Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت کا یوم آزادی : دنیا آج یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے، بھارتی مظالم اور بھارتی مکاری ننگی ہوگئی

    بھارت کا یوم آزادی : دنیا آج یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے، بھارتی مظالم اور بھارتی مکاری ننگی ہوگئی

    اسلام آباد : بھارت آج اپنا یوم آزادی منا رہا ہے تو دنیا اسے یوم سیاہ مانتی ہے اور آج دنیا بھر میں پاکستانی ، کشمیری اور دیگر انسانی حقوق کے علمبردار اسے یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں. مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج 15 اگست 2019 کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔

    کشمیریوں کے حقوق ضبط کرتے ہوئے بھارتی حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا اعلان کیا تھا اور مقبوضہ وادی میں ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور ٹیلی ویژن نیٹ ورکس کو معطل کرکے کرفیو نافذ کردیا تھا۔بھارت نے خصوصی حیثیت تبدیل کرکے مقبوضہ وادی میں مزید ہزاروں فوجی تعینات کیے تھے اور وادی کو جیل میں تبدیل کردیا تھا جبکہ 12 روز سے جاری کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام بد ترین مشکلات کا شکار ہیں۔بھارتی فوج کے محاصرے میں پھنسے لوگ خوراک اور ادویات کی قلت کاشکار ہیں اور کشمیری بچوں کو بھی دودھ کی فراہمی تک بند ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف حکومت پاکستان نے مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے جبکہ 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ملک کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج دنیا بھر میں مقیم پاکستانی یوم سیاہ منائیں گے۔اس حوالے سے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ممالک میں بھارتی سفارتخانوں کے سامنے احتجاج کیا جائے گا جبکہ قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی۔

  • 11 شہریوں کی ہلاکت، اقوامِ متحدہ حرکت میں آگیا

    11 شہریوں کی ہلاکت، اقوامِ متحدہ حرکت میں آگیا

    کابل:پاکستانی سرحد کے نزدیکی صوبے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں11 افغان شہری مارے گئے ۔حکومتی سیکیورٹی ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کا کہنا ہے کہ پکتیا میں طالبان کی خفیہ پناہ گاہ پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 11 عسکریت پسند مارے گئے جن میں 2 عسکری کمانڈر بھی تھے۔

    افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے معاون مشن کا کہنا ہے کہ اسے تلاشی کے عمل کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر سخت تشویش ہے اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ٹیمز اس کی تحقیقات کررہی ہیں۔اقوام متحدہ نے حکومت افغانستان سے اس سارے معاملے کی رپورٹ مانگ لی ہے.

    ذرائع کے مطابق مقامی سیاستدان کا کہنا تھا کہ حکومتی فورسز نے عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے دوران طالبعلموں کی ایک تقریب کو نشانہ بنایا۔پکتیا کی صوبائی کونسل کے رکن اللہ میر خان بہرمزوئی نے بتایا کہ ’یونیوسٹی کے ایک طالبعلم نے اپنے ہم جماعتوں کو عشایئے پر مدعو کر رکھا تھا، جب سیکیورٹی فورسز نے گھر کا گھیراؤ کیا اور انہیں باہر نکال کر ایک ایک کر کے قتل کردیا‘۔

  • سینٹر میر سرفراز بگٹی کا جشن آزادی پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر جلسہ میں میڈیا سے گفتگو۔

    پاکستان کی آزادی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے بزرگوں’جوانوں’ ماؤں بہنوں اور پاک آرمی کے جوانوں قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ یہ ہندوستان کی بھول ہے کہ پاکستان کو اپنے ناپاک ہتھکنڈوں سے کمزور کریگا سینٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہم مسلمان ہیں کشمیر ہمارا اٹوٹ انگھ ہے جب ایک اینکر نے سوال کیا کہ جب آپ ہوم منسٹر بلوچستان تھے اور آپ پہ کافی جان لیوا حملے بھی ہوئے آپ کو ڈر نہیں لگا تو سینٹر میر سرفراز بگٹی نے مسکرا کر جواب دیا کہ شہادت کا رُتبہ کسی کسی کو ملتا ہے صحابی رسول خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ شہادت اگر میدان جنگ میں ہوتی تو آج خالد بستر مرگ پہ نہ ہوتا
    میڈیا کے ساتھ مزید بات کرتے ہوئے
    سینٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہم شہید ہو کے زندہ ہوتے ہیں اور موقع ملا تو خود کشمیر میں جا کر لڑوں گا سینٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں پہ ظلم کرنا کہاں کی بہادری ہے ہماری پوری ہمدردی کشمیریوں کے ساتھ ہے مزید کہا کہ نریندر مودودی کی اصلیت سب کے سامنے آگئ ہے کہ وہ ایک دماغی مریض ہے جس کا ساری دنیا کو پتہ چل گیا ہے ہم پاک کے فوج جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے یہ ملک پاکستان آج بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اُن کی گیدڑ بھکیوں کا شیر کی چنگاڑ سے جواب دی رہی ہے.
    آخر میں انکا کہنا تھا کے آج بلوچستان کے غیورعوام نےاتنی بڑی تعداد میں آکر یہ ثابت کر دیا کہ بلوچستان کی عوام محب وطن پاکستانی ہے انشاءاللہ آنے والا دور میں بلوچستان کی قامیابی ہے اور یہ قامیابی پاکستان کی خوشحالی کا ضامن ہے.

  • ضلعی انتظامیہ سرگودہا کی جانب سے "یکجہتی کشمیر "ریلی کا انعقاد

    ضلعی انتظامیہ سرگودہا کی جانب سے "یکجہتی کشمیر "ریلی کا انعقاد

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ضلعی انتظامیہ سرگودہا کی جانب سے کمپنی باغ سرگودہا میں "جشن آزادی مبارک "اور "کشمیر بنے گا پاکستان "ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت ایم این اے عامر سلطان چیمہ ،صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی، کمشنر سرگودہا،آر پی او سرگودہا افضال احمد کوثر ،ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے کی ریلی میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے کشمیری پرچم اٹھا کر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کو تنہا نہییں چھوڑیں گے اور ہر مخاذ پر ان کا ساتھ دیں گے ملک بھر میں آج یوم آزادی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئیں جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی سرگودہا میں بھی سرکاری احکامات کی پابندی کرتے ہوئے کمپنی باغ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا

  • سرگودہاجشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی پروقار تقریب

    سرگودہاجشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی پروقار تقریب

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )جناح ہال کمپنی باغ سرگودہا میں جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں آر پر او سرگودہا افضال احمد کوثر اور ڈی پی او سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ سلامی پیش کی اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر ندیم افضل چن،صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی ،ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے خضرات نے خصوصی شرکت کی سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنٹ تھا کہ سرگودہا شہر میں جشن آزادی کی تقریب منعقد کرنا خوش آئند ہے انتظامی سطح پر اس طرح کی قومی تقریبات منعقد کرنی چاہیئں تاکہ نئی نسل تک اچھی روایات منتقل ہو سکیں

  • سرگودہا پریس کلب کی جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب

    سرگودہا پریس کلب کی جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا پریس کلب میں جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئ اس حوالے سے کیک کاٹا گیا، اس موقع پر مہمان خصوصی ملک عزیزالحق رھنماء تحریک انصاف رانالیاقت کےعلاوہ صدر پریس کلب مہرآصف حنیف نے خصوصی شرکت کی دیگر ممبران پریس کلب میں ملک اصغر ،عمران گورائیہ، عبدالحنان چوھدری،مجاہد بخاری.جاوید گجر ،بلال مون سمیت دیگر صحافیوں اور ممبران پریس کلب نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر ملک عزیزالحق، صدر پریس کلب مہرآصف حنیف سمیت دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ یہ ملک پاکستان بڑی قربانیوں کےبعد آزاد ھوا ہے اور ھمارےبڑوں نے اپنا تن من دھن قربان کرکے یہ ملک حاصل کیاہے، مقبوضہ کشمیر ھمارا ھے انشاءاللہ کشمیریوں کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی آزادی کا جشن منائیں گے ہم بطور صحافی کشمیریوں کی آواز بلند کرتے رہیں گے اور ہر فورم پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے صدر پریس کلب مہر آصف خنیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت ریاست کا ستون ہے صحافیوں نے کشمیریوں کی آواز بلند کر کے صحافت کا حق ادا کیا ہے اور بھارتی عزائم کو بے نقاب کیا ہے ہم آئندہ اس سے بھی بڑھ کر ملکی مسائل علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کی آواز بھرپور اور مؤثر انداز سے ہر فورم اور ہر سطح پر بلند کریں گے تقریب کے اختتام پر "پاکستان زندہ باد”کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے”ممبران پریس کلب کو صدر پریس کلب کی جانب سے خصوصی کھانا دیا گیا

  • یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب جناح ہال سرگودہا میں منعقد کی گئی

    یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب جناح ہال سرگودہا میں منعقد کی گئی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )یوم آزادی کے حوالے سے جشن آزادی کی اور پرچم کشائی کی پر وقار تقریب جناح ہال کمپنی باغ سرگودہا کمپنی باغ سرگودہا میں منعقد ہونے والی تقریب میں آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرکے علاوہ معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان ندیم افضل چن۔کمشنر سرگودھا شیخ ظفر اقبال۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا آسیہ گل،ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی دی۔ تقریب میں قومی سنوکر چیمپئن اسجد اقبال کو ایک لاکھ کا نقد انعام بھی دیا گیا بعد ازاں آزادئ کشمیر کیلیے خصوصی دعا بھی کی گئی

  • ملک کے سابق وزیر اعظم کی تاریخ پیدائش 14 اگست ہے

    ملک کے سابق وزیر اعظم کی تاریخ پیدائش 14 اگست ہے

    غلام مصطفی خان جتوئی 14 اگست 1931ء پاکستان کے بزرگ سیاستدان اور سابق نگراں وزیراعظم غلام مصطفی خان جتوئی کی تاریخ پیدائش ہے۔
    غلام مصطفی خان جتوئی کے والد غلام رسول جتوئی کئی مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
    انہوں نے 1956ء میں مغربی پاکستان اسمبلی کی رکنیت سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا۔
    1962ء اور 1965ء میں وہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
    1967ء میں جب پاکستان پیپلزپارٹی کا قیام عمل میں آیا تو وہ اس کے اساسی ارکان میں شامل ہوئے۔
    1970ء میں وہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 1971ء میں جب ملک میں پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہوئی تو وہ مرکزی کابینہ کے رکن بن گئے۔
    1973ء میں ذوالفقار علی بھٹو نے انہیں صوبہ سندھ کا وزیراعلیٰ مقرر کیا ۔ 1977ء میں وہ بلامقابلہ سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بعدازاں متفقہ طور پر وزیراعلیٰ بھی بن گئے۔
    1977ء میں ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کے بعد انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لئے بڑا فعال کردار ادا کیا اور 1983ء میں ایم آر ڈی کی تحریک کی قیادت بھی کی۔
    مارچ 1986ء میں جب بے نظیر بھٹو نے ان سے مشورہ کئے بغیر سندھ پیپلزپارٹی کی قیادت میں بنیادی تبدیلیاں کی تو انہوں نے اسے بڑا محسوس کیا اور وہ پاکستان پیپلزپارٹی سے علیحدہ ہوگئے۔
    1986ء میں ہی انہوں نے اپنی سیاسی جماعت نیشنل پیپلزپارٹی قائم کی۔ 1988ء کے عام انتخابات میں وہ کامیاب نہ ہوسکے مگر اگلے ہی برس وہ کوٹ ادو کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات میں منتخب ہوکر نہ صرف قومی اسمبلی کے رکن بنے بلکہ متحدہ اپوزیشن کے سربراہ بھی بن گئے۔
    6 اگست 1990ء کو بے نظیر بھٹو کی حکومت کے خاتمے کے بعد وہ نگراں وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئے۔
    وہ 1990ء، 1993ء اور 1997ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تاہم 2002ء اور 2008ء کے عام انتخابات میں انہوں نے حصہ نہیں لیا۔
    20 نومبر 2009ء کوغلام مصطفی خان جتوئی لندن کے سینٹ میری اسپتال میں وفات پاگئے۔وہ نیو جتوئی کے مقام پر آسودۂ خاک ہیں۔۔!!!

  • ورلڈ سنوکر چیمپئین کو یوم آزادی پر ایک لاکھ کا انعام دیا گیا

    ورلڈ سنوکر چیمپئین کو یوم آزادی پر ایک لاکھ کا انعام دیا گیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا جنال ہال میں جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والی جشن آزادی پرچم کشائی کی تقریب میں وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور ندیم افضل چن ،صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی نے ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل کے ہمراہ ورلڈ سنوکر چیمپئن اسجد اقبال کو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودہا کی جانب سے ایک لاکھ کا نقد انعام دیا اسجد اقبال نے بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے ورلڈ چیمپئن مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا تھا حکومتی سطح پر خدمات کو سراہتے ہوئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے اسجد اقبال کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا جس کی تقریب آج جشن آزادی کے موقع پر جناح ہال سرگودہا میں منعقد کی گئی ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ایسے کھلاڑیوں کی آئندہ بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی یہ ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں

  • 15 اگست بھارت کا یوم سیاہ آئی ایس پی آر نے حق ادا کردیا ، کیسے ہوا ؟ جان کر حیران ہوں گے آپ

    15 اگست بھارت کا یوم سیاہ آئی ایس پی آر نے حق ادا کردیا ، کیسے ہوا ؟ جان کر حیران ہوں گے آپ

    راوالپنڈی : بھارت 15 اگست کو جسے اپنا یوم آزادی کہتا ہے پاکستان اور کشمیری اسے یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں. پاکستان کی افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے نے سب سے پہلے اس کا عملی مظاہرہ کیا، اطلاعات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے اپنے ٹویٹ پیغام میں 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر پیش کرتے ہوئے سیاہ رنگ کا لوگو لگا کر بھارت کو جواب دیا ہے.

    ذرائع کے مطابق آصف غفور نے اپنےٹویٹ پیغام میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورمناتے ہوئے دنیا کو پیغام دیا ہےکہ جو کشمیریوں کی آزادی چھینتا ہے اس بھارت کے لیے خوشی کا ایک لمحہ بھی کسی کے پاس نہیں. یاد رہے کہ آج دنیا بھر میں‌پاکستان کا یوم آزادی منایا گیا اور اس یوم آزادی کو کشمیریوں کے نام کرتے ہوئے کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدوجہد کا عزم دہرایا گیا