Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر خارجہ عید کی نماز کہاں ادا کریں گے؟

    وزیر خارجہ عید کی نماز کہاں ادا کریں گے؟

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مظفر آباد میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی عید کی نماز مظفر آباد میں ادا کریں گے جبکہ کشمیر ریلی سے خطاب بھی کریں گے. عید کے روز کشمیر ریلی عید گاہ سے آزادی چوک تک نکالی جائے گی. وزیر خارجہ کشمیری مہاجرین سے اہم ملاقات بھی کریں گے. دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی حریت رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی. دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں وزیرخارجہ نے کپتان کو دورہ چین کے حوالے سے آگاہ کیا.

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل آٹھ روز سے کرفیو نافذ ہے کشمیر میں صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد وزیر خارجہ نے عید مظفر آباد میں منانے کا اعلان کیا ہے.

  • بھارت سخت مشکل میں ، چین اور روس خلاف ہوگئے ، بھارتی صحافی کا انکشاف

    بھارت سخت مشکل میں ، چین اور روس خلاف ہوگئے ، بھارتی صحافی کا انکشاف

    اسلام آباد: بھارت اس وقت سخت مشکل سے دوچار ہے . دنیا کی دوبڑی طاقتوں کی طرف سے بھارت کے خلاف محاذ بن گیا . بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ چین اور روس نے پاکستان کے ساتھ معنی خیز مذاکرات کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔

    اطلاعات کے مطابق بھارت کے سابق فوجی، مصنف اور بھارتی صحافی پراوین ساہنے نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا ہے کہ روس اور چین بھارت کے ساتھ اعتماد سازی نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

    بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کے لیے کشمیر کے معاملے پر جلد مذاکرات کا آغاز کرنا ناگزیر ہو جائے گا اور ویسے بھی بھارتی فوج انسداد عسکریت پسندی آپریشنز کے علاوہ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

    پراوین ساہنے نے بھارتی فوج کی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی فوج کو دور جدید کی جنگ کے لیے ناکارہ بنا دیا ہے اور آج ایک دور جدید کی جنگ ہمارے چہرے کو گھور رہی ہے۔

  • کوئٹہ تیز بارش۔

    کوئٹہ، آدھا گھنٹہ کی تیز رفتار طوفان بارش سے کوئٹہ کے تمام سڑکیں زیر آب اگائیں پانی گھروں ، دکانوں میں داخل ہوگئے میونسپل کارپوریشن کی ناکامی اور سیوریج سسٹم کا پول کھل گیا کچھ ارسا پہلے کروڑوں کے نالے ناکام پانی روڈوں میں جمع ہوگنے سے پیدل گزرنے والوں کو شدید مشکلات عید کی شاپنگ پر عائیں عورتیں اور بچے اسی گندے پانی سے اپنی مدد آپ گذرنے پر مجبور۔

  • ملکہ برطانیہ کا بیٹا جنسی درندہ ، شرمناک اسکینڈل سے شاہی محل میں زلزلہ

    ملکہ برطانیہ کا بیٹا جنسی درندہ ، شرمناک اسکینڈل سے شاہی محل میں زلزلہ

    نئی دہلی : ملکہ برطانیہ کے سیکس اسکینڈل نے برطانیہ کے شاہی خاندان کو ہلا کر رکھ دیا .ملکہ برطانیہ کے دوسرے بڑے بیٹے شہزادے اینڈریو، سابق امریکی سینیٹر جارج مشیل، امریکی ریاست نیو میکسیکو کے سابق گورنر بل رچرڈسن اور متعدد امریکی و برطانوی ارب پتی افراد کے سامنے آنے والے سیکس اسکینڈل نے تہلکہ مچادیا۔

    برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اگرچہ یہ سیکس اسکینڈل تین سال قبل منظر عام پر آیا تھا، تاہم دنیا بھر میں اس اسکینڈل نے 10 اگست کو اس وقت تہلکہ مچادیا جب اسکینڈل میں ملوث امریکا کے ارب پتی مرکزی ملزم نے جیل میں خود کشی کرلی۔

    اسکینڈل کے مرکزی کردار امریکی ارب پتی جیفری ایڈورڈ اسپٹن نے نیویارک کے علاقے منہٹن میں موجود جیل میں خودکشی کرلی۔ امریکی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 66 سالہ ارب پتی سرمایہ کار جیفری اسپٹن نے جمعہ کی شب جیل میں خودکشی کرلی۔

    جیفری اسپٹن نے ایک ایسے وقت میں خودکشی کی جب کہ ایک دن قبل ہی ان کے خلاف جاری سیکس اسکینڈل کیس کے حوالے سے نیویارک کی عدالت میں 2 ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزات پیش کی گئی تھیں۔

  • ایرانی آرمی چیف کا جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون ،اگر جنگ ہوئی تو پھر کیا ہوگا ؟ سب بتا دیا

    ایرانی آرمی چیف کا جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون ،اگر جنگ ہوئی تو پھر کیا ہوگا ؟ سب بتا دیا

    اسلام آباد : ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کشمیر کی تازہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کہا ہےکہ بھارت کو کشمیریوں کا حق ان کو واپس کرنا پڑے گا، ایرانی آرمی چیف نے افواج پاکستان کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کشمیریوں کے موقف کی حمایت کرتا ہے .

    جنرل قمر جاوید باجوہ سے گفتگو کرتےہوئے ایرانی آرمی چیف نے کشمیر کے واقعات اور حادثات کے حوالے سے صبر و تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فریقین اس معاملے میں عوام کی منشا کے برخلاف کشمیر کی سرنوشت کے بارے میں کسی بھی عجلت پسندانہ فیصلے سے گریز کریں گے۔ ایرانی جنرل نے کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں

    ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے پاکستان ایران سرحد کی تازہ ترین صورتحال اور دو طرفہ فوجی تعاون کے بارے میں بھی اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔پاکستانی فوج کی سربراہ نے ایران کی جانب سے کشمیر کی صورتحال اور مشترکہ سرحدی سیکورٹی پر توجہ دینے کی قدر دانی کی۔

  • اشیز سیریز: انگلینڈ نے اہم ترین کھلاڑی کو ڈراپ کردیا

    اشیز سیریز: انگلینڈ نے اہم ترین کھلاڑی کو ڈراپ کردیا

    لارڈز (اے پی پی) انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف شیڈول دوسرے ایشز کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، معین علی کو ڈراپ کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ ہیرو فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے اور امکان ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے، آرچر کو کمر کی تکلیف کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر پہلے ٹیسٹ سے باہر بٹھایا گیا تھا لیکن انگلش ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گے اسلئے وہ دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ انگلینڈ کا اعلان کردہ سکواڈ کپتان جوروٹ، جوفرا آرچر، جونی بیئرسٹو، سٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، ثام کیورن، جوئے ڈینلی، جیک لیچ، جیسن روئے، بین سٹوکس اور کرس ووکس پر مشتمل ہے.

    واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہو گا اور کینگروز کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے.

  • نوجوان نے بی ایم ڈبلیوگاڑی دریا میں کیوں  ڈبو دی ؟ حیران کردینے والی خبر آگئی

    نوجوان نے بی ایم ڈبلیوگاڑی دریا میں کیوں ڈبو دی ؟ حیران کردینے والی خبر آگئی

    نئی دہلی : پسند اپنی اپنی ، مگر بھارتی نوجوان کی پسند کے کیا کہنے کہ جس نے مہنگی ترین گاڑی ملنے کے باوجود دریا میں بہا دی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے رہائشی ایک شخص نے سالگرہ پر پسندیدہ تحفہ نہ ملنے پر اسے دریا میں ڈبو دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان نے اپنے والدین سے بی ایم ڈبلیو کی جگہ جیگوار گاڑی کے تحفے کا مطالبہ کیا تھا لیکن والدین کی جانب سے پسند کا تحفہ نہ ملنے پر نوجوان نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے گاڑی کو دریا میں ڈبو دیا۔

    بعدازاں اپنی غلطی کا اندازہ ہونے پر مذکورہ نوجوان نے گاڑی کو مقامی ڈرائیورز سے مدد سے نکالنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب رہا۔مذکورہ بی ایم ڈبلیو گاڑی کی مالیت 35لاکھ بھارتی روپے ہے جبکہ بھارت میں جیگوار کی مالیت 40 سے 50لاکھ روپے ہے۔

  • کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کردیا گیا؟ جانئے

    کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کردیا گیا؟ جانئے

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 19 کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جس کے ساتھ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوا ہے. سینٹرل کنٹریکٹ کےمطابق کٹیگری اے میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں جب کہ کٹیگری سی میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری کو رکھا گیا ہے۔ ’اے‘ کیٹگری میں ایک کھلاڑی کو ماہانہ تقریباً 8 لاکھ روپے ملا کرتے تھے لیکن اس بار یہ رقم بڑھا کر 11 لاکھ روپے سے زیادہ کر دی گئی ہے۔ ’بی‘ کیٹگری کے کھلاڑی کو تقریباً 8 لاکھ روپے اور ’سی‘ کیٹگری کے کھلاڑی کو پانچ لاکھ75ہزار روپے سے زیادہ ملیں گے۔

    یاد رہے کہ پی سی بی نے سینئر کرکٹرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا، جس سے ان دونوں کے کیرئر پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں.

  • کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ، ہر طرف خوف کی فضا ، زندگی مفلوج

    کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ، ہر طرف خوف کی فضا ، زندگی مفلوج

    کراچی : مون سون بارشوں نے ایک بار پھر کراچی کو کرچی کرچی کردیا . اطلاعات کے مطابق بارش کے باعث کرنٹ لگنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مون سون کا دوسرا سسٹم سندھ میں داخل ہوتے ہی کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا آغاز ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق آج کراچی کے علاقے نیو کراچی، سرجانی، شارع فیصل، ائیرپورٹ، ڈالمیا، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، ڈیفنس، کلفٹن، صدر، ماڈل کالونی اور گلستان جوہر میں صبح سے ہی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے قربانی کے 7 جانور بھی ہلاک ہوئے۔

    دوسری طرف آج بارش کے باعث لیاقت آباد سی ون ایریا، نارتھ ناظم آباد، طارق بن زیاد سوسائٹی، نارتھ کراچی، نیو کراچی، شادمان ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، پہلوان گوٹھ، صفورا گوٹھ اور اسکیم 33 سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ویل مارکڈ لو پریشر کی صورت میں سندھ میں داخل ہوگیا ہے جس سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کا سلسلہ 36 سے 42 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔یاد رہے کہ 31 جولائی کو بھی شہر میں مون سون بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 5 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • پیمرا نے ٹی وی چینلز کو جاری کیا ایسا حکم نامہ کہ آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

    پیمرا نے ٹی وی چینلز کو جاری کیا ایسا حکم نامہ کہ آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

    بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف حکومتی سطح پر اہم نوعیت کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، یوم آزادی پر کشمریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالہ سے خصوصی لوگو جاری کیا ہے تو دوسری جانب پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بھی ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید کے موقع پر کوئی بھی سپیشل پروگرام نشر نہ کریں،

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیمرا کی جانب سے یہ اقدام اس لئے اٹھایا گیا ہے کہ تاکہ اس سے پاکستانی اور کشمیری عوام کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے کیونکہ اس وقت ہر طرف بہت جذباتی ماحول ہے، پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو جاری کیے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کے ساتھ یکجہتی کے طور پر اس بار عیدالاضحیٰ انتہائی سادگی کے ساتھ مذہبی تہوار کے طور پر منائی جارہی ہے، اس لیے عید کی خوشی میں کوئی سپیشل پروگرام (خواہ وہ پہلے سے ریکارڈ کیا گیا ہو یا لائیو کرنا ہو) نشر نہ کیا جائے،

    پیمرا کی طرف سے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس سے نہ صرف اہل پاکستان بلکہ کشمیری بھائیوں کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچے گی، پیمرا کی طرف سے یہ حکم نامہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے،