Baaghi TV

Author: +9251

  • یو اے ای میں کس چیز  کا ڈھانچہ 14 ملین درہم میں فروخت کے لیے پیش ، حیران کن خبر آگئی

    یو اے ای میں کس چیز کا ڈھانچہ 14 ملین درہم میں فروخت کے لیے پیش ، حیران کن خبر آگئی

    دبئی: الامارات الیوم کے مطابق دبئی مال میں نمائش کے لیے رکھے گئے ڈائناسور کے ڈھانچے کو 14.6 ملین درہم میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک ڈائناسور کا ڈھانچہ 14.6ملین درہم میں فرخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ ڈائناسور کے ڈھانچے کو 25 اگست تک عام نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔مقامی اخبار الامارات الیوم کے مطابق دبئی مال میں نمائش کے لیے رکھے گئے ڈائناسور کے ڈھانچے کی مجموعی لمبائی 24.4 میٹر ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈھانچے کا وزن 5 ہاتھیوں کے برابر بتایا جارہا ہے۔ اماراتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لمبی گردن رکھنے والے ڈائناسور کی قسموں میں سے ایک ہے جو گوشت خور نہیں ہے۔اس کی بنیادی غذا پتے ہوا کرتی تھی۔ ڈائناسور کی دم انتہائی مضبوط اور طویل ہے۔ ماہرین کے مطابق اس قسم کے ڈائناسور لڑائی میں دم کا استعمال کیا کرتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ دم کے ڈھانچے کی چند ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔
    امارات میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے ڈائناسور کا ڈھانچہ امریکا میں 2008 میں دریافت ہوا تھا۔ اسے 2014 میں اعمار کمپنی نے ٹیکسس عجائب گھر سے خریدا تھا۔اندازہ یہی ہے کہ دشمن جانوروں کے حملوں کے نتیجے میں یا اپنا دفاع کرتے ہوئے دم متاثر ہوئی تھی۔

  • یوم آزادی :ایئر پورٹس پر پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد ، ترانوں اور ملی نغموں سے جزبات موجزن

    یوم آزادی :ایئر پورٹس پر پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد ، ترانوں اور ملی نغموں سے جزبات موجزن

    کراچی :پاکستان میں یوم آزادی کے موقع پر دیگر اداروں کی طرح ملک بھر کے ایئر پورٹس پر پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں، عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے، پی آئی اے کی پروازوں میں مسافروں کو پرچم تقسیم کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا، کراچی، لاہور، پشاور، اور کوئٹہ ایئرپورٹ پر تقریبات میں ایئرپورٹ منیجرز نے پرچم کشائی کی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے ایئرپورٹس پر کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا، مختلف ایئرپورٹس پر قومی اور کشمیری پرچم لہرائے گئے، لاہور ائر پورٹ پر فلائٹ سروس ڈپارٹمنٹ میں جشن آزادی کی تقریب کا کیک بھی کاٹا گیا۔دوسری جانب پی آئی اے ہیڈ آفس اور لاہور سیمت دیگر اسٹیشنز پر جشن آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اطہر اعوان مینیجر تعلقات عامہ اور ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ عبدالرؤف پی آئی اے ٹاؤن آفس میں پرچم کشائی کی گئی۔

    یاد رہےکہ اس مرتبہ جشن آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر صرف زمین پر ہی نہیں فضاؤں میں بھی جوش و خروش سے منایا گیا، پی آئی اے کی جانب سے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں میں مسافروں میں جشن آزادی کے حوالے سے قومی پرچم تقسیم کیے گئے۔اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی کی پرواز میں مسافروں نے جشن آزادی کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی بھی کی، فضا پاکستان زندہ آباد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔

  • 2019 کا سب سے بڑا پرچم

    2019 کا سب سے بڑا پرچم

    رحیم یار خان ( )رحیم یار خان میں جشن آزادی کے موقع پر 2019 کا سب سے بڑا پرچم لہرا کر پاکستان اور کشمیر سے اظہار یکجہتی ،1600 فٹ لمبا 30 فٹ چوڑا پاکستان کا پرچم تیار کیا گیا۔

  • سرکٹ ہاؤس سرگودہا میں پریس کانفرنس ،صحافیوں کی بھرپور شرکت

    سرکٹ ہاؤس سرگودہا میں پریس کانفرنس ،صحافیوں کی بھرپور شرکت

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی ) سرکٹ ھاؤس میں سرکاری پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا یہ کانفرنس اپنی نوعیت کی مختلف کانفرنس تھی اس میں صحافیوں کے تمام گروپس نے شرکت کی یہ کانفرنس صوبائی وزیر لیبر پنجاب عنصر خان نیازی اور کمشنر سرگودھا ڈویثزن کی جناب سے منعقد کی گئی اس کانفرنس میں صدر پریس کلب وعہدیدران اور میڈیا کلب وعہدیدران اور یونیں آف جرنلسٹ کے علاوہ تمام چینل وپرنٹ میڈیا کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی اس کانفرنس میں کمشنر سرگودھا نے کہاکہ پچھلی حکمتوں نے کارپوریشن کو کنگال کردیا ھے گھوسٹ ملازمین گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرتے تھے اور کروڑوں روپے کی ریکوری سبھی باقی ھے پبلک ھیلتھ نے پچھلے دور کے اقتدار میں کسی بڑے پروجیکٹ پر کام نہیں کیاگیا سولنگ نالیوں کےسوا انہیں کوئی اور کام کرنے ھی نہیں دیا اب انشاءاللہ بہت جلد پبلک ھیلتھ کے ٹینڈر لگنے والے ہیں میٹھے پانی کے لئے بڑے کوئیں لگے گیں انہوں نے کہاکہ کہ میں آپکو سلام پیش کرتا ھوں کہ اپ اپنے شہر سرگودھا کے لئے درد رکھے والے صحافی ھیں صوبائی وزیر لیبر پنجاب عنصر خان نیازی نے کہاکہ پچھلی حکمتوں نے شہر کو کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں دیا 1995کے بعد اب تک کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں دیا اب انشاءاللہ ھماری حکومت شھر کے لئے بڑا پروجیکٹ لارھی ھے جسکی تیاریاں مکمل ھونے کو ہیں اس موقع پر آرپی او سرگودھا افضال اور ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا ڈپٹی کمشنر سرگودھا آسیہ گل اور اسسٹنٹ کمشنر ملک شوکت اعوان چیف آفیسر کارپوریشن بھی موجود تھے صوبائی وزیر اور کمشنر سرگودھا نے صحافیوں کے تلخ سوالوں کے جوابات بھی دیئے یہ کانفرنس خوش نصیب کانفرنس تھی جس میں تمام صحافیوں نے ا ختلافات بھلا کر بھرپور شرکت کی صحافیوں نے اس موقع پر صحافی کالونی جوکہ کاغذوں میں موجود ھے اسے جلداز جلد مکمل کرنے کا صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا

  • دنیاپور : یکجہتی کشمیر اور پرچم کشائی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح دنیاپور میں بھی یوم جشن آزادی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا،میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ،اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن و دیگر نے پرچم کشائی کی ۔

    اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں شجر کاری بھی کی گئی،صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ،اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن و دیگر نے پودے لگائے،میونسپل کمیٹی ہال میں جشن آزادی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

  • یوم آزادی سکھوں نے بھی بڑی دھوم دھام سے منایا، پاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں نے جزبات گرما دیئے

    یوم آزادی سکھوں نے بھی بڑی دھوم دھام سے منایا، پاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں نے جزبات گرما دیئے

    ننکانہ صاحب : پاکستان میں آباد اقلیتوں نے بھی بھرپور انداز سے آج یوم آزادی مناکر وطن عزیز سے اپنا پیار،محبت اور اس وطن کے لیے قربانیوں کا اعادہ کرکے بھارت کو پریشان کردیا ہے. اطلاعات کے مطابق آج ملک بھر میں سکھوں کی طرف سے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر میں بھی یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات ہوئیں. سکھ کمیونٹی کی طرف سے سب سے بڑی تقریب ننکانہ صاحب میں ہوئی


    ننکانہ صاحب میں ہونے والی یوم پاکستان کی اس تقریب میں سکھ کمیوٹنی کے تمام افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر سکھ بچوں ، جوانوں اور بوڑھوں نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم سے بنے ہوئے لباس پہن کر ملک پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے. سکھ جوان پاکستان کے ملی ترانے پڑھ پڑھ کر اجتماع کو گرماتے رہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سکھوں نے بھارت کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دیں گے اور بری نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دیں گے.


    یاد رہے کہ حسب سابق ہر سال سکھ کمیونٹی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بڑے جوش وجزبے سے یہ دن مناتےہیں اور پاکستان سے اپنی محبت اور وفا کا اظہار کرتے ہیں. ننکانہ صاحب میں آج ہونے والی تقریب میں سکھوں نے یہ نعرے لگا کردلوں کو گرما دیا کہ پاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے گا پاکستان .

  • زمین سے پراسرار شعلوں نے دنیا میں خوف پیدا کردیا

    زمین سے پراسرار شعلوں نے دنیا میں خوف پیدا کردیا

    واشنگٹن : زمین کے قریبی بلیک ہول سے عجیب و غریب شعلے نکل رہے ہیں اس خبر نے ہر طرف خوف کی فضا پیدا کردی .۔ہماری کہکشاں کے وسط میں واقع عظیم بلیک ہول (جس کا نام سیجی ٹیریئس اے ہے) سے تابکاری کے اتنے طاقتور شعلے نکل رہے ہیں جو اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئے۔

    یہ بات بڑی دلچسپ ہے کہ آج تک سائنس دانوں کو اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، حالانکہ انہوں نے اس کا براہِ راست مشاہدہ کیا ہے۔ سیجی ٹیریئس اے ہمارے سورج سے 40 لاکھ گنا زیادہ وزنی ہے۔سائنس دانوں نے ایک نئے تحقیقی مقالے میں کہا ہے کہ ان شعلوں کا کہکشاں میں دور تک سفر کرنا بہت مشکل ہے۔ اس مقالے میں انہوں نے ان شعلوں کا شماریاتی ماڈل شائع کیا ہے , محققین کے مطابق رات کو ان شعلوں کے نظر آنے کا امکان ہزار میں سے تین ہے۔

  • چار بینک لوٹنے والی گلابی ’پھولن دیوی‘نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

    چار بینک لوٹنے والی گلابی ’پھولن دیوی‘نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

    پینسلوانیہ :امریکہ جہاں دنیا کی سپر پاور ہونے کا دعویٰ کرتا ہے وہاں امریکہ میں جرائم کی دنیا کا بھی بادشاہ مانا جاتا ہے. اطلاعات کے مطابق امریکہ کے مشرقی ساحل پر چار بینک لوٹنے والی ’گلابی پھولن دیوی‘ کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اتوار کو گرفتار کرلیا۔35 سالہ کیرکی بائیز کو ان کے مشتبہ ساتھی 38 سالہ الکسیس مورالیس کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس جوڑے کو پہلی ڈکیتی کے ایک مہینے بعد شارلٹ ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ ایک ماہ قبل دونوں نے پینسلوانیہ کے ارٹاؤن بینک میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ اس کے بعد 20 جولائی کو کی جانے والی ڈکیتی کے تین دن بعد ڈیلوئیر رہبوتھ میں ایم اینڈ ٹی بینک میں ڈکیتی کی گئی۔24 جولائی کو کیرکی نے نارتھ کیرولینا کے علاقے ایڈن کے جنوبی بینک میں ڈکیتی کی۔ ان کی جانب سے کی جانے والی تازہ ترین ڈکیتی کی واردات نارتھ کیرولینا کے علاقے ہاملیٹ میں واقع بی بی اینڈ ٹی بینک میں جمعے کو کی گئی۔


    یاد رہے کہ ان میں سے کم سے کم تین وارداتوں میں ملزمہ کی جانب سے بینک کیشئیر کو لکھ کر رقم دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ایف بی آئی نے گرفتاری سے قبل ’گلابی پھولن دیوی‘ کی گرفتاری میں مدد دینے کے عوض دس ہزار ڈالر انعام کا اعلان بھی کر رکھا تھا۔

  • لنڈی کوتل: دنیا کے سب سے بڑے اور طویل قومی پرچم کی رونمائی ،پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند

    لنڈی کوتل: دنیا کے سب سے بڑے اور طویل قومی پرچم کی رونمائی ،پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند

    پشاور:یوم آزادی کے موقع پر پاکستان بھر میں جہاں تمام پاکستانی بڑے جوش وخروش سے خوشیاں منا رہے ہیں وہاں خیبر پختون خوا کے ٹاؤن لنڈی کوتل میں دنیا کے سب سے بڑے اور طویل قومی پرچم کی رونمائی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی پر کے پی کے علاقے لنڈی کوتل میں طویل ترین قومی پرچم تیار کیا گیا، لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے پرچم کو سروں پر بلند کر کے مارچ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ قومی پرچم 3 ہزار 600 فٹ طویل ہے،جب کہ اس کی چوڑائی 34 فٹ اور وزن 24 من ہے۔اس طویل ترین قومی پرچم کی تیاری پر 9 لاکھ روپے لاگت آئی ہے، جھنڈے کو خیبر سے میچنی پوسٹ تک لے جانے کے لیے ایک ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا۔رضا کاروں کا تعلق اسکولوں اور کالجز سے تھا، طلبہ کے ساتھ مقامی افراد نے بھی اس میں حصہ لیا، یہ پرچم مقامی شہری نے تیار کرایا۔

  • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا خطاب۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا جلسہ سے خطاب بھارت نے بلوچستان میں مداخلت کرکے دہشت گردی کا جواز پیدا کیا بلوچستان میں لوگوں کو فرقہ واریت کے نام پر لڑایا گیا بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا بلوچستان میں کئی سیکورٹی اہلکار اور سویلیںن شہید کیے گئے ہے آج بھارت کے خلاف پورا بلوچستان ایک آواز ہے مودی سرکار کے ناپاک عزائم کے خلاف بلوچستان کے بچے بچے کا لہو کھُول رہا ہے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی۔