Baaghi TV

Author: +9251

  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری، 4 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری، 4 فلسطینی شہید

    غزہ :کہیں مقبوضہ کشمیر میں‌مسلمانوں‌کا قتل عام ہورہا ہے تو کہیں فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی خون کی ہولی کھیل رہے ہیں.تازہ واقعہ میں‌ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے ہفتے کو علی الصباح جنگی طیاروں سے بمباری کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    اسرائیلی حکام نےاپنے مظالم کی خود ہی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیر البلح کے مقام پر بمباری کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق دیر البلح میں اسرائیلی فوج نے بوابۃ النمر سے محدود دراندازی کی اور سرحدی علاقے میں کھدائی کے بعد مقامی شہریوں پر فائرنگ کی گئی۔

    عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کارروائی مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے دیرالبلح میں فلسطینیوں کے فیلڈ آبزرونگ پوائنٹ پر گولہ باری کی۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں روشنی کے گولے چھوڑے گئے۔

  • عادل رشید کاؤنٹی سیزن سے باہر، وجہ کیا بنی؟ جانئے

    عادل رشید کاؤنٹی سیزن سے باہر، وجہ کیا بنی؟ جانئے

    لندن (اے پی پی) انگلش لیگ سپنر عادل رشید فٹنس مسائل کے باعث بقیہ کاؤنٹی سیزن سے باہر ہو گئے.

    انگلینڈ کے مایہ ناز لیگ سپنر عادل رشید فٹنس مسائل کے باعث بقیہ سیزن سے باہر ہو گئے۔ وہ کندھے کی انجری میں مبتلا ہیں۔ عادل رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد میرا کاﺅنٹی کرکٹ میں کم بیک کرنے کا ارادہ تھا لیکن سکین کی رپورٹ کے بعد ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے میں رواں سال شیڈول بقیہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لوں گا۔ پورے ورلڈ کپ کے دوران درد کش انجیکشن کا سہارا لیتا رہا لیکن میگا ٹورنامنٹ کے بعد کندھے کا درد مزید بڑھ گیا تھا اسلئے میں خود بھی سمجھتا ہوں کہ آرام میرے لئے بہتر رہے گا۔

    دوسری جانب یارکشائر ڈائریکٹر آف کرکٹ مارٹن موکسن نے کہا کہ عادل رشید کے بقیہ سیزن سے باہر ہونے پر بے حد مایوسی ہوئی تاہم ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ وہ مکمل فٹ ہو کر دوبارہ ٹیم جوائن کریں۔

  • بھارتی ہائی کمشنر سے متعلق نئی خبر آ گئی، کیا ہیں تازہ اطلاعات؟ اہم خبر

    بھارتی ہائی کمشنر سے متعلق نئی خبر آ گئی، کیا ہیں تازہ اطلاعات؟ اہم خبر

    پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی واپسی کے پلان میں تبدیلی کی اطلاعات ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجے بساریہ کوبذریعہ سڑک واہگہ جانا تھا تاہم اب وہ بذریعہ پرواز براستہ ابوظہبی روانہ ہو رہے ہیں،

    اجےبساریہ پروازنمبرای وائے234سےساڑھے8بجےابوظہبی روانہ ہوں گے، واضح‌ رہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف پاکستان نے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئےا نڈیا سے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے. اسی کے تحت بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے،

  • ’کشمیر بنے گا پاکستان‘: پاکستان نے یوم آزادی کا لوگو جاری کر دیا

    ’کشمیر بنے گا پاکستان‘: پاکستان نے یوم آزادی کا لوگو جاری کر دیا

    اسلام آباد : پاکستان نے اعلانیہ کشمیریوں کی مدد شروع کردی . کشمیروں کے حوصلےبلند رکھنے کےلیے پاکستان نے 14 اگست کو ’یوم آزادی‘ کشمیریوں سے منسوب کرنے کا قومی لوگو جاری کردیا۔

    یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا گیا ہے اور اب ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا یوم آزادی کا لوگو سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

    "کشمیر بنے گا پاکستان ” کے لوگو میں سرخ رنگ سے لکھا ’کشمیر‘ جدوجہد آزادی کی قربانیوں کو ظاہر کررہا ہے جب کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہرحد تک جانے کے جذبے کو بھی خون کی سرخی سے اجاگر کیا گیا۔

    اس لوگو میں پاکستان کا جھنڈا ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا عزم لیے لہرارہا ہے جبکہ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے و مظالم کو ظاہر کررہی ہے۔

  • بھارت کیخلاف سیریز، ویسٹ انڈیز نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    بھارت کیخلاف سیریز، ویسٹ انڈیز نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    کنگسٹن (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے. راخیم کورنوال پہلی مرتبہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ گیل ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے.

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف رواں ماہ شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، 26 سالہ ہارڈ ہٹنگ آف سپننگ آل راﺅنڈر راخیم کورنوال کو پہلی مرتبہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کرس گیل جنہوں نے ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، کریگ بریتھویٹ، ڈیرن براوو، شمارخ بروکس، جان کیمپ بیل، روسٹن چیس، راخیم کورنوال، شین ڈورچ، شینن گبرائل، شمرون ہٹمائر، شائی ہوپ، کیموپال اور کیمر روچ پر مشتمل ہے۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پہلا ٹیسٹ میچ 22 اگست سے شروع ہوگا۔

  • ایران نے کشمیر سے متعلق اہم اعلان کر دیا، ڈاکٹر علی لاریجانی کی اسد قیصر سے خصوصی گفتگو

    ایران نے کشمیر سے متعلق اہم اعلان کر دیا، ڈاکٹر علی لاریجانی کی اسد قیصر سے خصوصی گفتگو

    کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراسپیکر قومی اسمبلی کےدوست ممالک کی پارلیمان کے سربراہوں سےرابطے کئے گئے ہیں. اس حوالہ سے اسپیکراسد قیصر نے ایران کی مجلس اسلامی کے سربراہ ڈاکٹرعلی لاریجانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اسد قیصر نے کہاکہ کشمیر کےمسئلے کو آیندہ ہونیوالی اسپیکر کانفرنس کے ایجنڈے میں رکھا جائے، بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، کشمیر میں لاکھوں بیگناہوں کو قتل کیا گیا، پیلٹ گنز کے ذریعے نوجوانوں کو بینائی سے محروم کیا گیا، ایران اور کشمیر کے صدیوں پر محیط ثقافتی اور مذہبی روابط ہیں، ایرانی قیادت نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی، توقع ہے ایران عالمی سطح پر بھرپور کردار ادا کرے گا،

    اسپیکر ایران علی لاریجانی نے کہاکہ ایران کشمیرکے حوالے سے کسی بھی قسم کے مصالحتی کردار کے لیے تیار ہے، پاکستان ایران کا عزیز برادر ملک ہے، مشکل اورمظلومیت کی اس گھڑی میں ایران کشمیریوں کوتنہانہیں چھوڑےگا، ایران کشمیر کے معاملے پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے،

  • 31 اکتوبر کو بھارت اگلہ کیا قدم اٹھانے جارہا ہے ؟ خبر نے ہلا کر رکھ دیا

    31 اکتوبر کو بھارت اگلہ کیا قدم اٹھانے جارہا ہے ؟ خبر نے ہلا کر رکھ دیا

    نئی دہلی : بھارت کی طرف سے کشمیر کی قانونی حیثیت ختم کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر 31اکتوبر کو دومرکز کے زیرانتظام ریاستوں جموں وکشمیراور لداخ میں تقسیم ہوجائےگی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نئے قانوں کے بعد جموں وکشمیر میں اسمبلی ہوگی جبکہ لداخ میں اسمبلی نہیں ہوگی۔ ایکٹ کے مطابق نو تشکیل شدہ مرکز کے زیرانتظام ریاست لداخ میں کرگل اور لیہہ اضلاع کو شامل کیجائےگی جبکہ موجودہ ریاست کے دیگر 12ضلع مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیر کا حصہ بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیر میں اس وقت لوک سبھا کی چھ سیٹیں ہیں۔ تقسیم کے بعد مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیرمیں پانچ اور مرکز کے زیرانتظام ریاست لداخ میں ایک لوک سبھا سیٹ ہوگی۔ دونوں مرکزکے زیرانتظام ریاستوں میں اب گورنر کی جگہ لیفٹننٹ گورنر ہوں گے۔

  • ملٹری آپشن سے متعلق کیا ذہن رکھتے ہیں؟ شاہ محمود قریشی نے صاف بتا دیا

    ملٹری آپشن سے متعلق کیا ذہن رکھتے ہیں؟ شاہ محمود قریشی نے صاف بتا دیا

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری قوم کشمیربنے گا پاکستان کا زور دار نعرہ لگائے، مقبوضہ کشمیر میں تعلیمی ا دارے بند ہیں ،مقبوضہ کشمیرمیں ذرائع ابلاغ مکمل طور پر بند ہیں ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ملٹری آپشن کو جہالت اور خود کشی سمجھتے ہیں، لیکن دفاع کا حق رکھتے ہیں، بھارت میں ایک جنونی طبقہ موجود ہے، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چین نے ایک بار پھر ثابت کیا وہ ہمارے آڑے وقت کا ساتھی ہے ، چینی قیادت کے سامنے تاریخی تفصیل رکھی، چین نے ہمارے موقف کی حمایت کی ہے، چین نے ہمیں اقوام متحدہ بھی حمایت کا یقین دلایا ہے، دونوں ممالک نے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے، چینی وزیرخارجہ نےہمارےموقف کی بھرپورتائیدکی ، مسئلے پرہمارامکمل ساتھ دینےکاعندیہ دیا، 14 اگست کو پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا بھی اٹھائیں،

    انہوں نے کہاکہ چین نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کا لازوال دوست ہے، چینی وزیر خارجہ نےمقبوضہ جموں وکشمیرسے متعلق ہماری معروضات کو توجہ سے سنا، چینی قیادت تک پاکستان کا نکتہ نظر پہنچایا، عالمی برادری،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں فوری طورپراس گھمبیرصورتحال کا نوٹس لیں، چین نے جو رسپانس دیا وہ ہماری توقعات کے عین مطابق ہے ، سیاسی قیادت سے درخواست ہے کہ کشمیر پر تقسیم نہ ہوں،

  • ٹیسٹ سیریز: سری لنکا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ٹیسٹ سیریز: سری لنکا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    کولمبو (اے پی پی) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، میتھیوز اور چندیمل کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں پہلے میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، اینجلو میتھیوز اور دنیش چندیمل کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ دلروون پریرا کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان دیمتھ کرونارتنے، اینجلو میتھیوز ، چندیمل، لاہیرو تھریمانے، کوسل مینڈس، کوسل جانتھ پریرا، نیروشن ڈکویلا، دھنن جایا ڈی سلوا، اکیلا دانن جایا، لاستھ ایمبل ڈینیا، سرنگا لکمل، لاہیرو کمارا، اوشادا فرننڈو، لکشن سنداکن اور وشوا فرننڈو پر مشتمل ہے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 اگست سے ہو گا جس کیلئے سری لنکا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

  • آرمی چیف کا عیدالاضحیٰ پر ایسا اقدام کہ پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے، اہم خبر

    آرمی چیف کا عیدالاضحیٰ پر ایسا اقدام کہ پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے، اہم خبر

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آرمی چیف کی شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم حیات اورسپاہی غلام رضا کے اہلخانہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے، ہیروزکو یاد رکھنا مسلح افواج اور قوم دونوں کے دلوں کو گرمانے کا ذریعہ ہے،

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مادر وطن کے دفاع کے لیے زندگی قربان کرنا سب سے بڑی قربانی ہے ، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی اہلیہ بھی ان کےہمراہ تھیں، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہداءکےلواحقین سےرابطےمیں رہنااوراُن کی فلاح کےلیےکام کرناذمےداری ہے، شہداءکے لواحقین کااحسان کبھی نہیں اتارسکتے،