Baaghi TV

Author: +9251

  • سلامتی کونسل کا اجلاس ختم، کیا ہوئی بات چیت؟ چینی سفیر نے پریس بریفنگ میں صاف بتا دیا

    سلامتی کونسل کا اجلاس ختم، کیا ہوئی بات چیت؟ چینی سفیر نے پریس بریفنگ میں صاف بتا دیا

    کشمیر پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ختم ہو گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے15اراکین ممالک کےمندوب کی اجلاس میں شرکت کی. چینی سفیر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کے معاملے پر تفصیلی بات ہوئی، کشمیر کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا، سیکیورٹی جنرل اقوام متحدہ نے بھی کچھ دن پہلے بیان دیا، کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا،

    چینی مندوب نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور دو طرفہ معاہدہ کے تحت حل ہونا چاہیے، بھارتی اقدام نے چین کی خود مختاری کو چیلنج کیاہے،

  • شاہ محمود قریشی کا کینیڈا کی وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر کی صورتحال سے کیا آگاہ

    شاہ محمود قریشی کا کینیڈا کی وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر کی صورتحال سے کیا آگاہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹینافری لینڈسے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں وزرائےخارجہ کامقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نےیکطرفہ اقدام سےخطےکےامن وامان کوشدیدخطرات سےدوچارکردیا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو سےخوراک، ادویات ، بچوں کادودھ تک میسرنہیں ہے،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت نےمقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ٹیلی فون ،انٹرنیٹ ،ذرائع مواصلات پرمکمل پابندی عائد ہے، وزیرخارجہ نے کینیڈین ہم منصب کو سلامتی کونسل کے آج بلائےگئے اجلاس پرآگاہ کیا،

  • اپوزیشن نے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کروا دی

    اپوزیشن نے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کروا دی

    اپوزیشن کی جانب سے 21 اگست کو ہونے والے اجلاس کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کروادی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست مسلم لیگ نواز کے ملک وارث کلو کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی اجلاس 21 اگست کو طلب کر رکھا ہے،

    اپوزیشن کی جانب سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال،مریم نواز کی گرفتاری اورکشمیر کی صورتحال کے پیش نظر اجلاس طلب کرنے کی درخواست دی تھی،

  • فلم”اِٹ چیپٹر ٹو“ کب ریلیز ہوگی؟ جانیے

    فلم”اِٹ چیپٹر ٹو“ کب ریلیز ہوگی؟ جانیے

    نیویارک (اے پی پی) ہارر فلم”اِٹ چیپٹر ٹو“ رواں سال 6 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائےگی.

    تفصیلات کے مطابق ہارر فلم’ ’اِٹ چیپٹر ٹو‘ ‘ رواں سال 6 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ ہالی کے مطابق یہ فلم 2017ء میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم آئی ٹی کا سیکوئل ہے۔ اس فلم کے پہلے ٹریلر میں کچھ زیادہ نہیں دکھایا گیا تھا مگر اس ٹریلر میں کہانی کا کسی حد تک اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔خوفناک جوکر پینی وائز کے مرکزی کردار پر مبنی اس فلم میں یہ کردار بل سکارسگرڈ ادا کررہے ہیں جبکہ جیسیکا چیسٹن، جیمز کیکاوے، جے ریان، بل ہارڈر، عیسیٰ مصطفیٰ، جیمز رینسن اور اینڈی بین لوزر کلب کے بچوں کے بالغ روپ میں نظر آئیں گے۔

  • بم دھماکے کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، مصطفیٰ کمال

    بم دھماکے کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، مصطفیٰ کمال

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، مسجد میں بم دھماکہ کرنے اور نمازیوں کو خاک وخون میں نہلانے والے دین اسلام، انسانیت اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں. پاکستان کے دشمن دہشت گردی اور قتل و غارت گری کے ذریعہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں،

    مصطفیٰ کمال نے کہاکہ جب جب تحریک آزادی کشمیر زور پکڑتی ہے تب تب پاکستان میں بم دھماکے ہوتے ہیں، بھارت کشمیر میں ناکامی کا غصہ پاکستان میں بم دھماکے کروا کر نکالتا ہے،
    بلوچستان سے گرفتار کئے گئے کلبھوشن یادیو اور اس جیسے دیگر دہشتگرد جاسوسوں کو انکے انجام تک جلد پہنچانا ضروری ہے، بلوچستان نے قیام امن میں بہت قربانیاں دی ہیں، اسکے باوجود قوم متحد ہے. دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتی، انہوں‌نے کہاکہ
    پاکستان کی فوج 7 لاکھ نہیں 22کروڑ منظم عوام ہیں. پاکستانی کی عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،

  • اینڈی مرے کو بڑی کامیابی مل گئی

    اینڈی مرے کو بڑی کامیابی مل گئی

    واشنگٹن (اے پی پی) اینڈی مرے اور فیلسیانو لوپیز سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے معروف کھلاڑی اینڈی مرے اور انکے ہسپانوی جوڑی دار فیلسیانو لوپیز فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں ریان ہیرسن اور جیک سوک پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جمعہ کو امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اینڈی مرے اور فیلسیانو لوپیز نے سخت مقابلے کے بعد ریان ہیرسن اور جیک سوک پر مشتمل امریکی جوڑی کو پہلے سیٹ میں 2-6 کی شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 10-7 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

  • راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست کا سامنا

    راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست کا سامنا

    واشنگٹن (اے پی پی) سنسناٹی ماسٹرز ٹینس میں راجر فیڈرر کو پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑگیا.

    تفصیلات کے مطابق سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، لیوکاس پاﺅلی اور آندرے روبلو فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سوئس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کھلاڑی راجر فیڈرر پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے با ہر ہوگئے۔ جمعہ کو امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچز میں نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہسپانوی کھلاڑی باٹسٹا ایگٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، فرانسیسی کھلاڑی لیوکاس پاﺅلی نے سخت مقابلے کے بعد روسی کھلاڑی کیرن خچانووف کو 6-7(3-7)، 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    ایک اور میچ میں روسی کھلاڑی آندرے روبلو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ گرینڈ سلام کے فاتح اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ سوئس سٹار راجر فیڈرر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ کوارٹر فائنل میچ انکا مقابلہ ہم وطن کھلاڑی ڈینیل مڈویڈیو سے ہوگا۔

  • کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس شروع، صورتحال خراب ہوئی تو اوپن بحث بھی ہو سکتی ہے، اہم خبر

    کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس شروع، صورتحال خراب ہوئی تو اوپن بحث بھی ہو سکتی ہے، اہم خبر

    کشمیر پر سلامتی کونسل کی خصوصی میٹنگ شروع ہو گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ اور محکمہ سیاسی امور بریفنگ دیں گے، کونسل کی صوابدید ہے کہ وہ پریس اسٹیٹمنٹ جاری کرے یا نہ کرے، صورتحال خراب ہوئی تو اوپن بحث بھی ہوسکتی ہے،

    سفارتی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کونسل فیصلہ کرے گی کہ آگے کیسے چلنا ہے، آج کا اجلاس قراردادوں کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی پامالی پر بلایا گیا ہے، بھارت کی تمام تر مخالفت کی کوششوں کےباوجود اجلاس بلایا گیا ہے،

  • سلامتی کونسل کے کتنے اراکین سے رابطہ ہوا، فرانس سے متعلق کیا ہے خبر؟ وزیرخارجہ نے بتا دیا

    سلامتی کونسل کے کتنے اراکین سے رابطہ ہوا، فرانس سے متعلق کیا ہے خبر؟ وزیرخارجہ نے بتا دیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے5مستقل ارکان میں سے4سےرابطہ ہوچکاہے، فرانس کے صدر سےرابطے کی کوشش کررہے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستان نےخطےکی بہتری کے لیے کردار ادا کیا ہے، فرانس سےبھی رابطہ کریں گےاوراپنانکتہ نظربتائیں گے، وزیراعظم عمران خان نےصدرٹرمپ کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے امریکی صدرکو آگاہ کیا

  • سلامتی کونسل اجلاس سے قبل عمران خان کا ٹرمپ سے رابطہ، 12 منٹ تک کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    سلامتی کونسل اجلاس سے قبل عمران خان کا ٹرمپ سے رابطہ، 12 منٹ تک کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور اس دوران بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران وزیراعظٖم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے، باخبر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے قبل یہ انتہائی اہم رابطہ ہے،

    عمران خان کی طرف سے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران ٹرمپ کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا ہے،