Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکہ، فائرنگ کے واقعات رک نہ سکے

    امریکہ، فائرنگ کے واقعات رک نہ سکے

    امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو امریکی ہلاک ہوگئے.
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تازہ واقعہ مونٹگومری میں الباما اسٹیٹ یونیورسٹی کے قریب پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو افراد نے اس نے دم توڑ دیا۔ اس واقعہ میں تین دیگر شدید زخمی نوجوانوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ پولس اس فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

  • بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں عالمی اداروں کو کھلا چیلنج ہے،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

    بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں عالمی اداروں کو کھلا چیلنج ہے،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن وسابق رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 91 ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھا ر ت کی بلا جواز سرحد ی خلا ف ور ز یا ں عالمی ا دا رو ں کو کھلا چیلنج ہے‘ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحا ل سے تو جہ ہٹا نے کیلئے ایک مرتبہ پھر سیز فا ئر معا ہد ے کی خلا ف ورز ی کر تے ہو ئے لا ئن آف کنٹرو ل پر بلا اشتعا ل فا ئر نگ کر کے اپنے مذ مو م بے نقا ب کر دیئے بھا ر ت کی فا ئر نگ سے شہر ی اور پاکستانی فوجیوں کی شہا د ت سے ہندوستا ن کے عزائم بھی بے نقا ب ہو گئے بھا ر ت کا غیر انسانی سلوک خطے میں امن کیلئے بہت بڑا خطر ہ بن چکا ہے افوا ج پاکستا ن اور عوا م بھارت کو منہ توڑ جوا ب دینے کیلئے تیا ر ہیں حکو مت معذر ت خوا ہا نہ رو یہ اپنا نے کی بجا ئے ہندوستان کو منہ توڑ جوا ب د ے‘ کشمیر کی تقد یر بد لنے کا وقت آ گیا حکو مت ا پوزیشن کو کچلنے کی بجا ئے ہندوستا ن کو منہ توڑ جوا ب د ینے کیلئے پلاننگ کر ے 22کروڑ عوا م اور افوا ج پاکستا ن اینٹ کا جوا ب پتھر سے د ینے کی مکمل صلاحیت ر کھتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو خورا ک ا دو یا ت اور د یگر سہو لیا ت کی قلت کا با عث بن ر ہا ہے کشمیر یو ں کے ساتھ بھارت کے نا رواں سلو ک اور حا لیہ غیر قا نو نی اقدامات کے خلا ف مسلم لیگ ن اپنے کشمیر ی بھا ئیوں کے ساتھ ہے اقوا م متحد ہ اور سلامتی کشمیر یو ں پر مظالم کا فور ی نو ٹس لے‘کشمیر ی عوا م کی جدوجہد آزا د ی کی حما ئت میں افوا ج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے و ہ د ن دور نہیں جب کشمیر پاکستا ن کا حصہ بنے گا ہندوستا ن مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا ختم کر نے کا فیصلہ فی الفور وا پس اور نہتے کشمیر یو ں پر ڈھا ئے جانے وا لے مظالم کو فور ی طور پر بند کر ے۔

  • مقبوضہ کشمیر، آزادی صحافت بھی خطرے میں

    مقبوضہ کشمیر، آزادی صحافت بھی خطرے میں

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک انگلش اخبار سے منسلک صحافی کو حراست میں لے لیا. 26 سالہ عرفان امین ملک کو ترال میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا. عرفان سرینگر سے شائع ہونے والے انگلش روزنامہ میں کام کرتے تھے. اسے ترال پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے.

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عرفان کو رات ساڑھے گیارہ بجے حراست میں لیا گیا. عرفان کے والد محمد امین ملک نے بتایا کہ بھارتی فوج رات کو ان کے گھر پہنچی اور عرفان کو ترال پولیس سٹیشن لے گئے. امین ملک نے الزام لگایا کہ انہیں بیٹے سے ملنے نہیں دیا جا رہا.

    عرفان کی والدہ حسینہ کے مطابق فوجی وردی میں ملبوس افراد نے دیوار پھلانگی اور گھر میں گھس آئے. انہوں (افراد) نے کہا کہ وہ عرفان کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں.

  • لبنان کو حزب اللہ اور ایران سے خطرہ ہے ، امریکا

    لبنان کو حزب اللہ اور ایران سے خطرہ ہے ، امریکا

    امریکہ نے کہا ہے کہ "لبنان ایک ایسی ریاست ہے جس کو ایران اور حزب اللہ کی جانب سے خطرے کا سامنا ہے”۔

    پومپیو نے یہ بات جمعرات کے روز لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔

    امریکی وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ "لبنان ایک ایسی ریاست ہے جس کو ایران اور حزب اللہ کی جانب سے خطرے کا سامنا ہے”۔

    انہوں نے مزید کہا کہ "ہم لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری اختلاف کے معاملے میں ثالثی کے لیے تیار ہیں”۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ اُن کا ملک لبنانی ریاست کے اداروں کی سپورٹ کے سلسلے میں اپنی ذمے داریوں کا پابند رہے گا۔

    اس موقع پر سعد حریری نے کہا کہ "ہم لبنان کی مسلح افواج کے لیے امریکی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں اپنی ذمے داریوں کے پابند ہیں”۔

    حریری نے باور کرایا کہ لبنان اپنی زمینی اور سمندری سرحدوں کے معاملے میں مذاکرات کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے چند ماہ میں کسی حتمی فیصلے تک پہنچ جانے کا امکان ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ستمبر میں ایسا ہو سکے۔

  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی.

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی.

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 88 ہزار 300 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 815 روپے اضافے کے بعد 75 ہزار 703 روپے ہو گئی ہے۔

    صرافہ مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس قیمت 1514 ڈالر ہو گئی ہے جس کے اثرات پاکستان کی مارکیٹ میں بھی پڑے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی نہ آنے کے باعث بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے سونےکی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 87 ہزار 350 روپے ہو گئی تھی۔

  • لیبیا: طرابلس کے بین الاقوامی ہوائے اڈے پر راکٹ حملے

    لیبیا: طرابلس کے بین الاقوامی ہوائے اڈے پر راکٹ حملے

    لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں معیتیقہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کئی طیاروں کے اُترنے کے دوران متعدد راکٹ آ کر گرے۔ اسی طرح طرابلس کے جنوب میں وادی الربیع کے علاقے میں پھر سے جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

    جنرل خلیفہ حفتر کی قیادت میں لیبیا کی فوج نے طرابلس پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے 4 اپریل سے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ طرابلس اس وقت وفاق کی حکومت کا صدر مقام ہے۔

    جمعرات کے روز لیبیا کی قومی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے طرابلس سے 120 کلو میٹر مغرب میں واقع زوارہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ فوج کے سرکاری ترجمان احمد المسماری کے مطابق یہ ہوائی اڈہ ترکی کے ڈرون طیاروں کے اڑنے کے واسطے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    لیبیا کی فوج نے طرابلس کے فضائی اڈے میں ترکی کے ڈرون طیاروں کے لیے قائم مرکزی آپریشنز اینڈ کنٹرول روم کو تباہ کر دیا۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ وفاق کی حکومت کی فورسز نے لیبیا کے وسط میں الجفرہ کے علاقے میں حفتر کی فوج کے ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا تھا۔

    بدھ اور جعمرات کی درمیانی شب طرابلس میں معیتیقہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اندر راکٹ گرنے کے نتیجے میں ایک سیکورٹی گارڈ ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہو گئے۔

  • آصف علی زرداری کا 19 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ منظور

    آصف علی زرداری کا 19 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ منظور

    احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کا 19 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

    آصف علی زرداری کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

    دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مقدمے میں ایک نئی پیش رفت ہوئی ہے۔ ایک ملزم نے بیان دیا ہے، اس کا آصف زرداری سے سامنا کرانا ہے لہٰذا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
    آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ سابق صدر نے پہلے ہی کہا تھا کہ ایک ہی بار 90 روز کا ریمانڈ دے دیں، یہ 4 روز کا ریمانڈ لے کر پھراگلی بار آکر نیا ریمانڈ مانگ لیتے ہیں، بار بار پیشی سے نقصان سرکاری خزانے کو ہی ہو رہا ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ انہیں عید کی نماز بھی نہیں پڑھنے دی گئی، یہ کون سی اسلامی ریاست ہے ؟ عدالتی اجازت کے باوجود بیٹی کو مجھ سے ملنے نہیں دیا جاتا، عید پر بھی اہلخانہ سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق صدر کو پیر تک 4 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ آصف زرداری کے وکلا نے جیل میں اے کلاس اور دیگر سہولیات کیلئے درخوست دائر کر دی۔

  • کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ،ہمارے وزیر خارجہ کو کیا کرنا چاہیے تھا،  خاص رپورٹ

    کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ،ہمارے وزیر خارجہ کو کیا کرنا چاہیے تھا، خاص رپورٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ : معروف صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے کشمیر کے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنا موقف پیش کرتےہوئے کہا کہ آج سلامتی کونسل کا اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں کشمیر کے مسئلے پر ارکان سلامتی کونسل کی میٹنگ ہوگی. کشمیر پر یہ اجلاس 50 سال بعد ہو رہا ہے اور یہ اجلاس پاکستان کی اپیل پر ہو رہا ہے. اس اہم اجلاس میں ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شرکت نہیں کر رہے ہیں . جب کہ اتنے اہم اجلاس سے لوگ توقع کر رہے تھے کہ بطور وزیر خارجہ ان کو بھی اس وقت اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے بلکہ حالات کا تقاضا یہ ہے کہ وہ عید بھی نیورک میں گزارتے اور کشمیر کے حوالے سے لابنگ کرتے اور کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت حاصل کرنے کے لے زیادہ سے زیادہ ممالک کو اپنے ساتھ ملاتے . مگر افسوس اور حیرت اس بات پر ہے کہ اس اہم موقع پر بھی وہ اقوام متحدہ میں نہیں ہیں‌ ان کی اس عدم شرکت کا کیا مطلب ہو سکتا ہے .؟ وزیر خارجہ کی غیر حاضری سے کئی سوالات اور اشکال جنم لے رہے ہیں.

    ہمارے وزیر خارجہ کی عدم شرکت کا یہ مطلب بنتا ہے کہ انہوں نے اس مسئلے کو اتنی اہمیت ہی نہیں دی کہ وہ بذات خود اجلاس میں شریک ہوتے اور پاکستان کی سائیڈ ایک قد آور شخصیت کی شمولیت سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی .یا وہ اس لیے نہیں شریک ہوئے کہ ان کو اس مسئلے پر جو کچھ ہونے جا رہا ہے اس کا پہلے سے علم ہے اور پاکستانی قوم کو علم نہیں جس پر وہ امیدیں لگائے بیٹھی ہے .. یا وہ اس وجہ سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے کہ بھارت کو سپورٹ کرنے والی بین الاقوامی کمیونٹی کی آنکھوں میں جو شر اور برائی ہے اس کا سامنا نہیں کر نا چاہتے اور اس طرح ناکامی کی صورت ان کو خفت کا سامنا نہ کرنا پڑے. اس اجلاس کا نتیجہ جو بھی ہو شاہ محمود قریشی کو بطور وزیر خارجہ لازمی شرکت کرنا چاہیے تھی. کشمیر کے مسئلے کی سنگینی اور صورت حال کے تناظر میں ان کا اس اجلاس سے غیر حاضر ہونا کیا ان کے عہدے کے لیے مناسب ہے .

  • مقبوضہ کشمیر،حریت فورم نے کشمیری عوام سے کیا اپیل کر دی

    مقبوضہ کشمیر،حریت فورم نے کشمیری عوام سے کیا اپیل کر دی

    مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم نے سول سوسائٹی ، وکلاءتنظیموں، صحافیوں ، تاجروں ، ٹرانسپورٹرز اور ملازمین کے تعاون سے کشمیری قوم ، وادی کشمیر ، جموں اور کارگل کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر نکلیں اور اپنے جائز حق خود ارادیت کے لئے آواز اٹھائیں۔
    بھارتی بھی کشمیر کے معاملے پر مودی کیخلاف ہونے لگے
    سری نگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں ، انہوں نے لوگوں سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور اس کو دو حصوں میں تبدیل کرنے کے بھارتی مذموم ڈیزائن کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی۔
    حریت فورم نے کہا کہ کشمیری قوم ہندوتوا پر مبنی سازشوں کو کبھی قبول نہیں کرے گی اور ہندو بنیاد پرستوں کو کشمیری اپنے مادر وطن میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

    دریں اثنا حریت فورم نے عوام سے کرفیو اور نام نہاد پابندیوں کی خلاف ورزی کی بھی اپیل کی۔ جموں وکشمیر کشمیریوں کی سرزمین ہے جو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔

  • پومپیو  نے کیا گوائٹے مالا کے نو منتخب صدر کو فون

    پومپیو نے کیا گوائٹے مالا کے نو منتخب صدر کو فون

    امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وسطی امریکی ملک گوائٹے مالا کے نو منتخب صدر ایلیکزینڈرو گیا کو فون کرکے انہیں 11 اگست کے انتخابات میں فتح حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔
    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی 73 ویں یوم آزادی پر پاکستان کو مبارکباد ، نیک خواہشات کااظہار
    امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس کے مطابق ”وزیر خارجہ نے گوائٹے مالا کے ساتھ قریبی اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے سلسلے میں گفتگو کی“َ۔

    دریں اثناءپومپیو نے گوائٹے مالا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔