Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیر سے متعلق حکومت کا ایسا زبردست اقدام جو پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں‌ آیا، اہم خبر

    کشمیر سے متعلق حکومت کا ایسا زبردست اقدام جو پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں‌ آیا، اہم خبر

    پاکستان کے یوم آزادی 14 اگست کو کشمیر سے منسوب کرنے کا قومی لوگو سامنے آ گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کشمیر بنے گا پاکستان یوم آزادی لوگو کا مرکز ہے، لوگو میں سرخ رنگ سے لکھا کشمیر، جدوجہد آزادی کی قربانیوں کو ظاہر کر رہا ہے، کشمیر کی آزادی کے لیئے ہر حد تک جانے کے جذبے کو خون کے سرخ سے اجاگر کیا گیا ہے،

    کشمیر سے متعلق جاری کردہ لوگو میں پاکستان کا جھنڈا کشمیر بنے گا پاکستان کا عزم لیئے لہرا رہا ہے جبکہ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیر کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے و مظالم کو ظاہر کر رہی ہے،

  • شعیب ملک آپے سے باہر، گراؤنڈ کے شیشے توڑ دیئے، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا

    شعیب ملک آپے سے باہر، گراؤنڈ کے شیشے توڑ دیئے، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا

    لاہور: پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے گلوبل ٹی 20 لیگ میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے چھکے مار کے میڈیا باکس کے شیشے توڑ دیئے.

    تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے گلوبل ٹی 20 لیگ میں دھواں دار بیٹنگ کی. انہوں نے ایک ہی میچ میں 2 زبردست چھکے مار کر گراؤنڈ میں موجود میڈیا باکس کے شیشے توڑ دیئے. ان چھکوں پر کمینٹیٹرز نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک کے یہ 2 چھکے گلوبل ٹی 20 لیگ انتظامیہ کو بہت مہنگے پڑے ہیں.

    https://twitter.com/World7969/status/1160139799644295168

    دوسری جانب گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی. برامپٹن والوز اور وائنی پیگ ہاکس کے درمیان کوالیفائر میچ آج کھیلا جائے گا جبکہ دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس کی ٹیم لیگ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ گلوبل ٹی 20 لیگ کا فائنل 11 اگست اتوار کو کھیلا جائے گا.

  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے جدوجہد آزادی کشمیر سے متعلق اہم اعلان کر دیا، بڑی خبر

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے جدوجہد آزادی کشمیر سے متعلق اہم اعلان کر دیا، بڑی خبر

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منائیں گے،
    https://twitter.com/peaceforchange/status/1160155980631564288?s=20
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم یوم آزادی کو کشمیر کا دن منائیں گے اور اپنے ان بہادر کشمیریوں‌ کو خراج تحسین پیش کریں گے جو جدوجہد آزادی کیلئے اپنی جانینں قربان کر رہے ہیں،

    واضح‌ رہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ہزاروں‌کشمیری بھی کرفیو کی پابندیاں‌ توڑ کر سڑکوں‌ پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں اور جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف زبردست احتجاج کیا جارہا ہے،.

  • شیخ رشید کی طرف سے پاکستانیوں کو عیدی کا تحفہ ، سن کر خوشی کی انتہا نہ رہے گی

    شیخ رشید کی طرف سے پاکستانیوں کو عیدی کا تحفہ ، سن کر خوشی کی انتہا نہ رہے گی

    اسلام آباد : مہنگائی اور بے روزگاری کے سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کو شیخ رشید کی طرف سے عیدی کا تحفہ ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا عید کے روز کرائے نصف کرنے کا اعلان کرکے خوشیوں کو دوبالا کردیا

    یاد رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ اگر سابق حکمرانوں نے اس ملک کو بے دردی سے لوٹا نہ ہوتا تو آج ملک میں اتنی مہنگائی نہ ہوتی اور میرے ہم وطنوں پر اس کا بوجھ نہ پڑتا. شیخ رشید یہ بھی کہتے ہیں کہ جیسے جیسے حالات بہتر ہوں گے ریل کے کرایوں میں کمی آتی رہے گی

  • عید سے پہلے شہریوں کی خوشیوں کو شدید خطرہ ، جان کر آپ بھی خبردار رہیئے

    عید سے پہلے شہریوں کی خوشیوں کو شدید خطرہ ، جان کر آپ بھی خبردار رہیئے

    لاہور :عیدسے پہلے مہنگائی کے سیلاب نے شہریوں کی خوشیوں کو خطرے میں ڈال دیا ، حسب سابق اس مرتبہ بھی عید قرباں پر سبزی فروشوں نے سرکاری نرخنامے کے پرخچے اڑا دیئے، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، ہرا مصالحہ، پیاز اور ٹماٹر سمیت بیشتر سبزیوں کی قیمتیں سو روپے سے تجاوز کر گئیں۔

    ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پیاز سو روپے کلو، ٹماٹر ایک سو بیس روپے، لیموں دو سو روپے، لہسن تین سو اور ادرک پچاس روپے کے اضافے کے بعد چار سو روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ ہرا دھنیا دو سو پچاس روپے، آلو 50 سے60 روپے، توری 80، کریلے 100 روپے، سبز مرچ 150 روپے اور گھّیا کدو 100 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

    دوسری طرف اس مہنگائی سے متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں سبزیاں سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت نہیں کی جا رہیں۔جب اس مہنگائی کے بارے میں سبزی فروشوں سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا ہےکہ جب تک بادامی باغ سبزی منڈی میں سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیاں فراہم نہیں کی جائیں گی اس وقت تک شہر میں سرکاری نامے پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا۔

  • ہزاروں‌ کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، بھارتی فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں‌ برسا دیں، متعدد زخمی

    ہزاروں‌ کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، بھارتی فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں‌ برسا دیں، متعدد زخمی

    بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کےخلاف زبردست احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کر رہے ہیں،

    پاکستانی فوج بھارت کیخلاف یہ… کر رہی ہے؟انڈیا نے کی سیٹلائٹ تصویریں جاری، کہا عمران خان کا پورا ہاتھ ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق مظاہرین کی طرف سے احتجاج کے دوران بھارت واپس جاؤ اور بھارتی آئین نامنظور کے نعرے لگائے گئے، کرفیو کے باوجود بڑی تعداد میں کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے اور بھارتی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کشمیری نوجوان مظاہروں کے دوران بھارتی فورسز پر زبردست پتھراؤ کر رہے ہیں،

    وائٹ ہاؤس کے باہر آج ایسا کیا ہوا کہ پورے بھارت میں‌ کھلبلی مچ گئی؟ بڑی خبر

    بھارت کرفیولگاکربھی کشمیریوں کی آواز نہیں‌ دبا سکا ہے، بھارتی فوج کی نہتےمظاہرین پرفائرنگ سے مزید کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں، بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے نو سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں اخبارات بند ہیں اور بھارتی فورسز کی طرف سے پتھراؤ کے الزامات لگا کر سرگرم کشمیریوں کی بڑی تعداد کو مقبوضہ جموں اور انڈیا کی جیلوں‌میں بھی منتقل کر دیا گیا ہے، ہفتہ کا پورا دن کشمیر میں احتجاجی مظاہروں‌ کا سلسلہ جاری رہا،

    واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید سے تعلق کے الزام میں مقامی رکن اسمبلی کو گرفتار کر لیاہے۔ ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے مقبوضہ کشمیر کے آزاد رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید کو گرفتار کرکے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے کشمیری تاجر ظہور وٹالی کے ساتھ تعلقات تھے جبکہ ظہور وٹالی کے حافظ محمد سعید کے ساتھ تعلقات تھے ۔بھارت سرکار نے الزام لگایا کہ حافظ محمد سعیدمبینہ طور پر کشمیری تاجر ظہور وٹالی کے ذریعے کشمیر میں رقوم بھیجتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے رکن اسمبلی شیخ عبدالرشیدکو مودی سرکار پٹیالہ کی عدالت میں پیش کرے گی اور ان کے ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

    بھارتی ایجنسی این آئی اے گزشتہ اتوار کو بھی شیخ عبدالرشید سے نئی دہلی میں تحقیقات کر چکی ہے ، اس کے باوجود انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شیخ عبدالرشید کو بھارت سرکار نے ستمبر 2017 میں پہلی بار تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا ، ان پر کشمیری تاجر سے تعلق کا الزام ہے ،بھارت سرکار نے کشمیری تاجر کو بھی حافظ محمد سعید کے ساتھ رابطے کے الزام اور مبینہ فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔

  • گورنر ہاؤس پشاور کے اخراجات میں کتنے کروڑ کا اضافہ ہوگیا؟ عمران خان بھی پریشان

    گورنر ہاؤس پشاور کے اخراجات میں کتنے کروڑ کا اضافہ ہوگیا؟ عمران خان بھی پریشان

    پشاور: گورنر ہاؤس پشاور کے اخراجات میں 4 کروڑ سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور کے اخراجات میں کروڑوں روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. ایک سال میں گورنر ہاؤس پشاور کے بجلی اور گیس کا بل 4 کروڑ 31 لاکھ کو تجاوز کرگیا ہے جبکہ جہاز اور گاڑیوں‌ کے پٹرول کی مد میں 1 کروڑ 36 لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں. گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے 2 کروڑ روپے صرف تحائف دینے میں ضائع کردیے اور شاہ فرمان اگلے سال 2 کروڑ 20 لاکھ مزید استعمال کریں گے. صرف یہ ہی نہیں گورنر ہاؤس پشاور کے ٹیلی فون کا بل 18 لاکھ روپے آیا ہے.

    واضح رہے کہ فاٹا کا خیبرپختونخواہ میں ضم میں ہونے کے بعد گورنر کے اختیارات کم ہوگئے ہیں لیکن گورنر کے اخراجات میں کمی آنے کی بجائے اخراجات کروڑوں روپے بڑھ گئے ہیں. یاد رہے کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل اپنی ٹیم میں سادگی لانے اور اخراجات کم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن یہ وعدے پورے ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے.

  • اینٹی کرپشن ٹیم کا فرید کورٹ ہاؤس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس پر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

    اینٹی کرپشن ٹیم کا فرید کورٹ ہاؤس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس پر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

    اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے فرید کورٹ ہاؤس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس پر چھاپہ مارا ہے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر سے آرمی آکشن کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی آکشن گاڑیوں کی آڑ میں غیر قانونی طور پر جعلی دستاویزات کی بنیاد پر گاڑیوں کی رجسڑیشن کی انکوائری اینٹی کرپشن میں چل رہی ہے، باربار طلبی کے باوجود محکمہ ایکسائز کے افسران اینٹی کرپشن کو ریکارڈ فراہم کرنے سے گریزاں تھے،
    ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے جعلسازی میں ملوث سرکاری افسران و اہلکاروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کررکھی ہے،

    ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ہدایت پر سرکل آفیسر آغا محمود احمد نے ایکسائز آفس میں چھاپہ مار کارروائی کی، اینٹی کرپشن نےانچارج ٹائی اپ سیکشن انسپکٹر وحید میوء سمیت دیگر ایکسائز افسران کو 20اگست کو طلب کرلیا ہے،

  • کمشنر اور ڈپٹی کمشنرگوجرانوالا کا یکجہتی کشمیر ریلی میں بڑا بیان

    کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر انتظامیہ کے زیر اہتمام نکالی جانے والی یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کشمیر بھارت کے تسلط سے آزاد ہو کر رہے گا۔ بھارتی ظلم و بربریت کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی آواز اب مزید نہیں دبا سکتے،کشمیر کی قانونی حیثیت میں تبدیلی کا بھارتی اقدام نا قابل قبول اورعالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جسے کشمیری عوام اور پاکستان یکسر مسترد کرتاہے۔ عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ اس غییر آئینی بھارتی اقدام کا نوٹس لے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    ریلی میں سرکاری محکموں کے ہزاروں ملازمین و افسران، تاجر برادی، سول سوسائٹی اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ ریلی جی ٹی روڈ سے لاری اڈا خیبر چوک تک نکالی گئی جس میں بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔کشمیریوں بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں جلد بھارتی تسلط آزادی کشمیر کا آزاد ہو گا۔

  • دنیاپور : بڑی مقدار میں شراب پکڑی گئی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی ایس پی سرکل دنیاپور جواد سخا کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی دنیاپور قمر ضیاء اور ایس ایچ او تھانہ صدر خالد محمود سنگھیڑا نے پولیس کی بھاری نفری،ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے جوانوں کے ہمراہ چک نمبر 356 ڈبلیو بی میں سرچ آپریشن کیا

    سرچ آپریشن کے دوران 2 منشیات فروش گرفتار،ملزمان کے قبضے سے 990 لیٹر شراب اور بلا لائسنسی 12 بور بندوق برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے