Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی طیارے گرانے والے نعمان علی کیلئے ستارہ جرات، حسن صدیقی کیلئے تمغہ جرات ، قوم و ملک کی طرف سے خراج تحسین

    بھارتی طیارے گرانے والے نعمان علی کیلئے ستارہ جرات، حسن صدیقی کیلئے تمغہ جرات ، قوم و ملک کی طرف سے خراج تحسین

    راولپنڈی: بھارتی جنگی طیاروں کو گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی کو ستارہ جرات اور اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی کو تمغہ جرات سے نوازا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے یوم آزادی و یوم یکجہتی کشمیر پر مسلح افواج کے جوانوں اور افسروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدر مملکت نے ایک ستارہ جرات، 2 تمغہ جرات، 8 ستارہ بسالت، 88 تمغہ بسالت اور 94 امتیازی اسناد دیں۔

    بھارت کا ایک طیارہ حسن صدیقی دوسرا ونگ کمانڈر نعمان علی نے گرایاآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افسروں اور جوانوں کو مختلف آپریشنز خصوصاً پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کو تمام محاذوں پر شکست دینے پر اعزازات سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ونگ کمانڈر محمد نعمان علی کو ستارہ جرات جبکہ اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی اور گروپ کیپٹن فہیم احمد کو تمغہ جرات سے نوازا گیا۔

    یاد رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ کے پائلٹس نے دو بھارتی طیارے گرائے جن میں سے ایک طیارہ اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی اور دوسرا بھارتی طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا تھا۔بھارت نے آج اپنے شکست خوردہ پائیلٹ ابھی نندن کو پاکستان سےبچ کر محفوظ آنے کے اعزاز میں بڑا اعزاز دے کر بھارتی فضائیہ کی حوصلہ افزائی کی کوشش کی ہے.

  • مسلمان کو قتل کرنے والے 6 ملزمان بری ، کہاں بری ہوئے ؟ جانیئے اس رپورٹ میں‌

    مسلمان کو قتل کرنے والے 6 ملزمان بری ، کہاں بری ہوئے ؟ جانیئے اس رپورٹ میں‌

    نئی دہلی : بھارت کشمیر میں ہی نہیں بلکہ اپنے ملک کے اندر بھی رہنے والے مسلمانوں کی جان کادشمن ہوگیا . بھارتی عدالتیں بھی ہندووں کے حق میں فیصلے دینے لگیں. اطلاعات کے مطابق بھارت کی عدالت نے گائے کی ترسیل کے شبے میں 55 سالہ مسلمان کو قتل کرنے والے 6 ملزمان کو بری کردیا۔ پولیس نے پہلو خان کے قتل کے الزام میں 9 ہندو گئو رکشکوں کو گرفتار کیا تھا۔

    اپریل 2017 میں بھارت کی مغربی ریاست راجستھان کے شہر الوار کی ایک شاہراہ پر مویشیوں سے لدا ٹرک لے جانے والے 55 سالہ پہلو خان پر تقریباً 200 مشتعل افراد نے حملہ کرنے انہیں شدید زخمی کیا، جن کی تاب نہ لاتے ہوئے پہلو خان ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیگر 3 ملزمان نابالغ ہیں جن کا مقدمہ جووینائل کورٹ میں چلایا جائےگا۔

    پہلو خان کے اہلخانہ کے وکلا نے بتایا کہ مقامی عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چینلج کیا جائےگا۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ حملے کے وقت وہاں موجود افراد کی جانب سے بنائی گئی اور میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں منصوبہ بندی سے مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اور جتنے بھی مسلمان ہندووں کے ہاتھوں مارے گئے سب ہندو دہشت گردوں کو رہا کردیا گیا

  • یوم آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب: فضا میں ‘اللہ اکبر’ کی گونج

    یوم آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب: فضا میں ‘اللہ اکبر’ کی گونج

    لاہور: آج لاہور کے معروف واہگہ بارڈر پر ایمان افروز مناظر ، یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر واہگہ میں پاک-بھارت سرحد پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران انتہائی پرجوش مناظر دکھائی دیے جہاں شرکاء نے ’اللہ اکبر‘، ’پاکستان زندہ باد‘ اور کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے نعروں سے لہو گرما دیا۔

    https://youtu.be/vhcDweMdsik
    ذرائع کے مطابق آج پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران نوجوان، بزرگ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اس موقع پر پاکستان رینجرز کے کڑیل جوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کا جوش و خروش اور فلک شگاف نعرے بے مثال تھے۔

    ویسے تو واہگہ پر روزانہ ہی پرچم اتارنے یہ تقریب منعقد ہوتی ہے تاہم یوم پاکستان، یوم دفاع اور یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی تقریب میں شرکاء اور رینجرز دونوں ہی حب الوطنی کے الگ رنگ میں رنگے دکھائی دیتے ہیں۔رینجرز کی دلیرانہ انداز کی پریڈ کے دوران تقریب دیکھنے کے لیے موجود عوام اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔

  • ابو حضور سے ملنے نہیں دیا گیا ، بختاور اور آصفہ جزباتی ہوگئیں

    ابو حضور سے ملنے نہیں دیا گیا ، بختاور اور آصفہ جزباتی ہوگئیں

    اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادیوں نے باپ سے نہ ملنے کا شکوہ کردیا . اطلاعات کے مطابق بختاور بھٹو ذرداری اور آصفہ بھٹو ذرداری کو نیب حکام نے مبینہ طور پر سابق صدر آصف علی ذرداری سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے سے روک دیا ذرائع کےمطابق ۔بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو ذرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے انہیں اپنے والد سے ملنے نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کرانے سے انکار کر کے نیب نے دراصل توہین عدالت کی ہے۔

    بختاور بھٹو ذرداری نے اپنے ایک ٹویٹ میں نیب حکام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حراست میں ہونے والی اموات اور عوام کا ٹیکس استعمال کرنے پر نیب کا احتساب کون کرے گا ؟انہوں نے کہا کہ بھاگے ہوئے آمر کی بنائی ہوئی نیب کو موجودہ آمر نما شخص اپنے حریفوں کو قید کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ بختاور بھٹو ذرداری نے الزام لگایا کہ نیب مسلسل ملکی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی ذرداری اور ان کی بہن اور سندھ اسمبلی کی رکن فریال تالپور مبینہ بدعنوانی کے مختلف مقدمات میں قومی احتساب بیورو کی تحویل میں ہیں۔اس سے قبل عید قربان کی رات نیب نے فریال تالپور کو پولی کلینک اسپتال سے جیل منتقل کر دیا تھا، جس پر انہوں بھر پور احتجاج کرتے ہوئے اسے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کی طرف سے انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔

  • انگریز نے تقسیم اس طرح کی کہ پاکستان اور بھارت لڑتے رہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک برس پڑے

    انگریز نے تقسیم اس طرح کی کہ پاکستان اور بھارت لڑتے رہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک برس پڑے

    جکارتہ : معروف اسلامی سکالر ڈاکٹرذاکر نائیک مسئلہ کشمیرکی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار انگریز کو قراردے رہے ہیں. ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریز نے برصغیر کی تقسیم ا سطرح کی ہے کہ اس کے حصے کیے ہیں کہ اب اس خطے کی دونوں بڑی قوتیں کشمیرکے معاملے پر نبرد آزما ہیں

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی گفتگومیں بی جے پی سرکار پر بڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ مودی سرکار نے کشمیر سے متعلق دفعہ 370 ختم کرکے اچھا نہیں کیا ، ایسا کرنے سے بھارت اپنی پرانی عادتوں پر آگیا ہے. ڈاکٹر ذاکر نائیک نے تنقید کرتےہوئے کہا ہےکہ بھارت نے بالاکوٹ میں جو سرجیکل سٹرائیک کی ہے اس کے بعد خطے میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور اس ساری صورت حال کی ذمہ دار بی جے پی کی حکومت ہے.

    یاد رہے کہ بھارت کی طرف سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف مقدمات کرکے ان کی گرفتاری کی کوشش کے بعد پہلی مرتبہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھارتی ہندو سرکار کے خلاف کھل کر تنقید کی ہے. اپنی اس گفتگو میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نےکہا کہ کشمیرکشمیریوں کا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کو حق خود ارادیت دیا جائے

  • عمران خان کا ٹویٹر اکاونٹ بلاک کردیاگیا ، کس وجہ سے بلاک ہوا ، بڑی حیران کردینے والی وجہ سامنے آگئی

    عمران خان کا ٹویٹر اکاونٹ بلاک کردیاگیا ، کس وجہ سے بلاک ہوا ، بڑی حیران کردینے والی وجہ سامنے آگئی

    لاہور: اینکر عمران خان کا ٹویٹر اکاونٹ بند کردیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق یہ اکاونٹ کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلندکرنے کی وجہ سے بالکل بند کردیا گیا ہے. معروف اینکر عمران خان اپنےٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کودنیا بھر میں شیئر کرکے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کررہے تھے .

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی حکومت نے ٹویٹر انتظامیہ سے درخواست کی تھی جس میں پاکستان کے سنیئر اینکر ارشد شریف سمیت 8 لوگوں شامل ہیں. اینکر عمران خان بھی اب ان لوگوں میں شامل ہوں گئے ہیں جن پر بھارت کا حملہ کارگر ثابت ہوا ، دوسری طرف اینکر عمران خان نے بھارتی حکومت کے اس رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کشمیریوں کے حق میں اٹھائی جانے والی آواز نہیں دبائی جاسکتی . کشمیری پاکستانی ہیں اور پاکستانی کشمیری ہیں.

  • مسئلہ کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں

    مسئلہ کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں

    پہلی بات انڈیا میں کئی کروڑ مسلمان آباد ہیں۔ اور وہ ہندوں کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ آخر کشمیری ہی کیوں انڈیا سے جنگ لڑ رہے ہیں؟ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ صرف اپنی ذات کے لیے لڑ رہے ہیں تو وہ تصحیح فرما لے۔ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے۔ یہ جنگ صرف ان کی ہی نہیں بلکہ وہ ہمارے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ پاکستان کے دریاؤں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان کے بڑے منصوبے سی پیک کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔ اگر ہم کشمیر کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو یاد رکھیں یہ ہم کشمیریوں کے لیے ہی نہیں بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔تو میرے پاکستانیوں اب یہ آواز تب تک بند نہیں ہونی چاہئیے جب تک پاکستان مکمل نہیں ہو جاتا۔ جب تک ہم اپنی شہ رگ دشمن سے چھڑوا نہیں لیتے۔

    اب اگلی بات ہمیں کیا کرنا چاپئیے۔ اس کے لیے تاریخ اسلام سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( اپنے حاکم کی ) سنو اور اطاعت کرو ، خواہ ایک ایسا حبشی ( غلام تم پر ) کیوں نہ حاکم بنا دیا جائے جس کا سر سوکھے ہوئے انگور کے برابر ہو۔ ( صحیح بخاری ، 693)یعنی کبھی بھی اسلامی حکومت کے خلاف بغاوت نہیں کرنی۔ ہاں ہم ان کو احسن انداز میں تلقین ضرور کر سکتے ہیں۔جیسے کہ امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے لاکھوں فرزندان توحید تھے مگر آپ نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر اسلامی حکومت کے خلاف بغاوت نہیں کی۔امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ کے پاس ایک جری لشکر ہونے کے باوجود کبھی اسلامی حکمران کے خلاف جنگ نہیں کی بلکہ تیر و تلوار کا رخ کفار کی طرف ہی رکھا۔ کبھی اپنوں کی طرف نہیں کیا۔

    لہزا میرے وطن کے نوجوانوں کشمیریوں کے لئے خون کو بہتا دیکھ کر آپ کا خون کھولنا فطری تقاضا ہے اور قابل قدر بھی ہے۔ مگر یاد رہے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان، امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ اور امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے کرداروں کو مد نظر رکھنا چاہئیے۔

    تیسری بات حکمرانوں کے نام۔
    ان حالات میں بھی تاریخ اسلام کو کھنگالنا ہو گا۔بدر کے موقع پر چند تلواریں اور صرف دو گھوڑے تھے۔ مگر 313 اہل ایمان نے کفار کو بدترین شکست دی۔ یعنی جنگ کے لیے سامان حرب کا پورا ہونا ضروری نہیں۔ اللہ کی نصرت پر یقین ہونا چاہئیے۔تبوک کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کی معاشی حالت کو نہیں دیکھا۔ پکی ہوئی فصلیں چھوڑ کر غیرت و حمیت کا راستہ اختیار کیا۔ یعنی جب مسئلہ غیرت و حمیت کا ہو تو معاشی حالت نہیں دیکھی جاتی۔اور موتہ کے مقام پر جب 3 ہزار کا لشکر شامیوں اور رومیوں کے 2 لاکھ کے لشکر سے ٹکرا گیا۔ چشم فلک نے دیکھا 2 روز تک جاری رہنے والی جنگ میں صرف 12 مسلمان شہید ہوئے اور دشمن محاز چھوڑنے پر مجبور ہوا۔ یعنی جنگ میں تعداد نہیں دیکھی جاتی۔

    اور ہاں محمد بن قاسم ایک مسلمان بہن کے خط کے جواب میں راجہ داہر کی فوجوں سے ٹکرا گیا۔ ہاں میرے ملک پاکستان کے حکمرانوں کشمیری اپنے خوں میں نہائے جسموں ، پیلٹ گنوں سے چھلنی آنکھیں اور پاکستانی پرچم میں لپٹی لاشوں کو لئیے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔اور کئی دہائیوں سے دیکھ رہے ہیں۔انہیں مایوس نہ کیجیے گا۔ عزت کا راستہ اختیار کیجیے گا۔ بڑے فیصلے لینے میں مت ہچکچائے گا۔ اس قوم میں ایمان کی حرارت باقی ہے۔ یہ قوم آپ کی ہر ایک صدا پر لبیک کہے گی۔
    کیونکہ
    ابھی تکمیل باقی ہے
    ابھی کشمیر باقی ہے

  • سنگاپورکی 61 سالہ نابینا خاتون دنیا کی سب سے بڑی چوٹی سر کرنےکے لیے  پُرعزم

    سنگاپورکی 61 سالہ نابینا خاتون دنیا کی سب سے بڑی چوٹی سر کرنےکے لیے پُرعزم

    سنگاپور: سنگاپور سے تعلق رکھنے والی 61 سالہ رینا راجسواری نامی خاتون مکمل طور پر بینائی سے محروم ہیں لیکن ان کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ وہ دنیا کی سب سے اونچی پہاڑی ‘ماؤنٹ ایورسٹ’ سر کرنے کے لیے خود کو تیار کر رہی ہیں۔رینا ماضی میں بطور ٹیچر اپنی خدمات انجام دے رہی تھیں کہ اچانک 28 برس میں وہ آنکھوں کی بینائی کھو بیٹھیں۔

    رینا اپنی کہانی خود بتاتی ہیں کہ ایک شام میں اپنے طلبا کے امتحانی پرچے چیک کر رہی تھی کہ اچانک میری آنکھوں کے آگے تاریکی چھا گئی، اس وقت میں نے اپنی امی سے پوچھا کہ کیا لائٹ آرہی ہے جس پر ان کی والدہ نے ہاں میں جواب دیا۔رینا کہتی ہیں کہ اچانک ایسا اندھیرا چھایا کہ میں اپنے ہاتھ اور انگلیاں بھی دیکھنے کے قابل نہیں رہی تھی۔

    https://web.facebook.com/zulasg/videos/455572448330867/?t=0

    رینا کی اس معذوری سے متعلق ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ رینا سائلنٹ اکیوٹ گلوکوما بیماری کا شکار ہوگئی تھیں جس کے نتیجے میں آنکھوں کا پانی ختم ہوجاتا ہے اور آپٹک نرو متاثر ہوجاتی ہے۔رینا نے بتایا کہ مجھے نابینا ہونے سے بچانے کے لیے میرے والد اور بھائی نے اپنی ایک آنکھ مجھ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ڈاکٹر نے صاف کہا تھا کہ اگر آنکھ ٹرنسپلانٹ بھی کردی جاتی ہے تو تب یہ بینائی سے محروم رہیں گی۔رینا کا ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنا کا پختہ ارادہ آئندہ برس نہیں بلکہ رواں برس 2019 میں ہی ہے۔

  • کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت ، ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، حالات مزید کشیدہ ہوگئے

    کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت ، ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، حالات مزید کشیدہ ہوگئے

    اسلام آباد:پاکستان کے یوم آزادی کے دن بھی بھارت کی طرف سے لائن آف کنڑول پر جارحیت جاری ، بھارت نےشہری آبادی کو نشانہ بنایا ، بھارت کی اسی جارحیت کی وجہ سے پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوروو آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوروو آہلو والیا کی طلبی ڈی جی ساؤتھ ایشا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے کی، انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنا رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، بھارتی خلاف ورزیوں سے تزویراتی غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے۔

    ڈپٹی ہائی کمشنر آہلو والیا سے دفتر خارجہ نے تتہ پانی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا، بتایا گیا کہ بھارتی فائرنگ سے 38 سال کا سرفراز احمد شہید ہوا۔دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے سال 2017 سے اب تک ایک ہزار 970 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

  • گوگل نے بھی پاکستان کے یوم آزادی میں حصہ لیتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

    گوگل نے بھی پاکستان کے یوم آزادی میں حصہ لیتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

    اسلام آباد :گوگل بھی پاکستان کا یوم آزادی کی تقریبات میں شریک ہونے لگا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل پاکستانی پرچم اور خیبر پاس کے رنگ میں رنگ دیا ہے۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا، اس سے پہلے بھی متعدد بار گوگل اپنا ڈوڈل پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تبدیل کرچکا ہے۔

    دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کا جشن آزادی عالمی دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے اپنے لوگو کو جسے کمپنی ڈوڈل کا نام دیتی ہے، پاکستان کے مشہور درہ خیبر کی تصویر سے تبدیل کردیا ہے ، درہ خیبر پر پاکستان کا پرچم بھی نمایاں ہے۔

    اہل پاکستان کے لیے گوگل سرچ انجن نے اس موقع پر ایک اسپیشل پیشکش رکھی ہے،جیسے ہی گول سرچ انجن میں جائیں گے تو آپ کے سامنے جو پیج کھلے گا اس پر آپ کو یہ تصویر نمایاں نظرآئے گی۔ جب آپ اس تصویر پر کلک کریں گے تو گوگل انٹرنیٹ پر موجود پاکستان کے یومِ آزادی سے متعلق زیادہ سرچ کی جانے والی تمام تر معلومات آپ کے سامنے رکھ دیتا ہے۔