Baaghi TV

Author: +9251

  • تحریک انصاف لیاقت باغ سے ڈی چوک تک ریلی نکالے گی

    تحریک انصاف لیاقت باغ سے ڈی چوک تک ریلی نکالے گی

    راولپنڈی:”کشمیر بنے گا پاکستان ” یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان تحریک انصاف لیاقت باغ سے ریلی نکالے گی جو ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوگی جس کی قیادت علی امین گنڈا پور وفاقی وزیر امور برائے کشمیر و گلگت بلتستان کریں گے. ڈی چوک پہنچنے کے بعد وہاں 3 بجے جلسہ عام سے علی امین گنڈا پور, عامر محمود کیانی اور دیگر سیاسی رہنماء خطاب کریں گے. یاد رہے ڈی چوک جلسہ کے انتظامات مکمل کرلیں گئے ہیں وہاں پنڈال سجا دیا گیا ہے اور سٹیج بھی لگا دیا گیا ہے جس کے پیچھے کشمیر بنے گا پاکستان کا سلوگن نمایاں ہے

  • اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل راحیل شریف  نے استعفیٰ دے دیا ؟ تہلکہ مچادینے والے حقائق

    اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل راحیل شریف نے استعفیٰ دے دیا ؟ تہلکہ مچادینے والے حقائق

    ریاض : غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل شریف اور اسلامی اتحادی افواج کے کمانڈر انچیف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کی بھارت نواز پالیسیوں کے خلاف ردعمل کے طور پر استعفیٰ دے دیا ہے.اس خبر میں کس حد تک صداقت ہے باغی ٹی وی متعلقہ حکام کی جانب سے مزید اطلاعات کا منتظر ہے

    سعودی عرب سے آمدہ اطلاعات کے مطابق اسلامی اتحادی افواج کے کمانڈرانچیف نے سعودی حکام کی بھارت نواز پالیسیوں اور بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو نظر انداز کرنے پر اپنا استعفیٰ سعودی حکام تک پہنچا دیا ہے. اطلاعات کے مطابق جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب بھارت میں بی جے پی کی انتہاپسند حکومت کی اسلام اور مسلمان کش پالیسیوں کے باوجود 75 ارب ڈالر کی سرمایہ کرکے مودی سرکار کو کشمیریوں اور بھارت کے اندر رہنے والے مسلمانوں کے حق میں اچھا نہی کیا .

    باغی ٹی کو غیرمصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ اسلامی اتحادی افواج کے کمانڈر انچیف اور پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کشمیریوں کی سعودی عرب کی طرف سے کھل کر حمایت نہ کرنے پرسالانہ کم وبیش 1 ارب روپے کو لات مار دی ہے اورفیصلہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی خاطر سب کچھ قربان کردیں گے لیکن کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے ، یاد رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بارے میں پھیلنے والی خبروں کی ابھی تک نہ تو تصدیق ہوسکی ہے اور نہ ہی ان خبروں کی تردید سامنے آئی ہے .

    یاد رہے کہ ان حالات میں جبکہ اس وقت سوشل میڈیا پر بہت سی غلط اور جھوٹی خبریں پھیلا ئی جارہی ہیں کسی بھی پاکستانی کو سوشل میڈیا پر ایسی خبروں کو شیئر نہیں کرنا چاہیے ، ان حالات میں جب کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ہمیں پاکستان فوج کے ذمہ دار ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے کسی قسم کے بیان کا انتظار کرنا چاہیے ، کیونکہ بعض اوقات ایسی خبروں سے مخالف قوتیں فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہیں.

  • رحیم یارخان:جشن آزادی کےحوالےسےشیخ خلیفہ پبلک سکول میں تقریب پرچم کشائی

    رحیم یارخان:جشن آزادی کےحوالےسےشیخ خلیفہ پبلک سکول میں تقریب پرچم کشائی

    رحیم یارخان:جشن آزادی کےحوالےسےشیخ خلیفہ پبلک سکول میں تقریب پرچم کشائی
    ڈپٹی کمشنرجمیل احمدجمیل ,ایم این اےچوہدری جاویداقبال وڑائچ,ایم پی اےچوہدری آصف مجید,پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق, اےڈی سی آرڈاکٹرجہانزیب حسین ک,ڈی پی اوعمرسلامت ,اےسی ہیڈکوارٹرریاست علی,اسسٹنٹ کمشنراعتزازانجم ,سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرسخاوت علی رندھاوا, ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا,,ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالستاربابر,ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت راواشفاق احمد,ڈی ای اوسیکنڈری ملک مختارحسین
    ڈویژنل صدرجمعیت علماپاکستان ریاض احمدنوری سمیت دیگروشہریوں کی کثیرتعدادمیں شرکت.

  • ارمینا خان نے اپنی شادی کا جوڑا منتخب کر لیا

    ارمینا خان نے اپنی شادی کا جوڑا منتخب کر لیا

    اداکارہ ارمینا خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نےاپنی شادی کا جوڑا منتخب کر لیا ہے.

    اداکارہ ارمینا نے تصویر میں ملبوس لباس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے سب سے خوبصورت لباس خرید لیا ہے اور اپنا پسندیدہ لباس آپ لوگوں کو دکھانے کیلئے مزید انتظار نہیں ہو سکتا۔ ظاہرسی بات ہے یہ وہ لباس نہیں لیکن میں مختلف لباس پہن کر دیکھ رہی تھی۔

    ارمینا خان نے اپنے منگیتر فیصل کا نام لکھتے ہوئے کہا کہ وہ سب لوگ جو ہمارے لیے خوش ہیں، ان سب کا بہت شکریہ۔ اللہ پاک سب پر کرم کرے اور نفرت کرنے والوں کا بھی شکریہ، برائے مہربانی ہمارے بارے میں باتیں کرتے رہیں۔

    یاد رہے ارمینا خان نے فیصل خان کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان انسٹا گرام پر جولائی 2017 میں اپنی ایک پوسٹ میں کیا تھا۔

    اداکارہ کو کیوبا میں ساحل سمندر پرمنگنی کی انگوٹھی پہنائی گئی تھی۔ گزشتہ ماہ ان کے منگیتر نے بھی انسٹا پر منگنی کی اینورسری پر پرانی تصویر شیئر کی۔

    واضح رہے ایک انٹرویو کے دوران اپنے منگیتر سے متعلق بتاتے ہوئے ارمینا کا کہنا تھا کہ فیصل میرے عزیز بھی ہیں اور میں انہیں بچپن سے جانتی بھی ہوں۔ مجھے یاد ہے جب فیصل کینیڈا آئے تھے اور ہم نے نے شطرنج اور کارڈز کھیلے تھے۔ مجھے یہ تو یاد نہیں کہ ہم دونوں نے کب ایک دوسرے کو پسند کرنا شروع کیا لیکن فیصل ہمیشہ سے ہی میرے لیے تھے۔ مانچسٹر میں یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران مجھےاحساس ہوا کہ یہی ایک شخص ہے جس نے ہمیشہ میری مدد کی۔ میں اداس ہوتی تو رونے کے لئے فیصل کا کندھا تھا، جلد ہی یہ رشتہ دوستی سے بڑھ گیا۔

  • کوئٹہ یوم آزادی و یوم یکجہتی کشمیر جلسہ۔

    یوم آزادی و یوم یکجہتی کشمیر جلسہ کی تیاریاں مکمل گراؤنڈ کرسیوں سے بھر دیا گیا اور چاروں طرف سے کشمیر اور پاکستانی جھنڈوں سے سج چکا۔کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے کوئٹہ کے ہاکی گراونڈ میں آج 3:00 بجے عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا ہے جس سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صاحب، چیرمین سینٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، زمرک خان اچکزئی، عبدالخالق ھزارہ، حاجی علی مدد جتک،
    جمیعت علماء اسلام کے رہنما مفتی عبدالرحمان۔ انجمن تاجران، علماء،وکلاء خطاب کرینگے۔ بلوچستان کے تمام اضلاع سے شرکاء ریلیوں کی شکل میں جلسہ میں شرکت کرینگے۔

  • امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی 73 ویں  یوم آزادی پر پاکستان کو مبارکباد ، نیک خواہشات کااظہار

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی 73 ویں یوم آزادی پر پاکستان کو مبارکباد ، نیک خواہشات کااظہار

    واشنگٹن : پاکستان کے 73 ویں یوم ازادی کے موقع پر دنیا بھر سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہے ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے73 ویں یوم آزادی پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔مبارک باد پیغام میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا نے کئی برسوں مل کر کام کرکے بہت کچھ حاصل کیا۔ امید ہے وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پاکستان کے سینئر ارکان حالیہ دورہ امریکا کے دوران کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کریں گے ۔

    ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجی مائیک پومیونے کہا ہے کہ انہیں علاقائی امن و اسحتکام کے فروغ کیلئے دو طرفہ کوششیں مزید گہری ہونے کی بھی امید ہے ۔پومپیو نے پاک امریکا تجارتی تعلقات میں بہتری کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف دونوں ممالک میں بے پناہ خوشحالی بلکہ عوام کے مابین مضبوط تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ۔

  • عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کروائے،ڈی سی مظفرگڑھ

    مظفرگڑھ میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور،ڈی پی او صادق علی ڈوگر اور ممبرصوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر نے پرچم کشائی کی،اس موقع پر پاکستان کیساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا گیا.ضلع مظفرگڑھ میں جشن آزادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز سائرن بجاکر کیاگیا.پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی سی آفس کے احاطہ میں منعقد کی گئی،جہاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور،ڈی پی او صادق علی ڈوگر اور ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر نے پرچم کشائی کی.اس موقع پر پاکستان کیساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا گیا.تقریب میں قومی ترانہ بھی بجایا گیا اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے.یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں انتظامی افسران،وکلاء اور شہری بھی کثیر تعداد میں شریک تھے جنھوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا.اس موقع پر مقررین کا کہناتھاکہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی پر تلا ہے عالمی برادری کشمیر پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائے بھارت اپنے ناپاک ارادوں سے باز نہ آیا تو پاکستان کا بچہ بچہ ملک کے لئے تیار ہے۔

  • جنوبی وزیرستان میں یوم آزدی کی رنگا رنگ تقریب ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی

    جنوبی وزیرستان میں یوم آزدی کی رنگا رنگ تقریب ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی

    وانا :ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی وزیرستان میں بھی پاکستانی یوم آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں. اس سلسلے میں جنوبی وزیرستان میں یوم آزدی کے موقع پر رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر ملی نغمے پیش کئے گئے اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ وادی شکئی کے اسٹیڈیم میں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پاک فوج کے افسران ، قبائلی مشران، علماء ، طلباء اور قبائلی عوام نے شرکت کی۔تقریب میں مقامی فنکاروں اور طلباء نے ملی نغمے پیش کئے ۔ تقریب میں روایتی رقص سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے ۔ اس موقع پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔

    جنوبی وزیرستان میں یوم پاکستان کی پروقارتقریب میں قبائلی مشران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک کی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے، اور پاک فوج کا ساتھ دیتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

  • پاکستانیوں کا 73 واں یوم آزادی کشمیریوں کے نام ، کشمیر بنے گا پاکستان ، بھارت ہوگیا پریشان

    پاکستانیوں کا 73 واں یوم آزادی کشمیریوں کے نام ، کشمیر بنے گا پاکستان ، بھارت ہوگیا پریشان

    اسلام آباد:پاکستان کا 73 ویں یوم آزادی کشمیریوں کے نام،رنگ برنگے سز ہلالی پرچم ، ملی نغمے اور کشمیریوں کے حق میں ریلیاں جاری ہیں ، یوم آزادی پر ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔ بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جارہا ہے۔ قومی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم بھی ملک بھر میں لہرا رہا ہے۔ فضا میں کشمیر بنے گا پاکستان کی صدائیں گونجنے لگیں۔

    پاکستانی اور کشمیری پرچم نے پورے ملک کو سجا دیا۔ نماز فجر کے ادائیگی کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کی خوشحالی لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارت سے نجات کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ملک بھر میں سیاسی جماعتیں اور سماجی تنظیمیں ریلیاں نکالیں گی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔14 اگست کا دن کشمیریوں سے منسوب کرنے کا قومی لوگو بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

  • آزادی کی قدر کیا ہیں پڑھیں ایک بزرگ کا احوال ۔۔۔!حافظ احمد سعید جعفر کا بلاگ

    آزادی کی قدر کیا ہیں پڑھیں ایک بزرگ کا احوال ۔۔۔!حافظ احمد سعید جعفر کا بلاگ

    کل میں نے ایک پاکستان ہجرت کر آنے والے اپنے علاقے کے ایک بزرگ سے ازراہ گپ شپ پوچھا کہ کچھ انڈیا کے بارے بتائیں
    ہنس پڑے کہ ہم تو بلونگڑے تھے اس وقت
    پورے 72سال ہو گئے آزادی کو
    جب ہم چھوٹے تھے تو
    بہت لوگ مل جاتے تھے
    جنہوں نے پاکستان بنتے دیکھا تھا
    مگر اب تو ایسے لوگ ڈھونڈنے سے بھی نہ ملیں
    اب کوئی 90سالہ بزرگ ہی ہمیں ان مظالم کے قصے سنا سکتا ہے
    جو قیام پاکستان کے وقت درپیش آئے تھے
    لاکھوں جانیں ضائع ہوئی تھیں
    کتنی عزتیں پامال ہوئی تھیں
    کتنی مسلم خواتین سکھوں کی باندیاں بنیں
    تب جا کر ہمیں اپنی پہچان ملی
    آج ہم گائے ذبح کررہے ہیں
    ہم سے کوئی پوچھنے والا نہیں
    ہماری سرکاری چھٹیوں کا نظام اسلامی تہواروں پر ہے
    کیا کسی غیر اسلامی ملک میں یہ سب ممکن تھا
    اور بھی آزادی کی کیا کیا مثالیں دوں
    مگر افسوس ہم اس آزادی کا مطلب غلط سمجھ بیٹھے
    ہم نے اس آزادی کو فرقہ واریت کی آزادی سمجھ لیا
    ہزاروں خاندانوں کے چراغ اس فرقہ واریت نے گل کر دئے
    ہم نے اس آزادی کو کرپشن کی آزادی بنادیا
    تو کسی نے اس آزادی سے قومیت اور لسانیت کا فائدہ اٹھایا
    بدقسمتی سے ہم ایک قوم نہ بن پائے
    ہم اپنی بدمستیوں میں ایسے مگن ہوئے
    کہ بھارت ہماری شہ رگ کشمیر کو ہم سے چھین کر چلا گیا
    اور ہم کچھ کرنے کی بجائے
    کشمیریوں کی لاشوں پر بھی سیاست کرنے لگے
    70سال تک ہم صرف کشمیریوں کے جذبات سے کھیلتے رہے
    اور حقیقت میں ہم لوگوں نے کشمیریوں کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ آپس میں قومیت, لسانیت اور فرقہ واریت کھیلتے رہے
    آج چودہ اگست کا دن ہے
    صرف آزادی کے فنکشن منانا کافی نہیں
    بلکہ ہمیں آزادی کے تمام تقاضوں کو بروئے کار لانا ہوگا