Baaghi TV

Author: +9251

  • آہوں ، سسکیوں، آنسوؤں ، بندشوں،کرفیو اور ظلم و جور کی عید…اہل کشمیر کی عید، درد بھری کہانی

    آہوں ، سسکیوں، آنسوؤں ، بندشوں،کرفیو اور ظلم و جور کی عید…اہل کشمیر کی عید، درد بھری کہانی

    آہوں ، سسکیوں، آنسوؤں بندشوں،کرفیو اور ظلم و جور کی عید…اہل کشمیر کی عید، بھارتی ظالم فوج نے کشمیریوں کو بندوق کی نالی اور سنگینوں تلے گزارنے پر مجبورکیا. جبر کے پہرے ہر طرف رہے اور خوف کا سایہ سر پر منڈلاتا رہا….یوں ہی گزری کشمیریوں کی عید…

    قابض بھارتی فوج نے بھارت کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر کے طول عرض بالخصوص سری نگرجیسے مرکزی شہریوں میں مسلسل کرفیو لگا رکھا ہےسوموار کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھارتی فوج کا کرفیو برقرار رہا۔ کشمیری عوام کے بڑے پیمانے پر مظاہروں سے خائف بزدل بھارتی فوج نے شہریوں کو ان کےگھروں کے اندر محصور کررکھا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحٰی کے موقع پر نہ نماز پڑھی گئی، نہ قربانی ہوئی۔ کشمیریوں نے بڑامذہبی تہوار گھروں میں بند ہو کر گزارا۔ بیوپاری حضرات جانور نہ بکنے پر شدید پریشان نظر آئے، دلی یونیورسٹی میں کشمیری طلباء عید کے روز بھی اپنے گھروں سے دور رہے۔

    حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، سابق کٹھ پتلی رہنما فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی سمیت گزشتہ ہفتے میں نو سو افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی فوج نے عید سےپہلے ہی کرفیو لگا رکھا ہے اور کشمیریوں کا جینا محال کیا ہوا ہے کشمیری بچے دودھ پینے اور لوگ غزائی قلت کا شکار ہیں. کرفیو اور بے جا ناکہ بندی کا اثر عید الاضحی پر بھی ہوا جس وجہ سے کشمیر عید نماز اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے محروم رہے ہیں.

  • جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام کل "کشمیر بنے گا پاکستان "ریلی نکالی جائے گی

    جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام کل "کشمیر بنے گا پاکستان "ریلی نکالی جائے گی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )جے آئی یوتھ سرگودھا کے زیر اہتمام کل 14اگست کو سپہر 4 بجے کشمیر ی مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے "کشمیر بنے گا پاکستان” ریلی منعقد کی جا رہی ہے۔ اس ریلی کی قیادت ملک ظہیر الحسن سجرا صدر جے آئی یوتھ سرگودھا اور جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ پنجاب میاں یاسر علی گجر کریں گے۔۔ریلی کا آغاز 14 اگست بروز بدھ 4 بجے کمپنی باغ سے ہو گا اور گول چوک سے ہوتی ہوئی 12 بلاک چوک میں ریلی کا اختتام ہو گا۔
    امیرِجماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر پورے پاکستان میں 14 اگست یومِ آزادی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا اور "کشمیر بنے گا پاکستان” اس نعرہ کو بلند کیا جائے گا۔۔۔

  • ٹرمپ نے امریکا آنا مشکل بنا دیا، امیگریشن کانیا قانون تیار

    ٹرمپ نے امریکا آنا مشکل بنا دیا، امیگریشن کانیا قانون تیار

    ٹرمپ نے امریکا آنے والوں کے امریکا آنا مشکل بنا دیا.
    ٹرمپ انتظامیہ نے امیگرینٹس کے لئے نیا متنازع قانون متعارف کرادیا ، نیا قانون21 سال سے کم عمر اور حاملہ خواتین پر لاگو نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قانونی طورپرامریکاآنےوالےامیگرینٹس کیلئے بھی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، ٹرمپ انتظامیہ نے امیگرینٹس کے لئے نیا متنازع قانون متعارف کرادیا ہے۔

    امیگرینٹس کے لئے نئے قانون کو پبلک چارج کا نام دیا گیا ہے ، جس میں حکومتی امداد حاصل کرنے والے امیگرینٹس کے گرین کارڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فوڈ اسٹیمپس، میڈی کیڈ اور مفت گھر والے امیگرینٹس کے گرین کارڈز منسوخ ہوں گے۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ نے استعفی مانگنے والوں‌کو کھری کھری سنا دیں

    وزیر اعلیٰ سندھ نے استعفی مانگنے والوں‌کو کھری کھری سنا دیں

    وزیر اعلیٰ سندھ نے استعفی مانگنے والوں‌کو کھری کھری سنا دیں. وزیر اعلیٰ سندھ نے مخالفین کے منہ بندکرنے کی اس طرح کوشش کہ کہہ دیا کہ افسسران نے اچھا کام کیا.ان کو شاباش دیتا ہوں اور کہا کہ جو ادستعفی مانگ رہے ہیں ان کے منہ کل کیوں بند ہیں.
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بارشوں کے دوران بہتر کام کرنے پر تمام افسران اور اداروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مستعفی ہونے کی تجویز دینےوالوں کے کل منہ بند تھے ۔

    مراد علی شاہ کے دورے اور ہدایات کے بعد کراچی میں واقع مدراس سوسائٹی اسکیم 33 سے پانی نکالا گیا، واٹر بورڈ کی پوری ٹیم نے رات ایک بجے تک کام کرنے کے بعد علاقوں کو صاف کیا۔

  • 4 سگے بھائیوں کی موت نے کہرام برپا کردیا ، ہرآنکھ اشک بار

    4 سگے بھائیوں کی موت نے کہرام برپا کردیا ، ہرآنکھ اشک بار

    کراچی: لانڈھی میں کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 4 بھائی جاں بحق ، چاروں بھائی بلوچستان کے ضلع پشین کے رہائشی تھے جوکہ محنت مزدوری کیلئے کراچی آئے تھے اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں بابر کانٹا کے قریب کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 4 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت انور، عثمان، عمر اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے گھر والے جنریٹر چلا کر سوئے تھے، اموات جنریٹر کے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ اہل محلہ نے دروازہ کھولا تو کمرے میں دھواں بھرا ہوا تھا اور چاروں کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا۔

    پولیس نے اس واقعہ کے متعلق بتایا کہ کمرے سے ملنے والا کھانا فارنزک ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے چاروں بھائی بلوچستان کے ضلع پشین کے رہائشی تھے جوکہ محنت مزدوری کیلئے کراچی آئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی مون سون بارشوں میں کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے۔خیال رہے کہ 31 جولائی کو بھی شہر میں مون سون بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 5 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • بھارت انسانیت کی تذلیل نہ کرے ، کشمیر سے فی الفور اپنی فوجیں واپس بلائے ، ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کردیا

    بھارت انسانیت کی تذلیل نہ کرے ، کشمیر سے فی الفور اپنی فوجیں واپس بلائے ، ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کردیا

    واشنگٹن : بین الاقوامی ادارہ برائے انسانی حقوق نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ فی الفور کشمیر سے اپنی فوجیں واپس بلا کرکشمیریوں کو ان کا حق دے. ہیومن رائٹس واچ نے اپنے اعلامیہ میں بھارتی حکوت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کو پامال کرنے سے باز رہے .


    ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر بڑے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ہاتھوں انسانیت مررہی ہے. اور بھارت کو اس بات کا احساس تک نہیں ہے. ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ ، ہانگ کانگ ، یمن، روس اور ترکمانستان میں بھی انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا ہے.

  • امریکا کے اتحادی ایران پر مزید دباؤ ڈالیں: مائیک پومپیو

    امریکا کے اتحادی ایران پر مزید دباؤ ڈالیں: مائیک پومپیو

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ہتھیاروں کے پھیلائو پر دی گئی مہلت کے خاتمے کا وقت قریب آگیا ہے۔ انہوں نے امریکی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ ایرانی رجیم پر دبائو بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کریں تاکہ ایران کو خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ہتھیاروں کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے قریب ہے۔ ایران کی سمندر پار کارروائیوں کی ذمہ دار ملیشیا کے سربراہ قاسم سلیمانی کے آزادانہ سفر پابندی کے لیے دی گئی مہلت عن قریب ختم ہوجائے گی۔ اس لیے ہم اپنے اتحادی ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دبائو ڈالیں تاکہ تہران خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔

  • بھاری فوج کا ظلم ،جبر اور کرفیو…کشمیری آج بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے رہے محروم

    بھاری فوج کا ظلم ،جبر اور کرفیو…کشمیری آج بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے رہے محروم

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم اورجبر کی وجہ سے آج بھی مقبوضہ کشمیر کے شہری مسلسل کرفیو کے باعث اور اجازت نہ ملنے کے سبب عید کے دوسرے روز بھی قربانی سے محروم رہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل نویں روز بھی کرفیو نافذ ہے، مواصلاتی نظام کا بلیک آؤٹ جاری ہے، انٹر نیٹ اور موبائل سروس بند ہے۔بھارتی قابض حکومت کے اس ظالمانہ اقدام سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں، انہیں نہ گزشتہ روز نمازِ عید کی اجازت ملی اور نہ وہ قربانی کر سکے۔اسی صورتِ حال کا مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو آج بھی سامنا رہا اور وہ آج عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا فریضہ انجام نہ دے سکے۔

    مقبوضہ وادی کے گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت پیدا ہو گئی ہے، دوائیں ناپید ہوگئی ہیں، جبکہ بیماروں کا اسپتالوں تک پہنچنا ناممکن ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر میں انتہائی اضافے کے باعث اس سال کشمیری مسلمانوں کی اکثریت عیدالاضحیٰ پر ناصرف نمازِ عید سے محروم رہی بلکہ قربانی کے مذہبی فریضے کی ادائیگی بھی نہ کر سکی۔
    یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے منسوخ کیے جانے کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں حالات مسلسل خراب ہیں، عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے بھارت نے بد ترین کرفیو نافذ کررکھا ہے۔

    جنت نظیر مقبوضہ وادی کشمیر پر قابض ظالم بھارتی افواج نے کشمیری عوام پر مذہبی اجتماع منعقد کرنے کی پابندی عائد انہیں نمازِ عید کی ادائیگی سے بھی روک دیا ہے، جو کہ بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے۔

    پاکستانی دفترِ خارجہ نے اس حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کشمیری مسلمانوں کے لاک ڈاؤن کی سخت مذمت کرتا ہے، بھارت فوج نے مسلمانوں کو مذہبی تہوار منانے سے روکا ہے۔

  • سنیئر اینکر ارشد شریف کے خلاف مودی ٹویٹر انتظامیہ کے پاس شکایت لے کر پہنچ گئے ، کیا ہے وہ شکایت ملاحظہ فرمائیں،

    سنیئر اینکر ارشد شریف کے خلاف مودی ٹویٹر انتظامیہ کے پاس شکایت لے کر پہنچ گئے ، کیا ہے وہ شکایت ملاحظہ فرمائیں،

    اسلام آباد: یہ ہوتی ہے دشمنی ، بھارت کشمیر کی آواز بلند کرنے والوں کے خلاف ٹویٹر انتظامیہ کے پاس شکایت لے کرپہنچ گی ا، اطلاعات کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی مظالم پرآوازاٹھانے والے ٹویٹر اکاؤنٹس بند کرنے کے درپےہے اور مودی سرکار نے ٹویٹر پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر اے آروائی نیوز کے سینئر اینکر ارشد شریف سمیت آٹھ اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ٹویٹر انتظامیہ سے درخواست کی گئی تھی کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیے جائیں۔ یاد رہے کہ سینئر اینکر پرسن ارشد شریف سمیت یہ آٹھ افراد مسلسل بھارتی مظالم کو آشکار کررہے ہیں۔


    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت کی جانب سے درخواست کیے گئے اکاؤنٹس میں اے آروائی نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف کے علاوہ مدیحہ شکیل، اور حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔بھارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان اکاؤنٹس کو بند کرنے کی درخواست وزارتِ آئی ٹی کے تحت کی گئی ہے۔

    بھارتی خباثت پرتبصرہ کرتے ہوئے اینکر پرسن ارشد شریف کا کہنا ہے کہ بھارت کے اس عمل سے اس کی بوکھلاہٹ آشکار ہورہی ہے ، بھارت کو پریشانی ہے کہ انہوں نے کشمیر میں کرفیو نافذ کررکھا ہے اور میڈیا کو رپورٹنگ کی اجازت نہیں پھر کس طرح پاکستان کا میڈیا ان کے ظلم وجبر کو سامنے لارہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی حرکتوں سے بھارت مزید بے نقاب ہوتا چلا جائے گا اور ایک دن بالاخر عالمی برادری بھارت کا مکروہ چہرہ دیکھ لے گی۔

  • 7027 غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی نے کھلبلی مچا دی

    7027 غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی نے کھلبلی مچا دی

    مکہ:سعودی وزارت حج کی طرف سے بار بار تاکید کیے جانے کے پھر بھی 7 ہزارسے غیرملکیوں نے حج قوانین کی خلاف ورزی کرکے سعودی حکام کو مشکل میں ڈال دیا ہے. اطلاعات کے مطابق حج قوانین کی خلاف ورزی پر 7027 غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ دراندازی کی کوشش کرنے والے 40 ہزار352 افراد کو واپس کردیا گیا جبکہ 288 جعلی حج دفاتر کو سربمہر کردیا گیا۔ یہ اعداد وشمار سعودی محکمہ پاسپورٹ اور امن عامہ نے منی میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتائے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے فنگر پرنٹ لئے گئے ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی حج کے بعد کی جائے گی۔اس اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حج قوانین کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ 44 ہزار 845 گاڑیوں کو مکہ مکرمہ سے واپس کردیا گیا ہے۔ ان گاڑیوں میں حاجیوں کو مکہ مکرمہ لے جایا جارہا تھا۔

    حجاج کو مشاعر مقدسہ لے جانے والی بسوں سے سر زد ہونے والی خلاف ورزیوں پر 130 اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ پہنچ جانے والے 5 لاکھ سے زائد افراد کو واپس کردیا گیا ہے جن کے پاس حج پرمٹ نہیں تھا۔سعودی وزارت حج نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں.