Baaghi TV

Author: +9251

  • لوئردیر معمولی سی بات اور کتنے ہی لاشے اٹھ گئے،

    لوئردیر معمولی سی بات اور کتنے ہی لاشے اٹھ گئے،

    معمولی سی بات اور تنازعے پر کئی جانیں ضائع ہو گئیں
    لین دین کی وجہ سے تنازعہ ہوا جس پر جرگہ ہو رہا تھا کہ آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس پر ایک گروپ نے فائرنت کی جس کے دونوں دھڑوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا.اور یوں قیمتی جانیں جہالت کی نذر ہو گئیںفائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

    اس واقعے کے بعد پولیس حرکت میں آئی جو کہ تاحال ملزموں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے ڈی ایس پی اجمل خان کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کیخلاف تحقیقات شروع

    کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کیخلاف تحقیقات شروع

    کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے واقعات پر کے الیکٹرک کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ کراچی میں بارشوں کے بعد کرنٹ سے ہلاکتیں ہوئیں اور بجلی بھی معطل رہی جس پر کے الیکٹرک کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بادی النظر میں یہ حقائق نیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہیں، سینئر افسران پر مشتمل ٹیم تحقیقات کے لیے تعینات ہے اور ٹیم 15 دن میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گی۔

    واضح‌رہے اس سے قبل کراچی پولیس نے شہریوں کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق تینوں افراد کے ورثہ نے مئیر کراچی وسیم اختر کی موجودگی میں درخشاں تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بارشوں میں کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق دیگر افراد کی ایف آئی آر بھی درج جائیگی۔

  • شہید کی بیٹی اور ڈی پی او خانیوال کی گفتگو نے سب کو رلادیا

    شہید کی بیٹی اور ڈی پی او خانیوال کی گفتگو نے سب کو رلادیا

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)لائن آف کنٹرول پر انڈین آرمی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید نائیک تنویر احمد کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی۔نماز جنازہ کے بعد سے لے کر تمام مراحل میں ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز خان نے شہید کی دس سالہ بیٹی مریم کا ہاتھ تھامے رکھا اور حوصلہ دیتے رہے۔آخر پر اسد سرفراز خان کی گفتگو نے سب لوگوں کو رلا دیا۔ڈی پی او نے کہا کہ مریم بیٹا میں اپنی بیٹی کو لے کر آپ کے پاس آوں گا۔جس پر سب حاضرین آبدیدہ ہوگئے۔

  • عمران خان نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بارے کیا کہا…..

    عمران خان نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بارے کیا کہا…..

    عمران نے مقبوضہ جموں کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں سنجیدہ صورتحال پر بات کی گئی۔ سلامتی کونسل کی 11 قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے پر زور دیا گیا۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس اپنی سابقہ قراردادوں کی تصدیق ہے۔ کشمیریوں کی مشکلات کا تدارک کرنا اس عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی اپیل پر سلامتی کونسل کا اجلاس کل بلایا گیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

  • پاک فوج کے شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،ہزاروں افراد کی شرکت

    پاک فوج کے شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،ہزاروں افراد کی شرکت

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)لائن آف کنٹرول پر لیپہ سیکٹر پر انڈین آرمی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی گاوں چکنمبر 138 دس آر کے رہائشی نائیک تنویر شہید کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاوں میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ سے پہلے اور بعد میں پاک آرمی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جنازہ گاہ پر جوش نعروں سے گونجتی رہی۔محتاط اندازے کے مطابق کم از کم آٹھ ہزار افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے اجتماع کے لئے کئے گئے انتظامات کم پڑ گئے۔نائیک تنویر شہید کے نماز جنازہ سے پہلے علی الصبح سے ہی لوگ ان کے گھر آنا شروع ہوگئے تھے۔نماز جنازہ ٹھٹھہ صادق آباد کے خطیب اور مذہبی سکالر سید فیض عباس شاہ بخاری نے پڑھائی ۔نماز جنازہ میں میجر تنویر اور دیگر آرمی اہلکاروں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز خان ،ڈی ایس پی خانیوال ،اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری رمیض ظفر،چوہدری خالد جاوید آرائیں،سماجی کارکن اور صحافی مسعود احمد نظامی کے ساتھ ساتھ فریاد چوہدری،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فہد محمود ،اسامہ نظامی ،اسامہ چوہدری نے بھی شرکت کی ۔

  • فوٹو شوٹ کے بہانے ماڈل کے ساتھ کیا ہوا

    فوٹو شوٹ کے بہانے ماڈل کے ساتھ کیا ہوا

    بھارت میں خواتین کی عصمت کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر ملکی خواتین تک کی عزت بھی محفوظ نہیں۔ تازہ ترین واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں آیاد جہاں فوٹوگرافر کے ذریعہ شادی کا جھانسہ دے کرہریانہ ماڈل کے ساتھ کئی بار جنسی زیادتی کی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کی ایک ماڈل کو شادی کی بات کہہ کر ایک فوٹوگرافر نے مغربی اتر پردیش کے شاملی ضلع واقع اپنے گھر بلایا۔جہاں پر فوٹوگرافر نے پہلے تو اس کی کئی بار عزت لوٹی اور پھر شادی والے وعدے سے پیچھے ہٹ گیا۔

    خاتون کی شکایت پر مقامی تھانہ (جنوبی گروگرام) میں ایک زیرو ایف آئی آرر درج کر کے اس ضلع کو منتقل کر دی گئی ہے جہاں وقوعہ رونما ہوا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار کے مطابق ملزم نے خاتون کو شاملی ضلع واقع اپنے آبائی گاوں میں فوٹو شوٹ کرنے کے بہانہ سے بلایا تھا۔ گووند نے متاثرہ ماڈل کے ساتھ جسمانی رشتہ قائم کیا۔ ملزم نے اس کے بعد اس سے شادی کرنے کا وعدہ کر کے اسے شاملی میںواقع اپنے گھر بلایا جہاں اس نے خاتون کے ساتھ بار بار عصمت دری کی۔“ گووند نے نہ صرف شادی سے انکار کیا بلکہ اس کی پرائیویٹ تصویر اور ویڈیو فیس بک پر اَپ لوڈ کرنے کی بھی دھمکی دی۔

  • سرگودہا میں کالے بادلوں کا راج ،کہیں ہلکی کہیں شدید بارش

    سرگودہا میں کالے بادلوں کا راج ،کہیں ہلکی کہیں شدید بارش

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا میں صبح سویرے ہی کالے بادل آسمان پر چھا گئے کئی علاقوں میں شدید اور کہیں ہلکی بارش ہوئی تحصیل ساہیوال میں شدید بارش ہوئی جبکہ شہر کے عزیز بھٹی ٹاؤن میں بارش ہوئی اور شہر میں ہلکی بوندا باندی تاہم موسم خوشگوار ہو گیا ہے سلانوالی میں بھی ہلکی پھلکی بارش پوئی محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی مزید بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے آسمان پر متواتر بادل چھائے ہوئے ہیں ہوا بند ہونے سے حبس میں اضافہ ہے

  • کشمیر کی صورتحال پر قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع

    کشمیر کی صورتحال پر قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع

    بھارت کے شرپسند اقدام اور مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال پر غور و فکر کے لیے وزیراعظم عران خان کی تشکیل کردہ 8 رکنی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں 50 سال بعد مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں بحث اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو جاری ہے۔اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تالا بندی، کشمیریوں کی حالت زار، بھارت کی جانب سے جارحیت اور جوہری خطرات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں پر تفصیلی گفتگو بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزارت خارجہ میں جاری اجلاس کی سربراہی کر رہے ہیں۔

    اجلاس میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے سربراہ سید فخر امام، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم ، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، اٹارنی جنرل انور منصور اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود شامل ہیں۔

  • افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا قریب، ٹرمپ کا اشارہ

    افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا قریب، ٹرمپ کا اشارہ

    امریکا افغانستان میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ گیا جہاں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی تیاری کا اشارہ دے دیا۔

    امریکی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت امریکا کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی اور طالبان سے امن معاہدے پر غور کیا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی تیاری کا بھی اشارہ دے دیا۔

    اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے رواں ہفتے ہی قطر جائیں گے۔

  • نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد، حکومتی رپورٹ جاری

    نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد، حکومتی رپورٹ جاری

    نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے حکومت نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔
    پاکستان ایکشن پلان پرسختی سے عمل کرے،ایف اے ٹی ایف کا ایک اور مطالبہ سامنے آگیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بعد کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور فرقہ وارنہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ۔ رواں سال کراچی میں دہشت گردی کے 55 واقعات ہوئے۔ 290 ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے جبکہ اغوا کے 503 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے ۔دریں اثنا،پنجاب امن وامان کی صورت بہتری کی جانب گامزن جبکہ انتہاپسندی میں اضافہ کے رجحان کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    حکومتی رپورٹ کے مطابق 71تنظیموں کوکالعدم قرار دیا گیاجبکہ 4واچ لسٹ میں ہیں۔اسی طرح ساڑھے 30ہزار مدارس میں سے 21 ہزار 900کی رجسٹریشن کرلی گئی۔دہشت گردوں کے خلاف 2 لاکھ 49 ہزار 909 آپریشنزکیے گئے،میں3800دہشت گرد گرفتار اور2 ہزار 268 مارے گئے۔ علاوہ ازیں 56دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دی گئی،پشاور میں آرمی پبلک سکو ل واقعہ کے بعد 486 افراد کو سزائیں دی گئیں۔

    حکومتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نفرت پھیلانے پر ساڑھے 3ہزار افراد حراست میں لیے گئے۔اسی طرح لاوَڈاسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 34 ہزار سے زائد گرفتاریاں ہوئیں۔اس دوران سوشل میڈیا پر 1600لنکس بلاک اورساڑھے 14ہزار شکایات بھیجی گئیں۔