Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی :  جشن آزادی پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ، مصطفیٰ کمال کا خطاب

    کراچی : جشن آزادی پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ، مصطفیٰ کمال کا خطاب

    کراچی :پاک سر زمین پارٹی نے پہل کرتے ہوئے 14 اگست کی صبح کی تازہ ، ٹھنڈی اور معطر ہواوں میں پاکستان کا 73 واں یوم آزادی مناکر سب پر بازی لے گئے ، پاک سر زمین پارٹی کی طرف سے منعقدہ اس تقریب میں بچے ، بوڑھے ، جوان ، مرد ، خواتین سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نے شرکت کی اور اپنے وطن کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں ،

    پاک سرزمین کی طرف سے یوم آزادی کی اس تقریب میں مصطفیٰ کمال کے ساتھی اور اہم پارٹی رہنما بھی شامل تھے،محبت وطن مہاجر کے طور پر جانے والے پاک سرزمین کے صدر انیس قائم خانی بھی اس تقریب میں نعروں کی گونج میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہےتھے . پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سینٹرل، نارتھ ناظم آباد، 5 سٹار چورنگی پر ‏جشنِ آزادی پاکستان اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں عظیم الشان تقریب میں چیئرمین سید مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی اور دیگر مرکزی رہنماؤں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کری، اور جشن آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

  • میرے عزیز ہم وطنو !  پاکستان کا 73 یوم آزادی مبارک ہو، وزیراعظم عمران خان

    میرے عزیز ہم وطنو ! پاکستان کا 73 یوم آزادی مبارک ہو، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں 73 یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے پوری قوم آزاد ہے وزیر اعظم نے اس موقع پر پاکستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول کی کوشش جاری رکھے گا. نہتےکشمیریوں پربھارت کےمظالم نےعالمی قوانین کی دھجیاں بکھیردی ہیں

    قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے انسانیت کی تضحیک کی تمام حدیں پار کرکے خطے کا امن خطے مٰیں ڈال دیا ہے. وزیراعظم نے اس موقع پر ملت کے ان سپوتوں کو بھی سلام پیش کیا کہ جن کے مقدس خون سے پاکستان محفوظ ہے. عمران خان نے کہا کہ میں اپنے ان دلیر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں.

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پغام میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا پاکستان پر احسان ہے کہ اللہ تعالیٰ نےپاکستان کوبےپناہ وسائل سےنوازاہے،ہمارےسامنے روشن مستقبل ہے . وزیر اعظم نے بار بار کشمیری قوم کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات سےدوقومی نظریے کومزیدتقویت ملی ، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے فلاحی اسلامی ریاست کےحصول میں قابل تقلیدنمونہ ریاستِ مدینہ ہے ،آج اس عزم کااعادہ کریں کہ پاکستان کوترقی یافتہ اورخوشحال ملک بنائیں گے

  • یوم آزادی مبارک ہو! آج 73 واں  یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں  منایا جارہا ہے

    یوم آزادی مبارک ہو! آج 73 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے

    اسلام آباد : قوم کو73 واں یوم آزادی مبارک ہو،آج پاکستانی قوم 73 واں یوم آزادی روایتی جوش وخروش اورجذبے سے منا رہی ہے۔ ملک بھر میں سرکاری عمارتوں، سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔یوم آزادی پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور پاکستان سے محبت کرنے والے غیر ملکی بھی پاکستان کا 73 واں یوم آزادی منا رہے ہیں.

    ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے دن کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔بچے جوان سبھی یوم آزادی کی خوشی میں سبزہلالی پرچم لئے ہر طرف ریلیوں کی صورت میں چل پھر کر خوشی منا رہے ہیں.

    یوم آزادی پر صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہورمیں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر فضا تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی۔یوم آزادی کے موقع پر پشاور میں بھی 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم آزادی پرتوپوں کی سلامی کی یہ تقریب کینٹ کے پانڈو اسٹیڈیم میں ہوئی جبکہ کوئٹہ کے آرمی پولوکلب میں بھی پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔کراچی میں بھی دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامتی سے کیا گیا۔ شہر شہر نمازفجرکی ادائیگی کے بعد مساجد میں ملکی ترقی وسلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کرائی گئیں۔

    یاد رہے کہ آج یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی۔ کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے قومی پرچم کے ساتھ کشمیرکا جھنڈا بھی لہرایا جائے گاوزیراعظم عمران خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد جائیں گے اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔

  • کوئٹہ عظیم الشان یکجہتی مشترکہ جلسہ۔

    کوئٹہ میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ میں عظیم الشان یکجہتی مشترکہ جلسہ منعقد کیاجارہاہے 14اگست کو کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کےلئے ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ میں سہ پہر 3بجے عظیم الشان یکجہتی مشترکہ جلسہ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں صوبے کی تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔ جلسہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، صوبائی وزراء زمرک خان اچکزئی، عبدالخالق ہزارہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی علی مدد جتک، جے یو آئی کے رہنما مفتی عبدالرحمن، انجمن تاجران کے نمائندے، علمائے کرام، وکلاء نمائندے اور دیگر سیاسی وقبائلی عمائدی بھی خطاب کریں گے۔ جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع سے شرکاء ریلیوں کی صورت میں جلسہ میں شریک ہوں گے۔

  • بھارتی میڈیا آصف غفور سے خائف ، کشمیر پر میڈیا وار کا الزام لگا دیا ، آصف غفور کا خوبصورت جواب

    بھارتی میڈیا آصف غفور سے خائف ، کشمیر پر میڈیا وار کا الزام لگا دیا ، آصف غفور کا خوبصورت جواب

    اسلام آباد: بھارتی میڈیا نے افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان آصف غفور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کی پشت پناہی کررہا ہے. ان من گھڑت خبروں کی وجہ سے حالات مزید خراب ہورہے ہیں. بھارتی افواج کے اہم افسر نے ٹویٹر پر میجر جنرل آصف غفور کے خلاف محاذ کھولنے کی کوشش کی ہے ، ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ آصف غفور ان پاکستانیوں کو روکتا نہیں جن کی من گھڑت خبروں کی وجہ سے کشمیر کے حالات مزید خراب ہورہے ہیں


    بھارت کی طرف سے اس تنقیدی وار کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت یہ یاد رکھے کہ مظالم کبھی چھپ نہیں سکتے ، حقیقیت کبھی ظاہر ہوئے بغیر رہ نہیں سکتی . بھارت یہ یاد رکھے کہ پاکستان کی طرف سے کوئی من گھڑت خبریں نہیں پھیلائی جارہیں، میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یہ تو سوشل میڈیا سے وابستہ چند افراد بھارت کے مظالم پر سے پردہ اٹھا رہے ہیں جن کی وجہ سے بھارت اس قدر پریشان ہے. اور اگر یہ فیصلہ ہوگیا کہ بھارت کو کشمیر میں مظالم کے خلاف میڈیا کے ذریعے بھر جواب دیا جائے تو پھر بھارت پر کیا گز رے گی

  • اب گیند میں چپ نصب ہوگی، کرکٹ میں انقلاب آگیا

    اب گیند میں چپ نصب ہوگی، کرکٹ میں انقلاب آگیا

    سڈنی:اب کرکٹ بال کی گیند میں بھی کام کرے گی ٹیکنالوجی ، ماہرین کرکٹ کا کرکٹ میں‌ جدت لانے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے، جلد میچز میں اسمارٹ بال دکھائی دے گی.تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ سے ٹی ٹوینٹی تک کا سفر کامیابی سے طے کرنے والے اس کھیل میں جدت لانے کا سلسلہ جاری ہے.اس ضمن میں ایک گیند تیار کی گئی ہے، جسے اسمارٹ بال کا نام دیا ہے. اس انوکھی گیند میں ایک چپ نصب ہوگی.

    اطلاعات کے مطابق یہ چپ گیند کو براہ راست کمپیوٹر سسٹم سے جوڑ دے گی، یوں حاصل ہونے والے ڈیٹا کے تجزے اور اسے پرکھنے کا عمل زیادہ سہل اور موثر ہوجائے گا.اس چپ کی مدد سے باآسانی تعین کیا جاسکے گا کہ گیند کی رفتار کی تھی، وہ کتنی اسپن ہوئی، ساتھ ہی اس نے ہٹ لگنے کے بعد کتنے میٹر کا فاصلہ طے کیا.آسٹریلیا میں ہونے والے کرکٹ کے مشہور مقابلے بگ بیش لیگ میں اس گیند کے استعمال ہونے کی امید کی جارہی تھی، البتہ اب اس کا امکان خاصا کم ہوگیا ہے.

  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم  پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کردی

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کردی

    اسلام آباد:بھارت کی طرف سے مقبوضہ کمشیر کو ہتھیانے کے بعد پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پرسیکیورٹی کونسل سے رابطہ کرلیا۔پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق پاکستان نے سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج انھوں نے سیکیورٹی کونسل کے صدر کوخط لکھا تھا، جو انھیں موصول ہو چکا ہے، یکم اور 6اگست کو لکھے گئے خطوط بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں لکھاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت کوبھی باور کرانا چاہتا ہوں کہ آپ کی جارحیت پر پاکستان کا خاموش رہنا آپ کی غلط فہمی ہے، پاکستان اپنے دفاع میں ہر حد تک جاسکتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو اس کا اندازہ 27 فروری کے عملی مظاہرے سے ہو چکا ہے، انشا اللہ کل 14 اگست کو وزیر اعظم عمران خان مظفرآباد جا رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان کامؤقف آزاد کشمیر نمائندوں کے سامنے رکھیں گے، کل پورے پاکستان میں کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کامظاہرہ ہوگا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا کو باور کراتے ہوئے کہا کہ 15 اگست کو پورے پاکستان میں یوم سیاہ ہو گا، دنیادیکھےگی، ہردار الخلافہ سے ان اقدامات کے خلاف آوازاٹھےگی، کشمیریوں کو پیغام دیناچاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

  • آج 14 اگست عید الا ضحیٰ کے تیسرے روز قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

    آج 14 اگست عید الا ضحیٰ کے تیسرے روز قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

    اسلام آباد :آج عید الا ضحی کے تیسرے روز 14 اگست کو یوم آزادی قومی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔دن کا آغاز نماز فجر کے بعد تمام بڑی مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، قومی یکجہتی اور وطن عزیز کی خدمت کی توفیق اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعاﺅں سے ہو گا۔

    پاکستان کا 73 واں یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا اور اس موقع پر وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں، سماجی تنظیموں اور نظریہ پاکستان فورم اور دیگر شعبوں کی جانب سے مختلف نوعیت کے پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں، جس کے دوران سیمینارز، میٹنگز، کانفرنسز اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے مابین تقریری و مضمون نویسی کے مقابلے منعقد ہوں گے جب کہ یونیورسٹیوں اور مختلف تعلیمی اداروں میں بھی جشن آزادی کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق عید کی تیاریوں کے سا تھ ساتھ یوم آزادی کے سلسلے میں بھی ملک بھر کے بازاروں، مارکیٹوں، شاہراہوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں، قومی پرچموں کے ساتھ سجایا گیا ہے جب کہ رات کو سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں پر چراغاں بھی کیا جائے گا۔

  • شہریوں کو کرنٹ لگنے پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج

    شہریوں کو کرنٹ لگنے پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی : کراچی پولیس نے شہریوں کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق تینوں افراد کے ورثہ نے مئیر کراچی وسیم اختر کی موجودگی میں درخشاں تھانے میں ایف آئی آر درج کرالی ، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بارشوں میں کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق دیگر افراد کی ایف آئی آر بھی درج جائیگی۔

    ذرائع کے مطابق مئیر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ درخشاں تھانے میں ایف آئی آر درج کرالی۔ایف آئی آر کے الیکٹرک کے مالک عارف نقوی، سی او مونس عبداللہ علوی، چئیرمین اکرام سہگل اور دیگر کے خلاف درج کی گئی۔ایف آئی آر میں درج کیا گیا کہ ملزمان کی غفلت سے تین افراد ہلاک ہوئے ان کے خلاف زیر دفعہ 322، 34/ 268 کے تحت کارروائی کی جائے جبکہ کے الیکٹرک کے ان تین اعلی افسران کے خلاف یہ پہلی ایف آئی آر ہے جس کو درج کرانے کے لئے مئیر کراچی کو 6 گھنٹے درخشاں تھانے میں رہنا پڑھا۔

    درخشاں تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میئر وسیم اختر نے کہا جاں بحق ہونے والوں کی موت پر سیاست نہیں شہریوں کو انصاف دلانا مقصد ہے، میں مئیر کراچی کی حیثیت سے ہلاک شہریوں کے ورثاء کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری کے الیکٹرک کی غفلت سے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، کے الیکٹرک کی غفلت سے جاں بحق 33 افراد میں سے 16 بچے ماں باپ کے اکلوتے تھے۔

  • اسلاموفوبیا کے واقعات سے دنیا میں امن ناپید ہوجائے گا، شاہ محمود قریشی

    اسلاموفوبیا کے واقعات سے دنیا میں امن ناپید ہوجائے گا، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : دنیا کو اسلامو فوبیا کے خلاف واضح حکمت عملی اپنانی چاہیے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کے واقعات دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ناورے میں مسجد پر حملے کی ناکام کوشش کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک ائیر فورس کے ریٹائرڈ افسر محمد رفیق نے ناروے میں حملہ آور کو دبوچا اور قیمتی جانیں بچائیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ محمد رفیق نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا اور ایک اور کرائسٹ چرچ واقعہ ہونے سے بچایا۔ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم محمد رفیق کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ جس وقت حملہ آور مسجد کے اندر داخل ہوا اس وقت لوگ عید کی نماز کی تیاریوں میں مصروف تھے، ایک پاکستانی کی نے ہمت سے حملہ آور کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

    اسلامو فوبیا کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مساجد اور عبادت گاہوں پر حملے انتہائی قابل مذمت اور قابل تشویش ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے واقعات دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں