Baaghi TV

Author: +9251

  • کرکٹ میں تعصب، مسلم کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ‌ پر میچ کھیلنے سے انکار کیا تو کیا سلوک ہوا؟ حیران کن خبر

    کرکٹ میں تعصب، مسلم کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ‌ پر میچ کھیلنے سے انکار کیا تو کیا سلوک ہوا؟ حیران کن خبر

    گلوسیسٹر کے کرکٹ کلب گلوسیسٹر اے آئی ڈبلیو کے ساتھ مسلم دشمنی کا انتہائی تعصب والا معاملہ پیش آیا ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عیدالاضحیٰ مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے اس لئے مسلمان کھلاڑیوں کی جانب سے اس دن میچ کھیلنے سے انکار کرنے پر گلوسیسٹر کرکٹ کلب گلوسیسٹر اے آئی ڈبلیو کے 22 پوائنٹ کاٹ لئے گئے ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ صرف اتنا ہی نہیں‌ کیا گیا جس ٹیم سے گلوسیسٹر اے آئی ڈبلیو کرکٹ کلب نے میچ کھیلنا تھا، اسے اضافی 20 پوائنٹ بھی دے دیئےگئے ہیں،

    گلوسیسٹرشائرکاونٹی کرکٹ لیگ میں گلوسیسٹراے آئی ڈبلیوکرکٹ کلب اورریڈمیری کرکٹ کلب کےدرمیان یہ مقابلہ 12 اگست کوکھیلا جانا تھا اور اسی دن عید بھی تھی. گلوسیسٹر اے آئی ڈبلیو کرکٹ کلب سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے ساتھ پیش آنے والے مذہبی تعصب کے خلاف احتجاج کیا اور کہا ہے کہ ان کی کلب ٹیم میں بیشتر کھلاڑی مسلمان ہیں اوران کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کسی مذہبی تعصب سے کم نہیں ہے،

    واضح‌ رہے کہ انتظامیہ کمیٹی نے گلوسیسٹر شائر اے آئی ڈبلیو کو حکم دیا تھا کہ یا توعید پر میچ کھیلیں یا پھرمخالف ٹیم کوجیتا ہوا اعلان کردیا جائےگا جبکہ دوسری جانب متاثرہ کلب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے جنوری میں ہی بتا دیا تھا کہ عیدالاضحیٰ پر میچ نہ رکھا جائے یہ کسی طور صحیح نہیں‌ہے لیکن ان کی کوئی بات نہیں سنی گئی. گلوسیسٹر کلب کا کہنا ہے کہ لیگ میں اس طرح کا مذہبی تعصب دکھانا انتہائی افسوسناک اور حیران کن ہے،

  • لودھراں: انصاف کی فراہمی کے لئے کھلی کچہری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز اور ایس پی انوسٹی گیشن سید محمد عباس کی ڈپٹی کمشنر آفس میں مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد
    کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل سن کر ان کا فوری ازالہ کرنا ہے، سید محمد عباس

    ایس پی انوسٹی گیشن سید محمد عباس اور ڈی سی راؤ امتیاز نے لوگوں کے مسائل سنے،درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے ہدایت کی کہ مقررہ وقت کے اندر لوگوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے.ترجمان پولیس

  • چھوٹے تاجروں سے ٹیکس وصولی، ایف بی آر نے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

    چھوٹے تاجروں سے ٹیکس وصولی، ایف بی آر نے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

    چھوٹے تاجروں سے ٹیکس وصولی کے معاملہ پر فکسڈ ٹیکس سکیم کے مسودہ کے لئے ایف بی آر نے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیش جاری کردیا ہے، کمیٹی کی سربراہی نوشین امجد، ممبر ایف بی آر کریں گی۔

    ایف بی آر کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی میں ایف بی آر حکام کے علاوہ تاجر رہنما بھی شامل ہوں گے، کمیٹی میں نوشین امجد کے علاوہ فہیم الحق، سیما شکیل، ڈاکٹر حامد عتیق سرور، عابد شعبان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر اشفاق، نعیم میر، خواجہ سلمان صدیق، ملک خالد، محمد علی میاں، اشرف بھٹی اور کاشف چوہدری شامل ہیں،

  • انسٹاگرام نے اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا

    انسٹاگرام نے اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا

    انسٹاگرام ایپ نے اپنے صارفین کو فیک نیوز اور مس انفارمیشن رپورٹ کرنے کا آپشن دیدیا.

    تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام ایپ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب مزید فیک نیوز ایپ کا حصہ نہیں رہیں گی. اب کوئی بھی فیک نیوز ہو یا مس انفارمیشن اسے رپورٹ کیا جاسکے گا. کمپنی نے اس پر کام کرنا بھی شروع کردیا ہے. حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اگست کے آخری ہفتے میں ایپ کا نیا اپڈیٹ آئے گا جس میں فیک نیوز اور مس انفارمیشن کو رپورٹ کرنے کی آپشن موجود ہوگی. فیک نیوز کو رپورٹ کرنے کیلئے صارفین کو "رپورٹ بٹن” کی آپشن دی جائے گی، جس کے تحت وہ فیک نیوز رپورٹ کرسکیں گے. اس فیصلے کو صارفین کی جانب سے کافی خوش آئند قرار دیا جارہا ہے.

    دوسری جانب انسٹاگرام پر فیک نیوز ملنے کی رپورٹ تھی جس کی وجہ سے ایپ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب فیک نیوز کو رپورٹ کیا جاسکے گا.

  • بھارتی وزیر خارجہ سے رابطہ کے سوال پر شاہ محمود قریشی بھڑک اٹھے؟ کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    بھارتی وزیر خارجہ سے رابطہ کے سوال پر شاہ محمود قریشی بھڑک اٹھے؟ کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے آج کےبیان سے حماقت کی ہے، دنیا ہمارا ایک ایک لفظ سن رہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ ہندوستانی وزیر خارجہ سے رابطہ کریں گے؟ تو شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جب تک مقبوضہ کشمیر سے کرفیو نہیں‌ ہٹایا جاتا اور جبر و ظلم کے ہتھکنڈوں سے باز نہیں‌ آئے گا تب تک بات نہیں‌ ہو سکتی، میں بھارتی وزیر خارجہ سے ہرگز رابطہ نہیں کروں گا،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آپ توقع کرتے ہیں کہ میں بھارتی وزیر خارجہ سے رابطہ کروں، وہ قاتل ہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، یہ تصور بھی کیسے کیا جا سکتا ہے بھارت قانون کی دھجیاں بکھیرے اور میں رابطہ کروں، آر ایس ایس ، ہٹلر کے فلسفے والوں سے رابطہ ممکن ہو سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا،

  • حسن علی کا 20 اگست کو دبئی میں نکاح طے

    حسن علی کا 20 اگست کو دبئی میں نکاح طے

    کرکٹر حسن علی کا نکاح 20 اگست کو دبئی میں طے ہے. کرکٹر حسن علی نے پری سیزن کیمپ کے ابتدائی دنوں سے چھٹی مانگ لی ہے.

    ‏کرکٹر حسن علی کا 20 اگست کو دبئی میں بھارتی لڑکی سامیعہ آرزو سے نکاح طے ہو گیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز پری سیزن کیمپ کے لیئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں حسن علی کا نام بھی شامل تھا. انیس اور بیس اگست کو کیمپ میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ شیڈول ہیں.

    زرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ کے ابتدائی دنوں میں کرکٹر حسن علی شریک نہیں ہو سکیں گے اور اس حوالے سے انہوں نے پی سی بی کو مطلع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کیمپ کو جوائن کرتے ہی پہلے فٹنس ٹیسٹ دے دیں گے.

    واضح رہے امکان ہے کہ حسن علی 26 یا 27 اگست کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے. حسن علی کی دبئی میں ہونے والی نکاح کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب شریک ہوں گے. حسن علی کے قریبی دوست شاداب خان بھی تقریب میں شرکت کریں گے.

  • برج خلیفہ کو آج پاکستانی جھنڈے سے سجایا جائے گا

    برج خلیفہ کو آج پاکستانی جھنڈے سے سجایا جائے گا

    دبئی: برج خلیفہ کو آج پاکستانی جھنڈے سے سجایا جائے گا، پاکستانی قونصل خانہ نے تصدیق کردی.

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ کو آج پاکستانی جھنڈے سے سجایا جائے گا. یہ پہلی بار نہیں کہ برج خلیفہ پاکستانی جھنڈے سے سج جائے گا بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار 14 اگست اور 23 مارچ کو برج خلیفہ کو پاکستانی جھنڈے سے سجایا گیا. پاکستانی قونصل خانہ نے تصدیق کردی. برج خلیفہ کو مقامی وقت 8 بج کر 42 منٹ پر سجایا جائے گا.

    دوسری جانب پاکستانیوں نے 14 اگست کو یوم آزادی منائی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے برج خلیفہ کو پاکستانی جھنڈے میں سجایا جائے گا.

  • آج بھارت بے نقاب ہو گیا، سلامتی کونسل کا اجلاس ملتوی کروانے میں بھی ناکام رہا، وزیر خارجہ

    آج بھارت بے نقاب ہو گیا، سلامتی کونسل کا اجلاس ملتوی کروانے میں بھی ناکام رہا، وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج صبح تک اطلاعات تھیں اجلاس کو ختم کرنے کیلیے بھارت کی کوشش جاری ہے، پانچ دہائیوں کے بعد پہلی بار کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں زیربحث آیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج بھارت بے نقاب ہوگیا، سلامتی کونسل نے کشمیر کے مسئلے پرغور و فکر کی، سلامتی کونسل کے اراکین کا شکریہ ادا کرتاہوں، سلامتی کونسل اراکین بھارت کے کہنے میں نہیں آئےاور اجلاس منعقد کیا، بھارت نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا، اجلاس میں یو این فوجی مبصرین اور پولیٹیکل افیئرز کے نمایندوں کو بلایا گیا،

    وزیر خارجہ نے کہاکہ میری اطلاع کے مطابق سلامی کونسل کے اجلاس میں مفصل گفتگو ہوئی، بھارت کا کیس دو نکات پر مبنی تھا، سلامتی کونسل اجلاس سے ثابت ہوا مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، الحمدللہ بھارت کی کوششوں کومسترد کردیاگیا اور اجلاس ہوا،

  • سلامتی کونسل اجلاس سے ثابت ہو گیا کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، ملیحہ لودھی

    سلامتی کونسل اجلاس سے ثابت ہو گیا کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، ملیحہ لودھی

    اقوام متحدہ کی پاکستان میں‌ مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے ، ہم جموں کشمیر کے مسئلےکا پُرامن حل چاہتے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس پاکستانی وزیر خارجہ کے خط پر طلب کیا گیا ، نہتے کشمیریوں کی آواز آج اعلیٰ ترین فورم پر سنی گئی ہے ، مقبوضہ جموں کشمیر میں لوگوں پر ظلم و جبر کیا جارہاہے، کشمیریوں کو قید کیا جا سکتا ہے ان کی آواز نہیں دبائی جا سکتی ، پاکستان نے یہ کوشش مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلیے کی ہے اور یہ مسئلے کے حل تک جاری رہیگی،

    ملیحہ لودھی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز سب سے بڑے بین الاقوامی فورم پر سنی گئی ہے، آج کی میٹنگ سے بھارتی موقف کی نفی ہوئی ہے یہ معاملہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے،

  • ایک اور صحافی کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا

    ایک اور صحافی کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا

    اسلام آباد: پاکستانی صحافی کامران یوسف کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق صحافی کامران یوسف کا اکاؤنٹ ٹویٹر نے معطل کردیا. کامران یوسف کا اکاؤنٹ بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر تبصرہ کرنے سے معطل کیا گیا، تاہم یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد ٹویٹر نے کامران یوسف کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کردیا. انہوں نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ "یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ ٹویٹر نے میرا اکاؤنٹ صرف اس وجہ سے معطل کردیا ہے کہ میں نے ہندوستانی وزیر دفاع کے بیان پر تبصرہ کیا۔ شرم کی بات ہے کہ ٹویٹر پر واپس آنے کے لئے مجھے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی”.

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹویٹر نے مسلئہ کشمیر پر بولنے والے پاکستانی صحافیوں کے اکاؤنٹ معطل کیے ہیں. جس پر ٹویٹر کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.