Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیر کا سودا کس نے کیا؟ اچانک ایسا انکشاف کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

    کشمیر کا سودا کس نے کیا؟ اچانک ایسا انکشاف کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کشمیر کو بیچ ڈالا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنے حالیہ ٹویٹر پیغام میں عمران خان پر کشمیر کو بیچنے کا الزام لگادیا ہے. ریحام خان نے ٹویٹ میں عمران خان کو سیلیکٹد کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ "ویسے یہ سلیکٹڈ جو ہے یہ وزیراعظم کم اور olx زیادہ بنا ہوا ہے۔ جو سامنے آتا ہے "بیچ دے”، اس نے پہلے نظریہ بیچا، پھر بھینسیں بیچ ڈالی، اس کے بعد گاڑیاں بیچ دی، پھر ضمیر بیچا، دل نہیں بھرا تو کشمیر ہی بیچ ڈالا”.

    واضح رہے کہ مودی سرکار نے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرکے کشمیر کی خود مختاری ختم کی، جس پر سخت ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے. تاہم اب ریحام خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان پر کشمیر کو بیچنے کا الزام لگا دیا ہے.

  • سیاسی قیادت تقسیم نہ ہو، یوم آزادی پر پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا اٹھائیں، وزیر خارجہ

    سیاسی قیادت تقسیم نہ ہو، یوم آزادی پر پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا اٹھائیں، وزیر خارجہ

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین کا دورہ بروقت اورمفید رہا ہے، چین کے وزیرخارجہ اوردیگراعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ چین نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کا لازوال دوست ہے، چینی وزیر خارجہ نےمقبوضہ جموں وکشمیرسے متعلق ہماری معروضات کو توجہ سے سنا، چینی قیادت تک پاکستان کا نکتہ نظر پہنچایا، عالمی برادری،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں فوری طورپراس گھمبیرصورتحال کا نوٹس لیں، چین نے جو رسپانس دیا وہ ہماری توقعات کے عین مطابق ہے ، سیاسی قیادت سے درخواست ہے کہ کشمیر پر تقسیم نہ ہوں،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چین نے ایک بار پھر ثابت کیا وہ ہمارے آڑے وقت کا ساتھی ہے ، چینی قیادت کے سامنے تاریخی تفصیل رکھی، چین نے ہمارے موقف کی حمایت کی ہے، چین نے ہمیں اقوام متحدہ بھی حمایت کا یقین دلایا ہے، دونوں ممالک نے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے، چینی وزیرخارجہ نےہمارےموقف کی بھرپورتائیدکی ، مسئلے پرہمارامکمل ساتھ دینےکاعندیہ دیا، 14 اگست کو پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا بھی اٹھائیں،

  • بھارتیوں نے مودی سے وہ مطالبہ کردیا کہ اس کے بعد پاکستانیوں میں اگر شرم و حیا ہوئی تو …..

    بھارتیوں نے مودی سے وہ مطالبہ کردیا کہ اس کے بعد پاکستانیوں میں اگر شرم و حیا ہوئی تو …..

    نئی دہلی : کچھ شرم ہوتی ہے ، کچھ حیاہوتی ہے، بھارتی گلوکاروں نے پاکستانی گلوکاروں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کے بھارت میں‌ داخلے پر پابندی کا مطالبہ کردیا . بھارتی سینما ورکرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہ صرف پاکستانی فنکاروں اور حکومتی عہدیداروں سے تعلقات پر پابندی لگائیں بلکہ پاکستانی عوام پر بھی پابندی لگائی جائے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ’آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو لکھے گئے ایک خط میں پاکستانی فنکاروں، حکومت اور عوام پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا۔ خط میں بھارتی وزیر اعظم سے درخواست کی کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد پاکستانی رویے کو دیکھتے ہوئے پاکستان سے ہر طرح کے تعلقات ختم کیے جائیں۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی سینما تنظیم نے ’نو پاکستان‘ اور ’نو پاکستانی عوام‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارتی عوام کا بھی بائیکاٹ کرکے ان پر پابندی لگائی جائے اور انہیں کسی طرح بھی بھارت آنے نہ دیا جائے۔ذرائع کے مطابق تنظیم نے مطالبہ کہا کہ حکومت ہر پاکستانی فنکار، گلوکاراور سفارت کار پر پابندی عائد کرنے سمیت پڑوسی ملک سے ہر طرح کے دو طرفہ تعلقات بھی ختم کردے۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی تنظیم کی جانب سے نریندر مودی اور امت شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ایک ارب 30 کروڑ بھارتی افراد کی خواہش ہے کہ حکومت دلیرانہ فیصلے کرتے ہوئے پاکستان سے ہر طرح کے تعلقات ختم کرکے اس کے بائیکاٹ کا اعلان کرے۔

    یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی سینما تنظیم کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہو۔اس سے قبل بھی بھارتی سینما و فلم تنظیمیں پاکستانی فنکاروں پر وقت بوقتا پابندیاں عائد کرتی رہیں ہیں، تاہم بعد ازاں بولی وڈ انڈسٹری کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کی خدمات حاصل کی جاتی رہی ہیں۔

  • عمران خان جیت گیا، معیشت کے حوالے سے اچانک ایسی خبر آگئی کہ ہر طرف جشن شروع ہوگیا

    عمران خان جیت گیا، معیشت کے حوالے سے اچانک ایسی خبر آگئی کہ ہر طرف جشن شروع ہوگیا

    اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس جمع کرنے والوں کی تعداد 25 لاکھ ہوگئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کےچیئرمین شبر زیدی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ مزید 7 لاکھ 50 ہزار افراد ٹیکس سسٹم میں شامل ہوگئے ہیں، ان کی شمولیت سے سال 2018 میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد 25 لاکھ ہوگئی. اس حوالے سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ پی ٹی آئی حکومت کی بڑی کامیابی ہے کہ انہوں نے مزید 7 لاکھ 50 ہزار افراد ٹیکس سسٹم میں شامل کردیئے ہیں. دوسری جانب گیس کمپنیوں کو ایکٹو ٹیکس پیئرلسٹ پر غیر موجود صارفین کو کنکشن نہ دینے کی ہدایت کردی گئی ہے.

  • چین میں حالات بگڑ گئے ، 18 افراد ہلاک، 23 لاپتہ ، 10 لاکھ ہجرت پر مجبور

    چین میں حالات بگڑ گئے ، 18 افراد ہلاک، 23 لاپتہ ، 10 لاکھ ہجرت پر مجبور

    بیجنگ : چین اس وقت سخت مشکل میں پھنس چکا ہے . ایک طرف ہانگ کانگ میں تشدد پھوٹ پڑا اور حالات قابوسے باہر ہوچکے ہیں تو دوسری طرف چین کے جنوبی صوبے زہجیانگ میں سمندر طوفان ’لیکمیا‘ سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور 23 لاپتہ ہوگئے۔

    چینی میڈیا کے مطابق چین کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سے سیکڑوں گھر تباہ اور درخت اپنی جگہ اکھڑ گئے۔مقامی ٹی وی پر نشر ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ’متعدد اموات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئیں‘۔امدادی عملے نے متعدد شہریوں کی جان بچائی اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق زہجیانگ میں ہفتے کی صبح 187 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں۔بتایا گیا کہ ’ڈیم‘ سے نکلنے والی جھیل نے نشیبی علاقوں میں تباہی مچا دی۔چین کی نیوز ایجنسی ‘ژن ہوا’ کے مطابق 10 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے اور تاحال 1 لاکھ 10 ہزار شہری شیلڑ میں پناہ لے چکے ہیں۔

    پیپلز ڈیلی چین کے مطابق چینی حکام نے مجموعی طور پر 3 ہزار 23 پروازوں کی شیڈول منسوخ کردیے جبکہ مشرق چین کے متعدد ایئرپورٹس عارضی طور پر غیر فعل کردیے گئے۔مشرقی چین کا 15 سو پرانا ٹاؤن ’لیننے‘ طوفانی پانی میں ڈوب گیا۔

  • شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، کیا ہوئے اہم فیصلے؟ بڑی خبر

    شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، کیا ہوئے اہم فیصلے؟ بڑی خبر

    مسلم لیگ ن کےصدر شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوامی رابطہ مہم مزید تیزہوگی اور ورکرز کنونشن منعقد ہونگے، یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیرکے طور پر بھرپور اندازمیں منائی جائے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کسی خوف ،فکر کےبغیر کسان، صنعت کار ،غریب کی آواز بنے گی، مہنگائی،بیروزگاری،بجلی،گیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافےنےعوام سےجینےکاحق چھین لیا، تاجر، صنعتکار، دکاندار اورمزدور کے حقوق کی جنگ پوری قوت سے لڑیں گے،

    انہوں نے کہاکہ 11 ماہ میں تاریخ کاسب سے زیادہ 31.8 کھرب کا قرض ناکام حکومت کا معاشی جرم ہے، آئی ایم ایف ،ٹیکس وصولی اہداف میں مکمل ناکامی سےقومی مفادات کوسنگین خطرات لاحق ہیں، جیل،ہتھکڑی،گرفتاری ، گالی ہمیں ناکام نیازی کےجھوٹ بےنقاب کرنےسےنہیں روک سکتی، اپوزیشن ملک و قوم کے مفادات کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے،

  • جموں و کشمیر کی دل دہلا دینے والی تازہ ترین ویڈیو سامنے آگئی

    جموں و کشمیر کی دل دہلا دینے والی تازہ ترین ویڈیو سامنے آگئی

    میرپور: جموں و کشمیر کی تازہ ترین ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں کشمیری سڑکوں پر مارچ کر رہے ہیں اور بھارتی فوج ان پر سر عام فائرنگ کر رہی ہے.

    تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کیخلاف جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی تازہ ترین ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں کشمیری بھارتی فوج کیخلاف مارچ کر رہے ہیں ساتھ ہی مودی سرکار اور بھارتی فوج کیخلاف سخت نعرے بازی کی جارہی ہے. دوسری جانب بھارتی فوج سرعام کشمیریوں پر فائرنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہے. لیکن کشمیریوں کا حوصلہ دیکھنے والا ہے کہ وہ اس ظلم و ستم کیخلاف ڈٹ کر لڑ رہے ہیں.

    https://twitter.com/_Faysal/status/1160125283342663680

    واضح رہے کہ مسلسل آٹھ روز سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے لیکن اس کے باوجود کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں.

  • جرمنی کی ڈاکٹر رتھ کیتھرینا نے پاکستانیوں کے لیے  اپنا گھر بار کیوں چھوڑا ؟ دلچسپ کہانی پڑھنا نہ بھولیں

    جرمنی کی ڈاکٹر رتھ کیتھرینا نے پاکستانیوں کے لیے اپنا گھر بار کیوں چھوڑا ؟ دلچسپ کہانی پڑھنا نہ بھولیں

    اسلام آباد : آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں طِب کے شعبے سے وابستہ پاکستان کی مدر ٹریسا، ڈاکٹر رتھ فاؤ کی دوسری برسی منائی جارہی ہے۔ڈاکٹر رتھ فاؤ کا شمار پاکستان کی ایک ایسی عظیم محسن کی صورت میں ہوتا ہے جن کی کاوشوں کی بدولت 1996ء میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو جزام کے مرض پر قابو پالینے والے ممالک میں شامل کرلیا گیا تھا۔

    ڈاکٹر رتھ کیتھرینا مارتھا فاؤ کی زندگی بھی اپنی تاریخ رکھتی ہے. مورخین کا کہنا ہے کہ ویسے تو جرمنی میں پیدا ہوئیں لیکن انہوں نے اپنی ساری زندگی پاکستان کی خدمت کے لیے وقف کردی۔ڈاکٹر رتھ کیتھرینا مارتھا فاؤ نے جذام کے مریضوں کی حالت زار دیکھی تو اپنے ملک واپس نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کراچی ریلوے اسٹیشن کے پیچھے میکلوڈ روڈ پر کوڑھیوں کی بستی میں فری کلینک کا آغاز کیا۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابو پاکستانی مدر ٹریسا کی طرف سے قائم کردہ ’میری ایڈیلیڈ ۔لیپرسی سینٹر‘ کے نام سے قائم ہونے والا یہ شفاخانہ جذام کے مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ ان کے لواحقین کی مدد بھی کرتا تھا۔ اس کے بعد اس مرض کے خاتمے کیلئے کراچی کے دوسرے علاقوں میں بھی کلینک قائم کیے گئے۔ پاکستان میں جذام کے مرض پر قابو پانے کے لیے انہوں نے جرمنی سے بھی بیش بہا عطیات جمع کیے اور کراچی کے علاوہ راولپنڈی میں بھی کئی اسپتالوں لیپرسی ٹریٹمنٹ سینٹر قائم کیے۔

    حکومت پاکستان نے ڈاکٹر رتھ کیتھرینا مارتھا فاؤ کی پاکستانیوں سے محبت ، خدمت اور خلوص کو پیش نظر رکھتے ہوئے 1988ء میں پاکستان کی شہریت دی۔ ان کی گرا ں قدر خدمات پر حکومت پاکستان ، جرمنی اور متعدد عالمی اداروں نے انہیں اعزازات سے نوازا جن میں نشان قائد اعظم، ہلال پاکستان، ہلال امتیاز، جرمنی کا آرڈر آف میرٹ اور متعدد دیگر اعزازت شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر رُتھ فاؤ اپنی زندگی کے 56 برس پاکستانیوں کی خدمت میں مصروف عمل رہیں، انہیں پاکستان کی’مدر ٹریسا‘ بھی کہا جاتا ہے۔ لاکھوں مریضوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ 10 اگست 2017 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

  • عثمان بزدار نے وہ کیا کام کردیا کہ مخالفین بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

    عثمان بزدار نے وہ کیا کام کردیا کہ مخالفین بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

    لاہور : عثمان بزدار پنجاب کے پہلے وزیر اعلیٰ جنہوں نے عید مبارک موقع پرپردیسیوں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سخت ایکشن لے لیا، اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ٹرانسپورٹر کسی پردیسی سے زیادہ کرایہ وصول نہ کرے ، پردیسیوں کے لیے ٹھنڈے پانی کا انتظام بھی کیا جائے

    ذرائع کے مطابو وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ پر ڈرائیورز کی من مانیاں نہیں چلیں گی، زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامی افسران کو بس اڈوں پر کرایوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے محکمہ ٹرانسپورٹ حکام اور انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود جاکر بس اڈووں پر معاملات کا جائزہ لیں، انہوں نے کہا کہ اوورچارجنگ کے نام پر مسافروں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے میٹروبس سٹیشنز پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ

  • سندھ حکومت کی کشمیریوں سے محبت ؟ بھارتی گلوکار کو بلا کر کنسرٹ کروادیا . عوام غصے میں

    سندھ حکومت کی کشمیریوں سے محبت ؟ بھارتی گلوکار کو بلا کر کنسرٹ کروادیا . عوام غصے میں

    کراچی:ایک طرف بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے تو دوسری طرف سندھ حکومت اپنی موج مستی میں بھارتی گلوکاروں کو بلاکر رنگ برنگے گانے سنتی ہے. سندھ حکومت کے اس رویے پر عوام میں سخت غم و غصہ میں اور سندھ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہین.

    گلوکار میکا سنگھ اور ان کے ساتھ پندہ رکنی طائفہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچا لاہور سے وہ کراچی گئے جہاں انہوں نے موسیقی کی ایک بڑی محفل سجائی انہیں بڑا پروٹوکول بھی دیا گیا۔ محفل موسیقی اسی روز منعقد کی گئی جس روز پاکستانی پارلیمنٹ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف قرار داد پاس کررہی تھی اور بھارت سے تجارت پر پابندی اور سفارتی تعلقات محدود کئے جارہے تھے۔

    تفصیلات کے مابق حکومت سندھ کے تعاون سے بھارتی گلو کار نے میکا سنگھ کراچی کی ایک نجی تقریب میں پرفارم کیا، انتظامہ خاموش تماشائی بنی رہی۔دوسری طرف سندھ حکومت کے اس گھنوئنے کردار پر تنقید جاری ہے.اور ملک بھر سے پاکستانیوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کرے

    سینیئر اینکرحامد میر نے بھی ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ جب پاکستانی پارلیمنٹ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی تھی ٹھیک اسی روز کچھ پاکستانی کراچی میں بالی ووڈ اسٹار کی پرفارمنس سے محظوظ ہورہے تھے۔ حامد میر کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ کوئی پاکستانی گلوکار ان حالات میں بھارت میں پرفارمنس نہیں دے سکتا۔

    https://twitter.com/Faakhir_Mehmood/status/1159761327772098560?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1159761327772098560&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.24newshd.tv%2F10-Aug-2019%2F28927

    دوسری طرف گلوکار فاخر محمود نے نے اپنی ٹویٹ میں کراچی میں میکا سنگھ کی محفل موسیقی کے انعقاد کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک طرف کشمیر کو لاک ڈاون کیا جارہا ہے لیکن ایک آزاد ملک جو چاہے وہ کرسکتاہے،

    گلوکار فاخر محمود نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے شک کو بھارتی گلوکار ہی کیوں نہ پاکستان میں آکر پرفارم کرے، یہاں سے ڈالر کمائے اور واپس چلا جائے۔ فاخرمحمود نے طنزیہ لکھا ہے کہ مذہب اور حب الوطنی صرف غریبوں کے لئے رہ گئی ہے۔