتوں میں آگئی اور 2 لاکھ روپے رانا عمیر کو بطور رشوت دے دیے بعدازاں رخسانہ بی بی اپنی ملازمت کے حصول کی غرض سے رانا عمیر کے دفتر گئی جہاں رانا عمیر نے اسے جنسی طور پر حراساں کیا جس پر وہ دفتر سے نکل گئی بعد میں رانا عمیر نے رخسانہ بی بی کو فون پر قتل کی دھمکیاں دیں رخسانہ بی بی کا کہنا ہے کہ وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اور اس کے والد نے رقم کا بندوبست قرض لے کے اور اس کی شادی کیلیے بنائے گئے زیور بیچ کر کیا تھا وہ اپنے کنبے کے بہتر مستقبل کیلیے نوکری کرنا چاہتی تھی مگر درندہ صفت رانا عمیر نے اس کو ورغلا کر پیسے ہتھیا لیے رخساانہ بی بی کا کہنا ہے کہ اعلی حکام اس بات کا نوٹس لیں اور اسے انصاف دلوائیں

  • ایف بی آر نے سمگلنگ کی روک تھام  کیلئے کیا بڑا اعلان، کیا ہے تفصیل؟ اہم خبر

    ایف بی آر نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کیا بڑا اعلان، کیا ہے تفصیل؟ اہم خبر

    ایف بی آر کی طرف سے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے یکم ستمبر سے مہم شروع کی جائے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آرکی ٹیم مارکیٹوں کا سروے کرے گی، ٹیم اشیاکی درآمدی دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گی، دستاویزات جمع کرانے کیلئے دوکانداروں کووقت دیاجائےگا،

    ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ممبر کسٹمز اور ممبران لینڈ ریونیو مہم کی نگرانی کریں گے،

  • بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک اور خطر ناک چال چل دی

    بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک اور خطر ناک چال چل دی

    لاہور : بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی سازشوں کو مسلسل جاری رکھا ہوا ہے اور ہر لمحے ایک نئی چال چل رہا ہے. اطلاعات کے مطابق بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی کھلی خلاف ورزی شروع کردی ہے جو کہ سراسر عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے.تفصیلات کے مطابق بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی بھی کھلی خلاف ورزی شروع کرتے ہوئے وولر بیراج لوئر کلنائی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور کشن گنگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی نہ صرف معائنے کی اجازت نہیں دے رہے بلکہ سیلابی پانی کی اطلاعات بھی بروقت فراہم نہیں کی جارہی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان متنازعہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جن میں کشن گنگا لوئر کلنائی ہائیڈرو پاور اور وولر پاور پراجیکٹ کی انسپکشن کے لیے بھارت کو کئی بار تحریری طور پر اور انڈس واٹر کمشنر کی ایک درجن سے زائد میٹنگ میں بھی درخواست کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ 2014 ء سے شروع ہے۔ بھارت کبھی سیکیورٹی کا ایشو تو کبھی انتخابات کا بہانہ بنا کر تاخیری ہربے استعمال کر رہا ہے۔

  • بریکنگ نیوز: ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا

    بریکنگ نیوز: ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا

    ڈھاکہ (اے پی پی) رسل ڈومینگو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر ہو گئے.

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقن کوچ رسل ڈومینگو کو مینز ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ ڈومینگو کو خالد محمود کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے جنہیں حال ہی میں دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا، ڈومینگو21 اگست سے اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈومینگو انٹرنیشنل سطح پر کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی خدمات ہمارے لئے باعث اعزاز ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو اگلے لیول تک لے جانے میں اہم کردار ادا کریں گے، ہمارا ابتدائی طور پر دو سالہ معاہدہ طے پایا ہے۔

    ڈومینگو نے بھی اس تقرری کو اعزاز قرار دیا اور کہا کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں میں کچھ کر دکھانے کا جذبہ موجود ہے اسلئے مجھے ان کے ساتھ کام کر کے خوشی محسوس ہو گی۔

  • شطرنج کھیلنے والے ہوجائیں ہوشیار، بڑی خبر آگئی

    شطرنج کھیلنے والے ہوجائیں ہوشیار، بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نیشنل ریٹڈ شطرنج چیمپئن شپ اتوار سے لاہور میں کھیلی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل ریٹڈ شطرنج چیمپئن شپ اتوار کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر لاہور میں کھیلی جائے گی۔ چیف آرگنائزر محمد شفیق کے مطابق چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور انٹری فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے 10 کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔

  • سونے کی قیمت میں اچانک اتنا اضافہ کہ ہر کوئی حیران رہ گیا، اہم خبر

    سونے کی قیمت میں اچانک اتنا اضافہ کہ ہر کوئی حیران رہ گیا، اہم خبر

    سونے کی قیمت میں 600 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 89 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس سے سونے کا کاروبار کرنے والوں کی طرح عام لوگ بھی پریشان ہیں،

    سونے کی نئی قیمتوں کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 514 روپے کے اضافے سے 76 ہزار 303 روپے ہو گئی ہے، واضح رہے کہ ملک میں ہر چیز کی مہنگائی کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت بھی دن بدن بڑھ رہی ہے جس سے لوگوں کیلئے شادی بیاہ کے موقع پر زیور بنوانے کیلئے خاص طور پر مشکل کھڑی ہو رہی ہے،

  • کنٹریکٹ ملازمین کے لیے خوشخبری ، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

    کنٹریکٹ ملازمین کے لیے خوشخبری ، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

    لاہور: کنٹریکٹ ملازمین کے لیے خوشخبری ، پنجاب میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی تیاریاں شروع، اطلاعات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبائی اداروں سے 3 سال سے کنٹریکٹ ملازمین کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار نے پچھلے ہفتے ہی یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرکے ان کی پریشانیوں کو ختم کیا جائے ، اس سلسلے میں‌کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے قانون میں تبدیلی کے بعد ورکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے، محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبائی اداروں سے کنٹریکٹ ملازمین کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، صوبائی اداروں میں تعینات کنٹریکٹ ملازمین مستقل ہونے کے لیے درخواست اپنے محکمے کو دیں گے۔

    یہ یاد رہے کہ محکمہ قانون کے مطابق 3سال تک کنٹریکٹ مکمل ہونے والے ملازمین کو مستقل کرے گا، ملازمین کو مستقل کرنے والا قانون پراجیکٹ پوسٹوں پر کام کرنے والے ملازمین پر لاگو نہیں ہوگا۔دوسری طرف کنٹریکٹ ملازمین کی طرف سے حکومت کے اس فیصلے کو بہت سراہا گیا ہے

  • پاکستان اسلام کے نام پر بنا، شریعت کے مطابق چلیں گے تو عروج پائیں گے، عمران خان

    پاکستان اسلام کے نام پر بنا، شریعت کے مطابق چلیں گے تو عروج پائیں گے، عمران خان

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کمزورطبقےکوغربت سے نکالنا ہمارا وژن ہے، انصاف اوراحساس پرمبنی معاشرےعروج پاتےہیں، غریب خاندانوں کوصحت انصاف کارڈدیں گے، 25سے40فیصدلوگ پاکستان میں غربت کی لکیرسےنیچےہیں،کینسرکاعلاج مہنگاہے،غریب گھرانےعلاج کراتےتباہ ہوجاتےہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبادمیں خصوصی افرادکےلیےصحت سہولت پروگرام کےآغازکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ہم شریعت کےمطابق چلیں گےتوعروج پائیں گے، ایشین ٹائیگربننےکےلیےپاکستان نہیں بناتھابلکہ یہ ایک فلاحی ریاست تھی، ایساپاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں رحم،عدل اور انصاف ہو، نبی کریمﷺکی سنت پرچلیں گےتوہم کامیاب ہوں گے،

    وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے، مدینہ کی ریاست ایک جدیدریاست تھی ، افراد کی طرح قوموں کا بھی وژن ہوتاہے، دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نےصحت سہولت پروگرام کاآغاز کردیا، وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہاکہ وزیراعظم نےاحساس پروگرام کےتحت5نکات کی منظوری دی، خصوصی افرادکیلئےسرکاری ملازمتوں میں2فیصدکوٹہ مختص ہے،

  • کراچی میں قدرتی چشمہ ابھر آیا، ویڈیو دیکھیں

    کراچی میں قدرتی چشمہ ابھر آیا، ویڈیو دیکھیں

    کراچی: مون سون کی حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب کراچی شہر میں چشمہ ابھر آیا.

    تفصیلات کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں نے کراچی شہر کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے. طوفانی بارشوں کے سبب کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گندے پانی کا چشمہ ابھر آیا ہے. چشمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے. ویڈیو میں‌ دیکھا جاسکتا ہے کہ گندے پانی کا چشمہ سڑک کے درمیان میں‌ ہی ابھر آیا ہے. ٹریفک بھی اسی چشمے کے پاس سے گزر رہی ہے.

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے سندھ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے. ساتھ ہی طنزیہ انداز میں یہ لکھا ہے کہ یہ گندے پانی کا چشمہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی والوں کیلئے تحفہ ہے جبکہ بلاول بھٹو کا بھی شکریہ ادا کیا جارہا ہے.

  • ڈرائیونگ سے متعلق اہم فیصلہ ، پرانا دور ختم

    ڈرائیونگ سے متعلق اہم فیصلہ ، پرانا دور ختم

    لاہور: سائنسی ترقی کے ساتھ چیزوں میں بھی تبدیلی آنے لگی،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی کوالٹی کوبین الاقوامی معیارکے مطابق بنانےکے لیےلائسنس کی تصویراورالفاظ کوبڑاکرنےکافیصلہ کرلیا گیا ہے، اس سلسلے میں آئی جی پنجاب نےخلاف ورزیوں کی تفصیل کارڈپردرج کرنےکے لیے قانون سازی کرنے کاحکم دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق آج آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی زیر صدارت ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیزائن تبدیل کرنےکے حوالے سےاجلاس ہوا، اس اجلاس میں آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے ڈیزائن میں کارڈ ہولڈر کی تصویر کےسائز کو بڑا کیاجائے،لائسنس ہولڈر کا نام اور کوائف کے الفاظ کو مزید نمایاں کیا جائے۔

    آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے اس اجلاس میں دیگر افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی تفصیل کارڈ پر درج ہونےکے متعلق قانون سازی ہو گی،نئے ڈیزائن کی تیاری میں پی آئی ٹی بی کے ماہرین کی تجاویز کو بھی مد نظر رکھا جائے۔

    آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان صدارت میں ہوے والے اس اجلاس میں ڈی آئی جی آئی ٹی ذوالفقار حمید،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب ڈاکٹر اخترعباس،سی ٹی اولاہور کیپٹن ریٹائڑڈ لیاقت ملک اور ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرزعمارہ اطہر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک موقع پر آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان اس بات کی خواہش کا اظہار کرچکے تھے کہ پنجاب میں ڈرائیونگ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے