Baaghi TV

Author: +9251

  • سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میچ، اہم ترین خبر آگئی

    سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میچ، اہم ترین خبر آگئی

    گال (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کیویز اننگز کے سکور 249 رنز کے جواب میں 267 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، کیویز ٹیم نے دوسری اننگز میں میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بناکر سری لنکا کے خلاف 177 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ سری لنکا کی طرف سے نیروشن 61، کوسل مینڈس 53 اور میتھیوز 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، اعجاز پٹیل نے 5 وکٹیں لیں۔ کیویز کی طرف سے دوسری اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز واٹلنگ ناقابل شکست 63 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ لیستھ نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ میچ کے تیسرے روز کے 6 اوورز ابھی باقی تھے کے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور میچ روک دیا گیا۔ لیستھ ایمبولڈنیا سری لنکا کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 5 رنز بناکر سومر ویلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅ ٹ ہوگئے۔ کمارا بغیرکوئی رن بنائے ناٹ آﺅٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے پانچ، سومر ویلی نے تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز جیت روال ٹام لیتھم نے کیا۔ جیت روال 4 رنز بناکر ڈی سلوا کی گیند پر کرونارتنے کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ کین ولیمسن بھی کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر پائے اور محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے انکو لیستھ نے پریرا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کیا۔ راس ٹیلر 3 رنز بناکر لیستھ کی گیند پر دوسلوا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ ٹام لیتھم 45 رنز بناکر اکیلا کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ ہنری نیکولس کیویز ٹیم کے پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 26 رنز بناکر ڈی سلوا کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ مچل سانٹنر 12 رنز بناکر لیستھ کی گیند پر لکمل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

    تیسرے روز کے ابھی 6 اوورز باقی تھے کے بارش شروع ہوگئی اور میچ روک دیا گیا۔ اسطرح تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو کیویز ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 195 رنز بنا لئے تھے اور اسے آئی لینڈرز کے خلاف مجموعی طور پر 177 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی جبکہ اسکی 3 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ بی جے واٹلنگ 63 اور سومر ویلی 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ لیستھ نے 4 اور ڈی سلوا نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا.

  • ورلڈ کپ فائنل: اوور تھرو واقع پر نظرثانی کرنے کا اعلان

    ورلڈ کپ فائنل: اوور تھرو واقع پر نظرثانی کرنے کا اعلان

    لندن (اے پی پی) میلبورن کرکٹ کلب نے آئندہ ماہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو واقع پر نظرثانی کرنے کا اعلان کردیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ حال ہی میں انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو واقع پر نظرثانی کی جائے گی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں گپٹل کے اوور تھرو پر ایمپائر نے 5 کی بجائے 6 رنز دیئے تھے جس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ ایم سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ کرکٹ کمیٹی اوور تھرو سے متعلق آئی سی سی کے قانون 19.8 پر تبادلہ خیال کر چکی ہے اور انہوں نے اس قانون کو کلیئر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاز سب کمیٹی آئندہ ماہ میں اس معاملے پر نظرثانی کرے گی۔

    واضح رہے کہ سری لنکن ایمپائر دھرما سینا بھی فائنل میں 5 کی بجائے 6 رنز دینے کے فیصلے پر اپنی غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں۔

  • ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا میں ایک اور بڑا سانحہ

    ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا میں ایک اور بڑا سانحہ

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کے چلڈرن وارڈ میں ائیر کنڈیشنڈ خراب ہونے سے 8 گھنٹوں میں چھ پھول مرجھا گئے
    ۔ چلڈرن وارڈ کے اے سی رات گئے خراب ہو گئے جس کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔ بچوں کے لواحقین کا ایم ایس کے کمرے کے باہر ایم ایس نے لواحقین کو مطمئین کرنے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم کو طلب کر لیا جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ سرا سر انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے
    اے سی خراب ہونے کا کوئی معاملہ نہیں تمام بچوں کی قبل ازوقت پیدائش ہوئی تھی معاملہ کی تحقیقات جاری ہے۔ایم ایس ڈاکٹر غلام شبیر

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز: بھارتی ٹیم کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز: بھارتی ٹیم کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    کنگسٹن (اے پی پی) ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم تین روزہ ٹور میچ میں ہفتے کو ایکشن میں نظر آئے گی.

    بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل تین روزہ ٹور میچ ہفتہ سے شروع ہوگا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں مکمل شکست دی تھی۔ بھارتی ٹیم نے کالی آندھی کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کیا جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔

  • او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر سے فی الفور کرفیو ہٹانے کا مطالبہ، وزیر خارجہ کا ویڈیو پیغام جاری

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر سے فی الفور کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سفارتی میدان میں ایک اور کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ او آئی سی نے جو کہا ہے یہ آواز صرف پاکستان کی نہیں پوری اسلامی دنیا کی متفقہ آواز بن چکی ہے،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امید ہے سیکیورٹی کونسل بھی اس اسلامی دنیا کی آواز پر توجہ دے گی، انہوں نے کہاکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو سے ادویات کی کمی ہوچکی ہے، مقبوضہ وادی میں مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں دقت پیش آرہی ہے، دریں اثناء‌ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ایک اجلاس بھی ہوا ہے جس میں امور کشمیر سے متعلق ماہرین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی،

  • پاک فوج کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھے گی، جنرل قمر جاوید باجوہ

    پاک فوج کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھے گی، جنرل قمر جاوید باجوہ

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

    صدر آزاد کشمیر اور آرمی چیف کے مابین ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ایل او سی پر بھارتی فائرنگ اور اشتعال انگیزیوں کیخلاف باہم گفتگو کی گئی، اس دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر کو یقین دلایا کہ پاک فوج مکمل طور پر کشمیریوں کے ساتھ ہے،

  • فیفا ورلڈ کپ اسی سال کروانے کا اعلان

    فیفا ورلڈ کپ اسی سال کروانے کا اعلان

    برازیل (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ کا 18 واں ایڈیشن رواں سال اکتوبر میں برازیل میں شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ میگا ایونٹ میں مختلف ممالک کی 24 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ میگا ایونٹ میں میزبان برازیل، کینیڈا، نیوزی لینڈ، انگولا، نائیجیریا، ہنگری، ایکواڈور، آسٹریلیا، ساﺅتھ کوریا، ہیٹی، فرانس، چلی، امریکا، سینیگال، جاپان، ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن، تاجکستان، کیمرون، سولومن جزائر، پیراگوئے اور میکسیکو شامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔

    دوسری جانب میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 24 ٹیموں کو 6 مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

  • بھارت پورے کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے، مشعال ملک

    بھارت پورے کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے، مشعال ملک

    کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے، بھارت پورے کشمیر کو قبرستان بنانا چاہتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کےواقعات ہمیں اپنےمقصدسےنہیں ہٹاسکتے، کشمیر سے بڑا مسئلہ اس وقت کوئی نہیں، کشمیرمیں مظالم کوروکناعالمی برادری کی ذمہ داری ہے، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے،

    مشعال ملک نے کہاکہ کشمیریوں‌کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی،

  • سٹورٹ براڈ نے وارنر کو اپنا شکار بنالیا

    سٹورٹ براڈ نے وارنر کو اپنا شکار بنالیا

    لارڈز (اے پی پی) سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8 ویں مرتبہ وارنر کو اپنا شکار بنایا.

    تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ نے آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کو اپنے نشانے پر رکھ لیا اور آٹھویں مرتبہ انہیں اپنا شکار بنا ڈالا۔ اس طرح براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں وارنر کو زیادہ مرتبہ آﺅٹ کرنے والے دوسرے انگلش باﺅلر بن گئے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں وارنر کو آﺅٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔ جیمز اینڈرسن کو سب سے زیادہ 9 مرتبہ وارنر کو آﺅٹ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

  • بریٹ لی کا بڑا ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا

    بریٹ لی کا بڑا ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا

    لارڈز (اے پی پی) نیتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر 355 وکٹیں حاصل کرکے بریٹ لی کا ریکارڈ برابر کردیا.

    تفصیلات کے مطابق مایہ ناز آسٹریلوی سپنر نیتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن باﺅلر بریٹ لی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر تیسرے آسٹریلوی باﺅلر بن گئے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بین سٹوکس، جونی بیئرسٹو اور سٹورٹ براڈ کو آﺅٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ دونوں باﺅلرز نے یکساں 355 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے شین وارن 708 وکٹیں لیکر پہلے اور گلین میگراتھ 563 وکٹیں لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔