Baaghi TV

Author: +9251

  • دنیاپور : ناجائز منافع خوری پر کریک ڈاؤن

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور وسیم حسن گیلانی نے جاری کردہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کا کریک ڈاؤن کیاتفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور نے پنجاب پولیس کے ہمراہ دکانوں پر اچانک چھاپے مارے اور ناجائز منافع خوری پر کئی دکانداروں کو موقع پر جرمانے عائد کیے پنجاب پولیس کی ایک ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھادکانداروں کو ہدایت جاری کی گئی کہ زائد منافع خوری پر سخت کاروائی کی جائے گی سرکاری طور پر جاری نرخ نامہ کو دکانداروں میں آویزاں کریں اور اشیاء کی فروخت اس کے مطابق یقینی بنائی جائے

  • اب کون جارہا ہے جیل میں عید کرنے ، خبرنے ہلچل مچا دی

    اب کون جارہا ہے جیل میں عید کرنے ، خبرنے ہلچل مچا دی

    لاہور:نیب نے ایک اور لیگی سابق وزیر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں . اطلاعات کے مطابق یہ وارنٹ گرفتاری ن لیگ کے رہنما رانا مشہود کے بارے میں جاری کیے گئے۔

    اطلاعات کے مطابق اگر نیب رانا مشہود کو گرفتار کرلیتی ہے تو پھر امکان یہی ہے کہ وہ بھی اپنے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ جیل میں ہی عید الاضحیٰ منائیں گے .

    یاد رہے کہ نیب نے اس سے پہلے اور جاری کیسز میں جو بھی فیصلے اور احکامات جاری کیے ہیں یہ نواز شریف دور کے ہی ہیں. عمران خان کے دور حکومت میں ابھی تک کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا گیا

  • روس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، 5 ایٹمی سائنسدان ہلاک ،

    روس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، 5 ایٹمی سائنسدان ہلاک ،

    ماسکو:روس میں میزائل تجربے کےدوران حادثے میں پانچ انجینئراورسائنس دان ہلاک ہوگئے۔ جس کے بعد اس علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے . اطلاعات کے مطابق روسی فوج کے دستوں نے علاقے کا کنڑول سنبھال لیا ہے.

    روس میں اس اٹیمی میزائل کے ناکام تجربے میں ہلاکتوں کے بعد روسی جوہری توانائی کے ادارے روساتم کا کہنا ہے کہ جنوبی روس کی ایک فوجی اڈے پر ایک میزائل تجربہ کے دوران حادثہ کے نتیجے میں 5 روسی ہلاک ہوئے جو انجینئر اور سائنسدان تھے، جوہری تجزبہ گاہ کے 3 ملازمین زخمی بھی ہوئے ہیں،حادثہ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو پائیں۔

    روسی حکام کا کہنا تھاکہ جائے حادثہ متعلقہ روسی بندرگاہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ یہ تجربہ گاہ روس کی سب سے محفوظ ترین تھی ، روسی حکام حادثے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں،

  • عید کے بعد کوٹھیوں اور کاروں والوں کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، پریشان کردینے والی خبرآگئی

    عید کے بعد کوٹھیوں اور کاروں والوں کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، پریشان کردینے والی خبرآگئی

    اسلام آباد: معیشت سنبھلنے لگی اور عوام الناس نے ملکی سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 10 لاکھ 20 ہزار 37 افراد کے ٹیکس نظام میں آنے سے ٹیکس دہندگان کی تعداد 25 لاکھ 13 ہزار 57 ہو گئی۔ایف بی آر نے عید کے بعد کوٹھیوں اور گاڑیوں کے مالکان کو بھی ٹیکس سسٹم میں‌لانے کا اعلان کردیا ہے.

    2017 میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 14 لاکھ 93 ہزار 20 تھی اور ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی۔دوسری طرف ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ کے بعد ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی تیاری مکمل کر لی ہے اور پہلے مرحلے میں ایک کنال گھروں اور ایک ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کے مالکان کو نوٹس بھیجے جائیں گے

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئندہ 5 برسوں میں ٹیکس دہندگان کی تعداد کو 40 لاکھ سے 50 لاکھ تک لانے کا ہدف مقررکیا ہوا ہے۔یاد رہے کہ عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ان لوگوں کوبھی ٹیکس سسٹم میں شامل کریں گے جو اس سے پہلے شامل نہیں‌تھے .

  • سرگودھا میں نماز عید الاضحیٰ کے اوقات کار  اجتماعات، مساجد ، امام بارگاہیں

    سرگودھا میں نماز عید الاضحیٰ کے اوقات کار اجتماعات، مساجد ، امام بارگاہیں

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )مرکزی عید گاہ اجتماع نماز عید ڈسٹرکٹ خطیب مولانا وقار احمد عثمانی کی خطابت میں صبح 7:15 بجے، ماڈل جامع مسجد حامد علی شاہ میں مولانا احمد حسن چشتی کی خطابت میں نماز عید 7:30 ،جامع مسجد سمیہ ظفرکالونی بلاک ایف میں مولانا قاری محمد قاسم کی خطابت میں نماز عید 6:30, جامع مدنی مرکز چک 33 میں 7:00, مرکزی جامع مسجد رحمانیہ اہلحدیث بلاک 19 میں نماز عید 6:45, امام بارگاہ بلاک 19 انجمن مہاجرین حسینی 7:30, امام بارگاہ بلاک 7 میں 7:00, اجتماع نماز عید رحمۃ للعالمین پارک 6:45, جامع مسجد سٹلائٹ ٹاؤن 6:45, جامع مسجد غوثیہ 7:30, جامع مسجد ابو القاسم بلاک13۔5:50 اجتماع نماز عید نیو سٹلائٹ ٹاؤن ٹاہلی چوک 6:45, امام بارگاہ قصر القائم 7:00, جامع مسجد گلزار حبیب بشیر کالونی 7:00, جامع مسجد اہلحدیث کوٹفرید 6:45, جامع مسجد صابری رحمان پورہ 6:45, امام بارگاہ محمدی کالونی 7:30, امام بارگاہ مقام حیات 7:00, اجتماع عید گاہ کینٹ ویو پارک پی اے ایف روڈ 7:00، جامع مسجد معاویہ واٹر سپلائی روڈ 7:00، جامع مسجد حنفیہ بلاک نمبر 18 میں 7:00، جامع مسجد اسلام پورہ 7:00، جامع مسجد بلال بلاک نمبر 16 میں 7:00، جامع مسجد رحمانیہ رحمان پورہ 6:45، جامع مسجد بلال ظفر کالونی 7:00، جامع مسجد عمر فاروق گلشن جمال 7:00، جامع مسجد القاسم بلاک نمبر 16 میں 6:45,جامع مسجد عمر بن خطاب جاوید کالونی 6:30، جامع مسجد جمیل پارک 7:00، جامع مسجد قباء رحمانپورہ 6:45، جامع مسجد طوبی بلاک نمبر 8 میں 7:00،جامع مسجد طوبی عزیز بھٹی ٹاؤن 6:45، جامع مسجد عمر فاروق چک نمبر 95 جنوبی 7:30، جامع مسجد چک نمبر 88 جنوبی 7:30، جامع مسجد فاروق اعظم چک نمبر 36 شمالی 7:30، جامع مسجد دارالعلوم ذکریا 49 ٹیل 6:45 ،جا مع مسجد نمرہ گارڈن ٹاؤن نزد 47پل میں 6:45،جامع مسجد ا ہلحد یث لیاقت کالونی 6:30 بجے,جامع مسجد محمدی فیکٹری ایریا6:45،جامع مسجد بلالؓ استقلال آباد 6:45، جامع مسجد ام القریٰ عزیز کالونی 6:45 جامع مسجد حنفیہ کنچ گھر یتیم خانہ خالقیہ روڈ.6:50جامع مسجد موتی بلاک نمبر 2میں. 5:50بجےادا کی جائے گی۔

  • بھارتی فوجی نے کتنے فوجیوں کو قتل کر کے خودکشی کی، مقبوضہ کشمیر سے بڑی خبر آگئی

    بھارتی فوجی نے کتنے فوجیوں کو قتل کر کے خودکشی کی، مقبوضہ کشمیر سے بڑی خبر آگئی

    مقبوضہ کشمیر کے کیرن سیکٹر میں ایک بھارتی فوجی نے ایک کیپٹن سمیت 9فوجیوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔

    کشمیر میڈیا واچ کے مطابق یہ واقعہ کیرن سیکٹر میں پیش آیا جب بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک فوجی نے خود کشی سے پہلے اپنے 9ساتھیوں کو قتل کر دیا۔

    یاد رہے کہ بھارتی فوج میں خود کشی کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گذشتہ سال 80بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی تھی۔ قبل ازیں 2017میں 75جبکہ 2016میں 104بھارتی فوجیوں نے خود کشی کی تھی۔

  • کشمیری لڑکیوں سے شادی ، جنرل آصف غفور نے بھارتیوں کو اوقات یاد دلا دی

    کشمیری لڑکیوں سے شادی ، جنرل آصف غفور نے بھارتیوں کو اوقات یاد دلا دی

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کشمیریوں لڑکیوں سے شادی کے خواب دیکھنے والے بھارتیوں کو ان کی اوقات یاد دلا دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خبرکہ اب کشمیری خواتین کو شادی کے لیے دوسری ریاستوں میں بھی لے جا سکے گا، کے جواب ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ درحقیقت بری فطرت ، کردار اور نسل کی بات ہے۔ وہ یقینا غلط ہیں۔ وہ کشمیری خواتین کی قدر کو نہیں جانتے جو ان کے کنبے کی عزت اور وقار سے وابستہ ہیں۔ ان (سانگھیوں) کے اختتام کا آغاز ہوچکا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا تھا کہ اب جموں و کشمیرکی خواتین کو شادی کے لئے دوسری ریاستوں میں بھی لے جایا جاسکے گا جب کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کردی گئی ہے۔

    منوہر لال نے کہا کہ ”ہمارے وزیر او پی دھنکھر کہتے تھے کہ وہ بہار سے بہو لائیں گے “
    منوہرکا مزید کہنا ہے کہ آج کل لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ کشمیر جانے کا راستہ صاف ہوچکا ہے۔ اب ہم کشمیر سے لڑکیوں کو لے کر آئیں گے۔

  • اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا ۔۔۔ تحریر : سلمان آفریدی

    اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا ۔۔۔ تحریر : سلمان آفریدی

    حافظ ابتسام الحسن بھائی ایک انسان دوست ، حکمت سے معمور اور دعوتی جذبے سے سرشار عالم دین تھے۔ دعوتی تڑپ اور دین کے پھیلاؤ کی جو لگن ان مِیں دیکھی وہ بہت ہی کم لوگوں میں نظر آتی ہے۔ گزشتہ روز رات بارہ بجے کے قریب ہمارے ایک مشترکہ دوست اور ایک عزیز بھائی اویس کا فون آیا جنہوں نے اطلاع دی کہ سلمان بھائی ابتسام بھائی ہم میں نہیں رہے ، چند ثانیے تو یقین ہی نہیں آیا وہ کہنے لگے کہ ان کے چھوٹے بھائی اور اہلیہ ہسپتال میں ہیں میں اپنی فیملی کے ساتھ ان کے پاس جا رہا ہوں آپ بھی آ جائیں۔ میں کچھ تاخیر سے جب وہاں پہنچا تو ان کا جسد خاکی میو ہسپتال کے ڈیڈ ہاوس میں پوسٹ مارٹم کے لیے لایا جا رہا تھا۔ گلاب کی طرح کھلا ہوا چہرہ ، اور چہرے پر اطمینان دیکھ کر آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔
    ابتسام بھائی روڈ ایکسیڈنٹ میں گاڑی کی ٹکر سے شہید ہوئے ۔ اطلاعات کے مطابق انار کلی بازار لاہور کے قریب گاڑی میں دو لوگ سوار تھے جو آپس میں کسی وجہ سے الجھے جس بناء پر گاڑی ابتسام بھائی کی بائیک سے جا ٹکرائی وہ گرے مگر اٹھ کر کھڑے ہو گئے گاڑی والا ڈر کر بھاگتے ہوئے دوبارہ ان سے جا ٹکرایا اور ان کو شدید چوٹیں آئیں۔ اس دوران وہاں موجود لوگ ڈرائیور کے ساتھی کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ڈرائیور بھاگ نکلا۔ ابتسام بھائی کو قریب واقع میو ہسپتال لے جایا گیا جہاں پہلے ان کی طبیعت سنبھل گئی۔ اس دوران جب ان کی طبیعت بہتر تھی انہوں نے دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ڈرائیور کو معاف کرنے کی بھی وصیت کی (اللہ اکبر کیسا اعلی ظرف انسان تھا، کیسا وسیع القلب آدمی تھا اللہ تو اس کو معاف کر اور اس سے راضی ہو جا) کچھ دیر ٹھیک رہنے کے بعد طبیعت پھر بگڑنا شروع ہوئی یہاں تک کہ ابتسام بھائی بہت سی آنکھوں کو اشکبار چھوڑ کر جان جان آفریں کے سپرد کر گئے۔
    اس دھیمے مزاج اور خوبیوں سے مالا مال شخص کی وفات کی اطلاع جس جس نے سنی اس کا دل غم سےلبریز ہو گیا۔ ابتسام بھائی ایک واعظ اور خطیب ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی تحریر و تقریر سے دعوت کے کام میں مصروف عمل رہتے تھے۔ ڈیفنس کی جامع مسجد الرباط میں ایک لمبا عرصہ امام تراویح رہے۔ ان کی دلنشیں اور پرسوز آواز میں کی جانیوالی قرات قران سننے کے لیے لوگ دور دور سے آتے تھے خصوصا قنوت میں ان کا رو رو کر دعائیں کرنا دیکھ کر بہت رشک آتا جب وہ خود بھی رو رہے ہوتے اور ان کے پیچھے کھڑے مقتدیوں کی آنکھیں بھی اشکبار ہوتیں۔ سوشل میڈیا پر وہ علم و عمل انسٹیٹوٹ، پاک بلاگرز فورم سمیت کئی فورمز سے وابستہ تھے ۔ ان کے مضامین ، کالمز اور آڈیو ویڈیو لیکچرز گاہے بگاہے شائع و نشر ہوتے رہتے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ حفظ القران اور تجوید کے استاد بھی تھے۔ مرکز الودق ڈیفنس اور دیگر کئی مقامات پر خدمات سرانجام دینے بعد انہوں نے حلیمہ سعدیہ ایجوکیشنل کمپلیکس نزد شرقپور روڈ پر کام کا آغاز کر رکھا تھا جہاں تعلیم بالغاں کے ساتھ مدرسہ حفظ القران اور تجوید کا بھی اجراء کیا جا چکا تھا۔ یقینا وہ گوناگوں صفات کے مالک اور کثیر الصلاحیت شخص تھے۔
    ان کے ساتھ کام کرنے والے دوستوں میں طہ منیب بھائی نے ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اچانک وفات سے دل بہت غمگین اور اداس ہے۔ دعوتی اور اصلاحی پلیٹ فارمز پر ویڈیو ریکارڈنگ کے سلسلے میں ان سے ملاقاتیں ہوتی رہتی تھیں۔ رمضان المبارک اور ربیع الاول میں محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر ان کے متعدد لیکچرز ریکارڈ کروائے جبکہ چند ماہ پہلے ان کی کال آئی جس میں انہوں نے اپنے مقتدیوں کے اصرار پر تلاوت قران کی ریکارڈنگ کے لیے آڈیو ریکاڈنگ سٹوڈیو کا پوچھا ہم نے ریکارڈنگ شروع کی اب تک تین پارے ہو چکے تھے کہ اللہ کی مشیت غالب آ گئی۔
    اس طرح پاک بلاگرز فورم کے مدیر خنیس الرحمان نے ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ
    ہم حافظ ابتسام رحمۃ اللہ کے ہوتے ہوئے فخر محسوس کرتے تھے کہ ہمارے درمیان عالم دین موجود ہیں آج پاک بلاگرز فورم ان کے جانے سے یتیم ہوگیا, ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا, یقین ہی نہیں آتا. بار بار ان کی گفتگو اور ان کے کہے ہوئے بہت سے الفاظ کانوں میں گونجتے ہیں۔ ان کو یاد کرنے اور کہنے کو بہت کچھ ہے مگر ان کی جدائی کا صدمہ اس قدر ہے کہ کچھ سمجھ نہیں آتا کہ کیا کہوں۔

    بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
    اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

    شہادت کی دعائیں مانگنے والا شہادت کا یہ طلبگار ان شااللہ شہید ہو کر اپنے رب کے پاس پہنچا۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ رب العالمین ہمارے بھائی کی کوتاہیوں سے درگزر فرمائے اس کو معاف فرمائے اس سے راضی ہو جائے اور اس کو جنت الفردوس میں اپنا مہمان بنائے۔ آمین یا رب العالمین

  • جسے اللہ رکھے ، اسے کون چکھے : چٹانوں میں پھنسے آدمی کو200 اہلکاروں نے 4 دن بعد زندہ نکال لیا گیا . وزیراعظم بھی خوش

    جسے اللہ رکھے ، اسے کون چکھے : چٹانوں میں پھنسے آدمی کو200 اہلکاروں نے 4 دن بعد زندہ نکال لیا گیا . وزیراعظم بھی خوش

    کمبوڈیا:جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ، کمبوڈیا میں دو چٹانوں کے درمیان پھنسے شخص کو خوش قسمتی سے4 دن بعد زندہ نکال لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کمبوڈیا میں ایک شخص چمگاڈر کا فضلہ جمع کررہا تھا کہ اس کی ٹارچ دو چٹانوں کے درمیان باریک سے خلا میں گرگئی جسے نکالنے کے دوران اس کا پاؤں پھسلا اور وہ چٹانوں کے درمیان گر کر پھنس گیا۔

    کمبوڈین ذرائع ابلاغ نے اس واقعہ کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا ہےکہ 28 سالہ بورا نے اس تنگ جگہ سے نکلنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکا اور اتنی تنگ جگہ پر پھنس گیا کہ اسے سانس لینے میں مکل ہورہی تھی۔ اس دوران بورا اپنے بچاؤ کیلئے آوازیں لگاتا رہا لیکن وہاں اس کی آواز سننے والا کوئی نہیں تھا۔

    ذرائع کے مطابق اس کے اہل خانہ اسے ڈھونڈتے ہوئے موقع تک پہنچ گئے اور ریسکیو ادارے کو طلب کیا، 200 اہلکاروں نے 10 گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد بورا کو زندہ حالت میں نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔کمبوڈیا کے وزیراعظم نے متاثرہ شخص کیلئے 2000 ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اور اس کی زندہ حوالگی پر خوشی کا اظہا ربھی کیا

  • بابراعظم نے برطانیہ جاتے ہی کارنامہ سرانجام دے دیا

    بابراعظم نے برطانیہ جاتے ہی کارنامہ سرانجام دے دیا

    لندن : پاکستانی بلے باز بابراعظم نے برطانیہ میں جاری ویٹالیٹی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سینچری داغ دی۔بابر اعظم نے اپنی بہترین فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور 55 گیندوں پر پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست سینچری اسکور کی۔ بہترین بلے بازی کی بدولت سمرسیٹ نے ہیمپشائر کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف دیا اور ان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

    دوسری طرف برطوانوی میڈیا کے مطابق ہیمپشائر کا آغاز اچھا ثابت نہ ہو سکا اور 12ویں اوور کے اختتام پر انہوں نے 69 رنز اسکور کئے جبکہ اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے، اس دوران بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔بابر کے بعد آسٹریلین وکٹ کیپر بلے باز ڈارسی شارٹ کا نمبرآتا ہے جو ان سے 99 رنز کی دوری پر کھڑے ہیں۔

    اس پاکستانی بلے باز سٹار کھلاڑی کے بارے میں سمرسیٹ ٹیم کے کپتان نےبات کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پاکستانی بلے باز کیوں ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر بقیہ تمام ٹیم سے ایک الگ ہی کرکٹ کھیل رہے ہیں جس طرح وہ صفائی سے شاٹ کھیلتے ہیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔