Baaghi TV

Author: +9251

  • اگر آج کشمیریوں کا جھنڈا گر گیا تو اگلا ہدف پاکستان ہوگا: وزیر اعظم آزاد کشمیر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    اگر آج کشمیریوں کا جھنڈا گر گیا تو اگلا ہدف پاکستان ہوگا: وزیر اعظم آزاد کشمیر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نےخطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج کشمیریوں کا جھنڈا گر گیا تو اگلا ہدف پاکستان ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آج پاکستان کے یوم آزادی پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بفر ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی لڑائی لڑ رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دواؤں اور خوراک کی کمی پر آواز اٹھائیں۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے سفر کو 72 نہیں 500 سال ہو گئے ہیں، 1832 میں گلاب سنگھ نے کشمیر میں قتل عام کیا، ڈھائی لاکھ افراد کا قتل کیا گیا، 40 ہزار کشمیریوں کو پاکستان میں پناہ لینی پڑی، 1989 کے بعد سے اب تک ایک لاکھ کشمیریوں کو قتل کیا گیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے بہت پہلے فیصلہ کر لیا تھا کہ جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ابھی جاری ہے، بھارت نے جو اقدامات کیے اس سے دو طرفہ معاہدے ختم ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہم اسمبلی میں ایل او سی کو ختم کر کے اسے سیز فائر لائن قرار دینے کی قرارداد لائیں گے، ہمارا آئین، پرچم اور قومی ترانہ الگ ہے۔آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور ہٹلر کا سلیوٹ کرنے کا انداز ایک جیسا ہے، ان کے اقدامات میں بھی کوئی فرق نہیں۔

  • پاکستان کیلئے مشکلات کون پیدا کرسکتا ہے؟ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتا دیا

    پاکستان کیلئے مشکلات کون پیدا کرسکتا ہے؟ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتا دیا

    مظفرآباد:پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوئی پھولوں کے ہار لے کر نہیں کھڑا ہوا اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں دنیا کے کئی ممالک کے مفادات موجود ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’ ہم امہ اور اسلام کی بات کرتے ہیں لیکن امہ کے محافظوں نے بھارت میں سرمایہ کاری کی ہے اور وہاں ان کے مفادات موجود ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک رات میں کھڑا نہیں ہوا یہ گزشتہ 7 دہائیوں سے موجود ہے۔

  • بھارت ابھی نندن کو ’’ویر چکر‘‘ تمغہ دینے کا اعلان کرکے چکر دینے کی کوشش کرنے لگا

    بھارت ابھی نندن کو ’’ویر چکر‘‘ تمغہ دینے کا اعلان کرکے چکر دینے کی کوشش کرنے لگا

    دہلی: بھارت نے اپنے یوم آزادی جسے پاکستانی اور کشمیری یوم سیاہ قرار دیتے ہیں کے موقع پر ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھما کو دوسرا بڑا فوجی اعزاز ’’ویر چکر‘‘ دینے کا اعلان کر دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ائیر فورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھما کے جہاز کو پاکستان کی فضائیہ نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر مار گرایا تھا، اور انہیں گرفتار کیا تھا۔بھارتی پائلٹ کو 60 گھنٹے تحویل میں رکھنے کے بعد پاکستان نے خیرسگالی کے جذبے کے تحت ہمسائیہ ملک کے حوالے کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا نے کہ انکشاف کیا تھا مطابق پاکستان سے واپسی پر ابھی نندن کو فرائض کی ادئیگی سے روک دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ونگ کمانڈر کے طبی ٹیسٹ کلیٔر کرنے کے بعد فلائنگ ڈیوٹی میں دوبارہ شامل کیا جائے گا۔بھارتی پائلٹ اپنے تباہ شدہ طیارے سے پیرا شوٹ کے ذریعے نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم اس دوران وہ زخمی ہوئے۔ مقامی لوگوں نے انہیں گرفتار کر کے پاکستانی حکام کے حوالے کیا تھا۔

    یاد رہے کہ ابھی نندن کی گرفتاری اور رہائی کے بعد بھارت میں کئی طرح کے جسماتی اور ذہنی ٹیسٹ سے گزرنا پڑا تھا۔پاکستان سے واپسی پر بھارتی پائلٹ نے کہا تھا کہ پاکستانی حکام نے ان پر جسمانی تشدد نہیں کیا، لیکن ان کو مبینہ طور پر ’’ذہنی اذیت‘‘ کا نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارت ان حالات کے موقع پر یہ انعام دے کرانڈین فضائیہ کو حوصلہ دینے کی کوشش کررہا ہے

  • کشمیری رہنما شاہ فیصل بھی گرفتار، حالات کشیدہ ہوگئے

    کشمیری رہنما شاہ فیصل بھی گرفتار، حالات کشیدہ ہوگئے

    دہلی: بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا، بھارت نے دہلی ائر پورٹ سے ایک اور کشمیری رہنما کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت انتہائی خوف کا شکار ہے، کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ کے بعد کشمیری رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بھارت نے کشمیری رہنما شاہ فیصل کو بیرون ملک روانہ ہونے سے قبل دہلی ائر پورٹ سے گرفتار کیا۔

    ذرائع کے مطابق بھارت نے شاہ فیصل کو گرفتار کر کے سرینگر میں نظر بند کر دیا۔ وہ استنبول روانہ ہونے کے لیے دہلی ائر پورٹ پہنچے تھے۔واضح رہے کہ شاہ فیصل نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے پر بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس کو ریاست میں مین اسٹریم کی سیاست کا خاتمہ بتایا تھا۔ یاد رہے کہ شاہ فیصل پہلے کشمیری ہیں جنہوں نے بھارت کا سب سے بڑا سول سروس کا امتحان نمایاں پوزیشن میں پاس کرنے کے بعد صرف اس لیے استعفیٰ دے دیا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ ظلم کررہا ہے اور ان کا حق خودارادیت دبائے بیٹھا ہے.

  • کشمیر میں قتل عام شروع ، ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

    کشمیر میں قتل عام شروع ، ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانے کے بعد اب وہاں بھارتی قابض افواج نے باقاعدہ طور پر کشمیری مسلمانوں کا قتل عام شروع کردیا ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجی گھروں میں گھس کر کشمیریوں کو ماررہےہیں. ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فوجی کشمیری نوجوانوں کو تشدد کے بعد جنگلی درندے کی طرح نوچتے ہوئے گھروں سے باہر لارہے ہیں
    https://twitter.com/mabdullahgul/status/1160086587612553221?s=12
    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے کشمیری مسلمانوں کے قتل عام پر آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل اس قتل عام کے مناظر دیکھ کر چپ نہ رہ سکے ، عبداللہ گل نے اپنے پیغام میں قائداعظم محمد علی جناح کے ایک فرمان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "قائد اعظم نے فوج کو کشمیر کی طرف مارچ کرنے کا حکم دیا تھا” عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہمیں بھی کشمیریوں کی مدد کے لیے پہنچ جانا چاہیے

    عبداللہ گل نے ٹویٹ پیغام میں مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے حکم کے باوجود ہم صرف سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی مدد کررہے ہیں کیا یہ زیادتی نہیں.عبداللہ گل نے وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےکہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے ، مجھے بتایا جائے کیا کشمیری پاکستانی نہیں ہیں. عمران خان یہ بتائیں کہ کیا ٹیپو سلطان نے بھی یہی طریقہ اختیار کیا تھا جس کا عمران خان ذکر کرتے ہیں.

  • یوم آزادی : بلوچ سب پر چھا گئے ، بلوچستان کے چپے چپے میں کشمیریوں کے حق میں ریلیاں ، تحفظ پاکستان کے عزم

    یوم آزادی : بلوچ سب پر چھا گئے ، بلوچستان کے چپے چپے میں کشمیریوں کے حق میں ریلیاں ، تحفظ پاکستان کے عزم

    چاغی :تو بھی پاکستان ہے میں بھی پاکستان ہوں ، بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں بھی یوم پاکستان منانے والوں نے کمال ہی کردیا ، اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے دوردراز علاقے چربان جو کہ افغانستان کی سرحد کے قریب ہے بڑی تعداد میں بلوچ غیرت مندوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر دنیا بھر کی سازشوں کو نہ صرف ناکام بنایا ہے بلکہ یہ پیغام دیا ہے کہ بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستان بلوچستان


    معتبر ذرائع کے حوالے سے ملنی والی اطلاعات کے مطابق چربان کے علاقے میں چھوٹے بڑے ، جوان بوڑھے سب نے ریلی کا اہتمام کیا . اس ریلی میں چاغی ضلع کی اہم شخصیات نے خطاب کیا اور بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کردے ورنہ یہ غیور بلوچ اپنے کشمیری بھائیوں پر مظالم کا بدلہ لیں تو پھر شکوہ نہ کرنا


    چاغی کے اس دوردراز علاقے میں تو یوم پاکستان یوم آزادی منانے والو‌ں نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا . بلوچ جوان قومی پرچم سے بنے ہوئے لباس پہن کر ٹولیوں کی شکل میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے تھے.چاغی کے اس علاقے میں بچے بھی کسی سےپیچھے نہیں رہے بچوں نے بھی سبز ہلالی پرچم سے بنے ہوئے لباس پہن رکھے تھے ، چھوٹی چھوٹی بلوچ بیٹیوں نے کشمیری بہنوں کے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے آپ اس وقت آزمائش میں ہیں لیکن بہت جلد آپ بھی ہماری طرح یوم پاکستان بھی منائیں گی اور یوم آزادی کشمیر بھی منائیں گی

  • ہم سب کشمیری ہیں.وزرائے اعلیٰ بھی یوم آزادی کے موقع پر کشمیر کی آواز بن گئے

    ہم سب کشمیری ہیں.وزرائے اعلیٰ بھی یوم آزادی کے موقع پر کشمیر کی آواز بن گئے

    اسلام آباد: پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستا ن کے چاروں صوبو ں کے وزاراعلیٰ نے اپنے پیغامات میں کشمیر یوں کے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت ایک آئینی ترمیم سے سمجھتا ہے کہ وہ کشمیریوں کو دبا لے گا تو یہ ممکن نہیں ۔کشمیر کی آزادی کے لئے پاکستانی قوم پر عزم ہے۔مقبوضہ کشمیر کے سارے سیاسی رہنماؤں کو قید میں ڈال دیا گیا ہے ،بھارتی ظلم و جارحیت کو دنیا سے چھپایا بھی جارہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہےکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج پر ہے ۔کوئی طاقت پاکستان کو کشمیر سے جدا نہیں کر سکتی۔یوم آزادی ہمارے بڑوں کی قربانی کی وجہ سے ملی ہے۔ہمیں اپنے اختلاف کو بھلا کر ایک ہو کر رہنا ہو گا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے آج کا دن 1947کے دن کی یاد دلاتا ہے ، بلوچستان کے عوام جشن آزادی کے موقع پر کشمیری وعوام کے ساتھ ہے۔پوری دنیا کوپیغام دیں گے کہ بلوچستان کے عوام کشمیریوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہے۔

    وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم کشمیریوں کو نہ پہلے بھولے ہیں اور نہ ہی آئندہ بھولنے والے ہیں. کشمیری پاکستانی ہیں اور سارے پاکستانی کشمیری ہیں.محمود خان نے کہا ہے کہ بہت جلد کشمیر آزاد ہونے والا ہے.پاکستانی کشمیریوں کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں

  • چھوٹے بچوں نے یوم آزادی پر کشمیریوں کی آزادی کے نعرے لگا کر سب کو حیران کردیا

    چھوٹے بچوں نے یوم آزادی پر کشمیریوں کی آزادی کے نعرے لگا کر سب کو حیران کردیا

    یوم پاکستان ، پاکستان زندہ باد ملک کے کونے کونے میں ہر پاکستانی یوم آزادی کی خوشیوں سے سرشار،چھوٹے چھوٹے بچے ٹولیوں کی شکل میں آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھنے والوں کو خوش کررہے ہیں. اطلاعات کے مطابق اس دفعہ تو یوم آزادی کی خوشی اور منانے کے انداز پہلے سے مختلف ہیں.

    ذرائع کے مطابق ملک بھرسےایسی اطلاعات آرہی ہیں کہ چھوٹے چھوٹے بچے ٹولیوں کی شکل میں یوم آزادی منا رہے ہیں تو دوسری طرف کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کررہے ہیں. بلوچستان ، کے پی، سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں ایسے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں.

  • اداکارہ آرمینا خان کا پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ

    اداکارہ آرمینا خان کا پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ

    پاکستانی اداکارہ آرمینا خان نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یونیسیف سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کردیا.

    آرمینا خان کا کہنا تھا کہ ادارے فنکاروں کے سحر میں اتنا گرفتار نہ ہوجائیں کہ ان کو اپنے غیرجانبداری کے اصولوں پر سمجھوتا کرنا پڑے۔

    اداکارہ ارمینا نے یونیسیف کی ای ڈی سے استفسار کیا کہ کیا یونیسیف جنگ کی حمایت کرنے والی جانبدار شخصیات کو اب بھی امن کا سفیر رکھنا چاہتا ہے؟

    https://www.instagram.com/p/B1FFs-AjPAs/?igshid=ma671opupbrr

    اداکارہ ارمینا نے کہا کہ پریانکا نے سوشل میڈیا پر کشمیر تنازع پر کشیدگی کو اکسایا ہے اور فروغ دے رہی ہیں، اور پاکستانی خاتون عائشہ ملک کے ساتھ نا مناسب رویہ اپنایا۔

    واضح رہے پریانکا چوپڑا نے بھارت اور پاکستان کے اختلافات پر جنگ کو فروغ دیتے ہوئے "جے ہند” کا ٹویٹ کیا تھا جس پر ارمینا نے ان سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے.

  • لودھراں : یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بڑا پروگرام

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں یوم آزادی 14 اگست یکجہتی کشمیر کے نام سے منایا گیا

    تفصیلات کے مطابق یکجہتی کشمیر ریلی کے پروگرام میں چوہدری زوار حسین وڑائچ ڈی پی او لودھراں ملک ظفر جمیل ، ڈی سی او لودھراں راؤ امتیاز سمیت مختلف نیوز گروپس کے نمائندہ اور تاجر و وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کی قیادت وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے کی

    لودھراں سبز و زار میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے باقاعدہ تقریب کیلئے پنڈال بنایا گیا تھا جس میں مختلف شعبہ ہائے جات اور دیگر عوامی نمائندوں نے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پیغام دیا اور یہ بات واضح کی ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر طرح کی مدد و نصرت کریں گے