Baaghi TV

Author: +9251

  • استحکامِ پاکستان کا دارومدار عمل پر منحصر ہے ہمیں گفتار کے بجائے کردار کا غازی بننا چاہئے، راجہ عبدالوہاب

    استحکامِ پاکستان کا دارومدار عمل پر منحصر ہے ہمیں گفتار کے بجائے کردار کا غازی بننا چاہئے، راجہ عبدالوہاب

    سرگودھا۔ 16 اگست (اے پی پی) استحکامِ پاکستان کا دارومدار عمل پر منحصر ہے ہمیں گفتار کے بجائے کردار کا غازی بننا چاہئے۔قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کردار کے بل بوتے پر ایک آزاد اور خود مختار مملکت کا خواب پورا کر دکھایا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن ضلع سرگودھا کے صدر راجہ عبدالوہاب نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے پیش نظر پوری قوم نے جشنِ آزادی کے موقع پر ملّی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان عطیہئ خداوندی ہے۔ پوری قوم کو یکجا ہو کر دشمن کے خلاف صف آراء ہوجانا چاہیے۔ راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ آج ہمیں اپنے ذاتی مفادات، قومی مفادات پر قربان کرنے ہوں گے۔ ہمیں اس بات کا ادراک کرنا چاہیے کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور ہمیں اپنی پہچان کا تحفظ کرنا چاہیے۔ ہماری تمام تر شناخت پاکستان سے وابستہ ہے۔

  • ہمارا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے،  الحاج ممتاز اختر کاہلوں

    ہمارا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، الحاج ممتاز اختر کاہلوں

    سرگودھا 16 اگست (اے پی پی) ہمارا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے انہیں جتنا بااختیار بنائیں گے، ملک اتنی ہی تیزی سے ترقی کرے گا پاکستان میں انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاء کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی شمع کو جلانے کے لئے ہمیں اپنے اختلافات کو فراموش کرنا ہوگا، اب ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کسی کی میراث نہیں عوام نے جیسے مینڈیٹ دیا ہے ہمیں اس کا احترام کرنا ہوگا،اس میں ہی ہم سب کی بقاء ہے۔ الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ وکلاء کو چاہئے کہ وہ ملک میں انصاف کی فراہمی کو بروقت یقینی بنانے کے لئے اپنے مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ اور یوم آزادی پر مسرت طریقے سے گزرنے پر حکومت اور انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے۔

  • انڈیا کی نئی گیدڑ بھبھکی، پاکستان کیخلاف نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    انڈیا کی نئی گیدڑ بھبھکی، پاکستان کیخلاف نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر گیدڑ بھبھکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا نیوکلیئرہتھیاروں کا پہلے استعمال نہ کرنے سے متعلق اپنی حکمت عملی کوتبدیل بھی کرسکتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر دفاع نے جمعہ کے دن پوکھران میں ہماری نیوکلیئر ہتھیاروں سے متعلق پالیسی یہ رہی ہے کہ یہ ہتھیار پہلے استعمال نہ کئے جائیں‌ تاہم مستقبل میں اس سلسلہ میں پالیسی کیا رہتی ہے یہ اس وقت کے حالات پرمنحصرکرتا ہے،

    ہندوستانی میڈیا کے مطابق راجناتھ سنگھ نے پوکھرن میں یہ گفتگو کی اور ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ یہ وہی جگہ ہے جہاں 1998 میں بھارت نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی قیادت میں 5 نیوکلیئر دھماکے کئے تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ آج سابق وزیراعظم واجپائی کی پہلی برسی ہے،

    راجناتھ سنگھ نے کہاکہ ہماری پالیسی نوفرسٹ یوز رہی ہے اور یہ پالیسی ہم نے 1998ء میں اپنائی تھی، ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کئی ریٹائرڈ ارکان نے بھارت کی نو فرسٹ یوز پالیسی پر سوال اٹھائے ہیں.

  • بھارت، کشمیر اسمبلی کے ممبر عبد الرشید کے ریمانڈ میں توسیع

    بھارت، کشمیر اسمبلی کے ممبر عبد الرشید کے ریمانڈ میں توسیع

    بھارت کی دہلی کورٹ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی کے ممبر انجینئر عبد الرشید کے ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع کر دی ہے. عبد الرشید اس وقت بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی حراست میں ہیں.

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی نے عدالت کو بتایا کہ عبد الرشید کے خلاف سنگین الزامات ہیں جس کے لیے انہیں مزید سوالات کرنے کی ضرورت ہے جس پر سپیشل جج نے ان کے ریمانڈ میں اضافے کی منظوری دے دی.

    انجینئر عبد الرشید کے وکیل اینکٹ سرنا نے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا موکل پہلے ہی تحقیقات میں تعاون کر رہا ہے.

    یاد رہے کہ انجینئر عبد الرشید پہلے بھارت نواز سیاست دان ہیں جنہیں بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے کسی مقدمہ میں حراست میں لیا ہے. ان سے 2017 میں بھی سوالات کیے گئے تھے.

  • برطانیہ نے ایران کو دھمکی دے دی

    برطانیہ نے ایران کو دھمکی دے دی

    ایران کو اپنی پیش کردہ ان ضمانتوں کی پاسداری کرنا چاہیے کہ تیل بردار جہاز "گریس 1” شام ہر گز نہیں جائے گا۔برطانیہ کی ایران کو تنبیہ

    برطانوی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں مزید کہا کہ "ہم ایران یا کسی بھی شخص کو اس بات کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے کہ وہ ایسی حکومت کے حوالے سے یورپی یونین کی پابندیوں کو چکمہ دے جس نے اپنے عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہو”۔

    ترجمان کے مطابق "ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو غیر قانونی طور پر تحویل میں لینے یا ان پر حملہ کرنے کا … جبل طارق کی حکومت کے شام پر عائد یورپی یونین کی پابندیوں پر عمل درامد کے ساتھ کوئی موازنہ یا تعلق نہیں”۔

    ادھر جبل طارق میں شائع ہونے والے ایک اخبار "کرونیکل” نے جمعرات کے روز بتایا کہ جبل طارق کے حکام نے اپنی تحویل میں موجود ایرانی تیل بردار جہاز کو آزاد کر دیا۔

  • کوئٹہ میں بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    کوئٹہ میں بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    کوئٹہ کچلاک کے علاقے کلی قاسم میں‌بم دھماکہ

    کوئٹہ کچلاک کے علاقے کلی قاسم میں‌بم دھماکہ ہو گیا ، دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخًی ہو گئے.. سیکورٹی اہلکار نے علاقے قبضہ میں لے لیا ، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جہاں زخمیوں اور میتیں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے. ابتدائی اطلاعات ہیں ، دھماکے میں جاں بحق کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے. دھماکہ آئی ای ڈی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا تھا. دھماکہ نماز جمعہ کے وقت کیا گیا، امام خطبہ دے رہے تھے جب دھماکہ ہوا لوگ خطبہ سن رہے تھے، مسجد میں دھماکے سے مسجد کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا ہے.

  • پشاور، مردان، نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب کا امکان. الرٹ جاری

    پشاور، مردان، نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب کا امکان. الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے پشاور، مردان، نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب کا امکان ظاہر کر دیا.

    پشاور، مردان، نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری کر دیا گیا.حالیہ چند دنوں کی بارشوں سے ملک کے بالائی حصوں میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے. اس سے پہلے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث دریاوٰں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

  • سوڈان، سیلاب سے بھاری نقصان

    سوڈان، سیلاب سے بھاری نقصان

    سوڈان میں موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کی کیفیت پیدا ہو گئی جس سے 2 روز میں 46 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    قائمقام وزیرِ صحت سلیمان عبدل جبار کے مطابق سیلاب سے 18 صوبوں میں سے 16 متاثر ہیں. اب تک 9 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے، 595 گھر مکمل طور پر مسمار ہو گئے ہیں جبکہ 3 ہزار کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے. مکانات کے منہدم ہونے اور سیلاب کی زد میں آنے سے 46 افراد لقمہ جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ ہر سال سوڈان میں ماہ اگست میں موسلا دھار بارشیں پڑتی ہیں اور گزشتہ برس اسی دوران سیلاب سے 43 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

  • جنوبی  کوریا سے اب نہیں ہوں گے مذاکرات، شمالی کوریا کا دو ٹوک جواب

    جنوبی کوریا سے اب نہیں ہوں گے مذاکرات، شمالی کوریا کا دو ٹوک جواب

    شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے امن مذاکرات مزید جاری رکھنے سے انکار کر دیا۔

    شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے صدر مون جئی ان کو دنیا کا بدترین آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات کی وجہ سے ہم جنوبی کوریا کے ساتھ مزید مذاکرات جاری نہیں رکھ سکتے۔

    جنوبی کورین صدر نے جاپان سے آزادی حاصل کرنے سے متعلق تقریب میں کہا تھا کہ 2045 تک جزیرہ نما کوریا ایک ہو جائے گا۔

    یاد رہے کہ جنگ عظیم دوئم کے خاتمے پر کوریا دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔

    صدر مون جئی ان کا مزید کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مقصد حاصل کرنا سب سے مشکل مرحلہ تھا کیونکہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار تھے