Baaghi TV

Author: +9251

  • مودی کا کون قتل ہو چکا ، فردوس عاشق اعوان نے کیا کہہ دیا

    مودی کا کون قتل ہو چکا ، فردوس عاشق اعوان نے کیا کہہ دیا

    مودی سرکار کو قرارہ جواب دیتےہوئے مشیر خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہندو توا سوچ پر کاربند مودی سرکار کی تسلط کی پالیسی خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت اپنے انتہا پسندانہ رویے پر نظر ثانی کرے، مودی سرکار نے بھارتی تسلط کی پالیسی نہ ترک کی تو خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہونگے۔

    نہوں نے کہا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، کشمیر تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہی ممکن ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قربانی کے روز مسلمانوں کو ان کا مقدس تہوار منانے سے روکنا ثابت کرتا ہے کہ سیکولر اور جمہوری بھارت مودی کے ہاتھوں قتل ہوچکا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا، کوئی جبر، کوئی ظلم، کوئی کرفیو، کوئی ہتھکڑی اور کوئی قیدخانہ کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا۔

  • ایم  سی سی نے انٹر نیشنل ٹیموں‌کے دوبارہ پاکستان جانے کی حمایت کردی

    ایم سی سی نے انٹر نیشنل ٹیموں‌کے دوبارہ پاکستان جانے کی حمایت کردی

    لارڈز لندن میں ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سابق انگلش کپتان مائیک گیٹنگ نے کی، اجلاس میں دیگر امور کے ساتھ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات کی گئی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے موجودہ سیکیورٹی و سیاسی حالات سے ارکان کو آگاہ کیا۔
    ایم سی سی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے دوبارہ پاکستان جانے پر اپنی حمایت کا اظہار کیا،اس حوالے سے مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا، سیکیورٹی کا جائزہ مستقبل میں بھی لیا جاتا رہے گا اور اسی کی بنیاد پر ایم سی سی بھی اپنی ٹیم کو بھیجنے پر غور کرے گا

  • کشمیری مسلمانوں کو مذہبی آزادی سے محروم کرنے پر بھارت کی مذمت کرتے ہیں. پاکستان

    کشمیری مسلمانوں کو مذہبی آزادی سے محروم کرنے پر بھارت کی مذمت کرتے ہیں. پاکستان

    اسلام آباد :پاکستان بھارتی رویے پر سخت نالاں ، مقبوضہ کشمیر میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کو مذہبی آزادی سے محروم کرنے کی مذمت کی ہے۔ بھارتی جارحیت اور کشمیر دشمن پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے عیدالاضحیٰ کے اہم تہوار پر لاکھوں کشمیریوں کو ان کی مذہبی آزادی سے محروم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندیاں اور کشمیری مسلمانوں کی اس بنیادی مذہبی آزادی سے محرومی انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مقبوضہ وادی بڑے پیمانے پر فوجی جیل میں تبدیل ہوچکی ہے اور کشمیریوں کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے ٹیلی فون، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز سمیت مواصلاتی رابطوں کی بندش نے کشمیریوں کو اس تہوار پر اپنے خاندانوں اور عزیز و اقارب سے رابطے سے بھی محروم کر دیا ہے۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ مذہب کے خلاف جرائم، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں اور انسانیت کی بے حرمتی پر بھارت کا احتساب کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جان بوجھ کرزیادتیاں کی جاتی ہیں. ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے

  • نیاز سواتی کون تھے اور ان کی وفات کب ہوئی

    نیاز سواتی کون تھے اور ان کی وفات کب ہوئی

    13 اگست نیاز سواتی کی وفات

    29 اپریل 1941ء اردو اور ہندکو کے ممتاز مزاح گو شاعر اور ادیب نیاز سواتی کی تاریخ پیدائش ہے

    نیاز سواتی کا اصل نام نیاز محمد خان تھا اور وہ بھوگڑ منگ ضلع مانسہرہ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے شعری مجموعے کلیات نیاز اور بے باکیاں کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے۔ 13 اگست 1995ء کو نیاز سواتی ہری پور میں ایک ٹریفک میں حادثے میں وفات پاگئے اور بھوگڑ منگ ضلع مانسہرہ میں آسودۂ خاک ہوئے۔۔!!!

    خدمت علم و ہنر ہم عمر بھر کرتے رہے
    اور سب اعزاز حاصل بے ہنر کرتے رہے

    درد تو محسوس کرتا تھا ميں اپنے پائوں ميں
    ڈاکٹر ليکن علاج درد سر کرتے رہے

    ہم نے سوچا تھا بنيں گے پائلٹ ہم کبھی مگر
    زندگی بھر بيل گاڑی ميں سفر کرتے رہے

  • مقبوضہ کشمیر:ہندو فوج کی جارحیت 9 ویں روز میں داخل ، کرفیوسے زندگیاں خطرے میں

    مقبوضہ کشمیر:ہندو فوج کی جارحیت 9 ویں روز میں داخل ، کرفیوسے زندگیاں خطرے میں

    سری نگر:بھارتی فوجیوں کی جارحیت اور کرفیوکا آج 9 واں دن ، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کو روکنے کیلئے مسلسل نویں روز بھی کرفیو برقرار ہے۔مواصلاتی نظام کی معطلی اور مسلسل کرفیو کے باعث لوگوں کو بچوں کیلئے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے

    مقبوضہ وادی سے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ رہا جس کے باعث کشمیری مسلمانوں کی اکثریت عید کی نماز اور سنت ابراھیمیؑ ادا کرنے سے محروم رہی۔یاد رہے کہ بھارتی حکومت کے اقدام کے خلاف کئی روز سے کشمیریوں کا احتجاج جاری ہے۔گزشتہ دنوں بھی کشمیریوں کی بڑی تعداد بھارتی حکومت کے فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھی اور شدید احتجاج کیا تھا۔

    بھارت کے زیر قبضہ وادی کشمری میں احتجاج میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ غاصب بھارتی فوج نے مظاہرین پر گولیوں، پیلٹ گنز اور آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

  • سنت ابراہیمی ادا کرنے سے بھی رہے محروم کشمیری بھائی

    سنت ابراہیمی ادا کرنے سے بھی رہے محروم کشمیری بھائی

    کشمیریوں پربھارت کا ظلم و ستم عید کے روز بھی جاری رہا.مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحٰی کے موقع پر نہ نماز پڑھی گئی، نہ قربانی ہوئی۔ کشمیریوں نے بڑامذہبی تہوار گھروں میں بند ہو کر گزارا۔ بیوپاری حضرات جانور نہ بکنے پر شدید پریشان نظر آئے، دلی یونیورسٹی میں کشمیری طلباء عید کے روز بھی اپنے گھروں سے دور رہے۔
    جنت نظیر وادی گجرات کے قصائی کے ظلم کا شکار، مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز ہوئی نہ قربانی، بیوپاری حضرات قربانی کے جانور لئے گاہکوں کا انتظار کرتے رہے لیکن کرفیو کی وجہ سے لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہ ملی۔

    دہلی میں درجنوں کشمیری طلباء عید کے روز اپنے گھروں کو نہ جا سکے، کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے پیاروں سے رابطہ بھی ممکن نہ ہوا۔ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے آن لائن اخبارات اپ ڈیٹ نہ کئے جا سکے، نو روز سے وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔

    حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، سابق کٹھ پتلی رہنما فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی سمیت گزشتہ ہفتے میں نو سو افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی فوج نے عید سےپہلے ہی کرفیو لگا رکھا ہے اور کشمیریوں کا جینا محال کیا ہوا ہے کشمیری بچے دودھ پینے اور لوگ غزائی قلت کا شکار ہیں. کرفیو اور بے جا ناکہ بندی کا اثر عید الاضحی پر بھی ہوا جس وجہ سے کشمیر عید نماز اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے محروم رہے ہیں.

  • کٹھ پتلی بننے سے بہتر ہے کہ علیحدگی پسند بن کر کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں، شاہ فیصل کا کشمیری قوم کے نام پیغام

    کٹھ پتلی بننے سے بہتر ہے کہ علیحدگی پسند بن کر کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں، شاہ فیصل کا کشمیری قوم کے نام پیغام

    کشمیرکی آزادی کے لیے اب پہلے سے بڑھ کر جدوجہد کرنا ہوگی،بھارت کی طرف سے کشمیرکو ہتھیانے کے بعد اب کٹھ پتلی بن کر غلامی نہیں کرسکتے ، اگر بھارت نے ہمیں مجبور کرہی دیا ہے توپھر علیحدگی پسند کہیں یا کچھ اور کشمیر کی آزادی کے لیے سب کچھ کرنا ہو گا ، ان خیالات کا اظہار وادی کشمیر کے پہلے اعلیٰ سول سروسز کے آفیسر کشمیری سکالر شاہ فیصل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کیا ہے.
    https://twitter.com/shahfaesal/status/1161161208596066304
    شاہ فیصل کہتے ہیں کہ بھارت نے ہمیں مجبور کردیا ہے کہ اپنی منزل تک پہنچنےکےلیے مسلسل جدوجہد کی جائے .کشمیر کی اصل حالت لوٹانے کے لیے پرامن تحریک وقت کی ضرورت بن کررہ گئی ہے. بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد پر مجبور کر دیا ہے. اب یہ تمام کشمیریون پر فرض ہو چکا ہے کہ وہ اپنا حق آزادی لینے کے لیے میدان میں آئیں

  • حج کے لیے آئے اللہ کے مہانوں کی خدمت پر فخر ہے: شاہ سلمان

    حج کے لیے آئے اللہ کے مہانوں کی خدمت پر فخر ہے: شاہ سلمان

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو حج کے لیے آنے والے اللہ کے معزز مہمانوں کی خدمت پر فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منیٰ کے شاہی محل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے دنیا بھر سے حج کے لیے آئی اہم شخصیات اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر عالمی رہ نمائوں نے شاہ سلمان سے ملاقات کی۔

    معزز مہمانوں سے خطاب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حج کے حوالے سے سعودی عرب کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور سہولیات کا تذکرہ کیا اور ساتھ ہی کہا کہ مملکت اللہ کے مہمانوں کی بہتر سے بہتر خدمت کا عمل جاری رکھے گی۔

    انہوں نے دنیا کے کونے کونے سے آئے مسلمان عالمی رہ نمائوں اور دیگر حجاج کرام کو حج کی ادائی پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حج جیسی عظیم عبادت عالم اسلام کے اتحاد، رواداری، مذاکرات اور اخوت کا درس دیتی ہے۔ میں تمام حجاج کرام کو فریضہ حج کی ادائی پرانہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں اور سب کے کیےاس حج کو خیر، بھلائی کا ذریعہ قرار دینے کے لیے دعا گو ہوں۔

    شاہ سلمان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہماری توجہ کا مرکوز محور حجاج کرام اور ان کی خدمت ہے۔ اللہ کے مہمانوں کی بہتر خدمت اورحج کو مزید آسان بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

  • کراچی میں 15 اگست کی رات اور 16 اگست کو پھر بارش کا امکان

    کراچی میں 15 اگست کی رات اور 16 اگست کو پھر بارش کا امکان

    کراچی میں 15 اگست کی رات اور 16 اگست کو پھر بارش کا امکان ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کو معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

    ادھر کراچی میں بارش کے ساتھ شروع ہونے والا بجلی کا بحران بدستور جاری ہے، جس کے باعث کئی علاقے 3 دن سے بجلی سے محروم ہیں۔

    وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ محکمۂ موسمیات نے کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    عید سے قبل ہونے والی بارش کے بعد پھوار پڑنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہے اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

    محکمۂ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، دکی، قلعہ سیف اللّٰہ، بارکھان، مستونگ، سبی، ہرنائی، زیارت، ڈیرہ بگٹی، گوادر، خضدار، قلات، آواران، جعفر آباد اور بولان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • چین : ایمرجنسی نافذ 49 افراد ہلاک ، درجنوں  لاپتہ ، لاکھوں بے گھر

    چین : ایمرجنسی نافذ 49 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ ، لاکھوں بے گھر

    بیجنگ : چین کے مشرقی صوبے زی جیانگ میں سمندری طوفان ‘لیکیما’ سے ہونے والی ہلاکتیں 49 ہو گئی ہیں اور اب بھی 21 افراد لاپتہ ہیں۔حکومت کی طرف سے حالات کے پیش نظر ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے.ذرائع کے مطابق زی جیانگ صوبے کے متاثرہ شہروں کی گلیوں میں کیچڑ پھیلا ہوا ہے اور زمین بوس درختوں کے ساتھ ساتھ مکانات کی ٹوٹی ہوئی چھتوں کا ملبہ بھی بکھرا ہوا ہے۔

    چینی میڈیا کے مطابق اس طوفان سے چینی معیشت کو 3.7 ارب امریکی ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طاقتور سمندری طوفان لیکیما سے تقریباً 600 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔طوفان کی وجہ سے ہزاروں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ ہو گئیں۔طوفان کے باعث ساحلی پٹی کے نزدیک قائم شنگھائی ڈزنی لینڈ سمیت ہزاروں سیاحتی مقامات کو بند کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ یہ طوفان زی جیانگ کی ساحلی پٹی سے 10 اگست کی صبح 190 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہوا کے دباؤ کے ساتھ ٹکرایا تھا جس کی وجہ سے ساحل پر کئی فٹ اونچی لہریں پیدا ہوئیں جنہوں نے ساحلی پٹی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔