Baaghi TV

Author: +9251

  • سلامتی کونسل بھارت پر دباؤ ڈالنے میں‌ ناکام رہی تو کیا ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد سے گریزاں ہے، سلامتی کونسل بھارت پردباؤڈالنے میں ناکام رہی تو اسکی ساکھ پرسوالیہ نشان ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی بدترین مثالیں دنیا میں عام ہوچکی ہیں، 1974میں اقوام متحدہ سمیت پوری دنیابھارت کوایٹمی تجربات کرنےسےنہ روک سکی، اگر مقبوضہ وادی میں نسل کشی کاعمل جاری رہاتوبوسنیا جیسےحالات کاسامناہوگا،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ 70سالہ بربریت کے باوجود بھارت کشمیریوں کا جذبہ حریت نہیں دبا سکا،

  • وہاڑی : 60 کلو گرام سے زائد چرس برآمد

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ ٹھینگی کا منشیات ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن

    تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش علی اصغر عرف ببی کو گرفتار کر لیا گیا پولیس تھانہ ٹھینگی نے کامیاب کاروائی کے دوران ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا.

    کاروائی کے دوران60کلو 560گرام چرس برآمد کی گئی.ملزمان کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر منشیات کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے.

  • بھارت کیخلاف سیریز، جنوبی افریقہ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    بھارت کیخلاف سیریز، جنوبی افریقہ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    کیپ ٹاؤن (اے پی پی) جنوبی افریقہ نے دورہ بھارت کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے بھارت کیخلاف سیریز کا اعلان کردیا. اینرچ نورٹج، روڈی سیکنڈ اور سینوران موتھوسیمی کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ڈی کوک کو ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سابق کپتان ڈوپلیسی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے البتہ وہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ ایڈن مرکرم، تھیونس ٹی بروئن، لونگی نگیڈی اور ڈیل سٹین کو بھی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ اعلان کردہ ٹیسٹ سکواڈ کپتان فاف ڈوپلیسی، نائب کپتان ٹیمبا باووما، تھیونس ڈی بروئن، ڈی کوک، ڈین ایلگر، زبیر حمزہ، کیشو مہاراج، ایڈن مرکرم، سینوران موتھوسیمی، لونگی نگیڈی، اینرچ نورٹج، ورنن فلینڈر، ڈین پائیڈت، کگیسوربادا اور روڈی سیکنڈ پر مشتمل ہے۔

    دوسری جانب ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان ڈی کوک، نائب کپتان ریسی وانڈر ڈوسن، ٹیمبا باووما، جونیئر ڈیلا، بوجرن فورٹوئن، بیورن ہینڈرکس، ریزا ہینڈرکس، ڈیوڈ ملر، اینرچ نورٹج، اینڈائل فیلک وایو، ڈیوائن پریٹوریس، کگیسوربادا، تبریز شمسی اور جان جان سمٹس شامل ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ مسجد میں ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت

    وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ مسجد میں ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کچلاک میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی،

    وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے، واضح‌ رہے کہ کوئٹہ میں کچلاک کے علاقے کلی قاسم میں‌ بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخًی ہوئے ہیں، دھماکہ آئی ای ڈی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا تھا. دھماکہ نماز جمعہ کے وقت کیا گیا، امام خطبہ دے رہے تھے جب دھماکہ ہوا لوگ خطبہ سن رہے تھے، مسجد میں دھماکے سے مسجد کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا ہے.

  • سابق بھارتی کرکٹر نے کی خودکشی

    سابق بھارتی کرکٹر نے کی خودکشی

    سابق بھارتی کرکٹر وی بی چندرشیکھر مائیلاپور میں خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چندر شیکھر کی نعش اپنے کمرہ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ تحقیقاتی ٹیم آفیسر انسپکٹر سنتی مروگن کے مطابق 57سالہ کرکٹر نے خود کشی کی کوئی وجہ تحریر نہیں کی۔

    دوسری جانب متوفی کی اہلیہ سومیا نے پولیس کو بتایا کہ جب اس نے کمرہ کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہیں آیا۔پھر انہوں نے کمرہ کی کھڑکی سے اندر دیکھا تو چندر شیکھر کی نعش لٹکی ہوئی تھی۔

    پولیس انسپکٹر مروگن کے مطابق چندر شیکھر نے اپنے افراد خاندان کے ساتھ شام تقریبا 6بجے چائے پی۔

    پولیس عہدیدا ر نے مزید بتایا کہ چندر شیکھر کرکٹ میں ہارنے کے سبب کافی تناو کا شکار تھا۔ چندرشیکھر ٹامل ناڈو پریمیئر لیگ ٹیم کا صدر جبکہ اس کا اپنا کرکٹ کوچنگ سنٹر بھی تھا۔

    لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ہے۔ انڈین کرکٹ بورڈ نے بھی ان کے موت کی تصدیق کردی ہے۔

  • بھارت سے تجارت بند تو ویکسین کہاں‌ سے آئے گی؟ سوال پر سیکرٹری تجارت نے کیا کہا؟ اہم خبر

    بھارت سے تجارت بند تو ویکسین کہاں‌ سے آئے گی؟ سوال پر سیکرٹری تجارت نے کیا کہا؟ اہم خبر

    سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےتجارت کااجلاس ہوا ہے. اس موقع پر سیکرٹری تجارت کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ سال 1.8ارب ڈالرکی بھارتی اشیاءدرآمدہوئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری تجارت نے بتایا کہ پلواماحملےکے بعدبھارت کےساتھ تجارت کم ہوگئی تھی، پاکستان سےکاٹن،نمک،میڈیکل آلات بھارت کوبرآمدکیےجاتےہیں، بھارت سے80سے90 ملین روپےکی ویکسین درآمدہوتی ہیں، اس دوران طاہرہ اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ بھارت سےتجارت بندہوگئی،اب ویکسین کہاں سےآئے گی؟ جس پر سیکرٹری تجارت نے کہاکہ ہماراانحصاربھارت پرنہیں تھا،چین سےبھی یہ ویکسین منگوائی جاتی ہے،

    سیکرٹری تجارت نے کہاکہ بھارت سےکپڑا،پان کےپتےاورادویات اسمگل ہوکرآتی ہیں، بھارت سےاسمگلنگ رکوانےکیلیےچیئرمین ایف بی آرکوخط لکھ رہا ہوں، دوطرفہ تجارت مکمل بندکردی تو اسمگلنگ بندکرنےکےاقدامات بھی کیےجائیں،

  • عدنان سمیع بھارت نوازی میں حد سے نکل گئے، کشمیر سے متعلق کس طرح کی ہرزہ سرائی؟ اہم خبر

    عدنان سمیع بھارت نوازی میں حد سے نکل گئے، کشمیر سے متعلق کس طرح کی ہرزہ سرائی؟ اہم خبر

    پاکستان چھوڑ کر بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع نے ایک بار پھر بھارت سے وفاداری نبھاتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر انڈیا کا اٹوٹ انگ ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدنان سمیع نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایک پاکستانی صارف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے، اس میں اپنی ناک گھسانا بند کرو، پاکستانی صارف نے عدنان سمیع سے کہا کہ اگر ہمت ہے تو کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق ایک میسج کرو پھر دیکھو انڈیا تمہارا کیا حال کرتا ہے؟ جس پر گلوکار عدنان سمیع نے بھارت کی وفاداری نبھانا شروع کر دی،


    عدنان سمیع نے لکھا کہ میرا باپ بھی 1942 میں‌ بھارت میں پیدا ہوا اور 2009 مرا بھی انڈیا میں‌ ہی تھا، عدنان کی ان ٹویٹس پر بھارتی شہریوں کی طرف سے اس کی تعریف کی گئی جبکہ پاکستانی صارفین نے اس پر شدید تنقید کی ہے،

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اہم اجلاس

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اہم اجلاس

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کا جانا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے .ہم اہم ملکوں سے رابطہ بھی کر رہے ہیں تاکہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کو آگاہ کیا جائے.

    واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں ہے اور اس کے لیے پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہ مسئلہ اٹھایا ہے اور پرامن حل کیلئے جدوجہد بھی کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت کر رہا ہے تاہم بین الاقوامی برادری کے ایک بڑا حصہ کشمیریوں کی نسل کشی کی نریندر مودی کی سوچ کی حقیقت سے آگاہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پوری مقبوضہ وادی جموں و کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں پر اطلاعات تک رسائی ناممکن بنا دی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم امہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب دیکھ رہی ہے تاکہ وہ آگے بڑھے اور معصوم کشمیریوں کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج پوری طرح مسئلہ کشمیر پر متحد ہیں۔

    ، بھارت نے کشمیرپر اپنے غاصبانہ قبضے کو روا رکھتےہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت والے آرٹیکل 370 کو تبدیل کر کے کشمیر کو اپنا حصہ بنا لیا جس کے بعد خطے میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی. اس سلسلے میں لائن آف کنٹرول پر گولہ باری بھی جاری ہے . دنیا میں اس وقت یہ دیکھا جا رہا ہےکہ خطے میں اب صورت حال کدھر جارہی ہے .ایسی صوت حال میں بھارتی وزیر کا یہ بیان دینا کہ ہم ایٹم ہتھیاروں کے استعمال سے پیچھے نہیں ہٹیں گے. کشمیدگی اور ہوا دینے والی بات ہے

  • مقبوضہ کشمیر، مسلسل کرفیو کا بارھواں روز

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل کرفیو کا بارھواں روز

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو بارھویں روز میں داخل ہو گیا ہے. مسلسل کرفیو سے اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے. جبکہ کشمیری عوام کے معمولات زندگی متاثر ہیں.

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے مسلسل بارہ روز سے کرفیو نافذ ہے. مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں فوج تعینات ہے. موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے. جس کی وجہ سے وادی کا رابطہ پوری دنیا سے کٹا ہوا ہے. اخبارات کے آن لائن ایڈیشن بھی اپلوڈ نہیں ہو رہے.

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کے ساتھ ساتھ بھارت نواز سیاست دانوں کو بھی گرفتار یا نظر بند کیا ہوا ہے. گرفتار شدگان اور نظر بند افراد کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے.

    دریں اثناء کرفیو سے اشیائے ضروریہ کی بھی قلت ہو چکی ہے. بچوں کی غذا کی کمی ہے. جان بچانے والی ادویات بھی کمیاب ہیں. اس وقت مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے.

  • شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات

    شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات

    سرگودھا۔ 16 اگست (اے پی پی) سرگودھا شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث شہریوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، شہر کی مختلف یونین کونسلز میں آوارہ کتوں کی بہتا ت ہے۔ آوارہ کتوں کے غول کے غول کھلے عام پھر رہے ہیں اور موقع ملنے پر یہ انسانوں کے علاوہ جانوروں پر بھی حملہ کرنے سے دریغ نہیں کرتے جس کی وجہ سے گلی محلوں میں کھیلنے والے بچوں کیلئے بھی مشکلات پیدا ہوتی جارہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ شہریوں کی آوارہ کتوں سے جان چھوٹ سکے۔