Baaghi TV

Author: +9251

  • صادق سنجرانی کے بعد اعجاز سنجرانی ، خبر نے تہلکہ مچادیا ، کیا ہے یہ خبر جانیئے

    صادق سنجرانی کے بعد اعجاز سنجرانی ، خبر نے تہلکہ مچادیا ، کیا ہے یہ خبر جانیئے

    کوئٹہ:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پراعتماد شخصیت اور بلوچستان میں ہر دلعزیز ، خیرخواہ اور صوبے میں ترقی کے خواہاں ہونے کی وجہ سے بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے. شاید اسی وجہ سے صوبے میں بہتر گورننس کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی اعجاز سنجرانی کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا معاونِ خصوصی تعینات کردیا۔

    ذرائع کے مطابق اعجاز سنجرانی کی تعیناتی کا اعلان ایک سرکاری اعلامیے کے ذریعے کیا گیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔یہ بات مدِ نظر رہے کہ معاون خصوصی کی تعیناتی کا نوٹفکیشن بدھ کے روز جاری کیا گیا جو عام تعطیل کا دن تھا۔نوٹفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان کے قواعد و ضوابط کے اصول 6 کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان آئندہ احکامات تک بخوشی اعجاز سنجرانی کو معاون خصوصی تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہیں جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لائی گئی تحریک عدم اعتماد ناکامی سے دوچار ہونے کے بعد صادق سنجرانی اپنا منصب بچانے میں کامیاب رہے تھے۔اعجاز سنجرانی کے متعلق بھی یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ بلوچستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہر دور میں بڑے سرگرم دکھائی دیتے ہیں اوراسی وجہ سے ہر جماعت ، گروہ اور سیاسی پارٹی حکومت میں رہتے ہوئے بھی اور حکومت سے باہر بھی اعجاز سنجرانی سے مستفید ہوتے رہتے ہیں

  • مسئلہ کشمیر پر بھارت کو سب سے بڑے دوست نے کیا مایوس، ایسی خبر کہ پورے انڈیا میں کھلبلی مچ گئی

    مسئلہ کشمیر پر بھارت کو سب سے بڑے دوست نے کیا مایوس، ایسی خبر کہ پورے انڈیا میں کھلبلی مچ گئی

    روس کی طرف سے ہمیشہ بھارت کی حمایت کی جاتی رہی ہے تاہم جب سے انڈیا نے امریکہ کی کاسہ لیسی شروع کی ہے حالات تبدیل ہو چکے ہیں اور اب روس کی جانب سے بھی بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے معاملہ پر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ہے،

    ٹیلیفونک گفتگو کے دوران روسی وزیر خارجہ نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو پرامن طریقہ سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے جبکہ اسی طرح اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ہمارا ملک کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کی مخالفت نہیں کرے گا، روس کے اس اعلان کو پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے جبکہ انڈیا میں روس کے اس اقدام پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے،

    واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل جمعہ 16 اگست کو ہو رہا ہے جس میں تقریباً 50 برس بعد مقبوضہ کشمیر کا معاملہ زیر بحث آئے گا، سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کو بھارت کی سفارتی شکست سے تعبیر کیا جارہا ہے،

  • بھارت کوشکست: 50 سال بعد مسئلہ کشمیر زندہ و تابندہ ، کہاں شکست ہوئی جانیئے اس رپورٹ میں

    بھارت کوشکست: 50 سال بعد مسئلہ کشمیر زندہ و تابندہ ، کہاں شکست ہوئی جانیئے اس رپورٹ میں

    واشنگٹن :بھارت کو مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے عالمی فورم پر آنا ہی پڑےگا. عالمی سطح پر بھارت کو بڑی سفارتی کا شکست کرنا پڑا ہے اور کشمیر پر بھارتی قبضے کا معاملہ 50 سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک پہنچ گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے اور مقبوضہ وادی میں کرفیو کے بعد پیدا ہونے کشیدہ صورت حال پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا۔اب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر اجلاس جمعے کو طلب کر لیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر جوانا رونیکا نے کہا کہ قوی امکان ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں بند دروازے کے پیچھے 16 اگست کو زیر بحث آئے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ہمیشہ بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی مگر ناکام رہا۔

  • بھارت آر ایس ایس اہلکاروں کو کشمیر بھیجج کر کیا سازش کر رہا ہے؟ عمران خان نے دنیا کو خبردار کر دیا

    بھارت آر ایس ایس اہلکاروں کو کشمیر بھیجج کر کیا سازش کر رہا ہے؟ عمران خان نے دنیا کو خبردار کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے یوم سیاہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیو کو 12 دن گزر چکے ہیں، وادی کشمیر میں مزید فوجی بھیجے گئے جہاں پہلے سے ہی بھاری تعداد میں انڈین آرمی تعینات ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے بین الاقوامی دنیا کے نام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا دنیا سربیاکی طرح وادی میں ایک اور قتل عام خاموشی سے دیکھے گی ، میں عالمی برادری کو خبردار کرنا چاہتاہوں کہ اگر ایسا ہوا تو مسلم دنیا میں اس کا شدید رد عمل آئے گا ۔


    وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ آر ایس ایس کے غنڈوں کو بھاری تعداد میں مقبوضہ کشمیر بھیجا گیا ہے، کشمیر میں مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پہلے بھی گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کر چکا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں‌ کی حمایت جاری رکھیں‌ گے،

  • سلامتی کونسل کا اجلاس طلب ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، شاہ محمود قریشی

    سلامتی کونسل کا اجلاس طلب ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، شاہ محمود قریشی

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سلامتی کونسل اجلاس کی بہت مخالفت کررہاہے، بھارت اضطراب کی کیفیت میں ہے، روسی ہم منصب کو تفصیل سےپاکستان کا نکتہ نظر پیش کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ہمیں روس سےتوقع کرتےہیں کہ وہ ہمارے نکتہ نظر کی حمایت کرے گا، مذاکرات کےراستے میں سب سے بڑی رکاوٹ مودی ہے، آج لندن میں تاریخی اجتماع ہوگا، کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، اگر کوئی ہم پر جنگ مسلط کرتاہے تو ہمیں دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی، کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کوئی جنگ مسلط کرے گا تو دفاع کا حق رکھتے ہیں، پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے، امن ہی ہمارا راستہ ہے، روسی ہم منصب سے مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بات چیت ہوئی، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو عید کی نماز ادا کرنے نہیں دی گئی،

    انہوں نے کہاکہ اسکاٹ لینڈیارڈکومعلوم ہےکہ کشمیری اورپاکستانی بڑی تعدادمیں یوم سیاہ پرنکل رہےہیں، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،

  • ’’آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے‘‘ وزیراعلیٰ اور گورنر نے بھی اعلان کردیا

    ’’آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے‘‘ وزیراعلیٰ اور گورنر نے بھی اعلان کردیا

    لاہور : کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہر پاکستانی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہا ہے. ایسے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک مکار ملک ہے اسے کشمیریوں پر مظالم کے حساب دینے ہوں گے ، اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہ پوری قوم متحد ہے، آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ لاہور میں آج شام یوم سیاہ پر ریلی بھی منعقد کی جائے گی۔دوسری جانب گورنر پنجاب کہتے ہیں پاکستان نے مودی کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے، پاکستان کیساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرا رہے ہیں۔یاد رہے کہ عمران خان نے بھارتی مظالم کے خلاف بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا جس پر پاکستان سمیت پوری دنیا سے بہت ہی مثبت جواب مل رہاہے اور دنیا بھر سے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی خبریں آرہی ہیں

  • سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی، سلامتی کونسل نے کیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب

    سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی، سلامتی کونسل نے کیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب

    بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 ختم کئے جانے کے بعد پاکستان کی طرف سے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس کے نتیجہ میں سفارتی سطح پر اسے بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 50 سال میں پہلی بار جموں کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آیا ہے، کل صبح‌ یہ اجلاس دس بجے شروع ہو گا، جموں‌ کشمیر کی تازہ صورتحال سے متعلق یہ اجلاس پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سلامتی کونسل کو لکھے گئے تحریری خط کے بعد طلب کیا گیا ہے،

    پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، کشمیر پر 50 سال میں سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس ہوگا، بین الاقوامی سطح پر کل ہونے والے اس اجلاس کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز او آئی سی نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا،

  • مصری حاجن کی بینائی بھی لوٹ آئی ، یہ کیسے ہوا ، ضرور جانیئے

    مصری حاجن کی بینائی بھی لوٹ آئی ، یہ کیسے ہوا ، ضرور جانیئے

    ریاض : مصری خاتون بینائی لوٹ آئی ، ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال فرئضہ حج کی ادائی کے لیے آنے والی ایک مصری دوشیزہ کو دہری خوشی ملی ہے۔ حج بیت اللہ کی سعادت کے حصول کے ساتھ ساتھ اس کی بینائی بھی لوٹ آئی۔ اس سے قبل ایک ایرانی حاجی کو بھی بصارت واپس ملنے کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق 16 سالہ مصری دوشیزہ کے سر میں پھوڑا نکل آیا تھا جس کی وجہ سے اس کی بینائی بھی چلی گئی تھی۔ سعودی عرب میں حج کے لیے آمد کے بعد اسے مکہ مکرمہ میں شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی میں علاج کے لیے داخل کیا گیا جہاں اس کی کھوپڑی کے آپریشن کے ذریعے رسولی کو نکال دیا گیا۔ اس طرح اس کی بینائی بھی لوٹ آئی۔

    اطلاعات کے مطابق شاہ عبدللہ میڈیکل کمپلیکس کی طبی ٹیم نے دماغ اور اعصابی امراض کے ماہر ڈاکٹر محمد غازی عبدہ کی قیادت میں سعودی دو شیزہ کے سر میں موجود رسولی کی سرجری کی۔ آپریشن سات گھنٹے جاری رہا جس کے بعد سعودی حاجن کی دونوں آنکھوں کی بینائی لوٹ آئی۔

    دوسری طرف فوری علاج کی سہولت فراہم کرنے پر مصری حاجن نے مملکت اور قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ رواں سال حج سیزن میں فرئضہ حج کی ادائی کے لیے آئے سیکڑوں عازمین حج کی مختلف بیماریوں کا سعودی عرب کے اسپتالوں میں مفت علاج کیا گیا۔

  • پی آئی اے کی پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں ، کیوں اور کب ؟ جانیئے اس رپورٹ میں

    پی آئی اے کی پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں ، کیوں اور کب ؟ جانیئے اس رپورٹ میں

    کراچی: بھارت سے کشیدگی کی وجہ سے ایک طرف پاکستان بڑاتیار نظر آتا ہے تو دوسری طرف پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) میں پائلٹوں کی تنظیم اور انتظامیہ کے درمیان اختلافات کے باعث آئندہ ماہ اندرونِ و بیرونِ ملک پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق پائلٹوں کے اختلافات سےپہلے ہی ایک غلط تاثر پایاجاتا ہے . اور اگر پی آئی اے کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق اگر معاملے کو وقت پر سلجھایا نہیں گیا تو اس چپقلش کا نشانہ بالآخر مسافر ہی بنیں گے کیوں کہ پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کی وجہ سے پالپا کی شکایات کی فہرست خاصی طویل ہے۔جس میں نئے بزنس پلان کے تحت پائلٹس اور عملے کے دیگر اراکین کا کراچی سے اسلام آباد اور پنجاب کے دیگر شہروں میں تبادلہ شامل ہے۔

  • لیڈی ڈاکٹر عید مناتی رہی! سرکاری ہسپتال میں ڈیلیوری کے لئے آنے والی خاتون اور بچہ ہلاک

    مظفرگڑھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کی مبینہ غفلت سے زچہ و بچہ انتقال کرگئے،لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ رات جب خاتون کو ہسپتال لایا گیا تو لیڈی ڈاکٹر غیرحاضر تھی جبکہ نرسز اور عملہ موبائل فون کے استعمال میں مصروف تھا.مظفرگڑھ کے علاقے ٹبی چوک کی رہائشی سمیرا بی بی کو ڈیلیوری کے لیے گزشتہ رات ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ کے زچہ و بچہ وارڈ میں منتقل کیاگیا تھا۔اہلخانہ کیمطابق گزشتہ رات سے وارڈ میں لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں تھی اور نرسز سمیت دیگر عملہ موبائل فون کے استعمال میں مصروف تھا.لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کی غفلت کے باعث پہلے خاتون کے پیٹ میں موجود بچہ مرا اور بعدازاں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر علی الصبح خاتون سمیرا بی بی بھی دم توڑ گئی.ہسپتال انتظامیہ کے خلاف خاتون کے لواحقین نے زچہ و بچہ وارڈ کے باہر احتجاج کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی.بعدازاں پولیس تھانہ سول لائن بھی موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق قانونی کاروائی کے لیے لواحقین کی جانب سے درخواست موصول ہوگئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.