Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں بڑی تبدیلیاں

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں بڑی تبدیلیاں

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اپنےآئین میں بڑی تبدیلی جس کے بعد بورڈآف گورنر میں کو بے پناہ طاقت حاصل ہو گئی ہیں.

    ذرائع کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کا عہدہ ختم کرنے کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا نیا عہدہ متعارف کرایا گیا ہے جسے بے تحاشہ اختیارات دیئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب نئے آئین کے مطابق پیٹرن انچیف کا کرداربھی محدود کردیا گیا ہے جو ضرورت پڑنے پر بورڈ کو مختلف ہدایات نظرثانی کیلئے بھیج سکے گا، سابقہ آئین میں پیٹرن انچیف کی جانب سے بھیجی گئی تمام سفارشات پر عملدرآمد لازمی تھا۔

    خیال رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان ہیں
    ذرائع کے مطابق ترمیمی آئین میں چیئرمین پی سی بی کے پالیسی فیصلوں سے متعلق پیٹرن انچیف کو آگاہ کرنے کی شق بھی ختم کر دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری دیدی
    اس کے علاوہ چیئرمین کا اہم تعیناتیوں کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بورڈ آف گورنرز سے منظوری لینا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کی تعیناتی کیلئے چیئرمین، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کرنا ضروری ہو گی۔

  • پاک نیوی کے افسروں اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازت کی منظوری

    پاک نیوی کے افسروں اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازت کی منظوری

    صدرمملکت عارف علوی نے پاک نیوی کے افسروں اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازت کی منظوری دے دی ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں بھارتی آبدوزکا سراغ لگانے والے افسروں کو اعزاز دینے کی منظوری دی گئی ہے ۔ صدر مملکت کی طرف سے کیپٹن ایلیاحسن کوستارہ بسالت دیا جائے گا۔ کیپٹن ایلیاحسن نے پاک بھارت کشیدگی میں کامیابی سے طویل مدتی آپریشنل ڈپلائمنٹ کی۔

    ترجمان کے مطابق کہ 14 افسروں کوستارہ امتیاز، 13 افسروں کوتمغہ امتیاز، 3 ریئر ایڈمرلز کو ہلال امتیاز، 2 افسروں کو ستارہ بسالت، 2 افسروں اور 6جوانوں کوتمغہ بسالت دیا جائے گا۔

  • شجاع آباد  کشمیر بنے گا پاکستان ریلی

    شجاع آباد کشمیر بنے گا پاکستان ریلی

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد ینگ القریش یوتھ ونگ شجاع آباد اور انجمن رہڑھی بانوں کی جانب سے بھارت کی آزادی 15 اگست پر یوم سیاہ کے طور پر ریلی نکالی گئی ریلی اندرون ریلوے گیٹ سے شروع ہوکر پرانہ تھانہ سٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت شیخ عبد الوحید قریشی عمر دراز قریشی سید علی رضا اور ملک زاہد نے کی اس موقع ریلی کے شرکاء نے مودی مردہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے بھی نعرے لگائے
    اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم کشمیر کے مسئلے کو انٹرنیشنل لیول تک لے کر جائیں گے، سمجھ میں نہیں آرہا ہے کے کشمیریو ں کے ساتھ اتنا بڑا ظلم ہو رہا ہے پھر بھی عالمی ادارے کیوں خاموش ہیں
    اس کے بعد سکول کے طلبہ کی جانب سے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے گئے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بھارت جان لے یہ جنگ آخری جنگ ہوگی کس حکمران نے اتنی بڑی بات کہہ دی؟

    بھارت جان لے یہ جنگ آخری جنگ ہوگی کس حکمران نے اتنی بڑی بات کہہ دی؟

    بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو برصغیر کی برصٍغیر کی آخری جنگ ہو گی
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو برصغیر کی برصٍغیر کی آخری جنگ ہو گی.گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہےکہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو یہ برصغیر کی آخری جنگ ہو گی.میڈیا سے گفتگو کرنےہوئے انہوںنے کہا کہ مودی اور اس کی حکومت آج ہٹلر اور نازی بنے ہوئے ہیں . بلکہ مودی حکومت کے مظالم اور ستم نازیوں‌سے بھی بڑھ کر ہیں.

    انہوں نے کہہ کہ بھارت کشمیر پر ظلم اور تشدد کو روا رکھ کر اپنا قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے جس کے لیے و و مسلسل کرفیو لگائے ہوئے ہے.کشمیرمیں انسانی حقوق کی بری طرح خلاف ورزی ہو رہی ہے. بھارت کی نا انصافی اور اقلیتوں پر ظلم و ستم پر عالمی براداری کو فوری ایکشن لینا چاہیے.

  • دوران حج شامی عورت کے کتنے بچے ہوئے …..

    دوران حج شامی عورت کے کتنے بچے ہوئے …..

    ہر سال حج کے دوران حاجی عورتوں کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوتی رہتی ہے۔ حال ہی میں شام سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کے ہاں 4 بچے پیدا ہوئے۔

    سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شامی خاتون کی حالت کے پیش نظر مکہ مکرمہ میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں اس کے فوری آپریشن کا انتظام کیا گیا۔جس کے نتیجے میں2 لڑکے اور 2لڑکیاں پیدا ہوئیں۔چاروں نومولود بچوں کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اس سال دوران حج بیرون ملک سے آنیوالی حاجنوں کے ہاں 12بچے پیدا ہو چکے ہیں۔ مکہ مکرمہ میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں9،منی میں ایک اور عرفات میں2ولادتیں ہوئیں۔ دریں اثنا وقوف عرفہ کے دوران 2 حاجنوں کے ہاں ولادت ہوئی۔

    یاد رہے کہ میدان عرفات میں حجاج کی سہولت کے لئے2 ہسپتالوں کے علاوہ متعدد صحت مراکز قائم ہیں جہاں طبی عملہ 24گھنٹے حجاج کی خدمت کے لیے موجود ہے۔منی میں متعدد ہسپتالوں کے علاوہ کئی صحت مراکز قائم کئے گئے ۔

  • کشمیر کرب و بلا کا منطر پیش کرنےلگا،کرفیو کا مسلسل 13 واں دن ، بچے دودھ کے لیےبلکنے لگے

    کشمیر کرب و بلا کا منطر پیش کرنےلگا،کرفیو کا مسلسل 13 واں دن ، بچے دودھ کے لیےبلکنے لگے

    کشمیر کرب و بلا کا منطر پیش کرنےلگا،کرفیو کا مسلسل 13 واں دن ، بچے دودھ کے لیےبلکنے لگے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 13 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہونے کے باعث کاروبار زندگی بری طرح متاثر اور مریض طبی سہولیات سے محروم ہیں۔بچوں کو دودھ کی کمی
    مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں فوج تعینات ہے. موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے. جس کی وجہ سے وادی کا رابطہ پوری دنیا سے کٹا ہوا ہے. اخبارات کے آن لائن ایڈیشن بھی اپلوڈ نہیں ہو رہے.

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کے ساتھ ساتھ بھارت نواز سیاست دانوں کو بھی گرفتار یا نظر بند کیا ہوا ہے. گرفتار شدگان اور نظر بند افراد کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے.

    دریں اثناء کرفیو سے اشیائے ضروریہ کی بھی قلت ہو چکی ہے. بچوں کی غذا کی کمی ہے. جان بچانے والی ادویات بھی کمیاب ہیں. اس وقت مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے.
    بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 راجیہ سبھا میں پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے ختم کر دیا تھا۔

  • بھارت آزاد کشمیر بھول جائے اب پرانا قبضہ چھڑانے کا وقت ہے، جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے، جنرل آصف غفور

    بھارت آزاد کشمیر بھول جائے اب پرانا قبضہ چھڑانے کا وقت ہے، جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے، جنرل آصف غفور

    ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت جعلی آپریشن کر کے ایل او سی پر کوئی کارروائی کرسکتا ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج بھرپورجواب دیگی، پاک فوج کسی بھی مس ایڈونچر کیلئے مکمل تیار، انہوں‌نے کہاکہ بھارت آزاد کشمیر بھول جائے اب پرانا قبضہ چھڑانے کا وقت ہے،

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی بھی طرح کی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو قوم کی مدد سے پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت پلوامہ جیسی ایک نام نہاد کارروائی بھارت کر سکتا ہے جس کو جواز بناتے ہوئے وہ پاکستان پر مہم جوئی کرے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پلوامہ جیسے حملے پاکستان اور کشمیر کے ساتھ غداری ہوگی اور پاکستان ایسے حملوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ آج کل کسی زمین کے ٹکڑے کا نہیں بلکہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے، اس پر دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج اس وقت اپنی مغربی سرحد پر امن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے، تاہم مشرقی سرحد ہمیشہ پاک فوج کے لیے اولین توجہ رہی ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستانیوں نے بھارتی بیانیہ کا زبردست مقابلہ کیا۔

  • مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے وزیرخارجہ کیا کرنے جا رہے ہیں…..

    مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے وزیرخارجہ کیا کرنے جا رہے ہیں…..

    کشمیر کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم کی بنائی گئی کشمیر کمیٹی کا پہلا اجلاس تھا۔ کمیٹی میں پاکستان کے تمام اداروں کی نمائندگی ہے۔ اجلاس کے شرکا نے اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔ اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ آگے کیا کرنا ہے ، آئندہ سفارتی،سیاسی اور قانونی حکمت عملی کیاہونی چاہیے۔
    وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی مخالفت کے باوجود سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کےلیے بڑی کامیابی ہے۔ سلامتی کونسل کا اجلاس حوصلہ افزا رہا۔ کل سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارت چونک گیا۔ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر حل کرنے کی ذمہ دار ہے۔

    مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ دفترخارجہ میں کشمیر سیل بنا رہے ہیں۔ اسی طرح دنیا بھر کے اہم سفارت خانوں کشمیر ڈیسک بنایاجائےگا ۔

    انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے نہرو کے بھارت کو دفن کردیا ہے۔ آج کا بھارت نہرو نہیں،مودی کا بھارت ہے۔ عالمی میڈیانے بہت عرصے بعد پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا۔ دنیا بھر میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر ہورہا ہے۔ وزیر خارجہ نے اس خدشہ کا بھی اظہار کیا کہ عالمی توجہ ہٹانے کے لیے ممکن ہے بھارت کو ئی آپریشن کرے

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں۔تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کو ایٹمی جنگ میں دھکیل سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی مس ایڈونچر کے لیے مکمل تیار ہے۔کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج بھرپور جواب دے گی۔ بھارت کی کسی بھی حرکت کا عوام کی مدد سے بھرپور جواب دیں گے۔

  • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے صدارتی ریفرنس چیلنج کردیا

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے صدارتی ریفرنس چیلنج کردیا

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف صدارتی ریفرنس چیلنج کر دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کئے گئے صدارتی ریفرنس نمبر 1/2019اور 4227/2019 بدنیتی سے دائر کئے گئے ہیں جن کی کوئی قانونی بنیاد ہی نہیں، اس لئے انہیں امتیازی اور روز اول سے ہی غلط قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے قریب فیض آباد کے مقام پر دھرنا نومبر 2017 میں دیا گیا تھا

    درخواست گزار نے کہا ہے کہ یہ ریفرنسز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے فیض آباد دھرنا کیس میں قلمبند کئے گئے فیصلے جس کی وجہ سے حکومت اور بعض دیکھے اور ان دیکھے حکومتی اداروں میں تشویش پیدا ہوئی تھی کے، جواب میں دائر کیے گیے ہیں۔

    پٹیشن میں فیض آباد دھرنے میں ملوث لوگوں کے بارے میں بھی تفصیلی ذکر کیا گیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ادارے اظہار رائے کی آزادی اور میڈیا معاملات میں مداخلت کا حق نہیں رکھتے، حکومت کو موزوں قانون سازی سے ان کے مینڈیٹ کا تعین کرنا چاہیے۔

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے خوش کن خبر آگئی

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے خوش کن خبر آگئی

    اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ زرمبادلہ کے ذخائر 55 کروڑ ڈالر اضافے سے 15 ارب 57 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر ملنے پر زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 53 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.26 ارب ڈالر ہوگئے ہیں جب کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.31 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔