Baaghi TV

Author: +9251

  • مہاراجہ رنجیت سنگھ پرحملہ ، بازو توڑ دیا گیا ، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا

    مہاراجہ رنجیت سنگھ پرحملہ ، بازو توڑ دیا گیا ، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا

    لاہور : پنجاب کے سابق حکمران مہا راجہ رنجیب سنگھ پر حملہ ہوگیا ، حملے میں مہا راجہ رنجیت سنگھ کا بازوتوڑ دیا گیا . اطلاعات کے مطابق آج لاہور میں دو افراد نے مبینہ طور پر پنجاب کے سابق حکمراں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑ دیا جو شاہی قلعہ میں ان کی قبر کے قریب نصب تھا۔

    ذرائع کے مطابق شاہی قلعہ معمول کے مطابق لوگوں کے کھلا تھا جب دو افراد وہاں داخل ہوئے جن میں سے ایک بظاہر پاؤں سے معذور تھا اور اس کے ہاتھ میں لکڑی کی ڈنڈا موجود تھا، جبکہ دوسرا شخص اسے چلنے میں مدد کر رہا تھا۔پولیس حکام کے مطابق قلعے میں داخل ہوکر دونوں سیدھا مجسمے کی طرف گئے اور لکڑی کے ڈنڈوں سے اسے مارنا شروع کر دیا جس سے ایک بازو ٹوٹ گیا، جبکہ دیگر حصوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    سیکیورٹی گارڈز وہاں پہنچے اور مجسمہ توڑنے والوں کو پکڑ لیا جو مہاراجہ رنجیت سنگھ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔بعد ازاں حملہ آوروں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا جس نے شہری انتظامیہ کی شکایت پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سید غضنفر شاہ کے مطابق حملہ آوروں نے مذہبی بنیادوں پر مجسمہ توڑا۔

    ایس پی پولیس کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حملہ آور یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ ان کے جسم میں جنوبی ایشیا کی تاریخ کے معروف جنگجو سلطان محمود غزنوی کی روح موجود ہے۔سید غضنفر شاہ نے کہا کہ حملہ آوروں کا ماننا تھا کہ یہ ان کے مذہب کے خلاف ہے کہ مسلم ملک میں مجسمہ تعمیر کیا جائے اور اگر انتظامیہ نے اسے نہیں ہٹایا تو وہ یہ عمل دوبارہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ شاہی قلعہ کی مائی جِندا کی حویلی میں راجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کی 27 جون کو ان کے 180ویں یوم پیدائش کے موقع پر نقاب کشائی کی گئی تھی۔کانسی سے بنے اس 9 فٹ اونچے مجسمے میں سکھ بادشاہ کو ہاتھ میں تلوار پکڑے گھوڑے پر بیٹھے جاسکتا ہے، جبکہ انہوں نے مکمل سکھ لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

  • پاکستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 165ہوگئی

    پاکستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 165ہوگئی

    لاہور : مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی . بڑی تعداد میں پاکستانی ہلاک اور زخمی ہوئے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 165 افراد ہلاک جبکہ 137 زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹرمینیجمنٹ اتھارٹی پاکستان کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 54 بچے، 35 خواتین اور 72 مرد شامل ہیں۔

    نیشنل ڈیزاسٹرمینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخواہ میں ہوا جہاں 56 افراد ہلاک، 57 زخمی ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 35 افراد لقمہ اجل بن گئے، 13 زخمی ہوئے۔ پنجاب میں 27 افراد کی جانیں گئیں اور 36 افراد زخمی ہوئے جبکہ سندھ میں 27 افراد موت کا شکار اور 12 زخمی ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی، گلگت بلتستان میں 6 افراد جاں بحق اور 9 زخمی جبکہ اسلام آباد میں بھی 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

    نیشنل ڈیزاسٹرمینیجمنٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق اگلے چند دنوں میں ملک بھر میں مزید بارشیں ہوسکتی ہیں. ان بارشوں میں شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے. یاد رہے کہ ان بارشوں سے ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی اس وقت بہت زیادہ متاثر ہے.

  • لودھراں : غیرقانونی کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) عید الاضحٰی پر غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.

    تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر کھالیں جمع والے 12 افراد کے خلاف مقدمات درج. کر لیا گیا ہے غیر قانونی طور پر جمع کی گئی درجنوں کھالیں برآمد ہوئی ہیں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف بلاتقریق کاروائی جاری رہے گی. ترجمان پولیس

  • لودھراں : نامعلوم لاش برآمد

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ قریشی والا کی حدود سوڈھل والی پل قاسم ہوٹل کے قریب نا معلوم شخص کی لاش برآمد-

    تفصیلات کے مطابق مقامی لوگوں نے اچانک جب لاش دیکھی تو متعلقہ پولیس اسٹیشن اطلاع کی لاش کی شناخت ابھی نہیں ہوئی – پولیس تھانہ قریشی والا نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی-

  • ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں شامل کر لیا گیا

    ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں شامل کر لیا گیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن کرکٹ کو شامل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے ہوں گے اور ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شام ہیں۔

    کامن ویلتھ گیمز 2022 کے مقابلے برطانوی شہر برمنگھم میں ہوں گے۔

  • ویمن کرکٹ کو تاریخ کی سب سے بڑی خوشی ، ہر طرف جشن کا سماں

    ویمن کرکٹ کو تاریخ کی سب سے بڑی خوشی ، ہر طرف جشن کا سماں

    لندن : ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے خوشخبری ، پہلی مربتہ ٹی ٹوئنٹی کے مقابلوں میں‌شامل ، اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن کرکٹ کو شامل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے ہوں گے

    آئی سی سی ذرائع کے مطابق برمگھم شہر میں ہونے والے اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شام ہیں۔یاد رہےکہ بڑے عرصے سے خواتین کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ ہورہا تھا . بالآخر آئی سی سی نے یہ مطالبہ منظور کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی منظوری دے دی ہے.

  • شجاع آباد : ٹریفک حادثے میں کئی افراد زخمی

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کہروڑ پکا سے شجاع آباد جاتے ہوئے چڑھویاں والی پل پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے حادثہ کا شکار جس کے نتیجے میں رشید ولد نور محمد بعمر 35 سال ،ثمرین زوجہ راشد علی بعمر 30 سال اورثاقب ولد راشد علی بعمر 1 سال شدید زخمی حادثہ کے بارے میں پٹرولنگ پولیس مخدوم عالی کی اطلاع پر ریسکیو 1122 بستی ملوک نے فوری رسپانس کرتے ہوئے مریضوں کو فرسٹ ایڈ دی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر شجاع آباد شفٹ کردیا۔ عید کے دن بھی ریسکیو 1122 بستی ملوک عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے

  • اے اہل کشمیر میں تمھاری آزادی کے لیے آخرحد تک جاوں گا، مظفر آباد میں کشمیریوں کے ساتھ یوم آزادی مناوں گا ، یہ بڑی بات کس نے کہہ دی

    اے اہل کشمیر میں تمھاری آزادی کے لیے آخرحد تک جاوں گا، مظفر آباد میں کشمیریوں کے ساتھ یوم آزادی مناوں گا ، یہ بڑی بات کس نے کہہ دی

    اسلام آباد:اے اہل کشمیرتمہیں تکلیف اور غم میں نہیں دیکھ سکتے ، پاکستانی کشمیری ہیں اور کشمیری پاکستانی ہیں.میں کشمیریوں کی آزادی کے لیے آخر حد تک جاوں گا ،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کا دن آزاد جموں کشمیر میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر کے اجلاس میں خطاب بھی کریں گے،

    وزیر اعظم ہاوس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم 14 اگست کا دن مظفر آبادمیں گزاریں گے، وزیر اعظم 14 اگست کی صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر مظفر آباد پہنچیں گے جب کہ وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔وزیر اعظم اسمبلی سیکرٹریٹ آزاد جموں کشمیر آئیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا، وزیر اعظم اسپیکر چیمبر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس اور کشمیری رہنماوں سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر میں جائیں گےجہاں وزیراعظم کی آمد پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بجائیں جائیں گے ۔

    ذرائع کے مطابق یوم پاکستان کے دن وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر اپوزیشن لیڈر اور اسپیکر اسمبلی بھی اجلاس میں خطاب کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم خطاب کے بعد اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یوم آزادی کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • لاکھوں اہل توحید آج دوسرا یوم تشریق منا رہے ، شیطان کو رمی جاری

    لاکھوں اہل توحید آج دوسرا یوم تشریق منا رہے ، شیطان کو رمی جاری

    حجاج کرام اپنے مناسک حج کی ادائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آج دوسرے یوم تشریق کو لاکھوں حجاج کرام نے نماز فجر کے بعد منیٰ کے مقام پر جمرہ عقبہ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کا سلسلہ شروع کیا۔

    سوموار کے روز زوال کے بعد ہر حاجی نے سنت ابراہیمی کو زندہ کرتے ہوئے کنکریاں ماریں۔ سعودی عرب نے جمرات کے مناسک کی ادائی میں حجاج کرام کی سہولت کے لیے کثیر منزلہ جمرات پل تعمیر کیا ہے جس میں ایک گھنٹے میں 3 لاکھ حجاج کرام کنکریاں مار سکتے ہیں۔

    سنت نبوی کے مطابق حجاج کرام تینوں ایام تشریق یعنی گیارہ، بارہ اور تیرہ ذی الحج کو منیٰ میں رات گذاریں گے۔ ان تین ایام میں حجاج کرام قربانی دینے کی سنت کو جاری رکھتے ہیں۔ قربانی کا گوشت خراب ہونے سے بچانے کے لیے اسے ٹھنڈا رکھا جاتا ہے۔ یہاں سے واپسی پر حجاج کرام بیت اللہ کی طرف لوٹتے اور طواف وداع کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنے اپنے شیڈول کے مطابق اپنے وطن کو لوٹ جاتے ہیں۔

  • بہترین حج انتظامات پر سعودی حکومت کو سلام ، یہ الفاظ کس شخصیت کے ہیں ، سن کر حیران ہوں گےآپ!

    بہترین حج انتظامات پر سعودی حکومت کو سلام ، یہ الفاظ کس شخصیت کے ہیں ، سن کر حیران ہوں گےآپ!

    اسلام آباد: پاکستان کےایک معروف اینکر، تجزیہ نگار اور ماضی کے اداکار حمزہ علی عباسی اپنے سفر حج پر پیش آنے والے مبارک لمحات کے بارے میں عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کیا کہنے ان مبارک گھڑیوں کے جب اللہ کی رحمت کا نزول دیکھا ، حمزہ علی عباسی نے کہا کہ حج کے موقع پر جس طرح امن و بھائی چارہ کا مظاہرہ کیا گیا اس سے پہلے اس کا تصور تک نہ تھا

    عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میری تو دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو اس گھر کی زیارت نصیب فرمائے ، حمزہ علی عباسی کہتے ہیں کہ میں نے یہاں دنیا کے ہرکونے سے آئے ہوئے زائرین کو دیکھا ہےیہی اسلام کی اجتماعیت ہے. حمزہ علی عباسی مزید بتاتے ہیں کہ دوسرا اہم پہلوجو میری آنکھوں کے سامنے بار بار آرہاہے کہ ایک ہی جگہ پر دنیا بھر سے 22 لاکھ سے زائد عازمین حج کا جمع ہونا ہے.
    https://www.instagram.com/p/B1CcWWXhV-z/?utm_source=ig_embed
    حمزہ علی عباسی کہتے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا خیال رکھنا کوئی معمولی کام نہیں . اس سرزمین مقدس پر جس طرح سعودی حکومت نے انتظامات کیے ہیں اور کسی حاجی کو کسی قسم کی پریشانی نہیں‌ہوئی اس کا کریڈٹ بھی سعودی حکومت کو جاتا ہے.

    یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کے ساتھ معروف سنگر عاطف اسلم ، فیروز خان اور دیگر اہم ساتھی بھی سفر حج میں شریک تھے ، حمزہ کے دیگر ساتھیوں کے بھی یہی جزبات اور یہ دعائیں تھیں اللہ تعالیٰ ہر کسی کو اس گھر کی زیارت نصیب فرمائے اور اس کے انتظامات کرنے والوں کو مزید عزت بخشے