Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم عمران خان کا 73ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام

    وزیراعظم عمران خان کا 73ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام

    اسلام آباد۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے 73ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر اندرون و بیرون ملک بسنے والے تمام پاکستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن ہم سب مل کر اس عزم کا اعادہ کریں کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال مملکت بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، فلاحی اسلامی ریاست کے حصول میں ہمارے لئے قابل تقلید نمونہ ریاستِ مدینہ ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات سے ہمارے آباؤ اجداد کے دو قومی نظریہ کو مزید تقویت ملی ہے۔ یہ بات انہوں نے73ویں یوم آزادی 2019ء کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 14 اگست ہماری ملی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جو ہمیں ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے تحفظ کیلئے پیش کیں، یہ دن ہمیں ان مقاصد کی بھی یاد دلاتا ہے جن کے حصول کیلئے ایک آزاد خود مختار مسلم ریاست کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں پاکستان کو اقوام عالم میں باوقار ریاست بنانے کا جذبہ و امنگ دیتا ہے، ہمارے عظیم قائد محمد علی جناح کے پیش نظر ایک ایسے ترقی پسند پاکستان کا تصور تھا جہاں اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی بسر کی جا سکے جہاں قانون کی حکمرانی، جمہوری اصولوں کی بالادستی اور ریاست و عوام کے درمیان احساس کا مضبوط بندھن ہو، اسی فلاحی اسلامی ریاست کے حصول میں ہمارے لئے قابل تقلید نمونہ ریاستِ مدینہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معصوم اور نہتے عوام پر بھارت کے سنگین مظالم نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں اور وسائل سے نوازا ہے، آج ہمارے سامنے ایک روشن مستقبل ہے، قائداعظم کے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنا کر ملک کو درپیش ہر چیلنج اور مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم سب مل کر اس عزم کا اعادہ کریں کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال مملکت بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ان کی اپنے مادر وطن کے عظیم تر مفاد میں مربوط کوششوں کے ذریعے ہم ان پر فخر کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ یوم آزادی کے اس پرمسرت موقع پر میں وطن عزیز کے ان دلیر سپوتوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے بے شمار قربانیوں اور اپنے لہو کا نذرانہ دے کر ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی اور ملکی سالمیت و خود مختاری کا علم بلند رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی انتہائی خوشی کا موقع ہے، مگر آج کے دن ہم مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں کی حالت زار پر افسردہ ہیں جو بھارتی ظلم و جبر اور ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے معصوم اور نہتے عوام پر بھارت کے سنگین مظالم نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، انسانیت کی تضحیک کی تمام حدوں کو پار کر لیا ہے اور خطہ کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات سے ہمارے آباؤ اجداد کے دو قومی نظریہ کو مزید تقویت ملی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو ریاستِ مدینہ کی طرز پر ڈھالنے، قائداعظم اور علامہ اقبال کے تصور کو حقیقت میں بدلنے اور اقوام عالم میں ملک و قوم کو اس کا صحیح مقام دلانے میں ہمارا حامی و ناصر ہو۔

  • قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ، کھویا زیادہ پایا کچھ بھی نہیں

    قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ، کھویا زیادہ پایا کچھ بھی نہیں

    اسلام آباد:پاکستان کی ہونہار قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہوگیا۔پہلے سال میں قومی اسمبلی کے اندر کوئی خاطر خواہ قانون سازی نہ ہوسکی۔پہلے پارلیمانی سال میں صرف سات بل ہی پاس ہوسکے۔ 2 ضمنی اور 1 فنانس بل بھی پاس ہوا۔ پہلے پارلیمانی سال کےدوران 26ویں آئینی ترمیم بھی پاس کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا بورڈ کا ترمیمی بل،فاٹا حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پاس ہوا۔ الیکشن کمیشن میں 1 کے بجائے 2 بینچز بنانے اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے اضافے کا بل پاس کیا گیا ۔

    یاد رہے کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں ہونے والی قانون سازی کے متعلق شہریوں کا پہلے ہی یہ کہنا ہے کہ یہ اسمبلیاں بوجھ ہیں اور اتنے بھارتی اخراجات کے باوجود یہ اسمبلی کوئی خاطر خواہ کام نہیں کرسکیں

  • جیلوں میں کیا ہونے جارہا ہے ، جام کمال کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

    جیلوں میں کیا ہونے جارہا ہے ، جام کمال کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

    کوئٹہ:ہم بلوچستان میں گڈ گورننس کو بہتر کرنے میں محنت کررہے ہیں. یاد رکھیں کہ بلوچستان کا مسئلہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ گڈ گورننس کے فقدان کا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جیل کے دورہ کے دوران کہی ،

    اطلاعات کے مطابق وزیر اعلی ٰبلوچستان جام کمال خان نے عید کے دوسرے روز کوئٹہ جیل کا دورہ کیا ۔ قیدیوں سے ملاقات کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جیل خانہ جات کے محکمے کو تمام وسائل کی فراہمی ممکن بنائے گی، موجودہ دور میں بھی جیل کا بجٹ محض تین لاکھ روپے ہے جو نہ کافی ہے۔

    جام کمال نے کہا کہ حکومت نے 14اگست کو کشمیر ڈے کے نام سے منسوب کیاہے۔ کشمیروں سے اظہار یکجتی کیلئے صوبے بھر میں پروگرام مرتب کیے جارہے ہیں۔ 14 اگست کو ہاکی گروانڈ کوئٹہ میں کشمیر بھائیوں سے یکجہتی کیلئے تاریخی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے کشمیر کے مسئلے پرپوری قوم بلارنگ ونسل متحد ہے ۔

  • ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سیالکوٹ میں عید ملن پارٹی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو اور پی ٹی وی پر نشر ہونے والے پیغام

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سیالکوٹ میں عید ملن پارٹی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو اور پی ٹی وی پر نشر ہونے والے پیغام

    اسلام آباد۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین کا بھارت کے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں مؤقف کو رد کرنا ہمارے حق سچ کے اصولی مؤقف کی فتح ہے، وزیراعظم عمران خان نے اقوام عالم میں مسئلہ کشمیر کو جس طرح اجاگر کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے جہاد ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، کشمیریوں کو ہمارے قومی بیانیہ کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو مسئلہ کشمیر پر ٹامک ٹوئیاں مارنے سے پرہیز کریں، پیپلزپارٹی سندھ میں آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائے، قوم نہیں چاہتی کہ ہم بدعنوان عناصر سے کسی قسم کا سمجھوتہ کریں، معاشی محاذ پر ڈکیتیاں، چوریاں ہوئیں، این آر او ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عید ملن پارٹی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو اور پی ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے پیغام میں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے ساتھ کھڑے ہونا حکومت کا عزم ہے، کشمیر کا محاذ ہمارے دل کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے اصولی مؤقف پر قائم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت سے کشمیریوں کا جذبہ حریت نہیں دبا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمارا مشترکہ قومی معاملہ ہے، بلاول اسے سیاست کی بھیٹ نہ چڑھائیں‘ کشمیر کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کیلئے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کشمیر کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ان کشمیریوں کے سب سے بڑے وکیل بن کر کھڑے ہیں اور جس طرح مسئلہ کشمیر وزیراعظم عمران خان نے اقوام عالم میں اجاگر کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کا ہندوستان کے مؤقف کو رد کرنا ہمارے حق سچ کے اصولی مؤقف کی فتح ہے اور چین تنازعہ کشمیر پر اپنے اصولی مؤقف کا اعارہ کرکے اصول اور سچائی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کشمیر پر قومی یکجہتی کو ابو اور پھپھو بچاؤ مہم کا حصہ نہ بنائیں‘ بلاول 14 اگست کے دن اپنے والد اور پھپھو کی کرپشن سے لاتعلقی کا اعلان کرکے قائداعظم محمد علی جناح کے سپاہی اور پاکستان کے ہیرو بن جائیں اور کرپشن میں غرق سندھ سے نجات دلا کر پاکستان کے معاشی حب کراچی کو ایک مرتبہ پھراپنا کھویا ہوا مقام دلائیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جان لیں کہ سندھ میں ان کی کرپشن کی داستانیں زبان زدعام ہیں، پی پی پی کی صوبائی حکومت سندھ کی فکرکرے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فریال تالپور کے اکاؤنٹ کا سورس کیا ہے، کون فائدہ اٹھاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں قانون سب کیلئے یکساں ہے، ہم کسی صورت بھی اپنے مفادات کیلئے قومی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کے آج پاکستان کی عدالتیں آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کشمیر پر ٹامک ٹوئیاں مارنے سے پرہیز کریں اور وفاق کو ملامت کرنے کی بجائے سندھ کی تباہ حالی کو بہتر بنائیں۔

  • ہوٹل میں دھماکہ، بچوں سمیت 11 افراد زخمی ، ہر طرف چیخوں کی آوازیں آنے لگیں

    ہوٹل میں دھماکہ، بچوں سمیت 11 افراد زخمی ، ہر طرف چیخوں کی آوازیں آنے لگیں

    سوات :ہوٹل می دھماکے سے دیواریں ہل گئیں. اطلاعات کے مطابق سوات کے ایک تفریحی مقام مدین کے ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
    واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مدین اسپتال منتقل کیا۔

    سوات سے ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ گردونواح میں واقع عمارتیں بھی لرز گئیں ، لوگ خوف کے مارے گھر سے باہر بالکل نہیں نکلے . ادھر دوسری طرف سول ڈیفنس سوات کے مطابق دھماکے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں،جنہیں سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

  • پنجاب میں تبدیلی کی خبر نے ہلچل مچادی ، صوبائی وزراء کے ساتھ وزیراعلیٰ کی قسمت کا بھی فیصلہ ہوسکتا ہے. باغی خصوصی رپورٹ

    پنجاب میں تبدیلی کی خبر نے ہلچل مچادی ، صوبائی وزراء کے ساتھ وزیراعلیٰ کی قسمت کا بھی فیصلہ ہوسکتا ہے. باغی خصوصی رپورٹ

    لاہور: پنجاب حکومت میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی خبرباغی ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد وزیروں کی دوڑیں لگنا شروع ہوگئیں. اپنی وزارتیں بچانے کے لیے وزراء ادھر ادھر پر مارنےلگے ، صوبائی وزراء اپنی ناکامی کا ذمہ دار وزیراعلیٰ کو قراردینے لگے،اطلاعات یہی ہیں کہ وزارتیں بچانے کےلیے ارکان نے بااثرحلقوں سے رابطے شروع کردیئے ، باغی ٹی وی کو ملنے والی اہم خبر کے مطابق ہو سکتا ہے کہ عثمان بزدار وزیر اعلیٰ نہ رہیں اور ان کی جگہ پارٹی کسی اور رکن کو وزیراعلیٰ کے منصب تھما دے

    باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزارتوں کی تبدیلی سے ایوان وزیر اعلیٰ میں بھی ہلچل مچ گئی ہے. صوبائی وزراء نے پنجاب میں کارکردگی میں بہتری نہ آنے کا ذمہ دار عثمان بزدار کو قرارد یا ہے.یہ بھی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ چند وزراء نے وزیراعظم کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کے حوالے سے شکایات بھی لگائی ہیں. باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان وزراء نے وزیر اعظم کو بتایا ہےکہ وزیراعلیٰ کے اردگرد کرپٹ لوگ ہیں اور ان کرپٹ بااثر افراد کا وزیراعلیٰ پر بہت زیادہ اثر ہے.وزراء نے وزیراعظم کو مزید آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان افراد کی موجودگی میں وزیراعلیٰ کچھ نہیں کرسکتے ، ذمہ دار حلقوں کا یہی کہنا ہے کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ چوہدری سمیع اللہ وزیراعلیٰ کا فرنٹ مین ہے

    بریکنگ :اگلے چند ہفتے پنجاب حکومت کے لیے بڑے اہم ، کئی وزرا کی چھٹی ہوگی اور کون بنیں گے نئے وزیر ، صرف باغی ٹی وی پر دیکھیئے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت ایک صوبائی وزیر چوہدری سمیع اللہ کی کرپشن کی بہت سی رپورٹیں منظر عام پر آچکی ہیں . وزیر اعلیٰ اس صوبائی وزیر کے خلاف بالکل کارروائی کرتے نظر نہیں آتے . چوہدری سمیع اللہ کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں زمینوں کے ہیر پھیر میں ملوث پائے جارہےہیں ، ٹھوس رپورٹیں ملنے کے باوجود وزیراعلیٰ بالکل خاموش ہیں

    سینٹرل پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ کے خلاف ایک تحریک کھڑی ہورہی ہے. اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار دعوں کے باوجود کوئی خاطر خواہ کام نہیں کرسکے . جس کی وجہ سے ان حلقوں میں بڑی بے چینی پائی جارہی ہے.عثمان بزدار کی حمایت کرنے والے اب مخالفت کررہےہیں اور ان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدارصحیح ڈلیور نہیں کرسکے ، اس لیے اب وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ کسی اور آدمی کو لے آئیں تاکہ صوبے میں کوئی بہتری آسکے

    باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پنجاب میں تین وزارتوں کی کارکردگی سے بالکل مایوس ہیں اور اب وزاعظم نے ان شعبوں میں بہتری لانے کے لیے اس کے ذمہ داروزیروں کی چھٹی کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے. ان تین اہم وزارتوں میں و زارت صحت، وزارت تعلیم اور صوبے میں سڑکوں اور شاہرات سے متعلقہ وزارت شامل ہے. وزیر اعظم کو یہ بھی شکایات پہنچی ہیں کہ پنجاب میں سڑکوں کا نظام تباہ ہوکر رہ گیا ہے اور شہری ذلیل ہورہےہیں

    باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب شاید عثمان بزدار پنجاب کے وزیر اعلیٰ نہ رہیں اور اگلے چند ہفتے پنجاب کی سیاست کے حوالے سے اس لیے بھی اہم ہیں کہ وزیراعظم نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے. کون کون سے نئے چہرے ہوں گے اگلے سیٹ اپ میں باغی آپ کو باخبر رکھے گا.

  • جشن آزادی، پاک بحریہ نے نیا ملی نغمہ”ہم ایک ہیں” جاری کر دیا ، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    جشن آزادی، پاک بحریہ نے نیا ملی نغمہ”ہم ایک ہیں” جاری کر دیا ، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    راولپنڈی:پاک فوج کے تمام شعبے یوم آزادی کو بھرپور منانے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کا عزم لیے نئے نئے ملی نغمے قوم کی خدمت میں پیش کررہےہیں. پاک فضائیہ کے بعد ابد یوم آزادی کے موقع پر پاک بحریہ نے بھی نیا ملی نغمہ جاری کر دیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان کے 72 ویں جشن آزادی کے موقع پر پاک بحریہ نے ملی نغمہ ’’ہم ایک ہیں‘‘ جاری کر دیا۔ جس نے سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی عوام میں مقبولیت حاصل کر لی اور سوشل میڈیا پر ریکارڈ ویوز دیکھے گئے۔

    اطلاعات کے مطابق اس ملی نغمے میں وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی قوم کے بلند حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اللہ پر توکل اور کامِل ایمان کا اظہار بھی نغمے میں شامل ہے۔پاک بحریہ کے جاری کردہ ملی نغمے میں وطن کی خاطر آپس میں اتحاد، یکجہتی اور رنگ اور نسل سے بے نیاز ہو کر اکٹھے رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ قوم کی طرف سے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت بھی نغمہ کا حصہ ہے۔
    https://youtu.be/m8bPjqF7aCk

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فضائیہ کی طرف سے "آزاد” ہیں کا ملی ترانہ قوم کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے. وطن کی سرحدوں کے دفاع کے عہد کا اعادہ بھی نغمہ میں شامل ہے۔اس سے قبل پاک فضائیہ کی جانب سے بھی ’’آزاد‘‘ کے نام سے نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا۔

  • ناروے میں بھی نعرے لگ گئے پاک فوج زندہ باد ، اوسلو مسجد میں حملہ آور کو پاکستان فضائیہ کے 65 سالہ بزرگ نے دبوچ لیا

    ناروے میں بھی نعرے لگ گئے پاک فوج زندہ باد ، اوسلو مسجد میں حملہ آور کو پاکستان فضائیہ کے 65 سالہ بزرگ نے دبوچ لیا

    اوسلو: ناروے کے شہر اوسلو کی ایک مسجد میں سفید فام دہشت گرد کو فائرنگ کرنے سے قبل دبوچ کر درجنوں نمازیوں کی جان بچانے والے 65 سالہ بزرگ محمد رفیق پاکستان ایئر فورس کے ریٹائرڈ اہلکار ہیں۔اطلاعا ت کے مطابق عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل اوسلو کی ایک مسجد میں شدت پسند مسلح سفید فام حملہ آور نے گھس کر فائرنگ کرنے کی کوشش کی تھی جسے مسجد میں موجود ایک پاکستانی بزرگ نمازی نے پکڑ لیا اور پولیس کے آنے تک قابو میں رکھا۔ مسجد میں عید کے اجتماع کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔

    ناروے کے سیکورٹی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ سفید فام مسلح نوجوان کے خونی عزائم کو ناکام بنانے والے پاکستانی بزرگ محمد رفیق پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ ملازم ہیں۔ محمد رفیق نے بہادری اور جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناروے کو ایک بڑے سانحہ سے بچا لیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔


    تفتیشی حکام نے حملہ آور 20 سالہ نوجوان کے گھر کی تلاشی لی تو وہاں سے اس کی سوتیلی بہن کی لاش بھی ملی ہے جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف بہن کے قتل اور مسجد پر حملے کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزم نے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ملزم سفید فام کی حاکمیت اور فوقیت پر یقین رکھتا ہے اور طاقت کے بل پر غیر سفید فاموں پر غلبے کی خواہش کا پرچاری ہے، ملزم ناروے کا ہی شہری ہے اور نازی ازم سے بھی متاثر ہے۔

  • مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کی بھانک داستانوں سے دل دہل گئے ، خطرناک صورتحال

    مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کی بھانک داستانوں سے دل دہل گئے ، خطرناک صورتحال

    سری نگر: عید کے مبارک موقع پر بھی بھارتی فوج نے اپنے مظالم کا سلسلہ کشمیریوں پردرازرکھا، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کوکچلنےکیلئے بھارتی بربریت کی بھیانک داستانیں سامنے آنے لگی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں لاپتا افراد کے والدین کی تنظیم اور جموں و کشمیر سول سوسائٹی الائنس نے 560 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی ہے جس نے بھارتی بربریت کو عیاں کردیا ہے۔

    لاپتا افراد کے والدین کی تنظیم اور جموں و کشمیر سول سوسائٹی الائنس کے مطابق بھارت کشمیریوں پر جنسی تشدد، جسم کو گرم سلاخوں سے داغنا، چھت سے لٹکانا، مرچ والے پانی میں سر ڈبونا اور واٹربورڈنگ جیسے جان لیوا ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کو کچلنے کے لیے ٹارچر کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے، ترال کے رہائشی مظفر احمد مرزا اور منظور احمد نیکو ان متاثرہ قیدیوں میں شامل ہیں۔

    تنظیم کی رپورٹ کے مطابق تشدد کا شکار مظفر مرزا کے پھپھڑے متاثر ہوئے اور وہ چند دنوں بعد چل بسے، بھارتی فوج نے کشمیری منظور احمد کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور حساس اعضاء بھی جلائے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے اور تنقید مودی سرکار کو برداشت نہ ہوسکی اور کئی ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کرنے کیلئے سماجی رابطے کی سائٹ سے رابطہ کرلیا۔بھارتی مظالم کے خلاف سوشل میڈیا پر بھارتی چینلوں کو نہ دیکھنے کیلئے ہیش ٹیگ بھی زیرگردش ہے۔

  • شجاع آباد  یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام

    شجاع آباد یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے اپنے وطن کی خاطر ہم جاں لٹائیں گے, سنا ہے بہت سستا ہے خون وہاں کا اک بستی جسے لوگ کشمیر کہتے ہیں, عظیم الشان سالانہ استحکام پاکستان و یکجہتی کشمیر موٹر سائیکل ریلی 14 اگست بروز بدھ شام 5 بجے مرکز اہلسنت نوری جامع مسجد سے نکالی جاۓ گی جس کی قیادت مجاہد اہلسنت پاسبان مسلک رضا حضرت مولانا حاجی عاشق علی خان قادری صاحب نائب صدر جمعیت علماء پاکستان جنوبی پنجاب و سابقہ امید وار پی پی 221 شجاع آباد تحریک لبیک پاکستان فرمائیں گے تمام عاشقان رسول ص و غیور پاکستانیوں سے بھر پور شرکت کی اپیل ہے اس ریلی میں شرکت فرماکر حب الوطنی اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے محبت کا ثبوت دیں نوٹ تمام کارکنان اہلسنت کوشش کریں موٹر سائیکل ہمراہ لائیں طالب دعا عبدالوھاب قادری نورانی خادم اہلسنت شجاعآباد ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد