Baaghi TV

Author: +9251

  • یوم آزادی : پاک فضائیہ نے ملی نغمہ "آزاد” جاری کردیا

    یوم آزادی : پاک فضائیہ نے ملی نغمہ "آزاد” جاری کردیا

    راوالپنڈی : پاک فضائیہ نے پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پر نیا ملی نغمہ ’آزاد‘ جاری کردیا۔ پاک فضائیہ کےاس نئے ملی نغمے ’آزاد‘ میں قوم کے عزم و حوصلے کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ، یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کی طرف سے جاری اس نغمہ کے پرومو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے. صارفین بڑی محبت سے اس پرومو کو سن کر شیئر کررہے ہیں.

    https://youtu.be/5fBCbVoKqUI

    ملی نغمے ’آزاد‘ کو ساحر علی بگا نے آواز دی ہے اور اس کی شاعری رضا جعفری نے تحریر کی ہے۔نغمے میں مادرِوطن کی سالمیت کی حفاظت کیلئے مسلح افواج کی قربانیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔یہ نغمہ مکمل طور 14 اگست کو یوم آزادی کے دن جاری کیا جائے گا.

  • کشتی دریا کی نذر … سوار سبھی افراد غرق ، کتنے بچ سکے، کتنے موت کی آغوش میں، یہ سب کچھ تفصیل میں

    کشتی دریا کی نذر … سوار سبھی افراد غرق ، کتنے بچ سکے، کتنے موت کی آغوش میں، یہ سب کچھ تفصیل میں

    کشتی دریا کی نذر … سوار سبھی افراد غرق ، کتنے بچے کتنے موت کی آغوش میں گئے چلے تفصیلات آگئیں.ریسکیو آپریشن جاری

    روجھان کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی جس کے باعث 16 افراد ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، 11 افراد کو زندہ اور ایک لاش نکال لی گئی، 4 تاحال لاپتہ ہیں۔ واقعہ کشتی میں سوار دو گروپوں میں جھگڑے کے باعث پیش آیا۔
    راجن پور کے قریبی علاقے روجھان میں دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیمںا اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچیں اور کچھ دیر میں ہی 11 افراد کو دریا سے زندہ اور ایک لاش نکال لی گئی جبکہ 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بچائے جانے والے 11 افراد کی حالت تشویشناک ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    بتایا گیا ہے کہ حادثہ کشتی میں سوار دو گروپوں میں جھگڑے کے باعث پیش آیا،زخمیوں اور لاپتہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • عرب فوجی اتحاد نے یمن کو اغوا ہونے سے بچا لیا: محمد بن زاید

    عرب فوجی اتحاد نے یمن کو اغوا ہونے سے بچا لیا: محمد بن زاید

    متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں یمن دفاع کے لیے قائم فوجی اتحاد یمن کے اغواء کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے پورے عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق اماراتی ولی عہد نے سعودی عرب کے دورے کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کے امن کو تباہ کرنے والے دشمن کے خلاف سعودی عرب اور امارات ایک دوسرے کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

    الشیخ محمد بن زاید نے کہا کہ سعودی عرب خطے کی امن وسلامتی، استحکام کی خشت اول اور خطرات کے خلاف دفاع کی خشت اول ہے۔ سعودی عرب کو لاحق خطرات کے علاقائی اور عالمی سلامتی پر اثرات مرتب ہوں گے۔ سعودی عرب کی قیادت بالخصوص شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دانش مندانہ پالیسیوں اور پرعزم اقدامات نے خطے کو امن اور استحکام بخشا۔

    اماراتی ولی عہد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کی بنیایں گہری، مضبوط اور دور رس ہیں۔ دونوں کی قیادت کو ایک دوسرے پر مکمل اعتبار اور اعتماد ہے۔ دونوں ملک اور قومیں بھائی چارے کےعظیم رشدے میں بندھی ہوئی ہیں۔

  • عراق نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک خطے میں سمندری جہاز رانی کے تحفظ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    عراق نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک خطے میں سمندری جہاز رانی کے تحفظ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    عراق نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک خطے میں سمندری جہاز رانی کے تحفظ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ بغداد خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ خطے میں غیر ملکی فورسز کی موجودگی کشیدگی میں اضافے کا موجب بن سکتی ہے۔

    عراقی وزیر خارجہ کہ طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا ایک دوسرے کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔۔ حالیہ ایام میں امریکا نے ایران پر دبائو بڑھا دیا ہے۔

    امریکا نے سنہ 2018ء میں ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے سے علاحدگی کا اعلان کرتے ہوئے تہران پر ماضی میں عاید کی گئی پابندیاں بحالی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • بھارت سے جنگ ، بلاول بھٹونے تیارہونے کا اعلان کردیا ،

    بھارت سے جنگ ، بلاول بھٹونے تیارہونے کا اعلان کردیا ،

    اسلام آباد: ہم بھارت کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہیں. بھارت کے خلاف اعلان جنگ پاکستان پپیلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کیا ، بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیریوں کےلیےآخری دم تک جدوجہد کریں گے،جنگ بھی لڑناپڑی توتیارہیں۔

    پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے مزید یہ کہا کہ حکومتی نمائندےکی آزادکشمیرمیں آنےسےاتحادکی فضاقائم ہوئی۔ان کا کہناتھا کہ ہم دنیا پر واضح کرنا چاہتے ہیں کشمیر کے معاملے میں پوری قوم کا مؤقف ایک ہے۔بلاول بھٹو نے اس موقع پر کہا کہ ہر پاکستانی کشمیریوں کے لیے جان کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے. کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو کبھی بھی بھارت کے رحم و کرم پر نہیں‌چھوڑیں گے

    بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں کشمیریوں کی حمایت کےلئےعملی اقدامات کرنےہوں گے،سفارتی جنگ لڑنا ہوگی ۔انتہاپسندمودی کشمیریوں پرمظالم ڈھارہاہے،ہمیں خودکوکشمیریوں کےجذبات کےساتھ جوڑناہوگا۔ان کا کہناتھاکہ کوئی پاکستانی کشمیر کا سودا برداشت نہیں کر سکتا۔ وزیر خارجہ کے کل کے بیان سے دکھ ہوا۔ کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیے ، حکومت کشمیر کاز کو س سنجیدہ لے ۔

  • کراچی میں اپنی نالائقی پر  کیا ہی منطق بیان کرد ی بلاول نے کہ آپ حیران ہو جائیں

    کراچی میں اپنی نالائقی پر کیا ہی منطق بیان کرد ی بلاول نے کہ آپ حیران ہو جائیں

    کراچی ڈوبنے کی کیا ہی منطق کی بیان بلاول نے کہ آپ حیران ہو جائیں اپنی ناکامی کے جواز کےلیے دوسرے کی نالائقی کو مثال بناتےہوئے بلاول نے عجیب بات کر دی
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی کی ابتر صورت حال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب لاہوربارش سےڈوبتاہےتو کوئی انتظامیہ پرتنقید کیوں نہیں کرتا،بلاول بھٹوانتظامیہ نےاپنی عیدقربان کردی،سلام پیش کرتاہوں،کراچی میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اتنی جلدی کبھی پانی نہیں نکالاگیا، انہوں نےکہا کہ وزیراعلیٰ اورسندھ کابینہ نے2دن سڑکوں پر گزارے،

    واضح رہے کہ کراچی حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈوب گیا اور لوگوں کے لیے زندگی کا نظام ہی جام ہو کر رہ گیا تھا.اس وجہ سے درجنوں افراد موت کا شکار ہوئے.
    کراچی میں ہفتے کی بارش سے کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں 8افراد جاںبحق اور 9قربانی کے جانور ہلاک ہوگئےتھے، واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شہر قائد میں بارش سے کرنٹ لگنے سے 22افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 6قربانی کے جانور اور ایک گدھا بھی ہلاک ہوا تھا تاہم حکام نے کبھی بھی اس جانب توجہ نہیں دی ،بدستور لاپروائی کی وجہ سے مزید کئی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں۔

  • دلوں کی دھڑکن ، نازیہ حسن کی یادیں اب بھی ستاتی ہیں ، 19 سال قبل وہ خطرناک بیماری کی وجہ سے فوت ہوئیں

    دلوں کی دھڑکن ، نازیہ حسن کی یادیں اب بھی ستاتی ہیں ، 19 سال قبل وہ خطرناک بیماری کی وجہ سے فوت ہوئیں

    کراچی : پاکستان میں مہذب اداکارہ کے طور پرجانے والی معروف پاکستانی گلوکارہ اور پوپ اسٹار نازیہ حسن کو بچھڑے 19برس بیت گئے ہیں لیکن وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔نازیہ حسن کے مداح اسے بڑی محبت سے یاد کرتے ہیں.یہی وجہ ہے 19سال گزرنے کے باوجود آج بھی نازیہ حسن دلوں پر راج کرتی ہے.

    معروف اداکارہ ، نرم مزاج ، خوش طبیعت ، پری چہرہ، خوبصورت آواز، نازیہ حسن موسیقی کی دنیا میں آتے ہی چھا گئیں، 1980 میں بحثیت پاپ گلوکارہ پی ٹی وی سے فنی زندگی کا آغاز کیا۔ اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر بہت سے سدا بہار گیت گائے۔نازیہ حسن کو عالمی سطح پر شہر ت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے کے گانے سے ملی۔

    پاکستان کی یہ معروف اداکارہ نازیہ حسن کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہوئیں تو انھیں علاج کے لیے لندن منتقل کیا گیا لیکن سال 2000 میں زندگی ہار گئیں۔ گلوکارہ کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی ان کے گیت آج بھی بےحد مقبول ہیں۔ معروف گلوگارہ نے ہمیشہ اپنی آواز کے ذریعے دوسروں میں خوشیاں بانٹیں، کئی سالوں تک ان کے البمز چھائے رہے۔

  • یوم آزادی بھرپور انداز سے منائیں گے ، حکومت کس انداز سے منائے گی سب کچھ بتا دیا

    یوم آزادی بھرپور انداز سے منائیں گے ، حکومت کس انداز سے منائے گی سب کچھ بتا دیا

    لاہو: حکومت پنجاب نے یوم آزادی بھر پور طریقے سے منانے کا اعلان کردیا. اس سلسلسے میں‌ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈویژن و ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے صوبہ بھر میں پاکستان کا یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے رنگارنگ تقریبات منعقد کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

    پنجاب حکومت کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق تمام افسران اور ملازمین پاکستانی پرچم کے بیجز لباس پر نمایاں طور پر آویزاں کریں گے -یوم آزادی کے موقع پر تما اداروں میں پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی- یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں مشہور گلوکار قومی نغموں پر مشتمل موسیقی کے پروگراموں میں شرکت کریں گے – وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرپاکستان کی ممتاز شخصیات یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ خصوصی سیمینارز میں شرکت کریں گی –

    وزیراعلیٰ کے سیاسی معاون سید رفاقت لی نے بتایا کہ اس موقع پر مصوری کی کی نمائش بھی منعقد ہوگی جبکہ مشہور فنکارآزادی واک میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے – اس کے علاوہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹس کے طلبا و طالبات کے درمیان آزادی کی تحریک اور جدوجہد کے موضوع پر مصوری کے مقابلے منعقد ہوں گے – انہوں نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت کے مرکزی مقامات کی دیواروں پر یوم آزادی اور جدوجہد پاکستان کے حوالے سے تصاویر آویزاں کر دی گئی ہیں۔ نیز صوبہ بھر میں لوک رقص فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے- صوبہ بھر میں پاکستان کے حوالے سے شاعری کی محفلیں منعقد ہوں گی،جدوجہد آزادی پر مشتمل مرکزی خیال کے حوالے سے ڈرامے، آزادی کا سفر کے عنوان سے تصویری نمائش اور لوک رقص فیسٹیول منعقد ہوں گے-
    ٭٭٭٭٭

  • بھارت 200 افراد ہلاک ایمرجنسی  نافذ کردی گئی ، کیوں کی جانیئے اس رپورٹ میں

    بھارت 200 افراد ہلاک ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، کیوں کی جانیئے اس رپورٹ میں

    نئی دہلی :ایک طرف بھارت کشمیریوں پرمظالم کی انتہا کررہا ہے تو دوسری طرف خود بھارت اس وقت سخت بحران کا شکار ہے. اطلاعات کے مطابق بھارت میں رواں برس کے مون سون سلسلے کی بارشوں اور سیلابوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے۔

    بھارت سے آنے واللی اطلاعات کے مطابق سب سے زیاد ہلاکتیں کیرالا ریاست میں ہوئیں جہاں83 افراد ہلاک اور58 لاپتہ ہو گئے۔ سیلاب کے باعث 10 لاکھ افراد کو پریشان کن حالات کا سامنا ہے۔ بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ بھی مختلف پہاڑی علاقوں میں جاری ہے۔

    دوسری طرف بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت کیرالا، کرناٹک، مہاراشٹر اور گجرات تیز رفتار اور مسلسل بارشوں اور ان کے باعث آنے والے سیلابوں سے شدید متاثر ہیں۔ ان کے علاوہ اب مدھیہ پردیش، تامل ناڈو، گوا اور آندھرا پردیش میں بھی سیلابی صورت حال پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔

  • چھوٹی سی بات پر اتنی لاشیں گر گئیں…..؟

    چھوٹی سی بات پر اتنی لاشیں گر گئیں…..؟

    انسانی خون کتنا ارزاں ہو گیا.چھوٹی باتوں پر قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں. عدم برداشت کا یہ عالم ہے ہے کہ ذرا سی بات پر جان کے پیاسے ہونے لگے لوگ. قانون کے مواخذے کا ڈر ہی نہں جو نوبت یہاں‌تک پہچنج جاتی ہئے. عید کی خوشیاں ابھی جاری ہیں اور خون خرابہ کر کے صف ماتم بچھ گیا. ہوا یوں کہ بنوں کے علاقے میرا خیل میں بلند آواز میں میوزک بجانے پر 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق میرا خیل میں واقع ایک گھر میں بلند آواز سے میوزک بج رہا تھا جس پر پڑوسی نے منع کیا۔

    میوزک بند نہ کرنے پر پڑوسی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔