Baaghi TV

Author: +9251

  • ایسی سزا دیں گے کہ پاکستان کبھی سر نہیں اٹھا سکے گا، مقبوضہ کشمیر کا گورنر پاکستان کو دھمکیاں دینے لگا

    ایسی سزا دیں گے کہ پاکستان کبھی سر نہیں اٹھا سکے گا، مقبوضہ کشمیر کا گورنر پاکستان کو دھمکیاں دینے لگا

    مقبوضہ جموں کشمیر کے گورنر گورنر ستیہ پال ملک نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوماہ پہلےکا ہندوستان نہیں ہے،جموں و کشمیر سے بھارت کے تمام دشمنوں کا خاتمہ کردیا جائےگا،ستیہ پال ملک نے کہا کہ ، اس بارجموں وکشمیرمیں 15 اگست زیادہ جوش وخروش سےمنایا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کشمیرہندوستان کا اٹوٹ حصہ نہیں ہے،پاکستانی وزیر خارجہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ دوماہ پہلےکا ہندوستان ہے،یہ تبدیل شدہ ہندوستان ہے

    گورنر نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگروہ بارڈرپرکسی بھی طرح مہم جوئی کریں گے، توانہیں ایسی سزا ملےگی کہ وہ کبھی سرنہیں اٹھا پائیں گے،جودہشت گرد انہوں نےبھیج رکھے ہیں یا بھیجیں گےان سے بھی ہم بہت ہی سختی کے ساتھ پیش آنے والے ہیں، آرٹیکل 370 ختم کےبعد یہاں پردہشت گردوں کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے۔گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال ملک کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے وادی کے دو سابق وزرائے اعلیٰ عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی کوحراست میں رکھا ہے۔

  • امریکہ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں88 افراد ہلاک و زخمی

    امریکہ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں88 افراد ہلاک و زخمی

    واشنگٹن : امریکہ میں ہنگامے پھوٹ پڑے ، اطلاعات کے مطابق امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 88 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنسیلوانیا، کیلیفورنیا، فلوریڈا اور شمالی کیرولائنا سمیت مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 75 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے مذکورہ واقعات میں کم سے کم 26 افراد ہلاک اور 62 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہرسال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ جبکہ اسلحہ ساز کمپنیوں کی حامی لابی کی مخالفت کے باعث ہتھیاروں کے کنٹرول کا کوئی قانون وضع نہ ہو سکا۔

  • بھارت میں ریڈ الرٹ :  آئی جی آئی ہوائی اڈے کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    بھارت میں ریڈ الرٹ : آئی جی آئی ہوائی اڈے کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    نئی دہلی : بھارت اپنے یوم آزادی جسے پاکستانی آئندہ سے یوم سیاہ کے طور پر منایا کریں گےاس یوم آزادی سے محض تین دن قبل اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی) کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی نے پیر کی شب خفیہ ایجنسیوں اور پولس کے ہوش اڑا دیے۔ کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد پولس نے اطلاع دینے والے شخص کو شکنجے میں لے لیا۔ پولس کے ذریعہ پکڑے جانے پر مشتبہ افراد نے اس بات سے ہی انکار کر دیا کہ اس نے ہوئی اڈے کو بم سے اڑا دینے جیسی کوئی اطلاع دہلی پولس کنٹرول روم کو دی۔

    دوسری طرف رات گئے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے آئی جی آئی ہوائی اڈے کے پولس ڈپٹی کمشنر سنجے بھاٹیا نے آئی این ایس خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ”رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ہوائی اڈے کے ٹرمینل-2 پر بم رکھے ہونے کی خبر دہلی پولس کنٹرول روم کو ملی تھی۔ خبر دینے والے نے بتایا تھا کہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل-2 پر بم رکھ دیا گیا ہے۔ اگر بم کو پھٹنے سے روک سکتے ہو تو روک کر دکھاو۔

  • ترکی کا جزیرہ آگ سے بھڑک اٹھا ، بڑے پیمانے پر نقصان

    ترکی کا جزیرہ آگ سے بھڑک اٹھا ، بڑے پیمانے پر نقصان

    انقرہ :عید سے اگلے دن ترکی کے جزیرہ مرمرا کے جنگلات میں آگ لگ گئی جسے تاحال بجھایا نہیں جاسکا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگلات میں لگی آگ سیکڑوں ایکڑ تک پھیل چکی ہے ،آتشزدگی سے پانچ سے زائد گھر بھی راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں ۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ آگ سے دیگر علاقوں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں.

    ترک حکومت کا کہنا ہے کہ سیکڑوں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے ۔امدادی کارروائیوں میں درجنوں فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں تاہم تیز ہواؤں اور گرم موسم کے سبب آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہے ۔

  • کراچی پولیس نے کے الیکٹرک انتظامیہ سے کون سے اہم سوالات کردیئے ؟

    کراچی پولیس نے کے الیکٹرک انتظامیہ سے کون سے اہم سوالات کردیئے ؟

    کراچی :کراچی میں مون سون کی بارشوں سے تباہی اور پھر اس کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کا معاملہ شدت اختیارکرگیا . اسی معاملے پر ذمہ دار ادارے کے الیکٹرک سے کراچی پولیس نے کچھ اہم سوالات پوچھے ہیں.بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں ہلاکتوں پر کراچی پولیس نے کےالیکٹرک انتظامیہ کو سوالنامہ ارسال کردیا ہے ،

    کراچی پولیس کی طرف سے پوچھے گئے سوالات میں سے ایک سوال یہ بھی ہے کہ بتایا جائے کہ ایمرجنسی فون کی صورت میں کے الیکٹرک کی جانب سے کتنی دیر میں جواب دیتا ہے ؟ جبکہ تعینات افسران کی فہرست بھی طلب کرلی ہے۔سوالنامہ میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی ڈیوٹی اور ایمرجنسی قوانین کی تفصیل فراہم کی جائے ، جبکہ بارش میں احتیاطی تدابیر کا مینوئل بھی مانگ لیا ۔

    پولیس نے کے الیکٹرک سے ایمرجنسی رسپانس وقت اور رین ایمرجنسی میں اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر سےمتعلق بھی تفصیل مانگی ہے ۔یاد رہے کہ ان دنوں کے الیکٹرک ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بڑی تنقید کا شکار ہے اور کراچی والے اس کی اہلیت پر سوال اٹھانے لگ گئے ہیں.

  • بھارتی جارحیت کے خلاف عمران خان نے کشمیر جانے کا فیصلہ کر لیا

    بھارتی جارحیت کے خلاف عمران خان نے کشمیر جانے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان بدھ کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے یوم آزادی 14 اگست کو مظفرآباد پہنچیں گے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 14 اگست یوم آزادی کو بھارتی مقبوضہ کشمیر کے اپنے بہادر کشمیریوں اور ان کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔ بیان کے مطابق بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کو بھارتی مقبوضہ کسمیر کی حیثیت بدلنے کے غیر آئینی اقدام، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف وزری اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، کرفیو کے نفاذ اور بھارت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کے طور پر بطور یوم سیاہ منایا جائے گا۔

  • وزیراعظم نشانہ لگانے کے ماہر ہیں. کس سیاسی مخالف نے عمران خان کی صلاحیت کو تسلیم کرلیا

    وزیراعظم نشانہ لگانے کے ماہر ہیں. کس سیاسی مخالف نے عمران خان کی صلاحیت کو تسلیم کرلیا

    کراچی:عمران خان سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے ماہر ہیں ، فریال تالپور کو اڈیالہ جیل بھیجنے والے یاد رکھیں علیمہ خان پر بھی الزامات ہیں ،وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے

    کمشنر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور کو رات کے اندھیرے میں اڈیالہ جیل بھیجنا ثابت کرتاہے وزیراعظم مخالفین کو نشانہ بنارہے ہیں۔ وہ یاد رکھیں انکی بہن علیمہ خان پر بھی الزامات ہیں انکو بھی مچھ جیل بھیجا جاسکتاہے۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں نے ماضی کے ریکارڈ توڑے ہیں۔ مئیر کراچی ضلعی چیئر مین سمیت تمام اداروں نے کام کیا ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈز سے شکایت ہیں مگر انکی بھی معاونت کرنے کو تیار ہیں۔

  • بھارت کی جعل لڑائی دکھانے کی سازش بے نقاب ہوگئی ، کیا تھی وہ لڑائی ضرور جانیئے

    بھارت کی جعل لڑائی دکھانے کی سازش بے نقاب ہوگئی ، کیا تھی وہ لڑائی ضرور جانیئے

    اسلام آباد: بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں سے باز نہیں آرہا ، بھارت پاکستان کے خلاف ہر روز نئی نئی سازشیں تیار کرکے پاکستان کو مصروف رکھنے کے چکروں میں مصروف ہے. اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کی ایک اوربھارتی سازش بے نقاب ہوگئی ہے ۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پر جعلی لڑائی دکھانے کی تیاری کرلی۔

    ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت سے توجہ ہٹانے کی بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی ہے جس کے مطابق بھارتی فورسزنے اپنے زیرتسلط علاقے میں خودساختہ جھڑپ کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔بھارتی فوج نے ایل اوسی اورایل اےسی پر جعلی لڑائی دکھانےکی تیاری کی ہے جس کے مطابق بھارتی زیرتسلط علاقے میں چیک پوسٹ بناکرپاکستانی جھنڈالہرادیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کاالزام لگانے کیلئے سازش تیارکی ہے ۔ اس جعلسازی کے ذریعے بتایاجائےگاکہ بھارت نے جوابی کارروائی کی اور مودی سرکاربھارتی میڈیاکے ذریعے ڈرامہ سچاثابت کرنےکی کوشش کرےگی ،

  • بھارتی بربریت کا نشانہ نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے  یوم آزادی کے موقع پر لیاقت باغ سے ڈی چوک اسلام آباد تک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی،  عامر محمود کیانی

    بھارتی بربریت کا نشانہ نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم آزادی کے موقع پر لیاقت باغ سے ڈی چوک اسلام آباد تک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی، عامر محمود کیانی

    اسلام آباد۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ بھارتی بربریت کا نشانہ نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بدھ کو یوم آزادی کے موقع پر لیاقت باغ سے ڈی چوک اسلام آباد تک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی، مودی نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے وادی میں شب خون مارا، مذموم بھارتی اقدام سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو مزید تقویت ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے گذشتہ 70 سال سے کشمیریوں کو محکوم بنا رکھا ہے، کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھائے جا رہے ہیں، مودی ہٹلر بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کرایا اور اس پر امریکہ آنے کی پابندی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مودی بھارتی انتہاء پسند تنظیم آر ایس ایس کے نازی نظریہ پر عمل پیرا ہیں، مقبوضہ وادی میں جاری مظالم آر ایس ایس کے نازی نظریات کا ثبوت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے کشمیر میں مظالم سے آر ایس ایس کی مفلوج اور کمزور ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے اس معاملہ پر کوتاہی کا مظاہرہ کیا، 70 سال سے کشمیری پاکستان سے محبت اور عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں جس کے باعث وہ مظالم برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے وادی میں شب خون مارا، مذموم بھارتی اقدام سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو مزید تقویت ملے گی کیونکہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کسی کاغذ کے ٹکڑے کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بدھ کو آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے، پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ کے دوران اس معاملہ پر بات کی، اس دورہ کے دوران لوگوں نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا، عالمی سطح پر وزیراعظم عمران خان کی ساکھ ہے اور عالمی برادری ان پر اعتماد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے، یہ مشترکہ قومی مسئلہ ہے اور ہمیں اس پر یکساں مؤقف اختیار کرکے آگے بڑھنا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے معاملہ پر پوری 22 کروڑ عوام متحد ہے، چند لوگوں کے ذاتی مسائل ہیں، انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف کیسز بنائے، موجودہ حکومت نے ان کے خلاف کوئی کیس نہیں بنایا، ان کے معاملات عدالتوں میں چل رہے ہیں اور عدالتیں ہی ان کے بارے میں فیصلہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بربریت کا نشانہ نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بدھ کو عظیم الشان ریلی سہ پہر تین بجے لیاقت باغ سے ڈی چوک تک نکالی جائے گی۔ ریلی میں وزراء، مقامی قیادت اور کارکنان شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنان سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ ریلی میں زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائیں۔

  • شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر گئے ، یہ پیغام کس کا تھا ، ضرور جانیئے

    شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر گئے ، یہ پیغام کس کا تھا ، ضرور جانیئے

    لاہور:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل میں اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات کے لیے آج پہنچے ، اطلاعات یہی ہیں کہ میاں شہباز شریف میاں نواز شریف کے لیے کوئی اہم اور خاص پیغام لے کر پہنچےہیں. ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف شریف خاندان پر مقدمات کے حوالے سے مشاورت کرنے آئے تھے.

    ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں دونوں بھائیوں کے درمیان ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ میاں برادران نے دوپہر کا کھانا بھی مل کر کھایا۔ اس دوران شہباز شریف نے میاں نواز شریف سے عید بھی ملی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کے دوران اپنے بھائی کو گزشتہ روز مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر کو ہدایت دی کہ سیاسی صورتحال پر نظر رکھی جائے اور پارٹی کارکنان کو متحرک کیا جائے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ میاں برادران نے آئندہ کے لیے حکمت عملی طئے کی ہے.