Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی اقدام سے خطے میں‌کشیدگی پیدا ہوگئی ہے، امریکہ میں‌پاکستانی سفیر

    بھارتی اقدام سے خطے میں‌کشیدگی پیدا ہوگئی ہے، امریکہ میں‌پاکستانی سفیر

    امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد نےکہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات نے کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔ اقوام متحدہ، امریکا اور دوست ممالک کو چاہیے کہ وہ اس معاملے پر مداخلت کریں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت سے جنگ نہیں چاہتے مگر خودمختاری کو چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو عالمی برادری متنازع علاقہ تسلیم کرتی ہے، بھارت نےمقبوضہ کشمیر کی شناخت تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے، بھارتی اقدامات سےخطہ سنگین تنازعہ کےدہانے پر آگیا ہے۔

    اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے اقدامات کا بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا، دنیا بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے اثر و رسوخ استعمال کرے، دباؤ ڈالے۔

    امریکا میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ، امریکا خصوصاً صدر ٹرمپ کو مداخلت کرنا چاہیے، پاکستان امریکی مداخلت کا خیرمقدم کرے گا۔

  • عید کا دوسرا روز: جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ، بچے جوان دن بھرعید کی خوشیا‌ں منانے میں مصروف

    عید کا دوسرا روز: جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ، بچے جوان دن بھرعید کی خوشیا‌ں منانے میں مصروف

    لاہور : عید کا دوسرا روز بھی خوشیوں کے ساتھ شروع ، بڑی تعداد میں لوگ دوسرے روز بھی قربانی کے جانور ذبح کرنے میں مصروف ،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں.پاکستان میں عید الاضحیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار مظلوم کشمیریوں سے منسوب ہونے کے باعث مذہبی عقیدت اور سادگی سے منائی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق دوسری جانب کراچی میں شدید بارشوں کے بعد جانوروں کی قربانی اور مختلف علاقوں میں آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ پہلے روز کی آلائشیں مکمل طور پر نہیں اٹھائی گئیں جس کے باعث بدبو کے بھبکوں نے شہریوں کو مصیبت میں ڈال دیا جبکہ آلائشیں اور صفائی ستھرائی کرنے والا عملہ غائب ہے۔ بارش کے بعد کیچڑ سے نشیبی علاقوں کی حالت اور بھی بدتر ہے۔

    ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے پہلے روز 15 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اکٹھی کی گئی۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق پہلے روز گزشتہ سال سے 20 فیصد زیادہ آلائشیں اٹھائی گئیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے روز کی طرح باقی دو دنوں میں بھی بھرپور صفائی آپریشن کیا جائے گا اور شہریوں کے لیے ویسٹ بیگز دستیاب ہوں گے۔راولپنڈی میں بھی عیدالاضحیٰ پر انتظامیہ کی جانب سے صفائی کے انتظامات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

    xADVERTISEMENT

  • جان بولٹن کا دورہ لندن، ایران کے خلاف موقف سخت کرنے کے لیے دباؤ

    جان بولٹن کا دورہ لندن، ایران کے خلاف موقف سخت کرنے کے لیے دباؤ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیرجان بولٹن نے اس وقت برطانیہ کے دورے کے دوران لندن میں ہیں جہاں وہ برطانوی حکام کے ساتھ دو طرفہ امور اور عالمی مسائل پر بات چیت کررہے ہیں۔ اخباری اطلاعات کے مطابق جان بولٹن برطانیہ پر ایران اور چینی ٹیکنالوجی کمپنی ‘ہواوے’ کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے پر زور دیں گے۔

    امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایک ایسے وقت میں برطانیہ کا دورہ کررہے ہیں جب 31 اکتوبر کو برطانیہ یورپی یونین سے مکمل طور علاحدہ ہو رہا ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد یہ سب سے بڑی جیو ۔ پولیٹیکل تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔ یورپی یونین سے علاحدگی کے بعد برطانیہ کا امریکا پرانحصار مزید بڑھ جائے گا۔

    جان بولٹن اپنے دو روزہ دورے کے دوران برطانوی حکام کے ساتھ یورپی یونین سے نکلنے، وائٹ ہائوس اور لندن کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے، مشرق وسطیٰ میں ایرانی مداخلت اور تہران کی جوہری سرگرمیوں اور چینی کمپنی ‘ہواوے’ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

    مبصرین کا کہنا ہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اور امریکی حکومت کے درمیان بعض امور پرکشیدگی رہی ہے۔ برطانیہ کی نئی حکومت بالخصوص وزیراعظم بورس جانس امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے کوشش کررہےہیں۔

  • بھارت کی بدمعاشیاں ناقابل قبول ، چین نے بھارتی اقدامات ایک بار پھر مسترد کردیئے

    بھارت کی بدمعاشیاں ناقابل قبول ، چین نے بھارتی اقدامات ایک بار پھر مسترد کردیئے

    بیجنگ:بھارت کی بدمعاشیاں ناقابل قبول ، کشمیر کشمیریوں کا ہے ، بھارتی اقدامات کو ایک با رپھر مسترد کرتے ہیں. چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چین کو کشمیر کی حالیہ صورتحال اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ پر گہری تشویش ہے۔

    چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے بھارتی ہم منصب سبرامانم جے شنکر سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور پاک بھارت تنازعہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور چین ایسے کسی بھی ایسے یکطرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے جس سے صورتحال پیچیدہ ہو۔

    چینی میڈا کے مطابق وزیر خارجہ وانگ ژی کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم ہونے سے خطے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو پرامن طریقے سے یہ مسئلہ حل کرنا چاہئے اور خطے میں امن و استحکام کی مجموعی صورتحال کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

  • صحافی یونینز،سیاسی دھڑوں اور ایسوسی ایشنز  پریس کلب کا صدر ارشد انصاری کی قیادت پر ایک بار پھر مکمل اعتماد کا اظہار

    صحافی یونینز،سیاسی دھڑوں اور ایسوسی ایشنز پریس کلب کا صدر ارشد انصاری کی قیادت پر ایک بار پھر مکمل اعتماد کا اظہار

    لاہور پریس کلب میں صحافیوں کی یونینز،سیاسی دھڑوں اور ایسوسی ایشنز نے پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی قیادت پر ایک بار پھر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر منتخب قیادت کی کردار کشی کو صحافی اتحاد کی کمر میں خنجر گھوپنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس مہم میں شامل ناعاقبت اندیش افراد کی کلب ممبر شپ لاہورپریس کلب کی جنرل کونسل کے فیصلوں کے تحت منسوخ کرنے کے مطالبے پر مشتمل قرار داد بھی منظور کر لی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے رکن بدر ظہور چشتی کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد میں رکن پریس کلب وایف بلاک صلاح الدین اولکھ کی درخواست پر پروگریسو گروپ کی گورننگ باڈی 2018ءکے سیکرٹری ،2016ءاور 2017ءکے صدر کی جانب سے ایف بلاک کے 34 پلاٹس من پسند افراد کو بانٹنے کے خلاف نیب میں جاری انکوائری کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں موجود لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے ارکان کی اکثریت نے بھی سوشل میڈیا پر بلا ثبوت منتخب قیادت کی پگڑیاں اچھالنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ارشد انصاری کی قیادت پر مکمل اظہار اعتماد کیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پریس کلب کی موجودہ قیادت صحافتی برادری کے لئے تاریخی کامیابیاں سمیٹ رہی ہے جن کے تحت صحافی کالونی ہربنس پورہ کے الاٹیوں کو پروگریسو گروپ کے صدر 2010ءکی مجرمانہ غفلت کے باعث پلاٹ کی جو قیمت ساڑھے 3 لاکھ روپے سے بڑھ کر 28 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے،اس کو دوبارہ 3 لاکھ روپے تک نیچے لانے کے لئے مثبت پیش رفت بھی شامل ہے اس ایک اقدام سے کلب کے ممبر الاٹیوں کی 1 ارب 30 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا ،

    اس کے علاوہ کالونی کے بی بلاک اور دیگر بلاکوں میں قبضہ گروپس کے خلاف موثر اور ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں اورعدالت میں پریس کلب کا اپنا وکیل پیش ہورہا ہے اس لحاظ سے وہ دن دورنہیں جب 2007ءسے گھر بنانے کے منتظر الاٹی قبضہ حاصل کرلیں گے۔ان کا کہناتھا کہ کلب کو بھوت بنگلے سے دوبارہ شاندار کلب بنانے کے عملی اقدامات بھی قابل ستائیش ہیں، کیفے ٹیریا کی تزئین و آرائیش آخری مراحل میں ہے،لیڈیز و فیملی روم بھی بن چکا ہے جبکہ عید کے بعد گزشتہ سال جون سے ختم ہونے والی ممبران کی انشورنس بھی بحال کردی جائے گی۔اجلاس میں اس بات کو خوش آئند قرار دیا گیا کہ کلب کے وہ ملازم جن کی تنخواہ 14 ہزار روپے ماہانہ سے کم تھی اس میں 1 ہزار سے 3 ہزار روپے کا اضافہ کرکے نئی تنخواہ گزشتہ روز اضافے کے ساتھ ادا کردی گئی ہے۔اجلاس میں کلب کے صدر ارشد انصاری اور سینئر نائب صدر ذوالفقارعلی مہتو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایف بلاک کے انجینئر نگ ڈیزائن کا ٹینڈر پی جے ایچ ایف کی منیجنگ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں منظوری کے بعد جاری کردیا جائے گا جبکہ فیزٹو کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر فزیبیلٹی سٹڈی جاری ہے جس کے تحت فیز ٹو زندہ حقیقت بن کر جلد سامنے آنیوالا ہے۔پریس کلب میں فٹنس سنٹر کے قیام کے لئے مشینری آچکی ہے جبکہ صحافی کالونی ہربنس پورہ کا کنٹرول پی جے ایچ ایف کے رولز کے تحت دوبارہ حاصل کر لیا گیا ہے۔کالونی میں سیکیورٹی، صفائی اور بجلی کی ترسیل کے انتظامات بہتر بنائے جارہے ہیں اور قربانی کے دنوں میں الائشیں ٹھکانے لگانے کا بندوبست بھی کردیا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے کہا کہ شکت خوردہ پروگریسو گروپ کے نام نہاد سابق چیئر مین اور ان کے حواری اگلے سال بھی اپنی ناکامی کو دیکھتے ہوئے بے بنیاد الزامات پراتر آئے ہیں لیکن ہم ارشد انصاری کی قیادت پر مکمل اعتمادکرتے ہوئے شکت خوردہ پروگریسو گروپ کے نام نہاد سابق چیئر مین کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ منتخب قیادت کی عزت کرنا سیکھیں بصورت دیگر ان کو منہ کی کھانا پڑے گی۔پی یو جے کے لیڈروں شہزاد حسین بٹ، نعیم حنیف اورفیصل درانی،عامر سہیل اور دیگر نے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پر شکت خوردہ پروگریسو گروپ کے نام نہاد سابق چیئر مین اور نام نہاد لیڈروں و دیگر افرادکے خلاف پریس کلب کی گورننگ باڈی کو ایکشن لینا چاہئے۔پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے صدر میاں اسلم ،سیکرٹری فیضان بنگش، سابق صدر خواجہ نصیر،جرنلسٹ گروپ کے راہنما عمران احمد شیخ نے کہا کہ دی نیوز کے مرحوم نیوز ایڈیٹر روو ¿ف شیخ کی انشورنس کلیم ہڑپ کرنے والے واٹس ایپ پی یو جے کے نام نہاد لیڈروں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں، ایمرا کے لیڈروں آصف بٹ، عابد خان،شوکت علی،اینکا کے لیڈروں رضوان انور،اقبال ملک،فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری پرویز الطاف اور لیڈرعمرشریف نے کہا کہ ہم سب ارشد انصاری کے ساتھ ہیں اور ان کی قیادت میں صحافی برادری کی تعمیر و ترقی کے اقدامات کی بھر پور حمائت کرتے ہیں۔

    اجلاس کے شرکاءمیں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر ذوالفقارعلی مہتو، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ، محمد احمد رضا، شاہد چوہدری،راناطاہر،قاسم رضا، پی ایف یوجے کے جنرل سیکرٹری رانا محمد عظیم،پی یوجے کے صدور شہزاد حسین بٹ، نعیم حنیف،جنرل سیکرٹری پی یوجے فیصل درانی،ایمراءکے صدور آصف بٹ،شوکت علی،پنجاب پریس گیلری کے صدر میاں اسلم،سیکرٹری فیضان بنگش، عامر سہیل، عامربٹ، عابد خان، عباس نقوی، فوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہورکے سیکرٹری جنرل پرویزالطاف،سابق سیکرٹری پریس کلب افضال طالب، احمد قریشی، تنویر چوہدری،اسد اقبال، آصف جٹ، شاہد علی، عباس نقوی، احتشام، عمران احمد شیخ، بابروسیم،ناصر رضا، ملک اقبال، قاضی طارق، نوازطاہر، منوربٹ، عمرشریف، صداقت مغل، قمرالزمان بھٹی، شفیق الرحمن، عامرسلامت، چوہدری ذوالفقار، خرم شہزاد پاشا، بدرظہورچشتی، صلاح الدین اولکھ سمیت سینئرصحافیوںوممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سابق صدرلاہور پریس کلب اعظم چوہدری جو اجلاس میں شرکت نہ کرسکے تاہم انھوںنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

  • ملک میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش و جزبے سے منائی گئی، آزادیِ کشمیر کیلئےخصوصی دعائیں

    ملک میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش و جزبے سے منائی گئی، آزادیِ کشمیر کیلئےخصوصی دعائیں

    عیدالاضحیٰ کا تہوار ملک میں مکمل دینی عقیدت و احترام سے منایا گیا، مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید ادا کی گئی اور سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کا فریضہ ادا کیا گیا.اس دفعہ کی عید میں کشمیری بھائیوں کےلیے خصوصی دعائیں کی گئی اور خطبا حضرات نے تقاریر کیں.

    حکومت نے یہ عید مسئلہ کشمیر پر یکجہتی کے نام کی ہے، نماز عید کے اجتماعات میں کشمیریوں کے حق میں، امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اور وطن کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیصل مسجد اور وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا میں نماز عید ادا کی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوئٹہ اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی فیصل مسجد میں عید پڑھی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ماڈل ٹاؤن لاہور اور گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب نے بادشاہی مسجد میں عید کی نماز ادا کی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نماز عید پڑھنے کے بعد پودا بھی لگایا، اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی، خورشید شاہ سکھر، خواجہ آصف سیالکوٹ، سراج الحق نے لاہور اور دیگر سیاسی رہنماوں نے اپنے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی۔

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے عید مظفر آباد میں پڑھی۔ شاہ محمود قریشی نے نماز عید کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، ہر فرد مسئلہ کشمیر پر یک زبان ہے۔ یہ معاملہ ہر قسم کی سیاست سے بالاتر اور اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کا موقف بھی ایک ہے۔

    ملک کے طول و عرض میں اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانفشانی اور لگن کے باعث کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا۔

    صدر مملکت عارف علوی نے فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کی، وزیراعظم عمران خان نے بنی گالامیں نماز پڑھی۔

    کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مظفر آباد میں نماز عید ادا کی۔

    نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کی گئی۔

  • جب ایک ہی گھر سے اٹھے چار بھائیو‌ں کے لاشےتو علاقے میں کہرام مچ گیا

    جب ایک ہی گھر سے اٹھے چار بھائیو‌ں کے لاشےتو علاقے میں کہرام مچ گیا

    جب ایک ہی گھر سے اٹھے چار بھائیو‌ں کے لاشے.تو علاقے میں کہرام مچ گیا .کراچی میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ، شدید بارش اور پانی کےکھڑے ہو جانےکے بعد اموات واقع ہوئیں اب بجلی نہ ہونے اور گرمی کے باعث دھم گھٹنے سے یہ واقعات پیدا ہو رہے ہی.بچلی نہ ہونے کی وجہ سے جنریٹر چلایا گیا جس وجہ سے حبس پیدا ہوئی اور جانیں‌جاتی رہیں

    کراچی کے علاقےانڈھی میں گھر سے چار بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
    کراچی میں لانڈھی کے قریب بابرکانٹا میں واقع گھر سے4افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، اہل محلہ نے علاقے میں ناگوار بدبوپھیلنے پر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر گھر کے دروازے توڑے تو 4 افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کا ابتدائی موقف ہے کہ چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

    پولیس کے مطابق چاروں جاں بحق افراد سگے بھائی ہیں جن کی موت کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے دم گھٹ کر ہوئی ہے۔

  • "کشمیر بنے گا پاکستان” ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے بڑا مطالبہ کردیا

    "کشمیر بنے گا پاکستان” ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد :ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے حکومتی سطح پر یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کے اعلان پر اسلام آباد کے شہریوں سے بڑا مطالبہ کردیا. انہوں نے چند روز قبل سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏کیا ہم سب 14 اگست کو ڈی چوک پر دو بجے بہادر کشمیریوں کے ساتھ اپنی محبت ، حمایت اور ان کی حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اکٹھے ہو سکتے ہیں ؟کون کون شامل ہونا چاہتا ہے؟ ہمارے پاس ٹویٹر پر باتین کرنے والے تو بہت ہیں لیکن اصل میں کون قدم بڑھائے گا ؟
    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کشمیریوں کے حق میں بڑا مطالبہ کردیا
    اس کے جواب کثیر تعداد میں شہریوں نے نکلنے کا اعلان کیا اس کے بعد گزشتہ روز قبل انہوں نے فلیگ مارچ کا اعلان کیا اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ۔آج کی ریلی بنیادی طور پر 14 اور 15 اگست کو ڈی چوک پر جلوس کے لئے اگاہی کیلئے نکالی گئے ہے ۔ انشاءالله 14 /15 اگست کو ڈی چوک پر دنیا کو کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں بتایا جائے گا ۔ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

  • مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کثیرالجہتی کوششوں کا آغاز کردیا ہے، آرمی چیف

    مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کثیرالجہتی کوششوں کا آغاز کردیا ہے، آرمی چیف

    راوالپنڈی : عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کثیرالجہتی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باغ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

    اپنے بیان مین پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مختلف کوششوں کا آغاز کردیا ہے، جس طرح امن کے لیے ہماری خواہش ہے، اسی طرح مسئلہ کشمیر کے لیے ہم پُرعزم ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ بہت جلد کشمیری بھارت کی غلامی سے نکلنے والے ہیں.

    بھارت کی خباثت سے متعلق .آرمی چیف نے کہا کہ بھارت، مقبوضہ جموں و کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹا کر ایل او سی اور پاکستان کی طرف موڑنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ کچھ بھی کرسکتا ہے، تاہم ہم بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے جرائم کو چھپانے کا کوئی موقع فراہم نہیں کریں گے۔

  • چین مشکلات میں گھرنےلگا ، ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر مظاہرین کا قبضہ ، تمام پروازیں منسوخ

    چین مشکلات میں گھرنےلگا ، ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر مظاہرین کا قبضہ ، تمام پروازیں منسوخ

    ہانگ کانگ: چین کے زیر انتظام علاقے ہانگ کانگ میں پھوٹنے والے مظاہرے گیارویں ہفتے میں‌داخل ہوگئے ، ہانگ کانگ میں شٹر ڈاون ہڑتال اور پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے چین کو بھی بڑے خطرات لاحق ہونا شروع ہوگئے ہیں. اطلاعات کے مطابق آج ہانگ کانگ میں ہزاروں مظاہرین نے ایئر پورٹ پر قبضہ کرکے تمام پروازوں کو جانے سے روک دیا.

    عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مصروف ترین مرکز میں سے ایک پر شٹ ڈاؤن کی صورتحال اس وقت دیکھنےمیں آئی جب چینی حکومت کا غصہ بڑھ رہا ہے اور اس نے کچھ پرتشدد مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘دہشت گردی’ قرار دیا ہے۔اس صورتحال نے 10 ہفتوں سے جاری بحران کو مزید ڈرامائی صورتحال کے تحت بڑھا دیا ہے۔خیال رہے کہ چین کی جانب سے مجرمان کی حوالگی کی اجازت دینے سے متعلق بل سامنے آنے کے بعد شروع ہونے والا یہ احتجاج مسلسل 10 ہفتوں سے جاری ہے اور کل یہ احتجاج 11ویں ہفتے میں داخل ہورہا ہے.

    یہ احتجاج 1997 سے ہانگ کانگ پر حکمرانی کرنے والے چین کے لیے بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق 5 ہزار سے زائد مظاہرین نے پیر کو ہانگ کانگ ایئرپورٹ کا رخ کیا، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس پر درج نعروں میں ریلیوں پر پولیس تشدد کی مذمت کی گئی تھی۔اگرچہ گزشتہ 3 روز میں دیگر ریلیاں بھی منعقد ہوئیں لیکن ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پیر کا احتجاج افراتفری کا باعث بنا۔

    ہانگ کانگ سے ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر احتجاج کرنے والے ہزاروں مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ‘ہانگ کانگ محفوظ نہیں’ اور ‘پولیس شرم کرو’ درج تھا۔اس حوالے سے حکومتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان تصادم میں 45 افراد زخمی ہوئے، جس میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔